پاکستانی ہائی کمشنر کی برطا نوی سرمایہ کاروں کوپاکستان میں موجودمواقع سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے کی دعوت
لندن (ایچ ایم نیوز ) برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنرمحمدنفیس زکریانے کہاہے کہ پاکستان میں اس کے تذویراتی محل وقوع کی بدولت غیرملکی سرمایہ کاروں کے لئے وسیع امکانات موجودہیں۔انہوں نے یہ بات لندن کے بکنگھم پیلس میں ملکہ الزبتھ کواپنی اسنادِسفارت پیش کرنے کی ایک تقریب کے دوران کہی۔انہوں نے برطانیہ کے سرمایہ کاروں کوپاکستان میں موجودمواقع سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے کی دعوت دی۔ہائی کمشنرنے پاکستان کے صدر،وزیراعظم اورعوام کی جانب سے ملکہ الزبتھ، شاہی خاندان ، برطانیہ کی حکومت اورعوام کے لئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔اس موقع پرملکہ الزبتھ دوئم نے ہائی کمشنرکابکنگھم پیلس میں پرتپاک استقبال کیا۔ملکہ الزبتھ نے پاکستان اوربرطانیہ کے درمیا ن دوستانہ تعلقات کوسراہتے ہوئے پاکستان کی حکومت اورعوام کے لئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔
0 comments:
Post a Comment