My Blogger consists of a general news in which I upload articles from all types of news including science, technology, education, crime, how-to, business, health, lifestyle and fashion.

New User Gifts

ایس سی او نیلم کے چند BTSپر 3G,4G چلا کر باقی علاقوں میں سروس چلانا ہی بھول گئے

نیلم(ایچ ایم نیوز) ایس سی او کا نیلم میں دہرا معیار ،نیلم کے چند BTSپر 3G,4G چلا کر باقی علاقوں میں سروس چلانا ہی بھول گئے  ، دواریاں ،جاگراں ،سرگن ،نگدر اور نیلم کے عوام تاحال 3G،4Gسروسز سے محروم ہیں عوام میں شدید تشویش کی لہر ۔تفصیلات کے مطابق ایس سی او کی جانب سے نیلم کے بعض علاقوں میں فو رجی سرسز چلانے کے بعد دیگر علاقوں میں 2Gسروس بھی ابتر ہو کر رہ چکی ہے ۔جاگراں ،دواریاں سرگن اور نیلم نگدر کی عوام نے ڈی جی ایس سی او ،سیکٹر کمانڈر ایس سی او سے مطالبہ کیا ہے کہ باقی علاقوں کی طرح ان علاقوں میں بھی ایس کام ٹاورز اپگریڈ کرتے ہوئے صارفین کو ایس کام موبائل اور 4Gسروسز کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے۔

مظفرآباد ،سرکاری ہسپتالوں میں وزیراعظم ہیلتھ کارڈ کے داخلے بھی بند کر دیئے گئے

سرکاری ہسپتالوں میں غریب عوام سے صحت کی سہولیات بھی چھینی جانے لگیں،نہ عملہ نہ ادویات فراہم کی جا رہی  ہیں

مظفرآباد(ایچ ایم نیوز)سرکاری ہسپتالوں میں غریب عوام سے صحت کی سہولیات بھی چھینی جانے لگیں۔امبور ہسپتال میں وزیراعظم ہیلتھ کارڈ کے داخلے بھی بند کر دیئے گئے،نہ عملہ نہ ادویات فراہم کی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق امبور ہسپتال میں وزیراعظم صحت کارڈ سے ہزاروں لوگ اپنا علاج معالجہ کرواتے تھے۔گزشتہ ہفتے سے وزیراعظم ہیلتھ کارڈ کے داخلے بھی بند کر دیئے گئے ہیں اور کسی دوسرے ہسپتال میں لے جانے کا کہا جاتا ہے۔مریضوں کا کہنا تھا کہ دور دور سے بھاری اخراجات کر کے یہاں پہنچتے ہیں یہاں پر کہا جاتا ہے کہ داخلے بند ہیں اور وزیراعظم ہیلتھ کارڈ کا سٹاف بھی موجود نہیں ہے۔شہریوں نے وزیراعظم آزاد کشمیر وزیر صحت ڈاکٹر نجیب نقی سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور ہیلتھ کارڈ کے ذریعے مریضوں کو داخل کیا جائے تاکہ غریب عوام بھی اپنا علاج معالجہ کروا سکیں۔

مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے آزادی پسند ممالک کو کردار ادا کریں،مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر یوتھ ‘اورسیزکے رہنما راجہ گلریز

سٹوک(ایچ ایم نیوز) مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر یوتھ ‘اورسیزکے رہنما راجہ گلریز نے کہا ہے کہ فاروق حیدر آزاد خطہ کی خوشحالی کے لیے اور مسئلہ کشمیر پر مظلوم کشمیریوں کی آواز بن کر صف اوّل پر ہیں۔ تنازع کشمیر کے حل کے لیے آزادی پسند ممالک کو کردار ادا کریں۔مقبوضہ کشمیر سے عالمی توجہ ہٹانے کیلئے بھارتی عزائم ناکام ہونگے۔صدائے آزادی عالمی سطح پر بلند کرنے میںمسلم لیگ ن کر کردار نمایاںہے۔ انٹرنیشنل کمیونٹی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں بند کروائے اور بھارت کو طاقت کے ذریعے کشمیر یوں کے حقوق غصب کرنے سے باز رکھے۔ تارکین وطن تحریک آزادی کے اس نازک اور اہم مرحلے میں اپنی کوششوں کو منظم اور مربوط بنائیں تاکہ بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر مزید پریشر بڑھ سکے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں اور لائن آ ف کنٹرول پر جارحانہ اقدامات پر بھارت کے انتہاء پسندند حکمرانوں کی شدید مذمت کرتے ہو ئے راجہ گلریز نے کہا ہے کہ بھارت کے انتہاء پسند حکمران کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو سرد کرنے میں ناکام رہیں گے۔ مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک کا اب راستہ نہیں روکا جا سکتا۔ مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند عوام کی لازوال قربانیوں نے کشمیر ایشو کو دنیا کا فلش پوائنٹ بنا دیا ہے۔ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر سے عالمی توجہ ہٹانے کیلئے تمام عزائم ناکام ہونگے۔ مقبوضہ کشمیر پر بھارت اب زیادہ عرصہ جابرانہ قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا۔ان خیالات کا اظہار اُنھوں نے کشمیر کمیونٹی کے ایک اجلاس میں کیا۔اُنھوں نے کہا کہ  مسلم لیگ ن مظلوم کشمیریوں کی آزادی کی صدا بلند کرکے کشمیریوں کی حقیقی ترجمانی کا حق ادا کر رہی ہے۔عالمی برادری اور انسانی حقوق کے علمبردار مسئلہ کشمیر کے حل کے سلسلہ میں مکار و عیار بھارت پر دبائو بڑھائیں۔کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوانے کے لیے آزادی پسند ممالک کو کردار ادا کرنا ہو گا۔اُنھوں نے کہا حصول آزادی تک مسلم لیگ ن دنیا بھر  کے ایوانوں میں مظلوم کشمیریوں کی صدائے آزادی پہنچاتی رہے گی۔

چیئرمین لبریشن فرنٹ یاسین ملک کو رہا کیا وہ صدائے آزادی بلند کرنے کی پاداش میں بھارتی جیل میں ہیں

جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ متحرک رہنما‘جہانزیب جرال کا بیان

مانچسٹر(ایچ ایم نیوز)جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ متحرک رہنما‘جہانزیب جرال نے ہفتہ کو میڈیا کو بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین لبریشن فرنٹ یاسین ملک کو رہا کیا جائے۔یاسین ملک صدائے آزادی بلند کرنے کی پاداش میں دہلی کی تہاڑ جیل میں ہیں۔بھارت اوہچھے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی تحریک دبا نہیں سکتا۔یاسین ملک قومی ہیرو ہیں اور وطن عزیز ریاست جموں کشمیر کی وحدت کی بحالی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔اُنھوں نے کہا کہ یاسین ملک کی رہائی اورمقبول بٹ شہید کا جسد خاکے کشمیریوں کے حوالے کیا جائے ،پوری قوم یاسین ملک کی رہائی اور شہید کشمیر کے جسد خاکی کی منتظر ہے۔کشمیر محمد مقبولؒ بٹ کی جدوجہد تاریخ کشمیر کا تابناک باب ہے۔مقبول بٹ شہید نے ریاست جموں و کشمیر کی آزادی کے لئے اپنی جان کا نذانہ پیش کیا ان کی ساری زندگی آزادی کے لئے جدو جہد میں گزری۔ مقبول بٹ شہید ریاست جموںو کشمیر کے متفقہ لیڈر ہیں ۔مقبول بٹ شہید کے جسد خاکی پرکشمیری قوم کا حق ہے۔ جن کی آزادی کے لئے انہوں نے اپنی جان پر دار کو ترجیح دی اپنے خون سے تحریک آزادی کو جلا بخشی۔ اُنھوں نے کہا کہ مقبول بٹ شہید نے جو قربانی دی تھی وہ رائیگاں ہر گز نہیں جائیگی ۔کشمیری قوم بھی دیگر آزاد ممالک کی طر ح آزادی کا سورج طلوع ہوتا ہوا ضرور دیکھے گی۔بھارت نے شہید کشمیر کو پھانسی دے کر یہ سمجھا کہ اس نے آزادی کی آواز کو دبا دیا ہے لیکن بھارت کی بھول تھی۔ جیسا کہ شہید نے کہا تھا کہ ’’ہم دشمنوں کے اعصاب پر سوار رہیں گے’’اور آج سب دیکھ سکتے ہیں کہ آج پوری دنیا میں اسی آواز کی بازگشت سنائی دے رہی ہے۔ اُن کا مطالبہ تھا کہ مقبول بٹ شہید کی جسد خاکی کشمیری قوم کے حوالے کیا جائے، پوری کشمیری قوم ان شہید کے جسد خاکی کی منتظر ہے۔ شہید کشمیرنے اپنی جان کا نذرانہ دے کر کشمیری قوم کو آزادی کا جو شعور بخشا اس پر عمل پیرا رہ کر آزادی کی جدو جہد کو جاری رکھیں گے۔مقبول بٹ ؒ شہید نے اُس وقت اپنی جدوجہد کا آغاز کیا جب ہر سو اندھیرا چھایا ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شہید بابائے قوم کی ذات و صفات کشمیریوں کیلئے مشعل راہ تھی اور رہے گی اور کشمیری اپنے بے لوث قائد کی تقلید کرتے ہوئے جدوجہد آزادی کو ہر حال میں جاری رکھیں گے۔

شہری دفاع نیلم کے زیراہتمام فرسٹ ایڈ،فائرفائٹنگ اور ریسکیو کی 10 روزہ تربیتی ورکشاپ مکمل

تر بیتی ورکشاپ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شاردہ کی کثیر تعداد طالبات نے بطور شرکاء حصہ لیا

نیلم(ایچ ایم نیوز )شہری دفاع نیلم کے زیراہتمام فرسٹ ایڈ،فائرفائٹنگ اور ریسکیو کی 10 روزہ تربیتی ورکشاپ مکمل،تر بیتی ورکشاپ میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول شاردہ کی کثیر تعداد طالبات نے بطور شرکاء حصہ لیا، اسسٹنٹ کمشنر شاردہ چودھری نزاکت حسین کا ورکشاپ کے اختتامی سیشن سے بطور مہمان خصوصی خطا ب،انہوںنے کہاکہ شہری دفاع کی تربیت ہر شہری کیلئے لازم ہے،طلباء وطالبات کودی گئی اس تربیت کے بہترین نتائج برآمد ہونگے ،محکمہ شہری دفاع کو مزید ایسی ورکشاپس کاانعقاد کروانا چائیے تاکہ ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والا شخص مختلف آفات کے دوران تربیت سے استفادہ حاصل کرسکے ۔انہوں نے بتایا کہ آج کے طلبا ء وطالبات کل کوقوم کی بھاگ دوڑ سنبھالیں گے تو تربیت یافتہ افراد معاشرے میں نکھار پیداکرسکتے ہیں انہوںنے شہری دفاع کی اس کاوش کوسراہتے ہوئے مزید ورکشاپس پر زور دیاہے کہ محکمہ حالات کے تناظر کے مطابق وادی بھرکے سکولوں میں ورکشاپس کاانعقاد کرے ۔تربیتی نشست سے چیف انسٹرکٹر انصر مغل نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طلباء وطالبات کا تربیتی میں دلچسپی ان کے محفوظ مستقبل کا عکاس ہے۔انسٹرکٹر مشکور رانا نے طلبہ وطالبات کو بہترین دلچسپی لینے پر مبارکبادپیش کرتے ہوئے اس فن کے ذریعے اپنے اور اپنے خاندان ، سکول فیلو کوفائدہ پہنچانے کی تلقین کرتے ہوئے بتایاکہ انسانی زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلئے ہر انسان کاکوالیفائیڈ ہونا وقت کاتقاضاہے۔ یاد رہے کہ یہ تربیتی ورکشاپ 19 جون سے شروع ہوکر گزشتہ روز اختتام کو پہنچی ۔

ایس این جی پی ایل نیشنل رینکنگ ٹینس چمپئن شپ میں خیبر پختونخواکے کھلاڑیوں کاشاندار مظاہرہ

پشاور (ایچ ایم نیوز) اسلام آباد میں منعقدہ ایس این جی پی ایل نیشنل رینکنگ ٹینس چمپئن شپ میں خیبر پختونخواکے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میلہ لوٹ لیا۔پاکستان ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام اسلام آباد میں کھیلی جانے والی اس چمپئن شپ کے مینز سنگل فائنل عابد اعلی اکبر نے احمد چوہدری کو 6-,6-3,سے جبکہ مینز ڈبلز فائنل میں عابد علی اور احمدعلی چوہدری نے شہزاد خان اور ایم مشتاق خان کو 6-3,4-6,10-6سے ہرایا،انڈر14سنگلز کے فائنل میچ میں حامد اسرارنے کاشان عمر کو 6-3,6-4سے ہرایا،انڈر14ڈبلز کے فائنل میںخیبر پختونخواکے انٹر نیشنل کھلاڑی کاشان عمر اور عزیر خان نے بلال عاصم اوراحمدکو 6-3,6-4سے شکست دیدی ،جبکہ انڈر16کے فائنل میچ میں فیضان فیاض (پنجاب)نے خیبر پختونخواکے حامد اسرار کو3-6,6-3,6-3سکو ر سے ہرایا،انڈر16ڈبلز میں حامد اسراراور سیمی زیب نے فیضان فیاض اور نازین عباس کو 6-3,6-4سے،انڈر10کے فائنل میچ میں حمزہ رومان نے حانیامہناس کوجبکہ انڈر12کافائنل میچ بھی حمزہ رومان نے جیت لیا،اسی طرح50سال سے زائد العمر آفرادکے مابین ڈبلزمیچ میں خیبر پختونخواکے اسرارگل اور عرفان اللہ نے ڈیوس کپ کے کوچ حمید الحق اور رشید ملک کو 6-3,6-3سے شکست دیکرکے چمپئن ٹرافی اپنے نام کرلی۔صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ،صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے چیئرمین پروفیسر داکٹر طاہر خان ،صدر محمد سلیم مروت اور سیکرٹری عمر آیاز نے کھلاڑیوں کے اس شاندار پرفارمنس کو سراہتے ہوئے پوری ٹیم اور انکے کوچ کو مبارکباددی ۔

خیبر پختونخوامیں کنگ فو کو کھیل کو تعلیمی اداروں میں لازم قرادیدی جائے توبہترین ٹیلنٹ سامنے آنے کیساتھ ساتھ اسکے کھیلنے سے طلبہ وطالبات کو ذہنی وجسمانی طور پر تندرست ہونگے ،نجم اللہ صافی سیکرٹری جنرل (کنگ فو)ایسوسی ایشن

پشاور (ایچ ایم نیوز) خیبر پختونخواووشو(کنگ فو)ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل نجم اللہ صافی نے کہاہے کہ خیبر پختونخوامیںمارشل آرٹس اور خصوصاًکنگ فو کھیل کا بے پناہ موجودہے اگراس کھیل کو تعلیمی اداروں میں لازم قرادیدی جائے توبہترین ٹیلنٹ سامنے آنے کیساتھ ساتھ اسکے کھیلنے سے طلبہ وطالبات کو ذہنی وجسمانی طور پر تندرست ہونگے بلکہ اپنادفاع بھی احسن طریقے سے کرنے کے قابل بن جائینگے۔پشاور میں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پشاور سمیت پورے خیبر پختونخوامیں مارشل آرٹس کا کھیل کا کافی ٹیلنٹ موجود ہے تاہم سہولیات نہ ہونے سے اس ٹیلنٹ کو زنگ لگارہاہے اور ضائع ہونے کا خدشہ ہے۔انہوںنے کہاکہ اگر ضلعی اور صوبائی حکومتیںسہولیات فراہم کریں تو کھلاڑی انٹرنیشنل سطح پر ملک کا نام روشن کر سکتے ،نجم اللہ صافی کا کہناتھاکہ ہمارے کھلاڑیوں نے قومی اور انٹرنیشنل سطح پر بے پناہ میڈلز حاصل کر رکھے ہیں، ہمارے لئے بڑے فخر کی بات ہے کہ نوشہرہ اور پشاور سے تعلق رکھنے والے ہمارے ووشو(کنگ فو) کے کھلاڑیوںنے ایران میں منعقدہ انٹر نیشنل  چمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاندی اورکانسی کے تمغہ حاصل کئے ہیں تاہم حکومت کی طرف سے ان کھلاڑیوں کی ابھی تک کوئی حوصلہ افزائی نہیں کی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ میڈلز حاصل کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے حکومت کو کھلاڑیوں کی مدد کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں تعلیمی ادارے مارشل آرٹس کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،ضرورت اس امر کی ہے کہ تعلیمی اداروں میں مقابلوں کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔ انہوںنے مزید کہاکہ کلبوں کے مابین ضلعی اور صوبائی سطح کے ٹورنامنٹس کیساتھ ساتھ تعلیمی اداروں میں بھی مقابلے منعقد کرانا شروع کردی ہیں،اس سلسلے میں کھیل اور تعلیم محکموںکے حکام سے سرپرستی کرنے کا مطالبہ کیاہے۔

ضلع خیبر کے سپورٹس منیجر راحید گل ملاگوری کاملاگوری کے علاقے میاں مورچہ میں زیر تعمیر ملاگوری سپورٹس اسٹیڈیم کا دورہ

پشاور (ایچ ایم نیوز) ضلع خیبر کے سپورٹس منیجر راحید گل ملاگوری نے ہفتہ کو ملاگوری کے علاقے میاں مورچہ میں زیر تعمیر ملاگوری سپورٹس اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور وہاں پر میٹریل کا معائنہ کیا جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر سپورٹس قبائلی علاقہ جات محمد نواز خان کی خصوصی ہدایات پر مقامی کھلاڑیوںکو کھیل کود کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں اور اس اسٹیڈیم کی تعمیر سے ملاگوری قوم کے نوجوانوں کوکھیل کودکے بہترین مواقع ان کے گھر کے دہلیز پر ہی مل سکیں گے۔ انہوں نے متعلقہ ٹھیکیدار کو سختی سے ہدایات جاری کردیئے کہ گرائونڈ میں غیر معیاری میٹریل کے استعمال پر سخت ایکشن لیا جائے گا اور معیاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ گرائونڈ تمام تر جدید سہولیات سے آراستہ ہوگا اور اس کی تعمیر سے مقامی نوجوانوں کی تقدیر بدل جائے گی۔

