My Blogger consists of a general news in which I upload articles from all types of news including science, technology, education, crime, how-to, business, health, lifestyle and fashion.

New User Gifts

ناسا کی جیمز ویب خلائی دوربین کی تعمیر مکمل ہوگئی

دوربین دس لاکھ کلومیٹر دوری پر موجود دمکتے جگنو کو بھی آسانی سے شناخت کرسکتی ہے، کائنات کے رازوں سے پردہ اٹھانے میں مددگار ثابت ہو گی، 2021میں مدار میں داخل کیا جائے گا

 کیلیفورنیا(ایچ ایم نیوز) یہ اتنی حساس اور جدید ہے کہ دس لاکھ کلومیٹر دوری پر موجود دمکتے جگنو کو بھی آسانی سے شناخت کرسکتی ہے۔ اس جدید ترین خلاجی دوربین کو جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کا نام دیا گیا ہے جو ہبل خلائی دوربین کی جگہ لے گی اور کائنات کے رازوں سے پردہ اٹھائے گی۔ناسا گزشتہ دو عشروں سے اس خلائی دوربین پر کام کررہا تھا اور کئی طرح کے تجربات جاری تھے۔ اس طرح جیمز ویب خلائی دوربین انسانی تاریخ کی سب سے طاقتور، پیچیدہ، جدید ترین اورمدار میں بھیجی جانے والی سب سے بڑی خلائی دوربین کا اعزاز بھی رکھتی ہے۔یہ ہبل خلائی دوربین سے سات گنا زائد روشنی مجتمع کرکے ہمیں کائنات کی بہترین تصویر دکھائے گی اور انفراریڈ (زیریں سرخ)روشنی دیکھنے کی بدولت کائنات کے دوردراز اجسام کی تصویر بھی لے سکے گا اور شاید ہم قدیم کائنات کی وہ جھلک بھی دیکھ سکے جس کا آج کوئی وجود ہی نہیں ہے اور وہ کب کی ختم ہوچکی ہے۔جیمزویب خلائی دوربین کا ابتدائی منصوبہ 1990 کے عشرے میں بنایا گیا تھا ۔ لیکن اس سفر میں کئی بار یہ منصوبہ ڈانوڈال رہا اور کئی تکنیکی رکاوٹوں کی وجہ سے بار بار تاخیر کا شکار رہا۔ 2007 میں اس کی تیاری کا باقاعدہ منصوبہ شروع ہوا۔ اب اس کے تمام پرزے جوڑدیئے گئے ہیں اور اسمبلی مکمل ہوچکی ہے۔ایک کرین کے ذریعے دوربین کے دو حصوں کو باہم جوڑا گیا ہے جس میں انتہائی درست اور حساس آئینے لگائے گئے ہیں۔ اس کی تیاری میں ہزاروں افراد اور ماہرین کی محنت شامل ہے ۔ ناسا کے علاوہ، یورپی خلائی ایجنسی، کینیڈا خلائی ایجنسی، نارتھ روپ گرومان اور کئی جامعات اور اداروں کے اشتراک سے اسے بنایا گیا ہے۔ سال 2021 میں اسے مدار میں بھیجا جائے گا۔

کولمبیا،امن عمل کو شدید جھٹکا، باغیوں کا پرتشدد کارروائیاں پھر سے شروع کرنے کا اعلان

بوگوٹا(ایچ ایم نیوز)کولمبیا میں امن عمل کو ایک شدید جھٹکا لگا ہے۔فارک باغیوں کے دو سابق کمانڈروں ایوان مارکیز اور جیسوس سانتش نے اپنی مسلح کارروائیاں دوبارہ سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اپنے ویڈیو انٹرویو میں ان دونوں نے کہا کہ یہ ریاست کی جانب سے امن معاہدے سے غداری کا جواب ہے۔ اس ویڈیو میں فارک باغیوں کی علامت اور وردی پہنے ہوئے بیس مسلح افراد کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ستمبر 2016 میں کولمبیا کے اس وقت کے صدر خوآن سانتوس نے اس باغی گروپ کے ساتھ ایک امن معاہدہ کیا تھا۔

خلائی جنگ، ٹرمپ نے اسپیس کمانڈ کا افتتاح کر دیا

واشنگٹن(ایچ ایم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خلا میں جنگ کیلئے پینٹاگون میں خصوصی اسپیس کمانڈ کا افتتاح کردیاہے۔وائٹ ہائوس میں تقریب سے خطاب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ یہ ایک تاریخی دن ہے جسے خلا میں امریکا کی سلامتی اور دفاع کیلئے یاد رکھاجائیگا۔امریکی صدر نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ خلا میں امریکا کے غلبے کو خطرہ نہ ہو۔

زمین میں دھنسنے کے بعد انڈونیشیائی دارالحکومت جکارتہ کی دوسرے شہر منتقلی کی تیاری

