ممبئی (ایچ ایم نیوز) بالی ووڈ اداکار جیکی شروف کے بیٹے اداکار ٹائیگر شروف کا کہنا ہے کہ انہیں فخر ہے وہ جیکی شروف کے بیٹے ہیں لیکن ان کی خواہش ہے کہ ان کے والد کو ٹائیگر شروف کا باپ کہہ کر پکارا جائے۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق بالی ووڈ کے تیزی سے ابھرتے ہوئے اداکار ٹائیگر شروف نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہوں نے جب بالی ووڈ میں قدم رکھا تو ان کے سامنے بہت سے چیلنجز تھیجن کا انہوں نے بخوبی سامنا کیا اور بالی ووڈ میں اپنی محنت سیجگہ بنائی۔ ٹائیگر شروف نے کہا کہ وہ ہمیشہ سیفلم انڈسٹری میں اپنے والد کی موجودگی سے واقف رہے ہیں، وہ بالی ووڈ میں ان کی اہمیت کو بھی بخوبی جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے لیے سب سے بڑا چیلنج خود کو والد سے الگ کرنا اور اپنی نئی پہچان بنانا تھا۔ اداکار نے کہا کہ انہیں اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ وہ جلد اپنے والد کا نام استعمال کیے بغیر بالی ووڈ میں اپنی پہچان بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ ٹائیگر شروف نے کہا کہ انہیں فخر ہے وہ جیکی شروف کے بیٹے ہیں لیکن اس سے زیادہ خوشی انہیں تب ہوگی جب ان کے والد کو ٹائیگر شروف کا باپ کہہ کر پکارا جائیگا۔
Home »
چاہتا ہوں کہ والد کو ٹائیگر کا باپ کہہ کرپکارا جائے‘ ٹائیگر شروف
» چاہتا ہوں کہ والد کو ٹائیگر کا باپ کہہ کرپکارا جائے‘ ٹائیگر شروف
0 comments:
Post a Comment