انٹربینک میں ڈالرکی قیمت میں9پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر)اوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میںامریکی ڈالرکی قیمت میں مزید10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں9پیسے کااضافہ اور اوپن مارکیٹ میں10پیسے کی مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعہ کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں9پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.08روپے سے بڑھ کر156.17روپے اورقیمت فروخت156.18روپے سے بڑھ کر156.27روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میںامریکی ڈالرکی قیمت میں مزید10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.90روپے سے گھٹ کر155.80روپے اورقیمت فروخت156.40روپے سے گھٹ کر156.30روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت میں خرید10پیسے اورقیمت خریدمیں50پیسے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت میں4.20روپے کااضافہ ریکارڈکیا گیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید171.70روپے سے بڑھ کر171.80روپے اورقیمت فروخت171.30روپے سے بڑھ کر173.80روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید190.80روپے سے بڑھ کر195.00روپے اورقیمت فروخت192.80روپے سے بڑھ کر197.00روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت 10پیسے کی کمی اوریواے ای درہم کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید41.50روپے سے گھٹ کر41.40روپے اورقیمت فروخت41.80روپے سے گھٹ کر41.70روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.50روپے اورقیمت فروخت42.80روپے پرمستحکم رہی۔جمعہ کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید22.20روپے اور قیمت فروخت23.20روپے پرمستحکم رہی۔
0 comments:
Post a Comment