بیجنگ(ایچ ایم نیوز)چینی مین لینڈ پر نوول کرونا وائرس کے جمعہ کو 16 نئے مصدقہ کیسز کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن میں سے 7 مقامی منتقلی کے اور 9 درآمدی کیسز ہیں۔چین کے قومی صحت کمیشن نے ہفتہ کے روز اپنی روزانہ کی رپورٹ میں کہا کہ مقامی طور پر منتقل ہونے والے کیسز میں سے 5 تیانجن اور 2 شنگھائی سے رپورٹ ہوئے ہیں۔کمیشن نے کہا کہ جمعہ کے روز بیماری سے متعلق کوئی نئی اموات یا مشتبہ کیسز رپورٹ نہیں ہوئے۔کمیشن نے کہا کہ تمام 9 نئے درآمدی کیسز شنگھائی میں رپورٹ ہوئے ہیں۔جمعہ کے آخر تک مین لینڈ میں مجموعی طور پر 3 ہزار 761 درآمدی کیسز کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ان میں سے 3ہزار 465 کو صحت یابی کے بعد ہسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے اور 296 بدستور ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ درآمدی کیسز میں سے کسی بھی موت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔جمعہ کے روز چینی مین لینڈ میں صحت یابی کے بعد نوول کرونا وائرس کے 19 مریضوں کو ہسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔جمعہ تک مین لینڈ میں بدستور زیر علاج 308 مریضوں سمیت نوول کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی کل تعداد 86 ہزار 414 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 1 کی حالت تشویشناک ہے۔اب تک مین لینڈ پر 81 ہزار 472 مریضوں کو صحت یابی کے بعد ہسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے اور اس بیماری کے باعث 4 ہزار 634 افراد کی موت ہوئی ہے۔کمیشن کے مطابق مین لینڈ پر نوول کرونا وائرس کے کوئی مشتبہ کیسز موجود نہیں ہیں جبکہ جمعہ کے روز 1 ہزار 6 افراد کو فارغ کیے جانے کے بعد 11 ہزار 892 افراد بدستور طبی نگرانی میں ہیں۔جمعہ کے روز ہی مین لینڈ پر باہر سے آنیوالے افراد میں سے 18 نئے بغیر علامات والے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور کسی بھی بغیر علامات والے کیس کی مصدقہ کیس کی حیثیت سے دوبارہ درجہ بندی نہیں کی گئی۔مین لینڈ پر باہر سے آنیوالے 374 کیسز سمیت مجموعی طور پر بغیر علامات والے 378 کیسز ابھی تک طبی نگرانی میں ہیں ۔جمعہ کے اختتام تک ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ(ایس اے آر)میں نوول کرونا وائرس کے باعث 108 اموات سمیت 5 ہزار 517 مصدقہ کیسز، مکا ایس اے آر میں 46 کیسز اور تائیوان میں 7 اموات سمیت 611 کیسز سامنے آنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ہانگ کانگ ایس اے آر میں مجموعی طور پر نوول کرونا وائرس کے 5 ہزار 239 مریضوں کو صحت یابی کے بعد ہسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ مکا ایس اے آر میں 46 اور تائیوان میں 546 مریضوں کو ہسپتالوں سے فارغ کیا گیا ہے۔
Home »
» چینی مین لینڈ پر نوول کرونا وائرس کی مقامی منتقلی کے 7 نئے کیسز رپورٹ
0 comments:
Post a Comment