پشاور (ایچ ایم نیوز) خیبر پختونخواووشو(کنگ فو)ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل نجم اللہ صافی نے کہاہے کہ خیبر پختونخوامیںمارشل آرٹس اور خصوصاًکنگ فو کھیل کا بے پناہ موجودہے اگراس کھیل کو تعلیمی اداروں میں لازم قرادیدی جائے توبہترین ٹیلنٹ سامنے آنے کیساتھ ساتھ اسکے کھیلنے سے طلبہ وطالبات کو ذہنی وجسمانی طور پر تندرست ہونگے بلکہ اپنادفاع بھی احسن طریقے سے کرنے کے قابل بن جائینگے۔پشاور میں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پشاور سمیت پورے خیبر پختونخوامیں مارشل آرٹس کا کھیل کا کافی ٹیلنٹ موجود ہے تاہم سہولیات نہ ہونے سے اس ٹیلنٹ کو زنگ لگارہاہے اور ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔انہوںنے کہاکہ اگر ضلعی اور صوبائی حکومتیںسہولیات فراہم کریں تو کھلاڑی انٹرنیشنل سطح پر ملک کا نام روشن کر سکتے ،نجم اللہ صافی کا کہناتھاکہ ہمارے کھلاڑیوں نے قومی اور انٹرنیشنل سطح پر بے پناہ میڈلز حاصل کر رکھے ہیں، ہمارے لئے بڑے فخر کی بات ہے کہ نوشہرہ اور پشاور سے تعلق رکھنے والے ہمارے ووشو(کنگ فو) کے کھلاڑیوںنے ایران میں منعقدہ انٹر نیشنل چمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاندی اورکانسی کے تمغہ حاصل کئے ہیں تاہم حکومت کی طرف سے ان کھلاڑیوں کی ابھی تک کوئی حوصلہ افزائی نہیں کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے حکومت کو کھلاڑیوں کی مدد کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں تعلیمی ادارے مارشل آرٹس کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،ضرورت اس امر کی ہے کہ تعلیمی اداروں میں مقابلوں کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔ انہوںنے مزید کہاکہ کلبوں کے مابین ضلعی اور صوبائی سطح کے ٹورنامنٹس کیساتھ ساتھ تعلیمی اداروں میں بھی مقابلے منعقد کرانا شروع کردی ہیں،اس سلسلے میں کھیل اور تعلیم محکموںکے حکام سے سرپرستی کرنے کا مطالبہ کیاہے۔
Home »
» خیبر پختونخوامیں کنگ فو کو کھیل کو تعلیمی اداروں میں لازم قرادیدی جائے توبہترین ٹیلنٹ سامنے آنے کیساتھ ساتھ اسکے کھیلنے سے طلبہ وطالبات کو ذہنی وجسمانی طور پر تندرست ہونگے ،نجم اللہ صافی سیکرٹری جنرل (کنگ فو)ایسوسی ایشن
0 comments:
Post a Comment