تھائی لینڈ کے سیاحوں کو پاکستان میں ہرممکن سفری سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں تھائی لینڈ کے قونصل جنرل Mr. Thatree Chauvachata،پاک تھائی بزنس ہائوس کے منیجنگ ڈائریکٹر محمداظہر اورڈائریکٹر نیٹ ورکنگ محمدغزالی اخترنے کہا ہے کہ پاک تھائی بزنس ہائوس کے قیام کا مقصد پاکستان کی کمپنیوں کو تھائی لینڈ میں اشیاء کی برآمدات،دوطرفہ تجارت میں بہتری،سیاحت کا فروغ اورویزے کے حصول کیلئے درپیش مسائل کو حل کرنا ہے،اس پلیٹ فارم سے پاکستان سے حلال اشیاء کی برآمد اورتھائی لینڈ میں پاکستان کی مصنوعات کی رسائی کیلئے اقدامات بھی کئے جارہے ہیں جس سے مقامی صنعتوں کو بھی فروغ ملے گا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو تھائی قونصلیٹ میںپاکستان اور تھائی لینڈ کے درمیان باہمی تجارت کو فروغ دینے کیلئے منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ملائشیا کے قونصل جنرل خیرالنزران عبدالرحمان،پاکستان ترکی بزنس کونسل کے چیئرمین محمدفاروق افضل بھی موجود تھے۔ محمداظہر اورمحمدغزالی اخترنے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے ملک میں سرمایہ کاری اورسیاحت کے فروغ کیلئے پالیسیاں بنائی جارہی ہیں جس میں پاک تھائی بزنس ہائوس بھی اپنا کردار ادا کرے گی اوررتھائی لینڈ کی کمپنیوں کو پاکستان میں سہولیات فراہم کرے گی تاکہ غیرملکی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہو اور سیاحت کو پروان چڑھانے کیلئے تھائی لینڈ کے سیاحوں کو پاکستان میں ہرممکن سفری سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔تھائی لینڈ کے قونصل جنرل Mr. Thatree Chauvachata نے پاک تھائی بزنس ہائوس کے مقصد کو کامیاب بنانے کیلئے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ پاکستان کی کمپنیوں کو حکومتی سطح پر ہرطرح کا تعاون کیا جائے گا تاکہ پاکستان اور تھائی لینڈ کے تعلقات کو مزید وسیع کیا جاسکے۔تھائی لینڈ میں پاکستان سفارتخانے کے قونصلر نے بھی پاکستان کی برآمدات میں اجافے کیلئے پاک تھائی بزنس ہائوس کی کاوش کو سراہا اور پاکستان کی کمپنیوں کو اشیاء کی برآمدات کیلئے آسانی فراہم کرنے اورسیاحوں کو تھائی لینڈ کے حسین مقامات تک رسائی میں حائل مشکلات اور دیگر مسائل کو کم کرنے می پاکستان کے قونصلیٹ کی جانب سے ہرقسم کی مدد فراہم کرنے کا یقین دلایا۔
0 comments:
Post a Comment