پشاور کے ذیشان زیب نے خیبر پختونخوا انٹر ڈسٹرکٹ سکواش چیمپئن شپ جیت لی

پشاور (ایچ ایم نیوز) پشاور کے ذیشان زیب نے پشاور ہی کے فہد شریف کو گیارہ چھ، گیارہ تین اور گیارہ صفر سے ہراکر خیبر پختونخوا انٹر ڈسٹرکٹ سکواش چیمپئن شپ جیت لی، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اسفندیار خٹک نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ سکواش کے سابق عالمی چیمپئن قمر زمان، ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس عزیز اللہ جان، سکواش ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ممبر وزیر خان، شیر بہادر اور ریفری منور زمان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ چیمپئن شپ میں صوبے کے مختلف اضلاع کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ چیمپئن شپ سکواش ایسوسی ایشن کے کیلنڈر کا حصہ تھی اس سے قبل لڑکوں اور لڑکیوں کی جونیئر چیمپئن شپ کھیلی گئی تھی۔

سب ڈویژن اور شمالی وزیرستان نے آل ٹرائبل فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا فائنل آج کھیلا جائے گا

پشاور (ایچ ایم نیوز)  ضم ضلع کرم نے بنوں سب ڈویژن اور شمالی وزیرستان نے جنوبی وزیرستان کو ہراکر پارہ چنار میں جاری آل ٹرائبل فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا فائنل آج کھیلا جائے گا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کرم اور ڈائریکٹر سپورٹس مہمانان خصوصی ہوں گے۔ فٹ بال اور کرکٹ ٹورنامنٹ بیک وقت جاری ہیں جن میں ضم قبائلی اضلاع اور چھ سب ڈویژنوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،جس کا افتتاح ڈسٹرکٹ پلاننگ آفیسر مطیع اللہ اور ڈسٹرکٹ فنانس آفیسر انور علی نے کیا تھا، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اعوان حسین اور ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر امجد حسین کرم بھی اس موقع پر موجود تھے۔ قبل ازیں فٹ بال کے دیگر میچوں میں باجوڑ نے اورکزئی، بنوں سب ڈویژن نے مہمند، خیبر نے ڈیرہ اسماعیل خان سب ڈویژن، پشاور سب ڈویژن نے لکی مروت اور کوہاٹ سب ڈویژن نے ٹانک سب ڈویژن کو ہرایا تھا۔اسی طرح کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں بنوں سب ڈویژن نے ضلع مہمند کو چار رنز سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنالی، دوسرا سیمی فائنل کوہاٹ اور پشاور سب ڈویژنوں کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دیگر میچوں میں خیبر نے ڈیرہ اسماعیل خان سب ڈویژن، اورکزئی ضلع نے لکی مروت سب ڈویژن اور بنوں سب ڈویژن نے شمالی وزیرستان کو ہرایا تھا۔

دوسری ٹور ڈی خنجراب انٹرنیشنل سائیکل ریس کے تیسرے مرحلہ میں واپڈا کے کھلاڑیوں نے میدان مار لیا

پشاور (ایچ ایم نیوز) دوسری ٹور ڈی خنجراب انٹرنیشنل سائیکل ریس کے تیسرے مرحلہ میں واپڈا کے کھلاڑیوں نے میدان مار لیا۔واپڈا کے اویس خان نے مطلوبہ فاصلہ 2:23:23میں طے کر کے  اپنے نام کرلیا۔ بائیکستان کے سائیکلسٹ شاہ ولی نے2:23:24   کے وقت کے ساتھ دوسرے ،  واپڈاکے سائیکلسٹ  عزت اللہ  نے 2:25:08  کے وقت کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے دوسرے مرحلے میں  چوتھی پوزیشن نثار احمد( واپڈا )نے،پانچویں پوزیشن گلام حسین  (ایس ایس جی سی) نے جبکہ چھٹی پوزیشن عابد صدیق( آرمی) کے نام رہی۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان حکومت اور پاکستان سائیکلینگ فیڈریشن کے زیر اہتمام  منعقدہ دوسری ٹور ڈی خنجراب انٹرنیشنل سائیکل ریس کے تیسرے مرحلے کا آغاز ہنزہ سے ہوا ۔ ایونٹ کا یہ تیسرا م مرحلہ ہنزہ سے شروع  ہوکر سست کے مقا م پر اپنے اختتام کو پہنچا یہ مرحلہ 92کلو میٹر پر محیط تھا۔ایونٹ کے پہلے مرحلے میں 83میں سے77نے کھلاڑیوں نے  ریس مکمل کی تھی ۔جبکہ چھ کھلاڑی ڈس کوالیفائی ہوگئے تھے۔۔گذشتہ روز مکمل ہونے والے 3  ریس کے دوسرے  اور خطر ناک ترین مرحلے  میں ریس میں شرک سبھی سائیکلسٹوں نے ریس فنش کی ۔ ریس کے اختتام پر گزشتہ رات ڈی سی ہنزہ بابر سبطین کی جانب سے ریس کے شرکاء کے اعزاز میں پر تکلف ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر ٹورڈی خنجراب کے آفیشلز۔پاکستان سائیکلینگ فیڈریشن کے آفیشلز ،سائیکلیسٹوں اور علاقہ کے عمائدین نے بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ اس تقریب میںدوسرے مرحلے کے فاتح کھلاڑی سمیت ٹاپ چھ کھلاڑیوں کو کیشن انعام سے نوازا گیا جبکہ ایونٹ کے  دوسرے مرحلہ کے فاتح کھلاڑی پاکستان واپڈا کے نجیب اللہ کو ونر جرسی بھی پہنائی گئی۔گذشتہ امقامی انظامیہ کی جانب سے ڈنر کے بعد رنگا رنگ تقریب بھی سجائی گئی کھلاڑیوں کو انعامات دینے کی  تقریب کے مہمان خصوصی وقار علی خان سابق سیکرٹری او رڈی سی ہنزہ  بابر سبطین تھے ۔دیگر مہمان گرامی میں ر نائب صدر پاکستان سائیکلینگ نثار احمد، یو سی آئی میچ کمشنرماجد نصیری شامل تھے  ایونٹ کا چاتھا اور آخری مرحلہ کل سُست سے شروع ہوکر خنجراب میں اختتام پذیر ہوگا۔

اینٹی نارکوٹکس فورس بلوچستان ٹیکوانڈو چیمپئن شپ شہید عید محمد نوتیزئی اسپورٹس کمپلیکس چاغی میں اختتام پذیر

چاغی (ایچ ایم نیوز)اینٹی نارکوٹکس فورس بلوچستان ٹیکوانڈو چیمپئن شپ شہید عید محمد نوتیزئی اسپورٹس کمپلیکس چاغی میں اختتام پذیر ہو،ا جس میںشہید عید محمد نوتیزئی ٹیکوانڈو اکیڈمی سول کلب دالبندین نے پہلی ، ٹائیگر تیکوانڈو کلب نوشکی نے دوسری ،بولان تیکوانڈو کلب نوکنڈی نے تیسری پو زیشن حاصل کی ۔چمپئن شپ میں چیف جیوری کے لیے انٹرنیشنل کھلاڑی محمد اقبال سنجرانی، نوشکی کے نور اللہ لانگو ،میر فیروزشاہ نوتیزئی، حاجی عبدالستار کشانی ،میر حاجی ثنااللہ قمرزئی، دلاور خان ایجباڑی نے سرانجام دیئے جبکہ ریفری کے فرائض آرگنائزر میرصفی اللہ ریکی ،میر صدام حسین برہانزئی ،امداد اللہ محمدحسنی، آکاش بھٹی نے سرانجام دیئے، کارنر جج کے فرائض احمد شاہ سنجرانی، احمد شاہ درانی، سلمان ڈاڈا، اسرار احمد، علی حسن نوتیزئی ،قدرت اللہ ،سلال نوید سنجرانی، نعمت اللہ نوتیزئی ودیگر نے انجام دیئے ۔چاغی دالبندین نوکنڈی نوشکی ٹائیگر ٹیکوانڈو کلب شہید عطا اللہ نوتیزئی ٹیکوانڈو کلب سردار آساخان قمرزئی ٹیکوانڈو کلب چاغی ٹیکوانڈو کلب مرحوم  حاحی غلام کشانی ٹیکوانڈو کلب ودیگر کلبز کے کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ ہوا۔ٹیکوانڈوکھلاڑیوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا گیا ایجوکیشن آفیسر امان اللہ نوتیزئی نے کامیاب کلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے ۔ تقریب کے مہمان خاص ایجوکیشن آفیسر امان اللہ نوتیزئی،حسن جان نوتیزئی ،محمد اسماعیل آزاد، میرثنااللہ قمرزئی ،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن چاغی آفیسرز عبداللہ بادینی، محمد ادریس نوتیزئی، علی محمد نوتیزئی ،عبدالحمید نوتیزئی ،حاجی عبدالستار کشانی ،میرفیروز شاہ نوتیزئی ودیگر نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا انیٹی نارکوٹکس فورس بلوچستان کے بریگیڈئیر کی خصوصی تعاون سے منشیات کے خلاف واک و سیمینار کا انعقاد و دوروزہ ٹیکوانڈو چیمپئن 2019 منشیات کے منعقد کرانے پر ہمیںخوشی ہے اینٹی نارکوٹکس فورس دالبندین سمیع اللہ بلوچ، ایس پی چاغی محمد ہاشم محمد حسنی ،انسپکٹر حیدر علی ودیگرنے اینٹی نارکوٹکس فورس بلوچستان ٹیکوانڈو  چیمپئن 2019 کے افتتاحی پروگرام میں شرکت کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ علا قے میں اسپورٹس سرگرمیوں کا فروغ چاہتے ہیں، انہوں نے کہا منشیات ایک ناسور ہے منشیات کو جڑ سے اکھاڑنے پر بھر پور کوشش کرینگے اس وقت بہت ہی نوجوان منشیات سے متاثر ہو کر اپنی زندگی کو خراب کررہے ہیں ،انہوں نے کہا انیٹی نارکوٹکس فورس بلوچستان کو ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ وہ 20 سال سے زائد چاغی کے صدر مقام دالبندین میں 26 جون منشیات کے عالمی دن کے موقع پر شہید عید محمد نوتیزئی ٹیکوانڈو اکیڈمی سول کلب دالبندین کے زیراہتمام و انیٹی نارکوٹکس فورس دالبندین کی نگرانی میں منشیات کے خلاف واک و سیمینار کا انعقاد وکھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ منعقد رہے ہیں ، انہوں نے کہا اس وقت ضلع چاغی میں پانچ سو سے زاید نوجوان منشیات سے متاثر ہیں ہم سب کو مل کر اجتماعی طور پر منشیات کے خلاف آواز بلند کرنے پر کوئی کثر نہیں چھوڑ ینگے اگر ملک کو منشیات سے پاک کرنا ہے تو ہم اس معاشرے سے منشیات کا نام و نشان ختم کرنا ہوگا اور والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے کو بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ اسپورٹس سرگرمیوں کے لئے بھی تیار کرنا ہوگا اور اسپورٹس کے میدانوں کو وسعت دینے کے لئے ہم ایک قوم ہوجائے پھر ملک و قوم ترقی کریگا۔جب شروع ہی سے ہمارے نوجوان نسل صحت مند ہوجاینگے اور ساتھ ساتھ تعلیم حاصل کرینگے تو بڑہے ہوکر ملک و قوم کو سنبھالینگے انہوں نے کہا ورش انسان کے لئے بہت ہیی ضروری ہیں تاکہ ہمارا ہر شخص صحتمندانہ معاشرے کا حصہ بنے۔ آخر میں انہوں نے اینٹی نارکوٹکس فورس بلوچستان ٹیکوانڈو چیمپئن آرگنائزر کا شکریہ ادا کیا ٹورنامنٹ آرگنائزر میر صفی اللہ ریکی اور صدام حسین برہانزئی نے انیٹی نارکوٹکس فورس بلوچستان اور ایم ڈی سیندک حاجی محمد رازق سنجرانی ،حسین جان نوتیزئی اور ایف سی پولیس ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن انیٹی نارکوٹکس دالبندین کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے سخت گرمی منشیات کے خلاف واک و سیمینار کا انعقاد کرکے ہمارے ساتھ دیا تھا۔

ویمنز ورلڈ کپ فٹبال، امریکا فرانس کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

دفاعی چیمپئن امریکا میزبان فرانس کو 2-1 سے ہرا کر ویمنز ورلڈ کپ فٹ بال کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ تفصیلات  میزبان فرانس اور دفاعی چیمپئن امریکا کے درمیان پیرس کے اسٹیڈے دا پرنسز میں ٹورنامنٹ کے دوسرے کوارٹر فائنل میں میگن پاپینوئے نے میچ کا پہلا گول پانچویں منٹ میں کرکے ٹیم کو برتری دلائی۔پہلے ہاف کے اختتام پر اسکور ایک صفر تھا جبکہ دوسرے ہاف میں تیزی رہی۔65ویں منٹ میں میگن نے اپنا اور ٹیم کا دوسرا گول کرکے اسکور 2-0 کیا۔کھیل کے اختتامی لمحات میں فرانس کا واحد گول رینارڈ نے 81 ویں منٹ میں کیا۔

ورلڈکپ 2019، انگلینڈ کے ساتھ میچ کیلئے بھارتی ٹیم کی کِٹ تبدیل

لندن (ایچ ایم نیوز) آئی سی سی ورلڈکپ 2019 میں بھارتی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف اگلے میچ میں نئی کٹ کے ساتھ میدان میں اترے گی۔بھارتی کرکٹ ٹیم کی سرکاری اسپانسرکٹ نے جرسی کی تبدیلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا چونکہ میزبان ٹیم انگلینڈ کی جرسی کا رنگ بھی نیلا ہے جس کی وجہ سے جرسی کی تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔ (آج)اتوار کے روز بھارتی ٹیم برمنگھم میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں پہلی مرتبہ نئی جرسی پہن کرکھیلے گی۔

بھارت کو شکست، پاکستان نے ایشین ٹیم اسنوکر چیمپیئن شپ جیت لی

 دوحہ (ایچ ایم نیوز) کستان نے ایشین ٹیم اسنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل میں بھارت کو شکست دے کر چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھیلی گئی ایشین ٹیم اسنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل میں پاکستان کے بابر مسیح اور ذوالفقار قادر پر مشتمل ٹیم کا مقابلہ بھارت کے پنکج ایڈوانی اور لکشمن راوت اور اور آدتیہ مہتا سے ہوا۔پہلے 2 فریمز میں پاکستانی کیوسٹس نے عمدہ کھیل پیش کیا جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ان کے بھارتی حریف صرف ایک، ایک پوائنٹ ہی حاصل کر سکے اور انہوں نے 01-79 اور 01-71 سے فتح سمیٹی۔اس کے بعد ڈبلز کے فریم میں بھارت کے پنکج ایڈوانی اور لکشمن راوت نے محتاط کھیل پیش کرتے ہوئے ڈبلز فریم 18-58 سے جیت لیا۔ریورس سنگل پر مشتمل چوتھے فریم میں پنکج ایڈوانی پاکستان کے ذوالفقار قادر کے خلاف چھائے رہے اور فریم 39-67 سے جیت لیا۔تاہم 0-2 کی برتری کے باوجود مجموعی طور پر مقابلہ برابر ہونے پر پاکستانی ٹیم شدید دبا کا شکار تھی اور آخری فریم میں پاکستان کے بابر مسیح کا مقابلہ لکشمن راوت سے ہوا جس میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد بابر کامیاب رہے اور پاکستان نے 2-3 سے ٹائٹل جیت کر چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔چیمپیئن شپ میں پاکستان کی ٹیم سونے، بھارتی ٹیم چاندی جبکہ کانسی کا تمغہ مشترکہ طور پر میانمار اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں جیتنے میں کامیاب رہیں۔بابرمسیح اور ذوالفقار قادر پر مشتمل ٹیم کی جانب سے شاندار کھیل پیش کرنے اور ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرنے پر پی بی ایس ایف کے صدر منور شیخ نے کھلاڑیوں کو مبارکباد بھی پیش کی۔

بھارت پاکستان کو ورلڈ کپ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کرنے کیلئے بنگلادیش اور سری لنکا سے جان بوجھ کر ہار سکتا ہے،سابق کرکٹر باسط علی

کراچی(ایچ ایم نیوز)پاکستان اور بھارت نا صرف جنگی میدان بلکہ کھیل کے میدانوں میں بھی ایک دوسرے کے روایتی حریف ہیں۔ بھارت پاکستان کو نیچا دکھانے کیلئے جائز و ناجائز ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔ ایسا ہی کچھ اب ممکن ہے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں جب بھارت پاکستان کو ورلڈ کپ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کرنے کیلئے بنگلادیش اور سری لنکا سے جان بوجھ کر ہار سکتا ہے۔سابق کرکٹر باسط علی نے ایک انٹرویو میں دعوی کیا ہے کہ بھارت کبھی بھی نہیں چاہے گا کہ پاکستان ٹیم سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرے، اس کے بنگلادیش اور سری لنکا سے ابھی میچز باقی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جس انداز میں بلو شرٹس افغانستان سے کھیلے وہ سب نے دیکھا، لوگ نہیں کہیں گے کہ وہ جان بوجھ کر ہارے، بھارت ایسے انداز میں کھیلے گا کہ کوئی بات بھی نہیں کرسکے گا، جب وہ آسٹریلیا سے کھیلے تھے تو اس میچ میں ڈیوڈ وارنر نے اچھی بیٹنگ نہیں کی۔باسط علی نے دعوی کیا کہ 1992 کے ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ لیگ اسٹیج میں پاکستان سے جان بوجھ کر ہارا تھا، عمران خان بھی اس بات سے اتفاق کریں گے، کیویز اپنے ہی ملک میں سیمی فائنل کھیلنے کیلیے ہارے تھے۔

