ممبئی (ایچ ایم نیوز) بھارتی فلم ہدایت کار انوراف کشیپ ایک مرتبہ پھر فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انوراگ کشیپ فلم 'بولے چوڑیاں' میں ایک مختصر مگر خاص کردار نبھانے جارہے ہیں۔ اپنے انٹرویو میں ہدایت کار نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 'ہاں میں فلم میں کام کررہا ہوں، لیکن ابھی مجھے اس حوالے سے اور کچھ معلوم نہیں، میں نے فلم میں کام کرنے کی حامی صرف اس لیے دی ہے کیوں کہ نوازالدین نے پہلی مرتبہ مجھ سے کچھ مانگا ہے اور میں اس پر بھروسہ کرتا ہوں'۔ انوراگ کشیپ اس وقت ممبئی میں اپنی ایک اور فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جبکہ وہ جلد نوازالدین صدیقی کے ساتھ 'بولے چوڑیاں' کی شوٹنگ کا آغاز کریں گے۔ فلم 'بولے چوڑیاں' کی ہدایات نوازالدین صدیقی کے بھائی شماس صدیقی دے رہے ہیں۔
Home »
بالی ووڈ ہدایتکار انوراف کشیپ ایک مرتبہ پھر فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائینگے
» بالی ووڈ ہدایتکار انوراف کشیپ ایک مرتبہ پھر فلم میں اداکاری کے جوہر دکھائینگے
0 comments:
Post a Comment