کورس کے اختتام پر تربیت حاصل کرنے والے افسران میں اسناد تقسیم کی گئیں
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کرپشن اور منی لانڈرنگ آج کل اہم مسئلہ ہے مالیاتی اداروں افسران کو صورتحال سے نمٹنے کے لے اس کی اہمیت اورمعلومات سے آگاہی ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار حکومت سندھ کے ایڈیشنل سیکریٹری ابوبکر احمد نے ادارہ قومی بچت کے انسٹی ٹیوٹ میں71 ویں ریگولر کورس کے زیر تربیت افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔کورس میں ملک بھر سے قومی بچت افسران نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ مالیاتی اداروں، خصوصا بنکس اور قو می بچت میں کام کرنے والے افراد اور افسران کوان معاملات سے بہتر انداز میںنمٹنے کی بخوبی واقف ہونا چاہئے اور خاص طور پر غیر سرکاری تنظیموں اور ان کے کاروبار اور پیسہ کہاں سے آ رہا ہے اور کس کے پاس ہے۔اس موقع پر انسٹی ٹیوٹ کی پرنسپل مسز شائستہ نے کہا کہ منی لانڈرنگ کے سدباب کے لئے ضروری ہے کہ ہم اس سے مکمل آگاہی رکھیںاور اس حوالے سے آپس میں تبادلہ خیال کے علاوہ تازہ ترین معلومات حاصل کریں۔کورس کے اختتام پر تربیت حاصل کرنے والے افسران میں اسناد تقسیم کی گئیں۔
0 comments:
Post a Comment