اگر ہردیک پانڈیا مجھے دو ہفتے دے تو اسے ورلڈ بیسٹ آل رانڈر بنادوں گا، عبدالرزاق

کراچی(ایچ ایم نیوز)عبدالرزاق کہتے ہیں کہ میں نے بھارت اور ویسٹ انڈیز کا میچ دیکھا اور پہلی بار ہردیک پانڈیا کر پرفارم کرتے دیکھا،مجھے اس میں بہت ساری غلطیاں نظر آئیں،ان کی فل موومنٹ میں ،ان کے بیٹ سوئنگ اور باڈی بیلنس میں جب وہ ہٹنگ کرتے ہیں،اس کے علاوہ اور بھی کئی غلطیاں نظر آئیں۔عبدالرزاق نے مزید کہا کہ اگر ہردیک پانڈیا دبئی میں مجھ سے 2 ہفتے کا سیشن لیں اور اگر میں ان کے ساتھ کرکٹ پہ کام کروں اور کوچنگ دوں تو صرف دو ہفتوں میں مجھے امید ہے کہ ان کو دنیا کا بہترین ہٹر اور آل رانڈر بنا دوں گا،اگر بی سی سی آئی ہردیک پانڈیا میں امپروومنٹ لانا چاہتی ہے تو میں صرف دو ہفتوں میں اس کو دنیا کا بہترین آل رانڈر بنا دوں گا، میں نے جب ان کو پرفارم کرتے دیکھا تو سوچا کی یہ بات شیئرکروں،عبدالرزاق کے اس ٹویٹ پر انہوں نے ایک اچھا جیسٹر دیا ہے اور بھارت کے لوگ ان کو اس ٹویٹ پر سراہ رہے ہیں۔

سری لنکن ٹیم کی شکست سے پاکستان کی منزلیں آسان ہونے لگیں


لیڈز(ایچ ایم نیوز) سری لنکن ٹیم کی شکست سے پاکستان کی منزلیں آسان ہونے لگیں، قومی ٹیم سیمی فائنل تک کیسے کوالیفائی کرسکتی ہے۔سری لنکا کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں شکست کے سبب  پاکستان کی راہ میں حائل ایک اوررکاوٹ دور ہوئی ،سری لنکا کے پوائنٹس ٹیبل پر 7میچوں میں 6پوائنٹس ہیں اورپاکستان سے نیچے ہیں۔ اب سیمی فائنل تک رسائی کیلئے  پاکستان کو انگلینڈ کی ایک شکست درکار ہے، انگلینڈ کے بھارت اور نیوزی لینڈ سے میچز باقی ہیں۔ انگلینڈ ایک میچ ہارے تب بھی بات نہیں بنے گی، پاکستان کو 5جولائی کو بنگلادیش کو لازمی ہرانا ہوگا۔

بھارت، کلائمیٹ ایمر جنسی نافذ کی جائے، شہریوں کا پرزور مطالبہ

کلائمیٹ ایمرجنسی  کے نفاذکیلئے ساڑھے چار لاکھ سے زائد افراد نے دو مختلف پٹیشنوں پر دستخط کئے
پیرس معاہدے  پر عملدرآمد کرکے ملک میں ہرے بھرے، سر سبز علاقے بڑھائے جائیں، پٹیشنرز کا موقف

نئی دہلی(ایچ ایم نیوز) بھارت میں موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر کلائمیٹ ایمرجنسی نافذ کرنے کیلیے ساڑھے چار لاکھ سے زائد افراد نے دو مختلف پٹیشنوں پر دستخط کردیئے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق  بھارت میں ساڑھے چار لاکھ سے زائد افراد نے دو مختلف پٹیشنوں پر دستخط کیے ہیں، جن میں وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ملک میں کلائمیٹ ایمرجنسی نافذ کریں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق سولہ سالہ طالب علم امن شرما نے رواں سال مئی میں انٹرنیٹ پر ایک پٹیشن لانچ کی، جس پر اب تک ایک لاکھ ستر ہزار افراد دستخط کر چکے ہیں۔مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دوسری پٹیشن ممبئی کے انسٹاگرامر جیتندرا شرما نے لانچ کی جس کی تین لاکھ لوگ حمایت کر چکے ہیں۔بھارتی خبر رساں اداروں کا کہنا تھا کہ ان پٹیشنز میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ بھارت  میں پیرس معاہدے کی شرائط پر عملدرآمد کرے اور ملک میں ہرے بھرے، سر سبز علاقے بڑھائے جائیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملکوں میں شامل ہے اور اسی سبب ملک کو پانی کی بھی شدید قلت کا سامنا ہے۔

سفارت خانے سیکیورٹی کی ریڈ لائن ہیں،چڑھائی نہیں کرنے دی جائیگی، عراق

بحرین کے سفارت خانے پر دھاوا بولنے والوں میں  سے کئی افراد زیر حراست  ہیں، وزارت خارجہ

بغداد(ایچ ایم نیوز) عراقی وزارت خارجہ کی جانب سے بیان دیا گیا ہے کہ سفارت مشنوں کی حرمت کوپامال نہیں ہونے دیں گے، سیکورٹی حکام نے تمام تر اقدامات کر لیے،بغدادمیں مظاہرین کو چڑھائی نہیں کرنے دیں گے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق میں وزارت خارجہ نے بغداد میں بعض مظاہرین کی جانب سے مملکت بحرین کے سفارت خانے پر دھاوے کی مذمت کرتے ہوئے جمعے کے روز جاری ایک بیان میں باور کرایا کہ وہ سفارتی مشنوں کی حرمت کی پاسداری پر کاربند ہے۔بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ سفارت خانوں کی سیکورٹی سرخ لکیر ہے جس کو پار کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔بیان میں مزید کہا گیا کہ سیکورٹی حکام نے تمام تر اقدامات کر لیے ہیں اور ذمے دار افراد اور اس کارروائی پر اکسانے والوں کے تعاقب کے لیے انتہائی کوششیں کی جا رہی ہیں۔وزارت خارجہ کے مطابق بحرین کے سفارت خانے پر دھاوا بولنے والوں میں کئی افراد کو پکڑ لیا گیا ہے تا کہ انہیں عدالت کے کٹہرے میں پیش کیا جا سکے۔

پانچ برس کی قیامت صغریٰ،1600مہاجر بچوں سمیت 32ہزار افراد نگل گئی، رپورٹ

 بحیرہ روم سب سے خطرناک روٹ ہے، جس پر18000 اموات یا گمشدگیاں ریکارڈ کی گئیں،فیٹل جر نیز

واشنگٹن(ایچ ایم نیوز)اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین نے رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 2014سے لے کر اب تک گمشدہ یا ہلاک ہونے والے بتیس ہزار افراد میں سے قریب سولہ سو بچے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرین (آئی او ایم)نے انکشاف کیا ہے کہ پچھلے پانچ برسوں کے دوران یومیہ بنیادوں پر کم از کم ایک مہاجر بچہ گم یا ہلاک ہوتا آیا ہے۔بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرین کا کہنا ہے کہ پناہ کی تلاش میں خطرناک راستوں سے گزرنے والے سن 2014 سے لے کر اب تک گمشدہ یا ہلاک ہونے والے بتیس ہزار افراد میں سے قریب سولہ سو بچے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرین(آئی او ایم)نے گزشتہ روز جاری کردہ رپورٹ فیٹل جرنیز میں یہ انکشاف کیا ۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پناہ کی تلاش میں خطرناک راستوں سے گزرنے والے سن 2014 سے لے کر اب تک گمشدہ یا ہلاک ہونے والے بتیس ہزار افراد میں سے قریب سولہ سو بچے ہیں۔ بحیرہ روم سب سے خطرناک روٹ ہے، جس پر اس عرصے میں قریب اٹھارہ ہزار اموات یا گمشدگیاں ریکارڈ کی گئیں۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک دہائی میں پناہ گزینوں کی تعداد میں 65 فیصد اضافہ ہوا ہے،گزشتہ برس کے اختتام تک پناہ گزینوں کی تعداد 70.8 ملین تھی جبکہ 2017 میں پناہ گزینوں کی تعداد 68.5 ملین تھی۔گزشتہ ایک دہائی کے دوران ہر پانچ میں سے تین افراد یا 4 کروڑ 10 لاکھ سے زائد افراد کو کسی نہ کسی مجبوری کے باعث اپنے آبائی وطن کو ترک کرکے کسی دوسرے ملک میں پناہ لینے پر مجبور ہوا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کی تنبیہ ، روسی صدر پیوٹن کی زیر لب پراسرار مسکراہٹ

پیوٹن سے تعلقات بہت اچھے ہیں،ان کے ساتھ بیٹھنا ہی میرے لیے اعزاز ہے،ٹرمپ
 مدت  سے ملاقات نہیں ہوئی لیکن دونوں ممالک کی انتظامیہ نے مل جل کر  اہم امور انجام دیے ہیں،پیوٹن

اوساکا(ایچ ایم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے روسی ہم منصب کو خبردارکیا ہے کہ  وہ امریکہ میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں مداخلت سے دور رہیں۔ انہوں نے یہ تنبیہ جاپان کے شہر اوساکا میں ہونے والی ملاقات کے دوران ازراہ تفنن بات چیت کرتے ہوئے کی جس پرولادی میر پیوٹن مسکرا دیے۔عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق جس لمحے امریکی  صدر نے اپنے روسی ہم منصب کو تنبیہ کی اس وقت وہاں موجود ذرائع ابلاغ کے کیمروں کی فلیش گنزکی لائٹوں نے آنکھیں چکا چوند کردیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے صورتحال دیکھ کر فورا کہا کہ ان کے پیوٹن سے تعلقات بہت اچھے ہیں اوران کے ساتھ بیٹھنا ہی میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔روسی صدر نے اس پر کہا کہ مدت سے ہمارے درمیان ملاقات نہیں ہوئی ہے لیکن اس دوران دونوں ممالک کی انتظامیہ نے مل جل کر متعدد اہم امور انجام دیے ہیں۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق روس اورامریکہ کے صدور کے درمیان آخری ملاقات تقریبا ایک سال قبل 2018 میں ہلسنکی کے مقام پرہوئی تھی جہاں ایک اجلاس میں ٹرمپ اور پیوٹن اکھٹے ہوئے تھے۔روس کے نشریاتی ادارے 24 چینل کو کریملن کے مشیر یوری اوشاکوو نے بتایا ہے کہ ہم نے امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دوسری جنگ عظیم میں فتح کے 75 ویں جشن کے موقع پرمنعقد ہونے والی تقریب میں شرکت کے لیے مدعو کیا ہے۔ یہ تقریب طے شدہ شیڈول کے مطابق نو مئی 2020 کو روس میں ہوگی۔جاپان کے شہر اوساکا میں جی  20 اجلاس میں گروپ ممالک کے سربراہان حکومت شریک ہیں اور ان کی سائڈ لائنوں پر بھی ایک دوسرے سے ملاقاتیں ہورہی ہیں۔ امریکہ اور روس کے صدور کے درمیان بھی اسی سلسلے میں ملاقات ہوئی تھی۔

بھارت، مودی سرکار آزادی صحافت پر حملہ، 3 بھارتی اخبارات پر اشتہار ات کی روک

 یہ تنقیدی رپورٹس شائع کرنے کا ردعمل ہے، اپوزیشن اور ایگزیکٹوز کی مودی سرکار پر تنقید

نئی دہلی(ایچ ایم نیوز)بھارتی حکومت نے 3 بڑے اخبارات کے لیے اشتہارات روک دیئے جس کے بارے میں اپوزیشن اور ایگزیکٹوز کا کہنا ہے کہ یہ تنقیدی رپورٹس شائع کرنے کا ردعمل ہے۔ناقدین کا کہنا ہے کہ 2014 میں نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے آزادی صحافت پر حملے کیے جارہے ہیں، دوسری جانب صحافیوں نے بھی حساس خبریں شائع کرنے پر سخت رد عمل کا سامنا کرنے کی شکایت کی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے بڑے اخبار، جن کی مجموعی اشاعت 2 کروڑ 60 لاکھ سے زائد ہے، کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کے دوبارہ اقتدار میں آنے سے ایک ماہ قبل سے ہی لاکھوں روپے کے سرکاری اشتہارات رک گئے تھے۔بینیٹ کولمین اینڈ کو، جو 'ٹائمز آف انڈیا' اور 'اکنامک ٹائمز' اخبارات کے انتظامات سنبھالتی ہے، کے ایگزیکٹو نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ 'یہاں رکاوٹ پیدا کی گئی ہے جس کی وجہ وہ چند رپورٹس جن سے وہ ناخوش ہیں، ہوسکتی ہیں'۔ان کا کہنا تھا کہ ٹائمز گروپ کے 15 فیصد اشتہارات حکومت سے آتے ہیں جن میں زیادہ تر اشتہارات سرکاری ٹینڈرز اور اسکیموں کے ہوتے ہیں'۔اے بی پی گروپ جو 'دی ٹیلی گراف' اخبار شائع کرتا ہے، کے دو حکام نے بتایا کہ 'ہمارے اخبار نے قومی سلامتی اور بے روزگاری کے حوالے سے ریکارڈ شائع کرتے ہوئے نریندر مودی سے سوالات کیے تھے، ہمیں گزشتہ 6 ماہ میں سرکاری اشتہارات میں 15 فیصد کمی کا سامنا ہے'۔اے بی پی حکام کا کہنا تھا کہ 'اگر آپ اپنے ایڈیٹوریل میں حکومت کی مقررہ لکیر کو پار کرتے ہیں اور کچھ بھی حکومت کے خلاف شائع کرتے ہیں تو ان کے پاس آپ کو سزا دینے کا ایک ہی طریقہ ہوتا ہے کہ وہ اشتہارات روک دیتے ہیں'۔

براززیلین صدر کے ہمسفر فوجی افسر سے 39 کلو کوکین برآمد

ہم معاملے کی تحقیقات کے لیے ملٹری پولیس انکوائری کا آغاز کر رہے ہیں،وزارت دفاع
ہسپانوی حکام سے تعاون کریں اور اگر افسر قصوروار ثابت ہو تو انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے، برازیلین صدر

برازیلیا(ایچ ایم نیوز)برازیل کے صدر جیئر بولسونارو کے ساتھ جاپان میں 'جی 20' اجلاس کے لیے سفر کرنے والے برازیلین فضائیہ کے افسر سے اسپین کے ایئرپورٹ پر 39 کلوگرام کوکین برآمد کی گئی۔امریکی نشریاتی ادارے 'سی این این' کی رپورٹ کے مطابق اسپین کے سی ویلے ایئرپورٹ پر برازیلین فضائیہ کے افسر سے اتنی بڑی مقدار میں کوکین برآمد ہونے کے بعد انہیں گرفتار کر لیا گیا۔برازیلین وزارت دفاع سے جاری بیان میں کہا گیا کہ افسر کو ایئرپورٹ پر اس وقت گرفتار کیا گیا جب 'جی 20' اجلاس میں شرکت کے لیے اوساکا جانے والے برازیل کے صدر کے بیک اپ طیارے نے اسپین میں اسٹاپ اوور کیا۔بیان میں کہا گیا کہ 'وزارت دفاع کو بتایا گیا کہ منشیات کے ساتھ سفر کرنے والے مشتبہ افسر کو 25 جون کو اسپین کے سی ویلے ایئرپورٹ پر حراست میں لیا گیا۔برازیلین وزارت دفاع نے کہا کہ 'ہم معاملے کی تحقیقات کے لیے ملٹری پولیس انکوائری کا آغاز کر رہے ہیں۔'سی این این سے منسلک ریکارڈ ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ افسر کی شناخت 38 سالہ سارجنٹ سِلوا روڈریگس کے نام سے ہوئی۔واقعے کے وقت الگ طیارے میں سفر کرنے والے برازیل کے صدر جیئر بولسونارو نے افسر کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے 'ٹویٹ' کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وزارت دفاع سے کہا ہے کہ وہ ہسپانوی حکام سے تعاون کرے اور اگر افسر قصوروار ثابت ہو تو انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

سعودی پائپ لائن پر حملہ عراقی سرزمین سے ہوا تھا، امریکی دعوی

 عراقی حکومت نے سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ثبوت و شواہد فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا

واشنگٹن(ایچ ایم نیوز) سعودی عرب کی تیل پائپ لائن پر حملے کے لیے عراقی سرزمین استعمال ہوئی تھی۔ عراق سے اڑائے گئے ڈرون طیاروں کے ذریعے تیل کی صنعت کو تباہ کرنے کی سازش کی گئی تھی۔موقر امریکی اخبار  وال اسٹریٹ جرنل نے دعوی کیا ہے کہ یہ انکشافات امریکی حکام نے سعودی عرب کی تیل پائپ لائن پر ہونے والے حملے کی تحقیقاتی رپورٹ میں کیے ہیں۔ سعودی عرب کی تیل پائپ لائن پر مئی 2019 میں حملہ کیا گیا تھا۔امریکی حکام کی تیار کردہ تحقیقاتی رپورٹ پر عراق کی حکومت نے سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس ضمن میں ثبوت و شواہد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکی حکام کی تفتیشی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ تیل پائپ لائن پر حملوں کے لیے جنوبی عراق سے ڈرون طیارے اڑائے گئے تھے۔رپورٹ میں اخبار کے مطابق الزام عائد کیا گیا ہے کہ سعودی عرب کی تیل پائپ لائن کو نشانہ بنانے میں عراق کے پڑوسی ملک ایران کی حمایت یافتہ ملیشیاں کا دخل ہے۔تیل پائپ لائن پرمئی میں ہونے والے حملوں کے باعث دو دن تک تیل کی سپلائی متاثر رہی تھی۔ڈرون طیاروں کا حملہ سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں ینبع بندرگاہ کے قریب شرقا غربا بچھائی گئی پائپ لائن پر کیا گیا تھا۔ تیل پائپ لائن سے روزآنہ 50 لاکھ بیرل تیل منتقل ہوتا ہے۔

مشرق وسطیٰ کی بڑھتی کشیدگی،امریکی ایف 22 اسٹیلتھ طیاروں کی قطر ائر بیس پر آمد

جنگی طیارے بھیجنے کا  مقصد  امریکی فوج اور مفادات کا تحفظ ہے،امریکی سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول

