فریال تالپورکیخلاف احتساب عدالت میں ریفرنس زیرسماعت، وہ اسمبلی میں رکنیت کی اہل نہیں، درخواست میں موقف
کراچی(ایچ ایم نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی۔درخواست پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ اور رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے الیکشن کمیشن کراچی کے دفتر میں جمع کروائی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ فریال تالپور جعلی اکاونٹس بنانے،منی لانڈرنگ کرنے اور کرپشن میں ملوث ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ فریال تالپورکیخلاف اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ریفرنس زیرسماعت ہے۔ اس لیے وہ اسمبلی میں رکنیت کی اہل نہیں ہیں۔پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن سے استدعا کی ہے کہ فریال تالپور کونااہل قراردیاجائے۔
0 comments:
Post a Comment