لاہور (ایچ ایم نیوز) ٹیلی ویژن ڈراموں کی ابھرتی ہوئی خوبصورت اداکارہ نمرہ شاہدکا کہنا ہے کہ انہوں نے فن کی خاطر اپنی میڈیکل کی تعلیم چھوڑ دی۔ ایک انٹرویو میں نمرہ نے بتایا کہ انہوں نے ڈاکٹر بننے کے لیے میڈیکل کالج میں داخلہ لیا اور ایک سال بعد ہی فیصلہ کرلیا کہ اب مجھے ایس ایم سی سے ڈاکٹر نہیں بننا، بلکہ ڈراموں میں اداکاری کروں گی، اس کے بعد میں نے ایک کمپنی میں ایکٹنگ کے لیے آڈیشن دیا اور اتفاق سے کامیاب ہو گئی۔ اداکارہ نے کہا کہ آڈیشن میں کامیاب ہونے کے بعد ٹی وی کمرشلز کی لائن لگ گئی۔ نمرہ شاہد نے کہا کہ میرا ماننا ہے کہ کیریکٹر کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، اس لیے میں اپنے لیے ایسے کردار منتخب کرتی ہوں کہ جس میں کام کرنے کا مارجن زیادہ ہو۔ ادکارہ کا کہنا تھا کہ فن کی دنیا میں صرف اور صرف اپنی صلاحیتوں کی بدولت آگے بڑھ رہی ہوں۔ میری اس چمکتی دمکتی دنیا میں کسی نے مدد نہیں کی۔ رقص کی تعلیم بھی حاصل کر رکھی ہے۔ نمرہ نے کہا کہ کسی اچھی فلم میں آفر ہوئی، تو ضرور کام کروں گی۔
Home »
فن کی خاطر میڈیکل کی تعلیم چھوڑ دی‘ اداکارہ نمرہ شاہد
» فن کی خاطر میڈیکل کی تعلیم چھوڑ دی‘ اداکارہ نمرہ شاہد
0 comments:
Post a Comment