واشنگٹن(ایچ ایم نیوز) مشرق وسطی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر امریکہ نے پہلی بار ایف 22 اسٹیلتھ طیارے قطر ائر بیس پر پہنچا دیے ہیں۔امریکی سینٹرل کمانڈ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ طیارے قطر کی العدید ایئربیس پر جمعرات کو پہنچے ہیں جن کا مقصد  امریکی فوج اور مفادات کا تحفظ ہے۔سینٹرل کمانڈ نے  ایف 22 اسٹیلتھ طیاروں کی صحیح تعداد نہیں بتائی لکن جو تصاویر میڈیا کو فراہم کی گئی ہیں ان میں پانچ طیارے نظر آرہے ہیں۔ایک اور تصویر جو ذرائع ابلاغ کو فراہم کی گئی ہے اس میں دو طیاروں کو ائربیس پر اترتے دیکھا جا سکتا ہے۔ایران کے ساتھ کشیدگی کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ  ایف 22 اسٹیلتھ  طیارے قطر بھیجے گئے ہیں۔ امریکی فضائیہ کا یہ اقدام ایران کی جانب سے ڈرون گرانے کے ایک ہفتے بعد سامنے آیا ہے۔دفاعی ماہرین کے مطابق مذکورہ طیارے جنگ کے دوران زمین فضا میں مار کرنے والے میزائل سسٹم کو تباہ کرنے کی صلاحیت  رکھتے ہیں۔ان طیاروں کا استعمال صرف مکمل جنگ کے دوران ہی جاتا ہے اور  ایف 22 اسٹیلتھ  طیارے ایران کے دفاعی نظام ایس 300 کو مکمل تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔خیال رہے کہ مئی 2019 میں بھی امریکہ نے دفاعی میزائل سسٹم پیٹریاٹ کے ہمراہ اپنا ایک جنگی بحری بیڑا مشرق وسطی بھیجا تھا جو کہ اسٹرائیک گروپ سے لیس تھا۔ امریکہ کے دن دو بی- 52 بمبار طیارے بھی قطرپہنچائے گئے تھے۔

پاکستان میں موجود دہشت گردوں کو بھی ہم نشانہ بنائیں گے،امیت شاہ کی گیدڑ بھبھکی

ایک تہائی مقبوضہ جموں و کشمیر ہمارا ساتھ دینے کو تیار نہیں، بھارتی وزیر داخلہ کا اعتراف
 وادی چنار کاخصوصی درجہ عارضی ہے مستقل نہیں،مقبوضہ وادی کی ترقی ، لوگوں کی خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے، کشمیریوں کے اذہان میں عدم اعتماد کے بیج کس نے بوئے کانگریس جواب دے

نئی دہلی(ایچ ایم نیوز) بھارت کے وزیر داخلہ امیت شاہ نے آدھا سچ بولتے ہوئے تسلیم کیا ہے کہ ایک تہائی مقبوضہ جموں و کشمیر ہمارے ساتھ نہیں ہے، مقبوضہ وادی چنار کو حاصل خصوصی درجہ عارضی ہے اور یہ مستقل نہیں ،پاکستان کے اندر موجود دہشت گردی کی جڑوں کو ہم نشانہ بنائیں گے، مقبوضہ وادی کی ترقی اور وہاں کے لوگوں کی خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے کیونکہ وہ دیگر کی نسبت زیادہ مستحق ہیں،مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے اذہان میں عدم اعتماد کے بیج بوئے؟ تو اس کا جواب صرف کانگریس ہے اور وہی اس کی ذمہ دار ہے۔ بھارتی خبر رساں ذرائع کے مطابق بھارت کے وزیر داخلہ امیت شاہ نے آدھا سچ بولتے ہوئے تسلیم کیا ہے کہ ایک تہائی مقبوضہ جموں و کشمیر ہمارے ساتھ نہیں ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ اس کے ذمہ دار نہرو اور کانگریس ہیں۔ انہوں نے دنیا کو یہ بتا کرورطہ حیرت میں بھی ڈال دیا کہ آئین کے آرٹیکل 370 کے تحت مقبوضہ وادی چنار کو حاصل خصوصی درجہ عارضی ہے اور یہ مستقل نہیں ہے۔موقر بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کے مطابق لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے سربراہ امیت شاہ نے اعتراف کیا کہ مقبوضہ وادی کشمیر کے لوگوں کا مرکزی حکومت پر اعتماد و بھروسہ نہیں ہے۔امیت شاہ نے اپنے خطاب میں استفسار کیا کہ اگر مقبوضہ وادی کے ایک تہائی افراد بھارت کے ساتھ نہیں ہیں تو اس کا ذمہ دارکون ہے؟ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی کی ترقی اور وہاں کے لوگوں کی خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے کیونکہ وہ دیگر کی نسبت زیادہ مستحق ہیں۔کانگریس کو سخت نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ سابق حکمراں جماعت مقبوضہ وادی میں آزادانہ و منصفانہ انتخابات کے انعقاد میں یکسر ناکام رہی تھی البتہ مراد جی ڈیسائی اور اٹل بہاری واجپائی کے ادوار میں مناسب انتخابات کا انعقاد ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی کشمیر میں جمہوری طریقہ کار کے تحت آزادانہ و منصفانہ انتخابات اس وقت کرائیں گے جب الیکشن کمیشن تاریخ کا اعلان کرے گا۔مقبوضہ وادی چنار میں اس وقت صدارتی راج قائم ہے جس کی آئینی مدت تین جولائی 2019 کو ختم ہورہی ہے جس کے بعد انتخابات کرانا ضروری ہیں البتہ مرکزی حکومت کو صدارتی راج کی مدت میں توسیع کرنے کا مجاز قرار دیا گیا ہے۔امیت شاہ نے اپنی تقریر کے دوران جب نہرو کا نام لیا تو کانگریس سے تعلق رکھنے والے اراکین نے شدید اعتراض کیا اور ہنگامہ آرائی کی۔وزیرداخلہ نے استفسار کیا کہ ملک کی مذہبی بنیادوں پر تقسیم کا ذمہ دار کون ہے؟ اور وہ کون ہے جس نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے اذہان میں عدم اعتماد کے بیج بوئے؟ تو اس کا جواب صرف کانگریس ہے اور وہی اس کی ذمہ دار ہے۔بھارتیہ جنتا پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیرداخلہ امیت شاہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہماری حکومتی پالیسی صفر برداشت کی ہے۔لوک سبھا سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ آخر میں ہرزہ سرائی کرنا نہیں بھولے اور گیدڑ بھبھکی دی کہ پاکستان کے اندر موجود دہشت گردی کی جڑوں کو ہم نشانہ بنائیں گے۔بھارت کے وزیرداخلہ گیدڑ بھبھکی دیتے ہوئے وہ ہزیمت شاید بھول گئے جو گزشتہ دنوں انھوں نے اپنے دو طیاروں کو گنوا کراٹھائی تھی۔امیت شاہ کو یہ بھی یاد نہیں رہا کہ ان کی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھی نندن کو پاکستان نے کمال مہربانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے واہگہ بارڈر کے ذریعے اپنے کپڑے پہنا کر بھیجا تھا۔ اس سے قبل ابھی نندن کا علاج کیا اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پرونگ کمانڈر کو کھانا دینے کے علاوہ بہترین چائے بھی پلائی تھی۔

فواد خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل جائے تومیری ہیٹرک مکمل ہو جائیگی، نیلم منیر

لاہور(ایچ ایم نیوز )اداکارہ نیلم منیرنے کہا ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو بالی ووڈکے مقابلے پر دیکھنے کی خواہشمندہوں،پہلی دو فلموں میں میرے مد مقابل دو خانز نے کردار ادا کیا جو میرے لئے خوش بختی کی علامت ثابت ہوئے شاید مستقبل میں فواد خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل جائے ۔نیلم منیر نے کہا کہ بالی ووڈ بڑی انڈسٹری ہے جہاں سالانہ سینکڑو ں فلمیں بنتی ہیں اور ابھی ہم اس سے بہت پیچھے ہیں۔ اگر ہم بھی ٹھان لیں تو لالی وووڈ کو مقابلے پر کھڑا کیا جا سکتا ہے ۔ہم ایسا لائحہ عمل مرتب کرناہوگا کہ پاکستان میں بھی تسلسل کیساتھ فلمیں بنیں اور ہمیں اپنی فلموں کو دوسرے ممالک میں بھی نمائش کیلئے پیش کرنے کی منصوبہ بندی کرنی چاہیے ۔نیلم منیر نے کہا کہ میرے کیرئیر کی ابتدائی دونوں فلمیں کامیاب ہوئی ہیں ۔ فلم چھپن چھپائی میں احسن خان اور  رانگ نمبرٹو میں سمیع خان نے میرے مد مقابل کام کیا اوردونوں خانز میرے لئے خوش بختی کی علامت ثابت ہوئے طرح دونوں خانز خوش بختی کی علامت ہیں ، شایدمستقبل میں فواد خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع مل جائے اور خانزکے ساتھ کامیابی کی میری ہیٹرک مکمل ہو جائے ۔

فواد خان کو سپر اسٹار میں نے بنا یا ،سونم کپور

 فلم خوبصورت  میں کوئی بھارتی اداکار کام کرنے کے لیے راضی نہیں تھا،اسی لیے پاکستانی فلم انڈسٹری سے فواد خان کو لیناپڑا ، اس فلم کے بعد وہ سپراسٹار بن گئے، اداکارہ سونم کپور نے ایک انٹرویو

 ممبئی (ایچ ایم نیوز ) بھارتی اداکارہ سونم کپور  نے کہا ہے کہ فلم خوبصورت  میں کوئی بھارتی اداکار کام کرنے کے لیے راضی نہیں تھا،اسی لیے پاکستانی فلم انڈسٹری سے فواد خان کو لیناپڑا ، اس فلم کے بعد وہ سپراسٹار بن گئے۔ اداکارہ سونم کپور نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ فلم  خوبصورت  میں کوئی بھارتی ہیرو کام کرنے کے لیے تیار نہیں تھا، کیوں کہ اس فلم کی کہانی میں لڑکی کا کردار دوسرے کرداروں سے مضبوط تھا، اسی لیے انہوں نے پاکستانی فلم انڈسٹری سے فواد خان کا انتخاب کیاجس کے بعد فواد خان سپر اسٹار بن گئے، ان کو اپنے کردار پر اعتماد تھا۔سونم کپور نے فلم عائشہ اور خوبصورت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ جس فلم میں مرکزی کردار عورت کا ہو اس فلم میں ہیروز کام کرنے سے کتراتے ہیں اسی لیے مجھے ان دونوں فلموں میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔واضح رہے کہ مشہور ڈرامہ  ہمسفر  سے شہرت پانے والے فواد خان بے تحاشا پاکستانی ڈراموں ، فلموں اور میزک انڈسٹری کیلئے کام کر چکے ہیں جبکہ ان کی اگلی فلم  پرے ہٹ لو عید الاضحی کے موقع پر ریلیزکی جائے گی۔ 

معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے فلم ویر زارا میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی

  اپنے کیریئر پر بچوں کو ترجیح دیتے ہوئے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا، نادیہ جمیل

کراچی(ایچ ایم نیوز ) معروف پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل نے مشہور بھارتی فلم ویر زارا میں کام نہ کرنے کی وجہ بتا تے ہوئے کہا ہے کہ  اپنے کیریئر پر بچوں کو ترجیح دیتے ہوئے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ نادیہ جمیل کو آنجہانی یش چوپڑا نے فلم ویر زارا رانی مکھرجی کا وکیل کا کردار ادا کرنے کی آفر کی تھی جسے کرنے سے نادیہ جمیل نے انکار کردیاتھا۔ نادیہ جمیل نے ایک بیان  میں  کہا کہ انہوں نے اپنے کیریئر پر بچوں کو ترجیح دیتے ہوئے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا۔اداکارہ نے کہا کہ جس وقت مجھے ویر زارا فلم کی آفر ہوئی اس وقت میرے بیٹے کی عمر دو ماہ تھی، اس کا خیال میری والدہ رکھتی تھیں لیکن جلد مجھے احساس ہوا کہ ایک مرتبہ میں نے فلم کے لیے ہامی بھرلی تو پھر مجھے اس کی عادت ہوجائے گی اورمیں اسے چھوڑ نہیں پاں گی۔انہوں نے کہا کہ اس وقت میں نے فیصلہ کیا کہ یا تو میں ایک اچھی ماں بن جاں یا پھر اداکارہ تاہم میں نے ماں کا انتخاب کیا اور فلم کی آفر ٹھکرادی۔نادیہ جمیل کا کہنا تھا کہ اس فلم کی کاسٹ میں پہلے شاہ رخ خان اور ان کے مقابل ایشوریا رائے اور مجھے کاسٹ کیا جانا تھا بعد میں کاسٹ تبدیل کی گئی اور شاہ رخ کی ہیروئن پریتی زنٹا اور ان کی وکیل کا کردار رانی مکھرجی نے ادا کیا۔

باربی ڈول ہالی ووڈ میں بھی جلوے بکھیرنے کوتیار

اداکارہ اسکرپٹ پڑھنے کے بعد فیصلہ کریں گی کہ انہیں کسی بھی ہالی ووڈ پراجیکٹ میں کام کرنا ہے یا نہیں

 ممبئی(ایچ ایم نیوز) بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اب ہالی ووڈ میں بھی جلوے بکھیرنے کی خواہشمند نظر آرہی ہیں،اداکارہ اسکرپٹ پڑھنے کے بعد فیصلہ کریں گی کہ انہیں کسی بھی ہالی ووڈ پراجیکٹ میں کام کرنا ہے یا نہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں کامیابی کے جھنڈے گاڑھنے والی باربی ڈول کے نام سے مشہوراداکارہ کترینہ کیف اب ہالی ووڈ میں انٹری کے لیے تیار ہیں۔ رپورٹس کے مطابق پریناکا اوردپیکا کے بعد اب اداکارہ ہالی ووڈ کے پراجیکٹ میں کام کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ اداکارہ اسکرپٹ پڑھنے کے بعد فیصلہ کریں گی کہ انہیں کسی بھی ہالی ووڈ پراجیکٹ میں کام کرنا ہے یا نہیں۔رپورٹس کے مطابق اداکارہ پچھلے دنوں فاکس اسٹوڈیوز کے مالکان سے رابطے میں تھیں جب کہ یہ افواہیں بھی گردش کررہی تھیں کہ وہ ہالی ووڈ فلم ایونجرز کے اسٹارجیریمی رینر کے ساتھ کوئی پراجیکٹ کرنے جارہی ہیں۔

فلم ’’ججی بادشاہ‘‘ فلم بینوں کو سینما گھروں میں واپس لانے میں کامیاب ہوگی،فلمسٹارشمس رانا

 فلم میں پنجاب کے کلچرکی بھرپورعکاسی کی گئی ہے، ہیروئین کا کردارسحرملک اداکررہی ہیں

لاہور(ایچ ایم نیوز)پاکستان فلم انڈسٹری کے دبنگ ہیروفلمسٹارشمس رانا نے کہا کہ فلم’’ججی بادشاہ‘‘میں وہ مرکزی کردارمیں جلوہ گرہورہے ہیں،امید ہے کہ فلم ’’ججی بادشاہ‘‘فلم بینوں کو سینما گھروں میں واپس لانے میں ضرورکامیاب ہوگی،گزشتہ روز گفتگوکے دوران فلمسٹارشمس رانا نے کہا کہ فلم میں پنجاب کے کلچرکی بھرپورعکاسی کی گئی ہے،فلم میں ہیروئین کا کردارسحرملک اداکررہی ہیں جبکہ دیگرفنکاروں میں خرم جانوبابا،مہراخترخان،قیصرخان بلوچ، ذوالفقارعلی،بابربٹ ودیگر فنکارحصہ لے رہے ہیں ،فلم میں باسوچودھری بہت ہی خطرناک کردارمیں جلوہ گرہورہے ہیں،فلم کے رائٹر،ڈائریکٹرباسوچودھری ہیں،فلم کی عکسبندی آخری مراحل میں ہے،فلم کو عیدالاضحی پر ملک بھرمیں نمائش کے لئے پیش کردیا جائے گا۔

فلم’’عشق بدمعاش ‘‘ انڈسٹری کی بحالی میں ہواکا تازہ جھونکا ثابت ہوگی،فلمسازمہراسلم

ایچ ایم نیوز ایورگرین موویز فلم انڈسٹری کو ’’قیدی یار،جھلک،مہردامیدان‘‘جیسی کامیاب فلمیں دے چکی ہے

لاہور(ایچ ایم نیوز)پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف فلمسازمہرمحمداسلم کا کہنا ہے کہ ان کی فلم ’’عشق  بدمعاش ‘‘فلم انڈسٹری کی بحالی میں ہوا کا تازہ جھونکا ثابت ہوگی،فلم میں سبھی کرداروں نے اپنا کام محنت اورلگن سے فلمبندکروایا ہے،انہوں نے کہا کہ فلم بینوں کو ان کے مزاج کے مطابق فلمیں دی جائیں تو فلم بین ضرورسینما گھروں کا رخ کریں گے،مہرمحمداسلم نے گفتگوکے دوران بتایا کہ ایورگرین موویز ماضی میں فلم انڈسٹری کو ’’قیدی یار،جھلک، مہردامیدان‘‘ جیسی کامیاب فلمیں دے چکی ہے،انہوں نے بتایا کہ میں آج تک جتنی بھی فلمیں بنائی ہیں سب وقت پر مکمل کی ہیں ،اور انشاء اللہ ’’عشق بدمعاش‘‘کوبھی وقت بھی ہی مکمل کیا جائے گا،فلم ’’عشق بدمعاش‘‘کے ہدائیتکارانجم پرویز،مصنف واجدزبیری،میوزک اشفاق علی جبکہ شاعر الطاف باجوہ ہیں،فلم میں معمررانا،حیدرسلطان،خرم جانوبابا،سلمان انجم اور لائبہ خان اہم کرداروں میں جلوہ گرہورہے ہیں۔

فلمسٹارمدھوکی فیصل آبادمیں دھواں دارانٹری،مداحوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاورکیں

 مداحوں کے لئے خصوصی ڈانس آئٹمزتیارکررکھی ہیں،جنہیں پرستارمدتوں یادرکھیں گے ،فلمسٹارمدھو کی خصوصی گفتگو

