آج ایپل نے اپنے نئے ٹیبلٹس متعارف کرائے ہیں۔ آئی پیڈ ائیر(iPad Air)کو ایپل نے نئے ڈیزائن کے ساتھ پیش کیا ہے۔چھوٹی سکرین بیزل کے اس ٹیبلٹ میں ایپل نے لائنٹنگ کی بجائے یو ایس بی – سی پورٹ کو شامل کیا ہے۔اس ٹیبلٹ کا ڈسپلے 10.9 انچ لیکوئیڈ ریٹینا ہے، جس کی ریزولوشن 2360×1640 پکسل ہے۔
اس ٹیبلٹ
میں ٹچ آئی ڈی کو ٹاپ پر لگے پاور بٹن میں مربوط کیا گیا ہے۔ایپل نے اس میں اپنا
نیا اے 14 بائیونک(A14
Bionic) چپ سیٹ استعمال کیا ہے۔اس چپ سیٹ کو 5 این ایم پروسس پر بنایا گیا
ہے۔5 این ایم پروسس پر بنا یہ انڈسٹری کا پہلا چپ سیٹ ہے۔اس چپ سیٹ میں 6 کور سی
پی یو ہے جس میں دو ہائی پروفارمنس کورز اور چار ہائی ایفی شنسی کورز ہیں۔
پرفارمنس کے لحاظ سے یہ پچھلے آئی پیڈ ائیر سے 40 فیصد بہتر ہے۔اس کا جی پی یو 30
فیصد تیز رفتار ہے۔اس ٹیبلٹ کا رئیر کیمرہ
f/1.8 اپرچر کے ساتھ 12 میگا پکسل کا ہے جو 60fps پر 4Kویڈیو ریکارڈنگ،240fps
سلوموشن اور بہتر ویڈیو سٹیبلایشن کو سپورٹ کرتا ہے۔اس کا سیلفی کیمرہ f/2.0 اپرچر کے
ساتھ 7 میگا پکسل کا ہے جو 60fps پر 1080p ویڈیو ریکارڈنگ کر سکتا ہے۔اس ٹیبلٹ میں وائی فائی 6، ڈوئل بورڈ سپیکر
کے ساتھ ساتھ ایپل پنسل کی سپورٹ ہے۔نئے آئی پیڈ ائیر میں آئی پیڈ او ایس 14
انسٹال ہے۔ یہ اگلے ماہ سلور، سپیس گرے، روز گولڈ، گرین اور سکائی بلیو رنگوں میں
دستیاب ہوگا۔ اس کے وائی فائی اونلی ماڈل کی قیمت 599 ڈالر سے شروع ہوگی جبکہ وائی
فائی اور سیلولر ماڈل کی قیمت 729 ڈالر سے شروع ہو گی۔ اس کے 256 جی بی سٹوریج
ماڈل کی قیمت 749 ڈالر اور 879 ڈالر بھی ہوگی۔
ایپل نے آٹھویں نسل کا آئی پیڈ(2020) بھی پیش کیا ہے۔ایپل نے اس میں
اے 12 بائیونک چپ سیٹ استعمال کی ہے، جس میں 6 کور سی پی یو اور 4 کور جی پی یو
ہے۔اس ٹیبلٹ کا ڈسپلے 10.2 انچ ۔ اس کے وائی فائی اونلی ماڈل کی قیمت 329 ڈالر اور
وائی فائی پلس سیلولر ماڈل کی قیمت 459 ڈالر ہے۔یہ قیمت اس کے 32 جی بی بی ماڈل کی
ہے۔ ایپل نے اسے 128 جی بی ماڈل میں بھی پیش کیا ہے، جس کی قیمت 429 ڈالر اور559
ڈالر ہے۔ اس کے پری آرڈر شروع ہو چکے ہیں جبکہ اس کی فراہمی کاآغاز جمعے سے ہوگا۔
اسے سلور، سپیس گرے اور گولڈ رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔
0 comments:
Post a Comment