ممبئی (ایچ ایم نیوز) بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے ابھرتے ستارے سارہ علی خان اور کارتیک آریان کی فلم کی شوٹنگ کے دوران تصاویر وائرل ہو گئیں، مداحوں نے دونوں کو ہنی مون کپل قرار دے دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان اور بھارتی ہیرو کارتیک آریان آج کل بھارتی ریاست ہما چل میں فلم لوآج کل 2 کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، دونوں اداکار ہما چل کے خوبصورت نظاروں سے کافی محظوظ ہو رہے ہیں اور ساتھ ہی اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کر رہے اور تعریفیں بٹور رہے ہیں۔دونوں اداکاروں کی تصاویر کے بارے میں سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ کارتیک اور سارہ ہنی مون پر گئے ہوئے کسی جوڑے کی طرح دکھائی دے رہے ہیں۔واضح رہے کہ بھارتی ریاست ہما چل پردیش میں جہاں آج کل کارتیک اور سارہ علی خان موجود ہیں،بھارتی فلم انڈسٹری کی تاریخ میں پہلی بار یہ جگہ شوٹنگ کے لیے استعمال کی جا رہی ہے۔ فلم لوآج کل 2 14 فروری 2020 کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر ریلیز ہو گی ۔یہ فلم 2009 میں بننے والی رومانٹک فلم لوآج کل کا سیکوئل ہے جس میں سیف علی خان اور دپیکا پڈوکون ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئے تھے۔
Home »
بالی ووڈ ‘ سارہ اور کارتیک ہنی مون جوڑا قرار، تصاویر وائرل
» بالی ووڈ ‘ سارہ اور کارتیک ہنی مون جوڑا قرار، تصاویر وائرل
0 comments:
Post a Comment