سال کے پہلے چار ماہ کے دوران پیداوار بالترتیب12.13اور 3.74ارب کلو واٹ گھنٹے تک پہنچ گئی
ارمچی(ایچ ایم نیوز)چین کے شمال مغربی خودمختار ریجن سنکیانگ یغورکی ہوائی اور شمسی توانائی توانائی کی پیداواراس سال کے پہلے چارماہ کے دوران 2ہندسوں تک پہنچ گئی ہے،یہ تمام کوششیں سبز توانائی کو فروغ دینے کیلئے کی گئیں،جن کے نتیجے میں ہوائی اور شمسی توانائی کی پیداوار بالترتیب 12.13ارب کلوواٹ گھنٹے اور3.74ارب ارب کلو واٹ گھنٹے تک پہنچ گئی،جس میں بالترتیب12.1فیصد اور12.7فیصد کا سالانہ اضافہ ہوا ۔سنکیانگ میں اس سال بجلی کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،جنوری سے اپریل تک ریجن میں بجلی کی کل پیداوار 9.2فیصد اضافے کے ساتھ114.04ارب کلو واٹ گھنٹے ہوگئی،مقامی حکومت نے نئی توانائی کے استعمال کی حوصلہ افزائی کیلئے کئی اقدامات کیے،سنکیانگ میں توانائی پیدا کرنے کے مزید وسائل بھی موجود ہیں۔
0 comments:
Post a Comment