فائرنگ کیبعد ملک بھر کی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی سخت،حملہ آور کے مقاصد جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے، وزیر داخلہ
پیرس(ایچ ایم نیوز)فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ مغربی شہر بریسٹ میں قائم ایک مسجد پر نامعلوم شخص کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔فرانس کے وزارت داخلہ کرسٹوف کاسٹانر نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس، حملہ آور کی تلاش کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 'فائرنگ کے واقعے کے بعد ملک بھر کی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں'۔بریسٹ کے استغاثہ جین فلپ ری کیپ کا کہنا ہے کہ مسجد سے لوگوں کے باہر آتے وقت حملہ آور نے فائرنگ کی، تاہم ابھی یہ بات واضح نہیں کہ حملہ آور کی فائرنگ کے پیچھے مذہبی مقاصد تھے یا نہیں۔مقامی انتظامیہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دونوں زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مبینہ حملہ آور گاڑی کے ذریعے جائے وقوع سے فرار ہو گیا۔انہوں نے عوام سے پولیس تحقیقات مکمل ہونے تک علاقے سے دور رہنے کی درخواست حکام کی جانب سے مبینہ حملہ آور اور زخمی ہونے والے افراد کے حوالے سے کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
0 comments:
Post a Comment