ممبئی (ایچ ایم نیوز) بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ نے اپنی اہلیہ اداکارہ دپیکا کو اچھی سندھی بہو قرار دیتے ہوئے ان کی تعریف کی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا پڈوکون نے انسٹاگرام پر سفید لباس میں اپنی تصاویر شیئر کیں، جن پر ان کے مداحوں سمیت ان کے شوہر رنویر سنگھ نے بھی کمنٹس کیے اور ان کی جانب سے کیے گئے کمنٹس سب کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ رنویر سنگھ نے اہلیہ کی سفید لباس کی تصاویر کی تعریف کرتے ہوئے جہاں انہیں اچھی سندھی بہو قرار دیا، وہیں ان سے شکوہ بھی کیا کہ ان کے ڈمپلس ان کا دل لے گئے۔ساتھ ہی انہوں نے اپنی اہلیہ کے لباس کی سندھی زبان میں بھی تعریف کی۔ رنویر سنگھ نے دپیکا پڈوکون کی ایک تصویر پر کمنٹس کرتے ہوئے انہیں اچھی سندھی بہو قرار دیا، تو ان کی دوسری تصویر پر لکھا کہ ان کے ڈمپلس ان کا دل لے گئے ۔اسی طرح رنویر سنگھ نے دپیکا پڈوکون کی ایک اور تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے ان کی لباس کی تعریف کی اورسندھی میں لکھا کہ ھی پتلون ڈاڈھو سٹھو آھے ( یہ پتلون بہت ہی اچھی ہے)۔
Home »
رنویر سنگھ نے دپیکا کو اچھی سندھی بہو قرار دیدیا
» رنویر سنگھ نے دپیکا کو اچھی سندھی بہو قرار دیدیا
0 comments:
Post a Comment