لاہور( ایچ ایم نیوز)فلمسٹار،ڈانسنگ ڈول مدھوکی عرصہ درازکے بعد فیصل آبادمیں دھواں دارانٹری،مداحوں نے مدھوپر پھولوں کی پتیاں نچھاورکرکے اسٹیج پر استقبال کیا،تفصیلات کے مطابق فلمسٹارمدھوان دنوں فیصل آبادکے منرواگولڈتھیٹرمیں جاری اسٹیج ڈرامہ ’’جھمکا چاندی دا‘‘میں پرفارم کررہی ہیں،ڈرامہ کی تحریروہدایات شہبازرشید،ملک عاجزنے دی ہیں، جبکہ پروڈیوسرراجہ جی ،میاں انعام ہیں،جب مدھو ڈانس پرفارمنس کے لئے اسٹیج پر جلوہ گرہوئیں تو ان کے مداحوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاورکیں جس سے ہال تالیوں سے گونج اٹھا،مدھونے اپنی پرفارمنس کی بدولت شائقین کے دلوں میں گھرکئے رکھا،فلمسٹار مدھوکو دیکھنے کے لئے ان کے مداحوں کی کثیرتعدادہال میں موجودتھی جس کے لئے ہال انتظامیہ کو اضافی سیٹیں لگانا پڑیں،فلمسٹار مدھو نے گفتگوکے دوران بتایا کہ انہوں نے اپنے مداحوں کومدنظررکھتے ہوئے خصوصی ڈانس آئٹمزتیارکررکھی ہیں،جنہیں پرستارمدتوں یادرکھیں گے،انہوں نے کہا کہ میرے مداح ہی میری کامیابی میں اہم کرداراداکرتے ہیں،اسٹیج ڈرامہ ’’جھمکا چاندی دا‘‘میں فلمسٹارمدھوکے ساتھ ساتھ دیگر فنکاروں میں آرزو،ثانیہ چودھری،مناہل نور،مایا چودھری،تسلیم عباس ،عظیم وکی،اسلم چٹا،شاہدہاشمی،شبیرآکاش ودیگر شامل ہیں۔

اسرائیلی ایئرپورٹ کے جی پی ایس سسٹم میں خرابی، الزام روس پر عائد

 فضائی نیوی گیشن سسٹم بار بار جام کیا جا رہا ہے،ہمیں سخت پریشانی کا سامنا ہے،اسرائیلی حکام

یروشلم(ایچ ایم نیوز) صہیونی ریاست کا فضائی نیوی گیشن سسٹم کچھ دنوں سے نامعلوم ذرائع سے بار بار جام کیا جا رہا ہے جس کے نتیجے میں صہیونی حکام سخت پریشان ہیں، جس کے باعث اسرائیلی حکام نے بعض فضائی روٹس بھی تبدیل کردئیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گلوبل جیوگرافک پوزیشننگ سسٹم(جی پی ایس)کو گذشتہ تین ہفتوں سے بار بار خرابی کا سامنا ہے۔ بعض ذرائع ابلاغ نے دعوی کیا ہے کہ اس خرابی کے پیچھے روس کا ہاتھ بتایا ہے۔اسرائیلی ہوائی اڈوں کی ذمہ دار اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا تھاکہ فضائی طیاروں کی درست سمت کی نشاندہی کرنے والے نظام میں خرابی کا سبب معلوم نہ ہونے سے حکام پریشان ہیں، جس کے باعث بعض فلائیٹس کے روٹ تبدیل کردیے گئے ۔عبرانی میڈیا کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکام کوفضائی جہاز رانی کے نظام میں بار بار خلل پیدا ہونے پر تشویش ہے اور انہوں نے تنگ آکر بعض فضائی روٹس تبدیل کردیے ہیں، ہوائی اڈوں کے حکام نے ہوابازوں کو کہا ہیکہ وہ موجودہ جی پی ایس سسٹم پر زیادہ انحصار نہ کریں۔ان کا کہنا ہے کہ اس فنی خرابی سے ابھی تک کوئی نقصان نہیں ہوا ہے، اسرائیلی فضائیہ کے ماہرین خلل پیدا کرنے کے مصدر کا پتا چلانے کے لیے تحقیقات کررہے ہیں۔بین الاقوامی کمرشل فلائیرز ایسوسی ایشن کی طرف سے گذشتہ ہفتے اپنی ویب سائیٹ پر پوسٹ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ انہیں متعدد ہوابازوں کی طرف سے شکایت ملی ہے کہ اسرائیل کے بن گوریون بین الاقوامی ہوائی اڈے کے اطراف میں جی پی ایس کے سگلنل نہیں ہو رہے ہیں۔ان رپورٹس کے بعد اسرائیلی ریڈیو نے بتایا کہ جی پی ایس سسٹم میں خرابی کے پیچھے روس کا ہاتھ ہے۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے اس حوالے سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔

میانمار، عالمی عدالت کا روہنگیاتحقیقات کا مطالبہ، فوج کی جانب سے مسترد

 معاملے کو نظر انداز کبھی نہیں کیا، تشدد کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری ہے،میانمار کی تحقیقاتی کمیٹی معاملے کو دیکھ رہی ہے ،ہمارے اقدامات کا آئی سی سی خیر مقدم کرے، مداخلت سے میانمار اور فوج کی سالمیت کو خطرہ  ہے، بریگیڈیئر جنرل 

ینگون(ایچ ایم نیوز)میانمار کی فوج نے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ (آئی سی سی)کے استغاثہ کا روہنگیا مسلمانوں کے خلاف مبینہ جرائم کی جامع تحقیقات کرنے کا مطالبہ مسترد کردیا۔خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے مطابق میانمار میں نسل کشی کے دوران تقریبا 7 لاکھ 40 ہزار کے قریب روہنگیا افراد میانمار سے ہجرت کرکے بنگلہ دیش میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے تھے۔اس واقعے پر آئی سی سی کی استغاثہ فاتو بینسودا نے ستمبر کے مہینے میں ابتدائی تحقیقات کا آغاز کیا تھا تاہم اب انہوں نے کہا ہے کہ وہ معاملے کو آگے بڑھاتے ہوئے پوری تحقیقات کی درخواست کریں گی۔ان کا کہنا تھا کہ 'ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ فیصلہ کب ہوگا'۔خیال رہے کہ میانمار نے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ پر دستخط نہیں کیے ہیں تاہم عدالت نے ستمبر کے مہینے میں فیصلہ سنایا تھا کہ بنگلہ دیش جہاں پناہ گزین قیام پذیر ہیں، اس کا رکن ہے جس کی وجہ سے انہیں اس مبینہ واقعے کی تحقیقات کا اختیار ہے۔میانمار نے عدالت کے فیصلے کو مسترد کردیا تھا۔آج میانمار کی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل زو من ہتون کا کہنا ہے کہ 'فوج اور حکومت نے اس معاملے کو نظر انداز کبھی نہیں کیا اور جنہوں نے تشدد کیا ہے ان کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں'۔ان کا کہنا تھا کہ 'میانمار کی تحقیقاتی کمیٹی اس معاملے کو دیکھ رہی ہے اور جو ہم کر رہے ہیں اس کا آئی سی سی کو خیر مقدم کرنا چاہیے کیونکہ اس کی مداخلت سے میانمار اور اس کی فوج کی سالمیت کو خطرہ ہوگا'۔انٹرنیشنل کمیشن آف جیورسٹس کے ایشیا پیسیفک خطے کے ڈائریکٹر فریڈرک راسکی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کی مداخلت بالکل جائز ہے۔ان کا کہنا ہے کہ 'میانمار کی فوج نے ثابت کیا ہے کہ وہ نہ ہی چاہتی ہے اور نہ ہی اس میں صلاحیت ہے کہ روہنگیا افراد کے خلاف جو جرائم ہوئے ہیں اس پر عالمی قوانین کے تحت انصاف فراہم کیا جائے'۔

عالمی منڈی میں تیل کی کمی سعودی عرب پوری کرے گا، محمد بن سلمان

ریاض(ایچ ایم نیوز) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق کہا ہے کہ سعودی عرب عالمی منڈی میں تیل کی سپلائی پوری کرنے کی کوشش کرتا رہے گا۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے باور کرایا ہے کہ وہ دنیا میں تیل پیدا کرنے والے بڑے ملک کی حیثیت سے عالمی منڈی میں تیل کی سپلائی جاری رکھنے کی کوشش جاری رکھے گا تاکہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات اور خام تیل کی ضروریات پوری کرنے میں مدد فراہم کی جا سکے۔دوسرے ذرائع سے کسی بھی وجہ سے تیل کی سپلائی متاثر ہونے پرسعودی عرب عالمی منڈی میں تیل کی سپلائی پوری کرنے کی کوشش کرتا رہے گا۔سعودی ولی عہد اور کورین صدر کے درمیان ملاقات کے بعد مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ سعودیہ عالمی منڈی میں تیل کی کمی پوری کرنے کی اپنی ذمہ داری پوری کرے گا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد کے دورہ جنوبی کوریا کے آخر میں دونوںملکوں کے درمیان سعودیہ میں کورین کمپنیوں نے تجارتی بنیادوں پرجوہری توانائی پیدا کرنے کے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں نے دو طرفہ تعاون، پیداواری صلاحیتوں میں اضافے، افرادی قوت کی صلاحیت بڑھانے، تحقیق اور جوہری ترقی میں باہمی تعاون کا فیصلہ کیا گیا۔جنوبی کوریا کے صدر مون جے این اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز نے بدھ کو سیول میں ہونے والی ملاقات کے موقع پر مختلف سمجھوتوں اور یاداشتوں پردستخط کیے۔

امریکا اور طالبان مابین مذاکرات، اگلا دور(آج) ہفتے سے شروع ہوگا

 فریقین مثبت پیش رفت کے خواہاں ہیں، عمل میں تیزی کا امکان ہے،زلمے خلیل زاد
 افغان امن عمل بتدریج جاری ہے اور بہتر سمت کی طرف بڑھ رہا ہے، ترجمان طالبان سہیل شاہیں 
 فریقین دستاویزات کو حتمی شکل دینے کے لیے پرامید،انخلا،سیزفائر اور بین الافغان بات چیت جیسے اہم نکات شامل

واشنگٹن(ایچ ایم نیوز) امریکا اور طالبان کے مابین امن مذاکرات کا اگلا دور دوحہ میں آج (ہفتے) سے شروع ہورہا ہے۔افغانستان میں 18 سال سے جاری جنگ ختم کرنے کے لیے دونوں فریقین دستاویزات کو حتمی شکل دینے کے لیے پرامید ہیں جن میں افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا، قومی سطح پر سیزفائر اور بین الافغان بات چیت جیسے اہم نکات شامل ہیں۔امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ قطر اور افغانستان کے حالیہ دورے کی بنیاد پر میں یقینی طور پر کہہ سکتا ہوں کہ دونوں فریقین مثبت پیش رفت کے خواہاں ہیں۔انہوں نے تصدیق بھی کی کہ امریکا اور طالبان کے مابین مذاکرات کا اگلا دور 29 جون کو شروع ہوگا۔طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا کو بتایا کہ افغان امن عمل بتدریج جاری ہے اور بہتر سمت کی طرف بڑھ رہا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس عمل میں تیزی کا امکان اس وقت ہے جب افغان رہنما ساتھ بیٹھ کر مستقبل کے اسلامی نظام اور حکومت کی تشکیل سازی کے لیے روڈ میپ تیار کرنے کے لیے راستہ بنائیں گے۔واضح رہے کہ امریکا اور طالبان کے مابین دوحہ میں 6 مذاکراتی دور ہوچکے ہیں لیکن زیر بحث نکات پر حمتی آمادگی میں ناکامی رہی۔چھٹے مذاکراتی دور میں بھی ناکامی پر زلمے خلیل زاد نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ صرف مذاکرات ناکافی ہیں ۔ان کے اس بیان کے بعد سمجھا جانے لگا کہ مذاکرات میں ٹھہرا ئوآگیا۔اس سے قبل 13 مارچ کو زلمے خلیل زاد نے افغان طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کے تازہ دور میں دونوں فریقین نے 'بڑی کامیابیوں' کا دعوی کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ فوجیوں کے انخلا اور انسداد دہشت گردی کو یقینی بنانے کے مسودے پر متفق ہیں۔

فرانس، مسجد پر فائرنگ، 2 افراد زخمی،حملہ آور کی تلاش جاری

فائرنگ کیبعد ملک بھر کی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی سخت،حملہ آور کے مقاصد جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے، وزیر داخلہ

پیرس(ایچ ایم نیوز)فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ مغربی شہر بریسٹ میں قائم ایک مسجد پر نامعلوم شخص کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔فرانس کے وزارت داخلہ کرسٹوف کاسٹانر نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس، حملہ آور کی تلاش کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 'فائرنگ کے واقعے کے بعد ملک بھر کی عبادت گاہوں کی سیکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں'۔بریسٹ کے استغاثہ جین فلپ ری کیپ کا کہنا ہے کہ مسجد سے لوگوں کے باہر آتے وقت حملہ آور نے فائرنگ کی، تاہم ابھی یہ بات واضح نہیں کہ حملہ آور کی فائرنگ کے پیچھے مذہبی مقاصد تھے یا نہیں۔مقامی انتظامیہ نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دونوں زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مبینہ حملہ آور گاڑی کے ذریعے جائے وقوع سے فرار ہو گیا۔انہوں نے عوام سے پولیس تحقیقات مکمل ہونے تک علاقے سے دور رہنے کی درخواست حکام کی جانب سے مبینہ حملہ آور اور زخمی ہونے والے افراد کے حوالے سے کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

امریکی واتحادی فورسز نے داعش کیخلاف جنگ میں 1300 سے زائد شہری قتل کئے

واشنگٹن(ایچ ایم نیوز) امریکی سربراہی اتحاد نے کہا ہے کہ 2014 سے عراق اور شام میں داعش(آئی ایس)کے خلاف اپنی لڑائی کے دوران غیر ارادی طور پر ایک ہزار 3سو 19 عام شہریوں کو قتل کردیا۔تاہم یہ اعداد و شمار اس تعداد سے کافی کم ہے جو ان دونوں ممالک میں تنازع کی نگرانی کرنے والے گروپس کی جانب سے دیے گئے تھے۔ایک بیان میں کہا گیا کہ اگست 2014 سے مئی 2019 کے اختتام تک اتحاد نے 34 ہزار 5 سو 14 حملے کیے، تاہم اس عرصے کے دوران یہ جائزہ لیا گیا کہ اتحادیوں کے حملے سے کم از کم ایک ہزار 3 سو 19 عام شہری غیر ارادی طور پر ہلاک ہوئے۔عام شہریوں کی ہلاکت سے بچنے پر مسلسل زور دینے والے اس اتحاد کا کہنا تھا کہ وہ شہریوں کی ہلاکت کی ایک سو 59 اضافی اطلاعات کا ابھی بھی جائزہ لے رہے ہیں۔دوسری جانب دنیا بھر میں فضائی حملوں سے شہریوں کی ہلاکتوں کی نگرانی کرنے والی این جی او ایئر وارز نے اتحادیوں کی کارروائیوں میں 8 ہزار سے زائد شہریوں کی ہلاکت کا اندازہ لگایا ہے۔اپریل کے آخر میں جاری ہونے والی رپورٹ میں ایمنسٹی انٹرنیشنل اور ایئر وارز کو پتا چلا کہ شام کے شہر راقا سے داعش کو شکست دینے کے لیے 4 ماہ میں کی جانے والی فضائی کارروائیوں اور آرٹلر اسٹرائیکس سے 16 سو سے زائد شہری ہلاک ہوئے۔یاد رہے کہ 2014 میں داعش کے جنگجووں نے عراق اور شام کے بڑے حصے پر قبضہ کرکے وہاں خلافت کا اعلان کیا تھا لیکن اتحادیوں کی مختلف کارروائیوں نے انہیں کمزور کردیا، تاہم دونوں ممالک میں گھات لگا کر اور ہٹ اینڈ رن حملے ہونے کا سلسلہ جاری رہا۔اتحادیوں نے آئی ایس کے لیے عربی مخفف کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ اتحادی ساتھی فورسز کے ساتھ مل کر خطے میں کسی جگہ داعش کے اثرورسوخ اور اس کے دوبارہ ابھرنے کے وسائل کو ختم کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھیں گے۔

ٹوئٹر کا بڑا اقدام، قانون شکن سیاسی رہنمائوں کیخلاف پالیسی مرتب

عوامی مفادات کے منافی ٹویٹس حذف کر دئیے جائیں گے، 10ہزار سے کم فالوورز اور 27جون 2019سے قبل ٹوئیٹس پر اطلاق نہیں ہو گا،صارفین نے ٹوئٹر کی اس پالیسی کو خوش آئند قرار دیا ہے 

نیویارک(ایچ ایم نیوز)سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے دنیا بھر کے رہنمائوں، سرکاری ملازمین اور سیاسی قائدین کیخلاف اہم اعلان کیا ہے جس کے مطابق ان لوگوں کے ایسے ٹویٹس ہٹا دیے جائیں گے جو عوامی مفاد سے تضاد رکھتے ہیں۔مختلف ممالک کے نمایاں سرکاری حکام اگر ٹوئٹر کے نئے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کریں گے تو ان کی مذکورہ ٹویٹس چھپا دی جائیں گی۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ماضی میں لیے کیے گئے بیشتر فیصلوں پر عمل نہیں ہوسکا لیکن نئی پالیسی کا اطلاق 27 جون 2019 سے ہو جائے گا۔ کمپنی کی نئی پالیسی کے مطابق جن ٹویٹس کو ہائیڈ کیا جائے گا وہ تلاش کرنے پر بھی نظر نہیں آئیں گے اور انہیں خودکار نظام کے تحت پھیلایا بھی نہیں جائے گا۔ٹوئٹر کی نئی پالیسی کے مطابق جن ٹویٹس میں تشدد پر اکسانے یا دھمکی آمیز الفاظ کا استعمال کیا جائے گا وہ بھی ہائیڈ کر دیے جائیں گے۔اس پالیسی کا اطلاق ان لوگوں پر ہوگا جو کسی حکومت میں نمایاں عہدہ رکھتے ہیں یا اس کے امیدوار ہیں۔ اگر کسی سرکاری عہدیدار کا اکانٹ تصدیق شدہ نہیں ہے یا اس کے پیروکاردس ہزار سے کم ہیں تو اس پر نئی پالیسی کا اطلاق نہیں ہوگا۔27 جون 2019 سے قبل کیے گئے ٹویٹس پر نئی پالیسی کا اطلاق نہیں ہوگا۔ ٹوئٹر کی نئی پالیسی پر مختلف صارفین سے بات کی ہے جن میں سے اکثر کا کہنا ہے تھا یہ اچھائی کی جانب چھوٹا لیکن پہلا قدم ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی سے جھوٹی خبروں اور دوسروں کو ہراساں کرنے کا تدارک فوری تو ممکن نہیں لیکن اس سے ظاہر ہے کہ کمپنی ان مسائل کو حل کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کو پالیسی کا دائرہ کار بڑھانا چاہیے تاکہ سوشل میڈیا کا منفی استعمال کم ہو۔

پاکستان سمیت بی آر آئی منصوبے سے منسلک ممالک میں شمسی توانائی کے رجحان میں اضافہ ،رپورٹ

 ہمیں قابل تجدید توانائی کی ضرورت ہے، بی آر آئی فریم ورک ترقی کے فروغ کیلئے ہمہ وقت تیار ہے،سربراہ تحقیقاتی ٹیم

بیجنگ(ایچ ایم نیوز)بین الاقوامی محقیقین کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت بی آر آئی منصوبے سے منسلک ممالک میں شمسی توانائی کے رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے، چین سمیت دیگر ممالک  اس ضمن میں بی آر آئی سے منسلک ان  ممالک کی مدد کر سکتے ہیں، ماحولیاتی آلودگی کو دور کرنے کے لئے ہمیں قابل تجدید توانائی کی ضرورت ہے،شمسی توانائی کے استعمال سے کاربن کے اخراج میں کمی آئے گی، بی آر آئی فریم ورک ترقی کے فروغ کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک بین الاقوامی ٹیم جس کی سربراہی چینی محقیقین کر رہے تھے نے اپنے رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ   پاکستان سمیت بی آر آئی منصوبے سے منسلک ممالک میں شمسی توانائی کے رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے۔چین سمیت دیگر ممالک  اس ضمن میں بی آر آئی سے منسلک ان  ممالک کی مدد کر سکتے ہیں۔شمسی توانائی کے استعمال سے کاربن کے اخراج میں کمی آئے گی جس سے ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی واقع ہو گی ۔ 2030تک بی آر آئی منصوبے سے منسلک ممالک کی 4فیصد توانائی کی ضروریات شمسی تونائی کے ذریعے پوری کی جا سکتی ہے۔ پاکستان سمیر دیگر ممالک میں اس کی کھپت کافی مقدار میں ہو  سکتی ہے۔ ٹی سنگھوا یونیورسٹی اور ہاورڈ یونیورسٹی اور دیگر اداروں کے محقیقیئن نے شمسی تابکاری اور کم زمین کی قیمت کے ساتھ علاقوں کی نشاندہی کی ہے۔ محقیقین نے بتایا ہے کہ 448.9پیٹاواٹ فی گھنٹہ پیدا کرنے کی صلاحیت حاصل کی جا سکتی ہے۔ شمسی توانائی  کی مانگ میں 41فیصد اضافہ متوقع ہے ۔خطے میں شمسی توانائی کی ضروریات پورا کرنے کیلئے 112ٹریلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی جا سکتی ہے۔ بی آر آئی سے منسلک علاقوں میں  بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کی بجائے توانائی کی انتہائی اور حیاتیاتی ایندھن پر مکمل طور پر انحصار کیا جا سکتا ہے۔لو نے کہا کہ  ماحولیاتی آلودگی کو دور کرنے کے لئیہمیں قابل تجدید توانائی کی ضرورت ہے۔ یہ سب بین الاقوامی تعاون کی بدولت ممکن ہے۔  بی آر آئی فریم ورک منسلک ممالک کے لئے تعاون اور مالی مدد فراہم کرتا ہے ۔ بی آر آئی فریم ورک ترقی کے فروغ کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

نیلم بھر میں خالصہ جات کی الاٹمنٹ اور تجاوزات پر مکمل پابندی عائد ہے‘ ڈپٹی کمشنر

نیلم (ایچ ایم نیوز) ڈپٹی کمشنر نیلم راجہ محمود شاہد نے کہا ہے کہ نیلم بھر میں خالصہ جات کی الاٹمنٹ اور تجاوزات پر مکمل پابندی عائد ہے ۔سیاحتی مقامات پر کسی بھی قسم کی لیز یا الاٹمنٹ نہیں ہورہی ۔نیلم میں لینڈ مافیہ کے خلاف ایکشن لیا جارہا ہے ۔سیاحت کے فروغ کے لیئے بھر پور کوشش کی جارہی ہے سیاحتی مقامات کی رابطہ سڑکوں کی بحالی کے کام میں تیزی لائی جا رہی ہے رواں سیاحتی سیزن کے اختتام سے قبل سیاحتی مقامات کو لنک کرنے والی رابطہ سڑکیں بحال ہو جائیں گی ۔نیلم کے گیسٹ ہاوسسز ،ہوٹلز ،ٹوریسٹ ہٹس انتظامیہ کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق اور کرایہ جات پر سو فیصد عمل درآمد کریں ۔ 

آزاد کشمیر میںٹور ازم فورس کے قیام سے سیاحت کے فروغ میں اضافہ ہوگا‘ آئی جی صلاح الدین محسود

  نیلم (ایچ ایم نیوز) انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر صلاح الدین محسود نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میںٹور ازم فورس کے قیام سے سیاحت کے فروغ میں اضافہ ہوگا۔ٹور ازم پولیس کو گاڑیاں موٹر سائیکل فرسٹ ایڈ کس فراہم کردیے ہیں ٹور ازم پولیس کا کام سیاحوں کو گائیڈ لائن فراہم کرنا  راستے میں ان کی مشکلات کو حل کرنا ، ریسکیو کرنا ہے ۔ٹور ازم پولیس ضلع و ٹریفک پولیس کے معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی جہاں کسی قسم کی شکائت ہو تو ضلع پولیس سے رابطہ کرے گی سیاحوں کو مقامی روایات اور ضابطہ اخلاق کی پاسداری کے لیئے پمفلٹ بروشر فراہم کیے جائیں گے۔سیاحوں کے ساتھ بہتر ین اخلاق سے پیش آیا جائے ۔ٹوریسٹ پولیس کو باقاعدہ تربیت دی گی ہے ۔سیاحوں کی طرف سے کسی بھی قسم کی شکایت موصول نہیں ہونی چاہیے ۔ہماری خواہش ہے کہ سیاح حضرات علاقے کے سفیر بن کر لوگوں کی توجہ کشمیر کی طرف مبذول کروائیں ۔ آزاد کشمیر پولیس کو مثالی پولیس بنایا جارہا ہے عوامی شکایات کو برائے راست آئی جی آفس ،ڈی آئی جی آفس سے مانیٹر ز کیا جائے گا تمام تھانہ جات اور چوکیوں کو جدید ٹیکنالوجی سے لنک کیا جارہا ہے نیلم ویلی سیاحوں کے لیئے جنت ہے مقامی لوگ ٹور ازم پولیس کے ساتھ تعائون کریں ان خیالات کا اظہار آئی جی پولیس نے ایس پی آفس نیلم میں ٹورازم پولیس نیلم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع ڈی آئی جی ٹریفک ڈاکٹر لیاقت، ا ٹور ازم پولیس آزاد کشمیر ریجن کے انچارج عابد میر، قائمقام ایس پی نیلم ملک احسان الحق، پی ڈی ایس پی سردار بشیر ، ڈسٹرکٹ ٹریفک انسپکٹر محمد اکبر، انچارج ٹور ازم پولیس نیلم عبدالقدوس شاہد و ٹور ازم پولیس، ضلع پولیس،ٹریفک پولیس کے اہلکاران کی بڑی تعداد موجود تھی۔انسپکٹر جنرل پولیس صلاح الدین محسود نے ٹورازم پولیس نیلم کو نئی گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کی چابیاں دیں علاوہ ازیں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے ٹورازم پولیس کے لیئے مذید پچاس موٹر سائیکلز اور پانچ ہزار روپے الائونس کی منظوری دیدی ہے محکمہ سیاحت نے بھی ٹور ازم پولیس کے قیام میں تعائون کیا ہے وقت حالات کے ساتھ ساتھ ٹور ازم پولیس کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔آزاد کشمیر میں سیاحت کو انڈسٹری کا روپ دھارنے کے لیئے تمام اداروں کو ملکر کام کرنا ہوگا۔ قبل ازیں انسپکٹر جنرل پولیس نے دورہ نیلم کے دوران سیاحتی مقامات پر سیاحوں سے ملاقات کی سیاحوں اور مقامی لوگوں نے آئی جی پولیس کی کاوشوں کو سراہا انہیں مبارکباد پیش کی ۔

قانون ساز اسمبلی میں پاکستان کی بھارت کے حق میں ووٹ دینے کیخلاف قراردار لائق تحسین ہے‘ ارشد بخاری

مظفرآباد(ایچ ایم نیوز)امیر جماعت اسلامی ضلع مظفرآباد سید ارشد بخاری نے کہا ہے کہ آزادجموںوکشمیر اسمبلی میں پاکستان کی جانب سے بھارت کے حق میں ووٹ دینے کیخلاف جو قراردار پیش کی ہے وہ لائق تحسین ہے اور میں ممبران اسمبلی کا شکریہ اور اس فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہیں ،امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی کا آزادکشمیر اسمبلی میں میں بھارتی افواج کے مظالم پر اظہار خیال قابل تحسین ہیں ،8جولائی کو عالمی یوم مذمت کے طور پر منانے کے اعلان کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں ،برہان وانی ایک حریت ،آزادی ،اور حقوق کی علامت ہے ،اس دن کو جماعت اسلامی مظفرآباد ایک عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کرے گی ،ان خیالات کا اظہار سید ارشدبخاری نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے اقوام متحدہ میں دو سالہ رکنیت کے لیے بھارت کی حمایت پربہت افسوس ہے ایک طرف پاکستان کشمیری عوام کے وکیل بن کر دنیا بھر میں مسئلہ کشمیر اُجاگر کررہا ہے جب کہ آج پاکستان نے بھی بہت مایوس کر دیا ہے ،بھارت میںکشمیریوں کی نسل کشی کررہے ہیں عالمی برادری خاموش تماشائی کا کردار ادا کررہی ہے ،آزادکشمیر گلگت بلتستان اور پاکستان میںمقیم لاکھوں کشمیری مہاجرین سیز فائر لائن کو پائوں تلے روندنے پر مجبور ہوں گے ،نریندر مودی آر ایس ایس کے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے جموں میں حلقہ بندیوں کے ذریعے مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی سازش کررہے ہیں، آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی بھارتی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت لائق تحسین ہے،کشمیر کے اندر آپریشن کے نام بستیوں کی بستیاں تاراج کی جارہی ہیں بے گناہ نوجوانوں کو گرفتار کر کے لاپتہ کیا جارہا ہے بالخصوص حریت پسند نوجوانوں کو مطلوب قرار دے کر انہیں شہید کرنے کے لیے قابض افواج کو اہداف دئیے جا رہے ہیں۔ تحریک آزادی کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر موثر بنانے کے لیے کشمیریوںکا کردار وقت کی ضرورت ہے ،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے واقعات میں اضافے پر تشویش ہے، قابض بھارتی افواج تمام تر جبر اور ظلم کے باوجود کشمیریوں کے دلوں سے پاکستان کی محبت اور آزادی کی تڑپ ختم نہیں کر سکی ۔جدوجہد آزادی میں مصروف عمل تمام حریت پسندوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کی جدوجہد میں ان کے ساتھ ہیں ۔

وزیراعظم فاروق حیدرخان کے ویژن کے مطابق ضلع کوٹلی کوتعمیروترقی کاشاہکاربنائینگے ‘ راجہ ایوب

کوٹلی (ایچ ایم نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن ضلع کوٹلی کے صدر،ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل راجہ محمدایوب نے کہاہے کہ وزیراعظم آزادکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان کے ویژن کے مطابق ضلع کوٹلی کوتعمیروترقی کاشاہکاربنائینگے مسلم ن لیگ کی حکومت نے الیکشن میںجوبھی وعدے عوام سے کئے تھے ان پرمن وعن عمل درآمدجاری ہے آزادکشمیربھرمیںبلاتخصیص تعمیروترقی کے میگاپراجیکٹس پرکام جاری ہے پورے آزادکشمیرمیںبلاتخصیص ترقیاتی کام ہورہے ہیںموجودہ حکومت وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمدفاروق حیدر خان کی سربراہی میں گڈ گورننس میرٹ کی بحالی اداروں میں کرپشن کے خاتمے اور مسئلہ کشمیر کے پائیدار حل کے لیے کوشاں ہے ایکٹ 74میں ترمیم ،فری ایمر جنسی کا نفاذ،ختم نبوت بل کی منظوری ،این ٹی ایس کا نفاذ،میرٹ کی بالادستی ،کرپشن کا خاتمہ اور بجٹ دوگنا کر کے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے وہ کارہائے نمایاںسر انجام دیئے جو آج تک کوئی نہ کرسکا وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے پروٹوکول کلچر کوکم کیا ،میرٹ کی بحالی ، پبلک سروس کمیشن،این ٹی ایس کا نفاذموجودہ حکومت کا تاریخ ساز کارنامہ ہے جس سے میرٹ پر تعلیم یافتہ نوجوانوں کو حق مل رہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ عوام کا مسلم لیگ ن پر اعتماد مزید مضبوط ہوا ہے عوام مسلم لیگ ن کے پرچم تلے متحد و منظم ہو رہے ہیں کارکنان کسی بھی جماعت کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں مسلم لیگ ن کی کامیابی کے لیے کارکنوں نے جس انداز سے محنت اور دن رات ایک کیا اسکی مثال نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکن وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں مسلم لیگ ن آئندہ انتخابات میں بھاری اکثریت حاصل کر کے دوبارہ حکومت بنائے گی ۔

انجمن ہلال احمر نیلم، ڈی ڈی ایم اے اور شہری دفاع کے زیراہتمام خطرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ 2 روزہ ٹریننگ ورکشاپ

نیلم(ایچ ایم نیوز)انجمن ہلال احمر نیلم،DDMAاور شہری دفاع کے زیراہتمام خطرات سے نمٹنے کیلئے مشترکہ 2 روزہ ٹریننگ ورکشاپ ،تفصیلات کے مطابق انجم ہلال احمرضلعی برانچ نیلم،DDMA نیلماورشہری دفاع کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ کمپلیکس نیلم میں 2 روزہ ورکشاپ کاانعقاد کیاگیا جس میں محکمہ پولیس ، ڈی سی آفس کے سٹاف کے علاوہ ہلال احمرنیلم اور شہری دفاع کے رضاکاران نے شرکت کی ۔ شرکاء ٹریننگ کو ابتدائی طبعی امداد ، ان پھٹا دھماکہ خیز مواد، فائرفائٹنگ ، ڈیزاسٹرمینجمنٹ اور Search & Rescue  کے حوالے سے تر بیت دی گئی ،ٹریننگ میں DDMA نیلمDRM آفیسر محمداختر ایوب ،ریڈکریسنٹ کے ڈسٹرکٹ فرسٹ ایڈ ٹریننگ آفیسر طاہر ضیاء CLO قاضی بلال، ناصربخاری اورشہری دفاع کے امتیاز شیخ DDMA سے خواجہ شفیق نے تربیت فراہم کی  دو روزہ ورکشاپ کے اختتام پر DC نیلم راجہ محمود شاہد اور اسسٹنٹ کمشنر راجہ عمر طارق اوردیگر ضلعی آفیسران نے خطاب کیا اور شرکاء میں اسناد تقسیم کیں،نیلم میں اس نوعیت کی ورکشاپس کے مزید انعقاد پر زوردیا اور اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون فراہمی کی یقین دہانی کروائی ہے ۔

محکمہ جات میں مالیاتی ڈسپلن قائم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے ‘ چیئرمین پی اے سی عبدالرشید ترابی

مظفرآباد(ایچ ایم نیوز) آزاد کشمیر پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئر مین عبدالرشید ترابی جمعہ کے روز بھی اپنے چیمبر میں مصروف رہے۔ ڈائریکٹر جنرل حسابات ایاز احمد خان، ڈائریکٹر جنرل لوکل فنڈز آڈٹ محمد حسن رانا سمیت کمیٹی کے سٹاف نے ملاقات کی، کمیٹی کی تعارفی تقریب سے متعلق معاملات زیر غور آئے۔ چیئر مین کمیٹی نے اس موقع پر کہا کہ سابق کمیٹیز کی اعلیٰ روایات کی پاسداری کرتے ہوئے محکمہ جات میں مالیاتی ڈسپلن قائم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے اور کوشش ہوگی کہ اسمبلی کے فورم سے جن مقاصد کے لیے بجٹ منظور ہوتا ہے اُس کا صحیح استعمال یقینی بنایا جا سکے۔ یاد رہے کہ 9جولائی کو کمیٹی کا تعارفی اجلاس ہو گا۔ اُس کے بعد محکمہ جات کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کے لیے مشاورت سے شیڈول ترتیب دیا جائے گا۔

راولپنڈی سے مظفر آباد آنے والے کوسٹر لوئر دیول مری کے مقام پر حادثہ کا شکار ‘ 30 مسافر زخمی

مظفر آباد(ایچ ایم نیوز)راولپنڈی سے مظفر آباد آنے والے کوسٹر گاڑی لوئر دیول مری کے مقام پر حادثہ کا شکار ‘ 30 مسافر شدید زخمی ‘ زخمیوں کو پھگواڑی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ‘ حادثہ کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں ۔ 

آزاد کشمیر کی بیوروکریسی عوام کی خدمت کو اصول بنائے اور عوام کے لئے اپنے دروازے کھلے رکھے ‘

 تیرہویں ترمیم سے ریاست کو بہت کچھ ملا مزید بھی ملے گا‘  ہم نے ذاتی پسند اور ناپسند پر اچھے لوگ ضائع کر دیئے‘  ہمارے ہاں اونر شپ نہیں رہی‘ طارق مسعود جیسے لوگ اونر شپ والے لوگ تھے جو ریاست کے مفاد کو مقدم رکھتے تھے
وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کا   طارق مسعود کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب 

