ٹوکیو (اے پی پی) جاپان کے سافٹ بینک نے جائیدادوں کا کاروبار کرنے والی بحران کی شکار امریکی کمپنی ’’ وی ورک ‘‘ کے لیے 9.5 ارب ڈالر کی منظوری دے دی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق سافٹ بینک کی جانب سے فراہم کیے جانے والے اس پیکج میں 5 ارب ڈالر کی نئی فنانسنگ، پہلے سے طے شدہ قابل ادا 1.5 ارب ڈالر اور موجودہ شیئر ہولڈرز کے لیے 3 ارب ڈالر کی نئی ٹینڈر آفر بھی شامل ہے جس کی قیمت 19.19 ڈالر فی شیئر ہوگی،اس سے وی ورک کے کاروبار میں سافٹ بینک کا حصہ کمپنی کے کل اثاثوں کے 80 فیصد کے برابر ہوجائے گا۔سافٹ بینک کے چیئرمین ماسایوشی سن نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ بینک کی جانب سے وی ورک کو فراہم کیے جانے والے نئے فنڈ سے اس کی کاروباری سرگرمیاں بحال کرنے میںمدد ملے گی۔
Home »
جاپان کے سافٹ بینک کی امریکی کمپنی وی ورک کے لیے 9.5 ارب ڈالر کی منظوری
» جاپان کے سافٹ بینک کی امریکی کمپنی وی ورک کے لیے 9.5 ارب ڈالر کی منظوری
0 comments:
Post a Comment