چینی حکومت اپنی خودمختاری ، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا تحفظ کرنے اور ہانگ کانگ کے معاملات میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کی مخالفت کرنے کے لئے پرعزم ہے،ترجمان
بیجنگ (ایچ ایم نیوز)چین کی مرکزی حکومت کے ایک ترجمان نے نام نہاد "فائیو آئیز" انٹیلی جنس اتحاد کی جانب سے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے (ایچ کے ایس اے آر)کی قانون ساز کونسل(لیگکو)کے نااہل قرار دئے گئے ارکان کی بحالی کے غیر معقول مطالبے پر مبنی بیان کی شدید مذمت کی ہے۔ریاستی کونسل کے ہانگ کانگ اور مکا ئوامور کے دفتر کے ترجمان نے کہا کہ ایچ کے ایس اے آر حکومت کی جانب سے نا اہل قرار دئے گئے ہانگ کانگ کے چار قانون ساز اراکین نے بیرونی ممالک سے ہانگ کانگ پر پابندیاں عائد کرنے کی درخواست کی تھی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ان کے اقدامات ان کے عہدوں کے لئے لازمی متعلقہ قانونی تقاضوں اور شرائط کو پورا کرنے میں ناکام رہے۔ترجمان نے کہا کہ ایسے افراد کو نااہل قرار دینا ہانگ کانگ قانون ساز کونسل کو دوبارہ اس کے کام پر واپس لانے کے ساتھ ساتھ امور کی آسانی کے ساتھ انجام دہی کے لئے موزوں ہے۔ترجمان نے زور دیا کہ یہ بیان حقائق کے منافی ہے اور چینی حکومت اپنی خودمختاری ، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا تحفظ کرنے اور ہانگ کانگ کے معاملات میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کی مخالفت کرنے کے لئے پرعزم ہے۔
0 comments:
Post a Comment