طالبان نے سیدآباد میںامریکی فوج پر حملہ کیا،ترجمان نیٹو امدادی مشن نے تصدیق کردی
انتہاپسندوں نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے خفیہ دورہ کابل کے چند گھنٹے بعد حملہ کیا
کابل(ایچ ایم نیوز)افغانستان میں دو امریکی فوجیوں کو قتل کردیا گیا ہے جس کی سرکاری طور پر تصدیق کی گئی ہے،سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ وہ اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ افغانستان میں دو امریکی فوجیوں کو قتل کردیا گیا ہے، نیٹو امدادی مشن کی ترجمان نے کہا کہ وہ اس حادثے کے بارے میں زیادہ تفصیلات فراہم نہیں کرسکتیں،تاہم طالبان نے اپنے ایک بیان میںکہا ہے کہ ان کے انتہاپسندوں نے وردک صوبے کے ضلع سید آباد میں امریکی فوج پر حملہ کیا،جس کے نتیجے میں دو امریکی فوجی ہلاک ہوگئے،یہ حادثہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیوکے غیر اعلانیہ دورہ کابل کے چند گھنٹے بعدپیش آیا ہے۔
0 comments:
Post a Comment