34.47کلو گرام ہیروئن برآمد،ملزمان کئی شہروں کے علاوہ بیرون ملک بھی منشیات فروشی کرتے تھے
شی جیا ژوانگ(ایچ ایم نیوز) چین کے شمالی صوبے ہیبی کے شہر شی جیا ژوانگ کی پولیس نے 11مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے34.47کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی ہے،یہ ملزمان سرحد پار منشیات سمگلنگ میں ملوث تھے،پولیس نے بائو ڈنگ سے ایک شخص ہو کو گرفتار کیا، جس کے بارے میں پتہ چلا کہ وہ منشیات فروشوں کے ساتھ کاروبار میں ملوث تھا، اور اس نے خود بھی منشیات سمگلنگ کیلئے اپنا گروپ بنا رکھا ہے،وہ ہوبی،یننان،شنزی اور جیلن کے علاوہ بیرون ملک بھی منشیات سمگل کرنے کے دھندے میں ملوث تھا پولیس نے کئی ماہ کی کوشش کے بعد مختلف مقامات سے11افراد کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے10ملین یوآن(1.45ملین امریکی ڈالر ) سے زیادہ مالیت کی ہیروئن برآمد کی۔
0 comments:
Post a Comment