ملکی تقدیر نوجوانوں کے ہاتھوں بدلے گی،صحت، روزگار اور اصلاحاتی پروگرام سمیت اکنامک خود مختاری پر کام جاری ہے،نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ فریم نوجوانوں کی تعمیروترقی میں مددگار ثابت ہوگا
وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا ورلڈیوتھ منسٹرز کانفرنس سے خصوصی خطاب
لزبن(ایچ ایم نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ ملکی تقدیر نوجوانوں کے ہاتھوں بدلے گی، صحت، روزگار اور اصلاحاتی پروگرام سمیت اکنامک خود مختاری پر کام جاری ہے،نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ فریم نوجوانوں کی تعمیروترقی میں مددگار ثابت ہوگا۔ ورلڈیوتھ منسٹرز کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان نوجوانوں کے لیے تیزی سے اصلاحاتی ایجنڈے پر کام کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پہلی بار نوجوانوں کیلئے اسٹریٹیجک روڈمیپ تشکیل دیا، کامیاب نوجوان پروگرام موجودہ حکومت کا لینڈمارک منصوبہ ہے۔عثمان ڈار نے کہا ہے کہ نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ فریم نوجوانوں کی تعمیروترقی میں مددگار ثابت ہوگا، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے پر پوری توجہ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں 68فیصد نوجوان ملکی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment