کاپرکے سودوں کی مالیت 15.690 ملین روپے رہی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پا کستان مرکنٹائل ایکسچینج لمیٹڈ میں گزشتہ روز پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 4,150 کی سطح پر بند ہوا۔ میٹلز, انرجی اورکوٹس/فاریکس کے 4.2ارب روپے مالیت کے سودے ہوئے جن کی مجموعی تعداد 6,681 رہی۔سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 1.910 ارب روپے تھی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 727.246 ملین روپے, کرنسیز کے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 685.424 ملین روپے, چاندی کے سودوں کی مالیت259.761 ملین روپے, پلاٹینم کے سودوں کی مالیت 186.308 ملین روپے, پلیڈیم کے سودوں کی مالیت 162.057 ملین روپے, قدرتی گیس کے سودوں کی مالیت 132.899 ملین روپے, این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 96.257 ملین روپے, ڈی جے کے سودوں کی مالیت 29.228 ملین روپے, برینٹ خام تیل کے سودوں کی مالیت 22.741 ملین روپے, ایس پی 500 کے سودوں کی مالیت 17.770 ملین روپے اور کاپرکے سودوں کی مالیت 15.690 ملین روپے رہی۔ایگریکلچرل کموڈٹیزمیں گندم کی ایک لاٹ کا سودا ہوا جس کی مالیت 4.108 ملین روپے اورکاٹن کی 4 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 2.022 ملین روپے تھی۔
0 comments:
Post a Comment