اپنے کیریئر پر بچوں کو ترجیح دیتے ہوئے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا، نادیہ جمیل
کراچی(ایچ ایم نیوز ) معروف پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل نے مشہور بھارتی فلم ویر زارا میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا تے ہوئے کہا ہے کہ اپنے کیریئر پر بچوں کو ترجیح دیتے ہوئے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل کو آنجہانی یش چوپڑا نے فلم ویر زارا رانی مکھرجی کا وکیل کا کردار ادا کرنے کی آفر کی تھی جسے کرنے سے نادیہ جمیل نے انکار کردیاتھا۔ نادیہ جمیل نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے اپنے کیریئر پر بچوں کو ترجیح دیتے ہوئے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔اداکارہ نے کہا کہ جس وقت مجھے ویر زارا فلم کی آفر ہوئی اس وقت میرے بیٹے کی عمر دو ماہ تھی، اس کا خیال میری والدہ رکھتی تھیں لیکن جلد مجھے احساس ہوا کہ ایک مرتبہ میں نے فلم کے لیے ہامی بھرلی تو پھر مجھے اس کی عادت ہوجائے گی اورمیں اسے چھوڑ نہیں پاں گی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت میں نے فیصلہ کیا کہ یا تو میں ایک اچھی ماں بن جاں یا پھر اداکارہ تاہم میں نے ماں کا انتخاب کیا اور فلم کی آفر ٹھکرادی۔نادیہ جمیل کا کہنا تھا کہ اس فلم کی کاسٹ میں پہلے شاہ رخ خان اور ان کے مقابل ایشوریا رائے اور مجھے کاسٹ کیا جانا تھا بعد میں کاسٹ تبدیل کی گئی اور شاہ رخ کی ہیروئن پریتی زنٹا اور ان کی وکیل کا کردار رانی مکھرجی نے ادا کیا۔
0 comments:
Post a Comment