مظفرآباد (ایچ ایم نیوز)وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموںوکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی بیوروکریسی عوام کی خدمت کو اصول بنائے اور عوام کے لئے اپنے دروازے کھلے رکھے ۔ تیرہویں ترمیم سے ریاست کو بہت کچھ ملا مزید بھی ملے گا۔ ہم نے ذاتی پسند اور ناپسند پر اچھے لوگ ضائع کر دیے۔ ہمارے ہاں اونر شپ نہیں رہی طارق مسعود جیسے لوگ اونر شپ والے لوگ تھے جو ریاست کے مفاد کو مقدم رکھتے تھے ۔ وہ گزشتہ شب آزاد کشمیر کے مایہ ناز بیوروکریٹ طارق مسعود مرحوم کی یاد میں بورڈ آف ریونیو کے زیر اہتمام منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے ۔ تعزیتی ریفرنس کی صدارت مرحوم کے بھائی سابق سفیر عارف کمال نے کی جبکہ تقریب سے سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر سید آصف حسین ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل فرحت علی میر ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو فیاض علی عباسی ، سابق سیکرٹری اکرم سہیل ، سابق اسی ایم بی آر راجہ فاروق نیاز، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس فہیم عباسی ، عارف کمال ، اور کمشنر مظفرآباد ڈویژن چوہدری امتیاز احمد نے بھی خطاب کیا ۔ جبکہ تعزیتی ریفرنس میں چیف سیکرٹری مطہر نیاز رانا، سیکرٹری مالیات فرید احمدتارڈ، پرنسپل سیکرٹری راجہ امجد پرویز علی ، سیکرٹری سیرازاہد علی عباسی،سیکرٹری اطلاعات ، سیاحت و آئی ٹی محترمہ مدحت شہزاد ، سیکرٹری لوگل گورنمنٹ و دیہی ترقی راجہ اعجاز احمد خان ،سیکرٹری برقیات سردار ظفر خان ، سیکرٹری سروسز ڈاکٹر لیاقت حسین چوہدری ، سیکرٹری ایس ڈی ایم اے ظہیر الدین قریشی ، سیکرٹری سوشل ویلفیئر خواجہ محمد احسن ، سیکرٹری جموں وکشمیر لبریشن سیل منصور قادرڈار ، سیکرٹری بہبود آبادی راجہ محمد رزاق خان ،کمشنر بحالیات عطاء اللہ عطا، سیکرٹری سپورٹس ظہور الحسن گیلانی اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ چوہدری محمد بشیر ، سربراہان محکمہ جات اور دیگر آفیسران بھی موجود تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ تیرہویں ترمیم سے ہم نے اپنا حق واپس لیا ہم آزاد کشمیر کو ذمہ دار بنانا چاہتے ہیں میں نے اپنا کام کر دیا اب مجھے کوئی فکر نہیں اب بیورو کریسی کا کام ہے کہ وسائل کا بہترین استعمال کر کے عوام کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ  ہم ذمہ داری اٹھانا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ افسران اپنے دفاتر کے دروازے عوام کے لئے کھلے رکھیں میں سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ گیا دیکھا وہاں دفاتر کے دروازے کھلے تھے مجھے بتایا گیا کہ افسر کی موجودگی میں دفتر کا دروازہ کھلا رکھا جاتا ہے اور اگر افسر موجود نہ ہو تا بند ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پرانے بیورو کریٹ مشکل کا حل نکالتے تھے ۔ قاعدہ قانون کا خیال رکھنے والے لوگ تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سال نیشنل ایوارڈ زمیں طارق مسعود اور خلیل قریشی جیسے بیوروکریٹس کو بھی شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک ایسے نہیں بنا اس کے لئے سب چھوٹے بڑے لوگوں نے قربانیاں دی ہیں ہمیں ایسے لوگوں کی قربانیوں کو تسلیم کرنا ہوگا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم یوسف صراف کی کتاب کا تیسرا والیم بھی چھپوائیں گے یہ کشمیر پر بہترین کتاب ہے ۔ سینئر وزیر چوہدری طارق فاروق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ سال خلیل قریشی مرحوم کے تعزیتی ریفرنس میں بھی آئے تھے ۔انہوں نے کہا کہ مجاہد اول اور سالار جمہوریت جیسے لوگوں کو کامیاب بنانے میں خلیل قریشی اور طارق مسعود جیسے بیوروکریٹس کا کر دار تھا ۔ قواعد کے مطابق بات اور کام کرنا انہی لوگوں کا کمال تھا ۔ طارق مسعود ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے ، فلم ، آرٹ ، ڈرامہ ، کھیل، تحریک آزاد کشمیر سب کے ساتھ خاص لگائو رکھتے تھے ۔چوہدری طارق فاروق نے کہا کہ لوگ اپنے نسخے سنبھال کر رکھتے ہیں مگر طارق مسعود جیسے لوگوں نے علم اور تجربے کو آگے نوجوانوں میں منتقل کیا نئے افسران ان کی زندگی سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آزا د کشمیر میں سیاسی ، آئینی ، انتظامی ومالی اختیارات جمہوری حکومتوں کی منتقل کرنے کیلئے عوام اور بیوروکریسی کے اندر سوچ پیدا کرنے میں طارق مسعود کا نام بہت ممتاز ہے ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات ڈاکٹر سید آصف حسین نے کہا کہ محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات میں ان کے ساتھ سروس کے دوران بہت کچھ سیکھنے کو ملا ، طارق مسعود ہمیشہ مسائل حل کرنے کے حصہ ہوتے تھے ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات فرحت علی میر نے کہا کہ طارق مسعود مرحوم زیرک اور متحرک اٖفسر تھے ان سے سیکھی ہوئی چیزیں میرا اثاثہ ہیں میرے حقیقی ناصح اور معلم تھے میں ان کی عمومی گفتگو سے بھی مستفید ہوا۔ بے پنا ہ قابلیت کے مالک تھے اور میرے لئے ایک رول ماڈل تھے ۔ طارق مسعود سفارش اور برادری ازم کے سخت خلاف تھے انہیں اردو اور انگریزی پر عبور تھا اور ان کا حلقہ احباب بہت وسیع تھا ۔ سیکرٹری سیرا زاہد علی عباسی نے کہا کہ آج کا تعزیتی ریفرنس طارق مسعود مرحوم کی خدمات کااعتراف ہے ۔ مرحوم ہر چیز کی ایس او پی بناتے تھے اور اس کو اپ ڈیٹ بھی کرتے رہتے تھے ۔ سابق سیکرٹری اکرم سہیل نے کہا کہ ترہویں ترمیم وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حید ر خان کی بہت بڑی کامیابی ہے ۔ آزاد کشمیر کی ریاست قدرتی وسائل سے مالا مال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ طارق مسعود قانون قانون کی بالادستی اور میرٹ پر یقین رکھتے تھے وہ حکومتوں کو ایسے مشورے دیتے تھے جو قانون کے مطابق ہوں اور ریاست کے مفاد میں ہوں ۔ سول سروس کے قوانین کو مدون کرنے میں انہی لوگوں کا کردار ہے ۔ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل فہیم عباسی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طارق مسعود کے سارے خانوادے کو خراج عقیدت پیش کیا جانا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ غور کریں قانون کی بالادستی کا صرف اظہار نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس پر عمل بھی ہونا چاہیے ۔ سابق ایس ایم بی آر راجہ فاروق نیاز نے کہا کہ اتنی اعلیٰ تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دیتا ہوں طارق مسعود کی خدمات کا اعتراف ایک محکمہ کے ساتھ ساتھ ریاستی سطح پر بھی ہونا چاہیے ۔ طارق مسعود میرٹ پر سمجھوتہ نہ کرنے ولاے بیوروکریٹ تھے ۔ طارق مسعود مرحوم کے بھائی سابق سفیر عارف کمال نے کہا کہ انہوں نے یہاں آکر اپنے بھائی کے متعلق بہت کچھ سیکھا۔قبل ازیں طارق مسعود مرحوم کی روح کو ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کا اہتمام بھی کیا گیا ۔ ایس ایم بی آر نے تعزیتی ریفرنس کے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا ۔

ہالی ووڈ فلم دی کرنٹ وار کا ٹریلر جاری

لاس اینجلس (ایچ ایم نیوز) ہالی ووڈ کی نئی ڈرامہ فلم دی کرنٹ وارکا ٹریلر جاری کر دیاگیا۔ بیسک آوینک اوراسٹیون زیالنگ کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں اداکاربینی ڈکٹ کمبر بیچ،مائیکل شینن اور نکولس ہالٹ سمیت کئی نامور ہالی ووڈ اداکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے ۔فلم رواں سال اکتوبرمیں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ 

ارجن کپور اور ہ ملائیکا اروڑا چھٹیاں منانے امریکہ جائینگے

ممبئی (ایچ ایم نیوز) بالی وڈو اداکار ارجن کپور اور اداکارہ ملائیکا اروڑا   جو اپنے تعلقات کے حوالے سے اکثر میڈیا میں زیر بحث رہتے ہیں اب چھٹیاں منانے اکٹھے امریکہ روانہ ہورہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق   ملائیکا اروڑا کچھ روز کے لیے چھٹیاں منانے بھارت امریکا روانہ ہورہی ہیں اور اس دوران اداکار ارجن کپور بھی ان کے ساتھ اس ٹرپ پر موجود ہوں گے۔دونوں اداکاروں نے تو اس ٹرپ کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا البتہ چند روز بعد ان کو ایئرپورٹ پر دیکھا گیا، جس کے بعد ملائیکا نے اپنے سوشل میڈیا اکانٹس پر اپنی چھٹیوں کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنا شروع کردی۔ملائیکا اور ارجن تو ہمیشہ ایک دوسرے کو اپنا اچھا دوست کہتے آرہے تھے تاہم اس ٹرپ پر ایک ساتھ جانے کے بعد سے ان دونوں کے تعلقات کے حوالے سے مزید خبریں سامنے آنے لگی۔اور اب بولی وڈ اداکارہ نے خود اپنے انسٹاگرام پر ارجن کپور کے ہمراہ ایک رومانوی تصویر شیئر کرکے اپنے تعلق کا اعلان کردیا ہے ۔یاد رہے کہ ملائیکا اروڑا کو سوشل میڈیا پر خود سے 11 برس چھوٹے ارجن کپور سے تعلق رکھنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

بالی ووڈ فلم مہرہ کا مشہور زمانہ گانا ٹپ ٹپ برسا پانی کا ریمکس

ممبئی (ایچ ایم نیوز) بالی ووڈ  فلم مہرہ کا مشہور زمانہ گانا  ٹپ ٹپ برسا پانی  کا ریمکس  بنایا جارہا ہے جس میں اکشے کمار اور کترینہ کیف   نظر آئیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق  پرانے گانوں کو نئے انداز میں پیش کرنے کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے اور اس ہی لیے ماضی کے کئی کامیاب گانے ریمکس کرکے پیش کیے جارہے ہیں۔ایسا ہی ایک گانا 'ٹپ ٹپ برسا پانی' ہے، جو 1994 کی فلم 'مہرہ' کا کامیاب گانا تھا، جس میں بولی وڈ کھلاڑی اکشے کمار اور روینہ ٹنڈن نے پرفارم کیا تھا۔اب اس ہی گانے کے ریمکس کو ایک فلم کا حصہ بنایا جارہا ہے، جس میں اکشے کمار تو پرفارم کریں گے تاہم ہیروئن کے روپ میں روینہ ٹنڈن کی جگہ کترینہ کیف زرد ساڑھی میں رقص کرتی نظر آئیں گی۔کترینہ کیف نے اس گانے کی شوٹنگ کے دوران کی چند تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکانٹ پر بھی شیئر کیں۔جبکہ اکشے کمار نے بھی اپنے انسٹاگرام پر فلم 'مہرہ' کے پروڈیوسر رتن جین کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور انہیں ٹپ ٹپ برسا گانا استعمال کرنے کی اجازت دینے پر شکریہ ادا کیا۔

بالی ووڈ سلطان سلمان خان کا سروگیسی کے ذریعے باپ بننے کا فیصلہ

ممبئی (ایچ ایم نیوز)  بالی ووڈ سلطان سلمان خان نے انڈسٹری کے دیگر اداکاروں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سروگیسی کے ذریعے باپ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق  52 سالہ اداکار  نے شادی کرنے میں تو کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی البتہ انہوں نے باپ بننے کا فیصلہ ضرور کیا ہے اور اس کے لیے وہ سروگیسی کا عمل اپنائیں گے۔بھارت میں سروگیسی کے ذریعے بچوں کی پیدائش پر کوئی پابندی نہیں ہے اور بالی ووڈ میں بھی متعدد اسٹارز سروگیسی کے ذریعے والدین بن چکے ہیں جن میں نامور ہدایت کار کرن جوہر اور اداکار تشار کپور شادی کے بغیر ہی سروگیسی کے ذریعے باپ بنے جب کہ دیگر اداکاروں میں شاہ رخ خان، عامر خان، سنی لیونی سمیت دیگر شامل ہیں۔

دپیکا پڈوکون اپنے والد کا کردار ادا کرنے کی خواہشمند

 ممبئی (ایچ ایم نیوز)  بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے والد کے کردار سے متعلق انوکھی خواہش کا اظہار کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دپیکا پڈوکون نے ایک چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ فلموں میں اپنے والد پراکاش پڈوکون کا کردار نبھانا چاہیں گی کیوں کہ وہ بھارت کے پہلے شخص ہیں جنہوں نے آل انگلینڈ بیڈ منٹن چیمپئن شپ جیتی تھی۔دپیکا نے یہ بھی کہا کہ میں اس بات کو سمجھتی ہوں کہ میرے سامنے صنف کا مسلہ درپیش ہے لیکن اگر مجھے کسی کھلاڑی کا کردار ادا کرنے کا موقع ملا تو میں اپنے والد کا کردار یا اس دور کے لیجنڈ کھلاڑیوں کا کردار نبھانا پسند کروں گی۔ اداکارہ نے یہ کردار ادا کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ والد نے محدود وسائل، فنڈز اور دیگر سہولیات کی کمی کے باوجود جن حالات میں کامیابیاں حاصل کیں اور ان کی لگن اور کامیابی نے انہیں جو مقام دلایا وہ قابل تعریف اور میرے نزدیک بہت اہمیت کا حامل ہے کیوں کہ اب پہلے جیسے حالات نہیں ہیں۔

بالی ووڈ فلم دوستانہ کا سیکوئل بنانے کا اعلان

ممبئی (ایچ ایم نیوز) بالی ووڈ پروڈیوسر اور ہدایت کار کرن جوہر  اپنی کامیاب فلم 'دوستانہ' کا سیکوئل بنا رہے ہیں، جس کی مرکزی کاسٹ بھی سامنے آگئی ہے۔کرن نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ اس فلم میں کارتک آرین اور جھانوی کپور مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔فلم کی ہدایات کرن جوہر نہیں بلکہ ایک نئے ڈائیریکٹر کولن ڈی کنہا دے رہے ہیں، التبہ کرن جوہر اپنی کمپنی دھرما کے بینر تلے اس فلم کو پروڈیوس کریں گے۔کرن جوہر کی ٹویٹ کے مطابق فلم میں کارتک آرین اور جھانوی کپور تو کاسٹ کرلیے گئے ہیں تاہم ابھی ایک اور کردار کے لیے نئے چہرے کی تلاش جاری ہے اور مداحوں کو انتظار کرنا ہوگا یہ دیکھنے کے لیے کہ اس فلم کیساتھ کونسا نیا اداکار بولی وڈ میں ڈیبیو کرے گا۔ فلم دوستانہ' 2008 میں ریلیز ہوئی تھی، اس فلم میں پریانکا چوپڑا، ابھیشیک بچن اور جون ابراہم نے کام کیا تھا۔

دبنگ 3 میں چلبل پانڈے کے والد کا کردار پرامود کھنہ ادا کرینگے

ممبئی (ایچ ایم نیوز) بالی ووڈ اداکار سلمان خان ان دنوں دبنگ تھری کی تیاریوں میں مصروف ہیں،فلم سے متعلق اپ ڈیٹ دیتے ہوئے سلمان خان نے بتایا ہے کہ دبنگ تھری میں چلبل پانڈے کے والد پرجا پتی پانڈے کا کردار ونود کھنہ کے بھائی پرامود کھنہ ادا کریں گے۔سلمان خان نے انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ فلم کی ہیروئن سناکشی سنہا، ڈائریکٹر پرابھودیوا اور پرامود کھنہ کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سینئر اداکار ونود کھنہ کینسر کے مرض میں مبتلا رہنے کے بعد 2017 میں چل بسے تھے، انہوں نے 2010 میں دبنگ اور 2012 میں دبنگ 2 میں پرجاپتی کا کردار ادا کیا تھا۔فلم دبنگ تھر ی20 دسمبر کو سنیما گروں کی زینت بنے گی۔

فریحہ الطاف لکس اسٹائل ایوارڈز کی آفیشل شو ڈائریکٹر مقرر

کراچی (ایچ ایم نیوز) پاکستان کی صفِ اول کی کوریوگرافر اور  اداکارہ  فریحہ الطاف  اگلے  ماہ  ہونے والے لکس اسٹائل ایوارڈز کی آفیشل شو ڈائریکٹر ہوں گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  فریحہ  کا کہنا تھا کہ بطور ایل ایس اے شو ڈائریکٹر اس سال ایوارڈز کا حصہ ہونے پر مجھے بہت خوشی ہے۔ لکس اسٹائل ایوارڈز پاکستان میں فلمی، فیشن، ٹی وی، موسیقی اور انٹر ٹینمنٹ کی صنعت کے سب سے معتبر ایوارڈز ہیں اور مجھے 18ویں لکس اسٹائل ایوارڈز کا حصہ بننے اور ایک طویل عرصے کی شراکت داری پر دلی مسرت ہے۔ میری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ اس شو میں کچھ منفرد ناظرین اورسامعین کے لیے پیش کروں۔ ویسے تو اس سال میں نے کیا سوچا ہے، وہ میں ابھی بیان کرنے سے قاصر ہوں۔ تاہم یہ وعدہ ضرور کروں گی کہ اس سال انٹرٹینمنٹ اور فیشن انڈسٹریز کا بہترین عکس دیکھنے کے ملے گا۔

