فلم ایوارڈ کے لئے دنیا بھر سے 2555 فلمیں بھیجیں گئیں ، پندرہ فلموں کو حتمی مقابلے میں شامل کیا گیا
بیجنگ (ایچ ایم نیوز) شنگھائی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں ایرانی فلم تین ایوارڈز جیت گئی، فلم ایوارڈ کے لئے دنیا بھر سے 2555 فلمیں بھیجیں گئیں جن میں سے پندرہ فلموں کو حتمی مقابلے میں شامل کیا گیا۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابقبائیسویں شنگھائی انٹرنیشنل فلم فیسٹول کے" گولڈن گوبلیٹ ایوارڈ" کی تقریب میں ایرانی فلم "کیسل آف ڈریم"نے بہترین ڈائریکٹر اور بہترین فلم کا ایوارڈ جیتا جبکہ اس فلم کے اداکار حامد صابری بہداد اور چینی فلم " دی ریٹرن" کے اداکار چھانگ فونگ مشترکہ طور پر بہترین اداکار قرار پائے۔ یاد رہے اس فلم ایوارڈ کے لئے دنیا بھر سے 2555 فلمیں بھیجیں گئیں جن میں سے پندرہ فلموں کو حتمی مقابلے میں شامل کیا گیا۔حالیہ برسوں میں شنگھائی انٹرنیشنل فیسٹول میں زیادہ سے زیادہ ملکوں کی شمولیت نے اس فیسٹول پر خوبصورتی کو بڑھا دیا ہے۔یہ فلمی میلہ ایشیا نیز دنیا ثقافتی تبادلوں اور تعاون کا پلیٹ فارم بن چکا ہے۔
0 comments:
Post a Comment