دو مسلح افراد نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا، ان کا تیسرا ساتھی پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوا
لورالائی (ایچ ایم نیوز) لورا لائی پولیس لائن پردہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور ایک زخمیجب کہ جوابی کارروائی میں 3دہشت گرد مارے گئے،دو مسلح افراد نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جب کہ ان کا تیسرا ساتھی پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق لورالائی میں پولیس لائن پردہشت گردوں نے حملہ کردیا۔ حملے کے نتیجے میں ایک اہلکار محرررب نوازشہید، دو زخمی جب کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔ حملے کے دوران دھماکے کی بھی آوازسنی گئی۔ پولیس اوردہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں متعدد دہشت گردوں کے داخلے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔پولیس نے پولیس لائن جانے والے راستے سیل کردئیے۔ پولیس لائن میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کے ساتھ جوانوں کی مزید نفری طلب کرلی گئی ہے اس کے علاوہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاربھی پہنچ گئے۔ڈی پی او لورالائی جواد طارق کے مطابق لورالائی میں پولیس کے محکمانہ امتحان کی تیاری جاری تھی کہ اچانک تین مسلح افراد نے پولیس لائن پر حملہ کردیا۔پولیس کے مطابق تینوں مسلح افراد نے پولیس لائن میں داخل ہونے کی کوشش کی، جس پر ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں نے انہیں روکنے کی کوشش کی اور اس دوران مسلح افراد نے فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی جانب سے مزاحمت پر دو مسلح افراد نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جب کہ ان کا تیسرا ساتھی پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔فائرنگ کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی جائے وقوعہ پر پہنچے۔ ڈی پی او لورالائی کے مطابق پولیس لائن اور اطراف کے تمام راستےآمد ورفت کیلئے سیل کر دیے گئے، واقعے کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیم کو بھی طلب کیا گیا تاہم صورتحال معمول پر ہے۔
0 comments:
Post a Comment