ہائی کو (ایچ ایم نیوز)جنوبی چین کے جزیرائی صوبہ ہائی نان کے شہر وین چھانگ میں ایک بین الاقوامی ایرو اسپیس فورم کے مطابق تجارتی خلابازی کی صنعتوں سے وابستہ چینی کاروباری اداروں کی تعداد 160 سے تجاوز کر گئی ہے وین چھانگ بین الاقوامی ایوی ایشن و ایرواسپیس فورم میں چائنہ ایرو اسپیس سائنس اور ٹیکنالوجی کارپوریشن کے اثاثہ جات کے انتظامی محکمہ کے سربراہ وان یانہوئی نے کہا ہے کہ ان کاروباری اداروں میں راکٹ اور سیٹلائٹ بنانے ، سیٹلائٹ کا تعاقب اور کنٹرول ، مواصلاتی سیٹلائٹس اور ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ اور دیگر صنعتوں کے چلانے کی خدمات شامل ہیں۔وان نے مزید کہا کہ چین نے 50 سے زیادہ بین الاقوامی تجارتی راکٹس روانہ کیے ہیں اور 14 سیٹلائٹس کو مدار میں چھوڑنے کا عمل مکمل کرلیا ہے۔کمپنی نے تجارتی خلابازی سے متعلق صنعتوں کی ترقی کو فروغ دینے کے لئے وین چھانگ کو خلائی جہازوں کا ایک بین الاقوامی خلائی لانچ مرکز بنانے اور ایرواسپیس کے حوالے سیتبادلوں اور تعاون کے ایک پلیٹ فارم کے طور پر تعمیر کرنے کی بھی منصوبہ بندی کی ہے۔
Home »
» چین کی تجارتی خلابازی کی صنعت میں تیزی سے اضافہ
0 comments:
Post a Comment