نیلم (ایچ ایم نیوز) ڈپٹی کمشنر نیلم راجہ محمود شاہد نے کہا ہے کہ نیلم بھر میں خالصہ جات کی الاٹمنٹ اور تجاوزات پر مکمل پابندی عائد ہے ۔سیاحتی مقامات پر کسی بھی قسم کی لیز یا الاٹمنٹ نہیں ہورہی ۔نیلم میں لینڈ مافیہ کے خلاف ایکشن لیا جارہا ہے ۔سیاحت کے فروغ کے لیئے بھر پور کوشش کی جارہی ہے سیاحتی مقامات کی رابطہ سڑکوں کی بحالی کے کام میں تیزی لائی جا رہی ہے رواں سیاحتی سیزن کے اختتام سے قبل سیاحتی مقامات کو لنک کرنے والی رابطہ سڑکیں بحال ہو جائیں گی ۔نیلم کے گیسٹ ہاوسسز ،ہوٹلز ،ٹوریسٹ ہٹس انتظامیہ کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق اور کرایہ جات پر سو فیصد عمل درآمد کریں ۔
Home »
نیلم بھر میں خالصہ جات کی الاٹمنٹ اور تجاوزات پر مکمل پابندی عائد ہے‘ ڈپٹی کمشنر
» نیلم بھر میں خالصہ جات کی الاٹمنٹ اور تجاوزات پر مکمل پابندی عائد ہے‘ ڈپٹی کمشنر
0 comments:
Post a Comment