کراچی (ایچ ایم نیوز) پاکستان کی صفِ اول کی کوریوگرافر اور اداکارہ فریحہ الطاف اگلے ماہ ہونے والے لکس اسٹائل ایوارڈز کی آفیشل شو ڈائریکٹر ہوں گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فریحہ کا کہنا تھا کہ بطور ایل ایس اے شو ڈائریکٹر اس سال ایوارڈز کا حصہ ہونے پر مجھے بہت خوشی ہے۔ لکس اسٹائل ایوارڈز پاکستان میں فلمی، فیشن، ٹی وی، موسیقی اور انٹر ٹینمنٹ کی صنعت کے سب سے معتبر ایوارڈز ہیں اور مجھے 18ویں لکس اسٹائل ایوارڈز کا حصہ بننے اور ایک طویل عرصے کی شراکت داری پر دلی مسرت ہے۔ میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ اس شو میں کچھ منفرد ناظرین اورسامعین کے لیے پیش کروں۔ ویسے تو اس سال میں نے کیا سوچا ہے، وہ میں ابھی بیان کرنے سے قاصر ہوں۔ تاہم یہ وعدہ ضرور کروں گی کہ اس سال انٹرٹینمنٹ اور فیشن انڈسٹریز کا بہترین عکس دیکھنے کے ملے گا۔
Home »
فریحہ الطاف لکس اسٹائل ایوارڈز کی آفیشل شو ڈائریکٹر مقرر
» فریحہ الطاف لکس اسٹائل ایوارڈز کی آفیشل شو ڈائریکٹر مقرر
0 comments:
Post a Comment