عکسبندی کے بعدفلم کو عیدالاضحی پر ملک بھرمیں نمائش کے لئے پیش کردیا جائیگا،فلمسازکی خصوصی گفتگو
لاہور( ایچ ایم نیوز )فلمسازملک محمدنعیم نے کہاہے کہ میری نئی پنجابی فلم ’’عشق میرا‘‘کی کاغذی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں جبکہ ان دنوں فلم کے میوزک پر تیزی سے کام جاری ہے ،انہوں نے کہا کہ فلم میں پہلی بار معروف فوک گلوکارصفدرماہی کومتعارف کروارہا ہوں جوکہ بالکل نیا چہرہ ہیں ،ان کے ساتھ ٹائٹل رول میں سحرملک جلوہ گرہورہی ہیں،انہوں نے کہا کہ فلم کے مصنف وہدائیتکار باسوچودھری ہیں،فلم کے چار گانے صفدرماہی اور سحرملک پر عکسبندکئے جاچکے ہیں،گلوکارصفدرماہی ،فرح لال فلم میں اپنی آوازکا جادوجگا رہے ہیں ،میوزک ڈائریکٹرقادرعلی شگن ہیں،فلمسازنعیم خان،سلیم باجوہ ،ملک محمدنعیم ہیں فلم کی دیگرکاسٹ میں اظہررنگیلا،فیصل کھچی ودیگر شامل ہیں،فلمسازملک محمدنعیم نے کہا کہ فلم’’عشق میرا ‘‘کو عیدالاضحی پر ملک بھرمیں نمائش کے لئے پیش کیا جائیگا۔امیدہے شائقین ضروراپنی پسندیدگی کا اظہارکریں گے۔
0 comments:
Post a Comment