My Blogger consists of a general news in which I upload articles from all types of news including science, technology, education, crime, how-to, business, health, lifestyle and fashion.

New User Gifts

بالی ووڈ خانز فلم انڈسٹری پرمزید راج کرنے کے خواہشمند

شہرت اور مقبولیت ایک دن آہستہ آہستہ دھندلا کر ختم ہوجاتی ہے، سلمان خان

ممبئی(ایچ ایم نیوز ) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے اپنی شاہ رخ اور عامر خان کی مقبولیت میں کمی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم تینوں خانز ابھی مزید کچھ سال تک بالی ووڈ پر راج کرنے کے خواہشمند ہیں۔گزشتہ کئی دہائیوں سیبالی ووڈ خانزبھارتی فلم انڈسٹری پر راج کررہے ہیں۔ اس عرصے میں کئی اداکار آئے اور چلے گئے لیکن سلمان، شاہ رخ اورعامر خان جیسی مقبولیت کوئی حاصل نہ کرسکا۔ تاہم پچھلے کچھ عرصے میں تینوں خانز اپنی فلموں سے شائقین کو متاثر کرنے میں ناکام رہے ہیں۔سلمان خان کی فلم ریس3، شاہ رخ کی زیرو اور عامر خان کی ٹھگ آف ہندوستان باکس آفس پر کمال نہ دکھاسکیں۔ ان فلموں کی ناکامی کے بعد کہا جانے لگاتھا کہ بالی ووڈ میں خانز کا جادو اب ختم ہوگیا ہے۔حال ہی میں بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان نے فلم انڈسٹری پر اپنی کم ہوتی مقبولیت پر بات کرتے ہوئے کہا شہرت اور مقبولیت ایک دن آہستہ آہستہ دھندلا کر ختم ہوجاتی ہے، لیکن اسے ایک لمبے عرصے تک برقرار رکھنا اصل کام ہے اور مجھے لگتا ہے کہ میں، شاہ رخ، عامر، اکشے اور اجے ہی ہیں جو اپنے اسٹارڈم کو لمبے عرصے تک برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔سلمان خان نے کہا ہم نے نا صرف اپنی مقبولیت کوبرقرار رکھا بلکہ ہماری بھرپور کوشش ہے کہ اس مقبولیت کو مزید کچھ سال اور برقرار رکھیں۔ سلومیاں نے اپنی شاہ رخ اور عامر کی فلموں کی ناکامی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا اگر ہماری فلمیں نا چلنے سے باکس آفس کی کمائی میں 8 یا 10 فیصد کمی آئی ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہمارا زوال کا دور شروع ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ سلمان خان نے ریس3 کی ناکامی کا غم  فلم بھارت کی کامیابی سے بھلادیا اور وہ اس وقت بھی کئی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جن میں دبنگ3 اور سنجے لیلا بھنسالی کی فلم انشااللہ شامل ہیں، ان دونوں فلموں کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔

submit to reddit

0 comments:

Post a Comment

alibaba

as

ad

web

amazon

Followers

Website Search

Tweet Corornavirus

Please Subscribe My Chennal

Sub Ki News

 
‎Sub Ki News سب کی نیوز‎
Public group · 1 member
Join Group
 
Nasrullah Nasir . Powered by Blogger.

live track

Popular Posts

Total Pageviews

Blog Archive

Chapter 8. ILLUSTRATOR Shape Builder & Pathfinder-1

Chapter 10. Illustrator Drawing & Refining Paths-1

Labels

Blog Archive