عمر شریف کے بیٹے نے والد کی بیماری کے حوالے افواہوں کی ترید کردی

کراچی (ایچ ایم نیوز) پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار  و  کامیڈین عمر شریف کے اہل خانہ نے ان کی بیماری کے حوالے افواہوں کی ترید کردی ۔عمر شریف کے صاحبزادے جواد عمر نے کہا کہ ان کے والد اپنے اسٹیج شو کی ریہرسل میں مصروف تھے اور آپ لوگ جلد انہیں اسٹیج پر دیکھیں گے ۔جواد عمر نے کچ میڈیا اور سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد روز مرہ کے چیک اپ کے کیلئے ہسپتال گئے تھے ان کی صحت بالکل ٹھیک ہے  ۔

گانا چوری کرنے کا الزام‘ راحت فتح کا سعدیہ امام کیخلاف عدالت جانے کا عندیہ

کراچی (ایچ ایم نیوز)  معروف ٹی وی اداکارہ و میزبان سعدیہ امام کی جانب سے لگائے جانے والے گانے کی چوری کے الزامات کے جواب میں راحت فتح علی خان  نے معاملے کو عدالت لے جانے کا عندیہ دیا ہے۔اس حوالے سے جب راحت فتح علی خان کی بزنس انتظامیہ سے بات کی گئی تو خان کے بزنس ڈائریکٹرسلمان احمد نے   بتایا کہ جب پوری دنیا راحت فتح علی خان کو آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے اعزازی ڈگری ملنے کا جشن منارہی تھی اس وقت  سعدیہ امام اتنے برس گزرنے کے بعد یہ سب کہہ رہی تھیں۔ سلمان احمد نے مزید کہا اگر ضرورت پڑی تو ہم یہ معاملہ عدالت لے کر جائیں گے اوراگرسعدیہ امام اپنے دعوے پر قائم رہیں کہ ان تمام گانوں کی شاعری انہوں نے لکھی ہے تو انہیں اس بات کے ثبوت فراہم کرنے ہوں گے۔ واضح رہے کہ  دو روز قبل اداکارہ سعدیہ امام نے ایک ٹی وی شومیں انکشاف کیا تھا کہ بالی ووڈ فلم کلیوگ کا مقبول ترین گیت جیا دھڑک دھڑک جائے جسے راحت فتح علی خان نے گایا ہے اس گیت کے بول دراصل انہوں نے لکھے تھے لیکن افسوس کی بات ہے کہ انہیں اس گانے کی شاعری کا کریڈٹ نہیں دیا گیا۔صرف یہی گیت نہیں بلکہ سعدیہ امام نے کہا کہ فلم لائف ان اے میٹرو کے لیے راحت فتح علی خان کا گایا ہوا ایک اورگیت زندگی سفر میں ہے کٹ رہا ہے راستہ کی شاعری بھی سعدیہ نے ہی لکھی تھی لیکن بدقسمتی سے اس گانے میں بھی ان کا نام کہیں شامل نہیں۔سعدیہ امام کا کہنا تھا کہ وہ اورراحت فتح علی خان بہت اچھے دوست ہیں اورانہوں نے اس بارے میں کبھی اس لیے بات نہیں کی کیونکہ وہ اپنے گانے بطور دوست راحت فتح علی خان کو دے چکی تھیں، تاہم یہ ان کی اخلاقیات تھی کہ وہ ان گانوں کا کریڈٹ مجھے دیتے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔

چین ،چانگ کنگ اورعدیس ابابا کے درمیان پہلی مال بردار فضائی پرواز شروع

پہلی پرواز  103ٹن سامان لے کر براستہ دہلی عدیس ابابا روانہ ہوگی ،پرواز ہفتے میں2روز ہوگی

چانگ کنگ(ایچ ایم نیوز)چین کے جنوب مغربی شہر چانگ کنگ اور ایتھوپیا کے دارالحکومت عدیس ابابا کے درمیان براستہ  دہلی ایک نئی کارگو ائیرلائن شروع کردی گئی ہے،افریقہ کے ساتھ فضائی رابطے کیلئے  یہ پہلی مال بردار پرواز ہے، چانگ کنگ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے مطابق پہلی پرواز گزشتہ روز103ٹن سامان لے کر عدیس ابابا کیلئے روانہ ہوئی سامان میں بجلی کے آلات اور کپڑے کی مصنوعات شامل تھیں جوچانگ کنگ میںتیار کی گئیں یہ مال بردار پروازیں ہفتہ میں دو روز ہونگی،توقع ہے کہ اس نئی پرواز سے دونوںممالک کے درمیان اقتصادی تبادلوںں میںتیزی آئی گی۔ چانگ کنگ سے بین الاقوامی روٹس پر85سے زائد پروازین ہیں آئندہ کیلئے بمبئی اور ڈھاکہ کیلئے بھی مال بردار پروازیں شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

چین کے صدر شی سے یوگنڈا کے صدر کی ملاقات

دونوں رہنمائوں نے تعلقات کوجامع تعاون کی شراکت داری تک  لے جانے پر اتفاق کیا
چین یوگنڈا  تعلقات کو بڑی اہمیت دیتے ہیں،صدر شی اوریوویری موسوینی کی بات چیت

بیجنگ(ایچ ایم نیوز)چین کے صدر شی جن پھنگ نے چین کے دورے پر آئے ہوئے یوگنڈا کے صدر یوویری موسوینی سے ملاقات کی،دونوں رہنما اپنے تعلقات کو جامع تعاون کی شراکت داری  تک لے جانے پر متفق ہوگئے،صدرشی نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت چین یوگنڈاتعلقات  تاریخ کی بہترین سطح پر ہیںدونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ اعتماد موجود ہے اور عملی تعاون کے زبردست نتائج سامنے آئے ہیں،دونوںممالک علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر قریبی رابطہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین یوگنڈا کے ساتھ مل کر کام کرنے،بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر اور تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے،یوگنڈا کے صدر نے کہا کہ یکطرفہ نظام دنیا کے کیلئے خطرناک ہے،یوگنڈا اور چین کو مل کر رابطے اور تعاون کومزید مضبوط بنانا چاہیے اور اقوام متحدہ کے فریم ورک میں کثیرالجہتی امور میں تعاون کرنا چاہیے۔

چینی صدر شی کی مثالی ملازمین کے نمائندوں سے ملاقات

ملازمین پارٹی کے ساتھ مخلص رہیں اور اس مشن اور جذبے کو یاد رکھیں،شی جن پھنگ

بیجنگ(ایچ ایم نیوز)چین کے صدر شی جن پھنگ نے  گزشتہ روز چین کے مثالی سول ملازمین کے نمائندوں سے ملاقات کی،جنہوں نے بیجنگ میں قومی ایوارڈ  کی تقریب میں شرکت کی،صدر شی جو چینی کمیونسٹ پارٹی مرکزی کمیٹی  کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین ہیں نے مثالی ملازمین کی  حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ وہ پارٹی کے ساتھ  مخلص رہیں اور اپنے ذہن میں اس مشن اور جذبے کو یاد رکھیں  اور اپنے فرائض میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کریں اس موقع پرچین کے وزیراعظم لی کھی چیانگ اور چینی کمیونسٹ پارٹی مرکزی کمیٹی  سیکرٹریٹ کے رکن وانگ ہو ننگ بھی موجود تھے۔صدر شی اور دیگر رہنمائوں نے نمائندوں سے ہاتھ ملائے  اور ان سے بات چیت کی،یہ خصوصی تقریب عظیم عوامی ہال بیجنگ میں منعقد ہوئی۔

رزمیہ فلم بگل فرام گوتیان یکم اگست کو چین میں ریلیز ہوگی

بیجنگ(ایچ ایم نیوز)ایک رزمیہ فلم ’’بگل فرام گوتیان‘‘گوتیان اجلاس اور  فوجی قیادت میں چینی کمیونسٹ پارتی کی 90ویں سالگرہ کے موقع پر اس سال آرمی ڈے پرریلیز کی جائے گی۔جو یکم اگست کو  ہوگا،اس کی کہانی  1929کے اس واقع کے گرد گومتی ہے،جس کا تعلق جنوب مشرقی فوجیان صوبے  میں جنم لینے والے انقلابی فوجی دستوں سے ہے، جن کا وہاں اجلاس ہواتھا،ڈائریکٹر چن لی کے مطابق گوتیان اجلاس میںفوج کے انقلابی دور میں  سیاسی کام کیلئے راہ متعین کی تھی اور اس طرح فوج پر چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت کے اصول کو قائم کیا گیا تھا،فلم کی کہانی چینی کمیونسٹ پارٹی اورفوج کے حقیقی جذبات اور مشن کی ترجمانی کرتی ہے اس کا اعلان یہاں بیجنگ کے ایک فلم سیمینار میں کیا گیا ہے۔

چینی کھلاڑی 2022 بیجنگ اولمپکس کے 109ایونٹس میں حصہ لیں گے

 اولمپک کیلئے3300کھلاڑی تیاری کررہے ہیں،اولمپک کے تمام وینیوز2020تک مکمل ہوجائیں گے

لائو سانے،سوئٹزرلینڈ(ایچ ایم نیوز)چینی کھلاڑی 2022کے بیجنگ اولمپکس گیمز کے تمام 109ایونٹس میں کامیابی حاصل کرنے کی کوشش کریں گے،ان خیالات کا اظہار انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی  (آئی او سی)کے کوارڈینیشن کمیشن کے چیئرمین جوان انتونیو نے  آئی او سی کے 134ویں اجلاس میںکیا ہے،انہوںنے کہا کہ وہ کوشش کررہے ہیں کہ  چین کے 3300کھلاڑی  اولمپکس کے 109ایونٹس کیلئے  کوالیفائی کریں ،گزشتہ گیمز میں 3ہزار کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا چین نے 82کھلاڑی جن میں 36مرد اور46عورتیں شامل ہیں،گزشتہ سال پیانگ چانگ گرمائی اولمپکس 2018میں بھیجے تھے، 2014کے سوچی گرمائی اولمپکس میں چینی کھلاڑیوں نے55ایونٹس میں حصہ لیا تھا۔انہوں نے کہا کہ بیجنگ گرمائی اولمپکس کے تمام مقامات2020تک  مکمل کرلیے جائیںگے،جبکہ پہلا اتھلیٹ گائوں دسمبرمیں مکمل ہوجائے گا،اور پہاڑی گائوں2021سے قبل مکمل کرلیا جائیگا۔

تائیوان میں 10فیصد افراد بے خوابی کا شکار

ایک سال کے دوران 4.26ملین افراد نے 918ملین خواب آور گولیاں استعمال کیں
گولیاں نیند نہ آنے کا مستقل حل نہیںاجتناب کرنا چاہیے،چیئرمین فارماسسٹ ایسوسی ایشن

تائی پی(ایچ ایم نیوز)تائیوان میں دس فیصد افراد بے خوابی کا شکار ہیں،محکمہ صحت کے اعدادو شمار کے مطابق  تقریباً4.26ملین افراد نے ایک سال کے دوران 918ملین خواب آور گولیاں استعمال کیں جن کی مالیت6.73ملین امریکی ڈالر بتائی گئی ہے،یہ اخراجات ہیلتھ انشورنس پروگرام سے کیے گئے،2026میں4.117ملین افراد نے نیند کی گولیاں استعمال کیں اس طرح کل 870ملین نیند کی گولیاں استعمال کی گئیں،تائیوان کے شہریوں میں نیند نہ آنا ایک سنگین مسئلے کی صورت اختیار کرگیا ہے،تائیوان فارماسسٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین گوبورین کا کہنا ہے کہ یہ ایک سنگین مسئلہ ہے نیند کی گولیاں نیند نہ آنے کے مسئلے کیلئے مستقل حل نہیں ہے،اس لیے مریضوں کو  گولیاں استعمال کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔

چلی میںبس حادثہ ،6کان کن ہلاک،34زخمی

2زخمیوں کی حالت نازک  ہے،زخمیوں کوفوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا

سنتیاگو(ایچ ایم نیوز)شمالی چلی کے علاقے میں ایک مسافر بس الٹنے کے باعث کم ازکم 6کان کن ہلاک اور34زخمی ہوگئے،زخمیوں میں سے2کی حالت نازک ہے،وزارت داخلہ کے مطابق پولیس نے سڑک بند کردی،اور حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے تحقیقات  شروع کردی ہیں،تاہم پولیس کا خیال ہے کہ حادثہ بس کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا،بس ایک مقامی  کان کن کمپنی کے ملازمین کو لے کر جارہی تھی کہ تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی،تاہم زخمیوں اور لاشوں کو بس میں سے نکال لیا گیا ہے،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

طالبان نے افغانستان میں 2 امریکی فوجیوں کو قتل کردیا

طالبان نے  سیدآباد میںامریکی فوج پر حملہ کیا،ترجمان نیٹو امدادی مشن نے تصدیق کردی
انتہاپسندوں نے امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کے خفیہ دورہ کابل کے چند گھنٹے بعد حملہ کیا

کابل(ایچ ایم نیوز)افغانستان میں دو امریکی فوجیوں کو قتل کردیا گیا ہے جس کی سرکاری طور پر تصدیق کی گئی ہے،سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ وہ اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ افغانستان میں دو امریکی فوجیوں کو قتل کردیا گیا ہے، نیٹو امدادی مشن کی ترجمان  نے کہا کہ وہ اس حادثے کے بارے میں زیادہ تفصیلات فراہم نہیں کرسکتیں،تاہم طالبان نے اپنے ایک بیان میںکہا ہے کہ ان کے انتہاپسندوں نے وردک صوبے کے ضلع سید آباد میں امریکی فوج پر حملہ کیا،جس کے نتیجے میں دو امریکی فوجی ہلاک ہوگئے،یہ حادثہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیوکے غیر اعلانیہ دورہ کابل کے چند گھنٹے بعدپیش آیا ہے۔

چین،منشیات سمگلنگ کے الزام میں11افراد گرفتار

34.47کلو گرام ہیروئن برآمد،ملزمان کئی شہروں کے علاوہ بیرون ملک بھی منشیات فروشی کرتے تھے

شی جیا ژوانگ(ایچ ایم نیوز) چین کے شمالی صوبے ہیبی کے شہر شی جیا ژوانگ کی پولیس نے 11مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے34.47کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی ہے،یہ ملزمان سرحد پار منشیات سمگلنگ میں ملوث تھے،پولیس نے  بائو ڈنگ سے ایک شخص ہو کو گرفتار کیا، جس کے بارے میں پتہ چلا کہ وہ منشیات فروشوں کے ساتھ کاروبار میں ملوث تھا، اور اس نے خود بھی منشیات سمگلنگ کیلئے اپنا گروپ بنا رکھا ہے،وہ ہوبی،یننان،شنزی اور جیلن کے علاوہ بیرون ملک بھی منشیات سمگل کرنے کے دھندے میں ملوث تھا پولیس نے کئی ماہ کی کوشش کے بعد مختلف مقامات سے11افراد کو گرفتار کیا جن کے قبضے سے10ملین یوآن(1.45ملین امریکی ڈالر ) سے زیادہ مالیت  کی ہیروئن برآمد کی۔

سنکیانگ میں بجلی کی کل پیداوار 114.04ارب کلو واٹ گھنٹے ہوگئی

سال کے پہلے چار ماہ کے دوران پیداوار بالترتیب12.13اور 3.74ارب کلو واٹ گھنٹے تک پہنچ گئی

ارمچی(ایچ ایم نیوز)چین کے شمال مغربی خودمختار ریجن  سنکیانگ یغورکی ہوائی اور شمسی توانائی توانائی کی پیداواراس سال کے پہلے چارماہ کے دوران 2ہندسوں تک پہنچ گئی ہے،یہ تمام کوششیں سبز توانائی کو فروغ دینے کیلئے کی گئیں،جن کے نتیجے میں ہوائی اور شمسی توانائی کی پیداوار بالترتیب 12.13ارب کلوواٹ گھنٹے اور3.74ارب ارب کلو واٹ گھنٹے  تک پہنچ گئی،جس میں بالترتیب12.1فیصد اور12.7فیصد کا سالانہ اضافہ ہوا ۔سنکیانگ میں اس سال بجلی کی طلب میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،جنوری سے اپریل تک ریجن میں بجلی کی کل پیداوار 9.2فیصد اضافے کے ساتھ114.04ارب کلو واٹ گھنٹے ہوگئی،مقامی حکومت نے نئی توانائی کے استعمال کی حوصلہ افزائی کیلئے کئی اقدامات کیے،سنکیانگ میں توانائی پیدا کرنے کے مزید وسائل بھی موجود ہیں۔

پاکستان میں 68فیصد نوجوان ملکی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،عثمان ڈار

 ملکی تقدیر نوجوانوں کے ہاتھوں بدلے گی،صحت، روزگار اور اصلاحاتی پروگرام سمیت اکنامک خود مختاری پر کام جاری ہے،نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ فریم نوجوانوں کی تعمیروترقی میں مددگار ثابت ہوگا
 وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار کا  ورلڈیوتھ منسٹرز کانفرنس سے خصوصی  خطاب

لزبن(ایچ ایم نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا  ہے کہ ملکی تقدیر نوجوانوں کے ہاتھوں بدلے گی، صحت، روزگار اور اصلاحاتی پروگرام سمیت اکنامک خود مختاری پر کام جاری ہے،نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ فریم نوجوانوں کی تعمیروترقی میں مددگار ثابت ہوگا۔ ورلڈیوتھ منسٹرز کانفرنس سے خصوصی  خطاب کرتے ہوئے  وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان نوجوانوں کے لیے تیزی سے اصلاحاتی ایجنڈے پر کام کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پہلی بار نوجوانوں کیلئے اسٹریٹیجک روڈمیپ تشکیل دیا، کامیاب نوجوان پروگرام موجودہ حکومت کا لینڈمارک منصوبہ ہے۔عثمان ڈار نے کہا  ہے کہ نیشنل یوتھ ڈویلپمنٹ فریم نوجوانوں کی تعمیروترقی میں مددگار ثابت ہوگا، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نوجوانوں کو بااختیار بنانے پر پوری توجہ ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں 68فیصد نوجوان ملکی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

alibaba

web

amazon

Followers

Website Search

Tweet Corornavirus

Please Subscribe My Chennal

Sub Ki News

 
‎Sub Ki News سب کی نیوز‎
Public group · 1 member
Join Group
 
Nasrullah Nasir . Powered by Blogger.

live track

Brave Girl

Popular Posts

Total Pageviews

Blog Archive

Chapter 8. ILLUSTRATOR Shape Builder & Pathfinder-1

Chapter 10. Illustrator Drawing & Refining Paths-1

Labels

Blog Archive