کراچی(اسٹاف رپورٹر)کیٹرز ڈیکوریٹرز ایسوسی ایشن نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری سے اپیل کی ہے کہ 300 لوگوں کی تقریبات کی اجازت کے ساتھ وقت10 بجے تک رکھا جائے، ہم نے اربوں روپے کے نقصان کے باوجود سندھ حکومت کی ہدایت پر عمل کیا ہے اور اس مشک وقت میں سندھ حکومت بھی ہمارا ساتھ دے۔آل پاکستان کیڑرز ڈیکوریٹرز اینڈ ایونٹ آرگنائزر ایسوسی ایشن کے چیئرمین قیص منصور شیخ نے بلاول بھٹو سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ این سی او سی کے فیصلے کی روشنی میں شادی کی تقریبات 300 لوگوں تک کرنے کی اجازت کے ساتھ وقت 10 بجے تک بحال رکھا جائے۔ قیص منصور شیخ نے کہا کہ ہم نے اربوں روپے کے نقصان کو برداشت کیا لیکن سندھ حکومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے شادی ہالز کو کھولا ہے اور اپنے بینکوئٹس سے اے سیز اور چھتوں کو اوپن کردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ھم ہم نے پہلے سندھ حکومت کی ہدایت پر عمل کیا ہے اب بھی سخت ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے کام کررہے ہیں،خدارا ہماری درخواست کو سنا جائے۔
Home »
» 300 افراد کی تقریبات کا وقت10 بجے تک رکھا جائے،قیص منصور
0 comments:
Post a Comment