کشمیر پر فن پاروں کی نمائش کے انعقاد کے لیے پی این سی اے کے ساتھ تعاون
اسلام آباد(کامرس ڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل ) اور وزارت آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام (ایم او آئی ٹی ٹی)، پی این سی اے کے اشتراک سے اسلام آباد میں کشمیر کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے فن پاروں کی نمائش کا اہتمام کررہی ہے۔فن پاروں کینمائش 27 اکتوبر 2019 بروز اتوار کو عوام کے لئے کھلی رہے گی ۔نمائش کا مقصد کشمیر کاز او رپاکستانی و کشمیر ی عوام کی قربانیوں پر توجہ مرکوز کرنا ہے۔ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ،وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام، نمائش میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے۔شعیب احمد صدیقی،وفاقی سیکرٹری آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام، راشد خان، پریزیڈنٹ اور سی ای او، پی ٹی سی ایل،اور اعلیٰ پی ٹی سی ایل افسران بمعہ دیگر ٹیلی کا م آپریٹرز کیساتھ شرکت کریں گے۔اس مو قع پر بات کرتے ہوئے سیّد مظہر حُسین، چیف ہیومن ریسورس آفیسر ،پی ٹی سی ایل، نے کہا ’’ کشمیر کازسے متعلق معروف پاکستانی فنکاروں کا شاندار کام، کشمیری عوام کے ساتھ ہونے والی بربریت کی تصویر کشی کرنے اور ان کی آواز کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر اُجا گرکرے گا۔ہم لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ اس نمائش میں آئیں اور اس نیک مقصد کو سپورٹ کریں۔‘‘ نمائش میں فوٹوگرافروں اور فن کاروں کی طرف سے بنائے گئے فن پارے رکھے جائیں گے، جو کشمیر کاز سے آگاہی اور حمایت کے لئے اپنا کردار اد ا کررہے ہیں۔
0 comments:
Post a Comment