اسلام آباد(ایچ ایم نیوز )سپریم کورٹ آف پاکستان نے معذورافرادکے ملازمتوں میں کوٹہ سے متعلق کیس میں بھرتیوں سے متعلق وفاقی اورصوبائی حکومتوں سے رپورٹ طلب کرلی ،عدالت نے کہاکہ آئندہ سماعت پرمعذوروں کیلئے مختص فنڈزکی تفصیلات فراہم کریں،رپورٹ اچھی نہ لگی تومعاملہ اینٹی کرپشن کوبھیجیں گے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں معذورافرادکے ملازمتوں میں کوٹہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس عظمت سعیدکی سربراہی میں3 رکنی بنچ نے سماعت کی ،جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ معذورافرادکوکوٹہ سسٹم کے تحت ملازمتیں دینے کاحکم دیاتھا، معذورافرادکی بھرتیوں کامرحلہ کہاں تک پہنچا؟ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ تفصیلی رپورٹ کیلئے مہلت چاہیے، خیبرپختونخوامیں 427 افرادکوبھرتی کرلیا،جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ نیشنل کونسل برائے بحالی معذورافرادکاکیابنا؟جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ شکایات کافورم ختم کردیا توکیا ہرشکایت سپریم کورٹ سنے گی؟ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ نیشنل کونسل برائے بحالی معذورافرادکیلئے آج اجلاس ہوگا،عدالت نے کہا کہ 5 سال سے کیس زیرالتوالیکن معذورافرادکیلئے اقدامات 6 ماہ میں ہوئے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ پنجاب میں 4712 خصوصی افرادکوبھرتی کیا،انجی اداروں نے معذوروں کے فنڈزمیں 5 کروڑجمع کرائے،جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ معذوروں کے فنڈزکاکیااستعمال کیاگیا؟عدالت نے کہاکہ آئندہ سماعت پرمعذوروں کیلئے مختص فنڈزکی تفصیلات فراہم کریں،رپورٹ اچھی نہ لگی تومعاملہ اینٹی کرپشن کوبھیجیں گے،عدالت نے سماعت 6 ہفتے کیلئے ملتوی کردی۔
Home »
سپریم کورٹ نے معذورافرادکے ملازمتوں میں کوٹہ سے
» سپریم کورٹ نے معذورافرادکے ملازمتوں میں کوٹہ سے متعلق کیس میں بھرتیوں سے متعلق وفاقی اورصوبائی حکومتوں سے رپورٹ طلب کرلی
0 comments:
Post a Comment