دارالحکومت کی منتقلی کیلئے 33ارب ڈالر مختص، تبدیلی کا اہم مرحلہ 2024تک مکمل کر لیا جائیگا

جکارتہ(ایچ ایم نیوز) انڈونیشیائی دارالحکومت جکارتہ اب تک 4 میٹرگہرائی میں دھنس چکا ہے اور یہ سلسلہ بتدریج جاری ہے اسی بنا پر حکومتِ انڈونیشیا نے پورا دارالحکومت ایک دوسرے جزیرے بورنیو پر متنقل کرنے کے لیے 33 ارب ڈالر کی رقم مختص کی ہے۔ارضیات دانوں کے مطابق پورا شہر مسلسل دھنس رہا ہے ، کہیں یہ شرح سالانہ 3 سینٹی میٹر ہے اور کہیں 10 سینٹی میٹر بھی ہے۔ اس وقت ایک کروڑ سے زائد افراد جکارتہ کیباسی ہیں۔ دوسری جانب زمینی تبدیلیوں سے عمارتوں کی بنیادیں متاثر ہورہی ہے۔ ساحلی شہر ہونے کی بنا پر پانی کی سطح بلند ہورہی ہے بلکہ سمندر کا کھارا پانی تیزی سے قدرتی چشموں اور دریائی نالوں میں داخل ہونے لگا ہے۔اسی بنا پر انڈونیشیا کے صدر جو وائیڈوڈو نے جکارتہ سے دارالحکومت کو بورنیو منتقل کرنے کا عملی فیصلہ کیا ہے۔ ماہرین نے زیرزمین پانی کی بورنگ کو اس کا ذمے دار ٹھہرایا ہے۔ زیرِ زمین پانی نکالنے سے زمین کے اندر جوف یا خلا بن گئے ہیں اور کسی ہوا بھرے میٹریس کی طرح زمین جگہ جگہ سے بیٹھ رہی ہے۔ پانی کے لیے اندھا دھند برما کاری سے زیرِزمین پانی کی سطح اب دسیوں میٹر نیچے جاپہنچی ہے۔تہران، وینس اور نیو اورلینز میں بھی ایسا ہی ہورہا ہے لیکن جکارتہ کا مسئلہ قدرے سنگین ہے۔ اب شہر کی منتقلی کا کام جاری ہے اور اس کا اہم مرحلہ 2024 تک مکمل ہوجائے گا اور 15 لاکھ سرکاری ملازم بھی بورنیو میں جا بسیں گے۔

امن معاہدے کے باوجود امریکا افغانستان میں موجود رہیگا، ٹرمپ

 واشنگٹن(ایچ ایم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کے ساتھ معاہدے کے باوجود امریکی فوج کی کچھ تعداد افغانستان میں رہے گی۔امریکی فاکس نیوز ریڈیو کو انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر امریکا طالبان کے ساتھ 18 سالہ جنگ کے خاتمے کے لیے معاہدہ کر لیتا ہے تو بھی امریکی افواج وہاں موجود رہیں گی کیونکہ افغانستان میں امریکی فوج کی موجودگی کو مکمل طور پر ختم نہیں کیا جاسکتا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ افغانستان میں امریکی افواج کی سطح کو کم کرکے 8,600 کیا جا رہا ہے، اس وقت افغانستان میں تقریبا 14 ہزار امریکی سروس ممبرز موجود ہیں، جن میں سے 5 ہزار شر اور سورش کی روک تھام کے لئے کارروائیوں میں مصروف رہتی ہیں۔

ہم پر تشدد نہ کریں، گولی مار دیں،بھارتی مظالم پر کشمیریوں کی دہائی

 مظالم جاری رہے تو گھر چھوڑ نے کے سوا چارہ نہیں رہیگا،بھارتی فوجی ایسے مارتے ہیں جیسے جانوروں کو، ہمیں انسان ہی نہیں سمجھتے، کشمیریوں پرظلم کے باوجود ڈاکٹرز صحافیوں سے کسی مریض بارے بات نہیں کرنا چاہتے،رپورٹ بی بی سی

سری نگر(ایچ ایم نیوز)برطانوی نشریاتی ادارے نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے متعلق تفصیلی رپورٹ جاری کر دی ہے۔بی بی سی کے رپورٹر نے مقبوضہ کشمیر کے جنوبی اضلاع کے علاقوں کا دورہ جہاں عوام نے انہیں بھارتی افواج کی جانب سے ڈھائے گئے مظالم کی داستانیں سنائیں۔رپورٹ کے مطابق کشمیریوں نے رات گئے بھارتی چھاپوں، مار پیٹ اور تشدد کی ملتی جلتی کہانیاں سنائیں اور بھارتی سیکیورٹی فورسز پر مارپیٹ اور تشدد کے الزامات لگائے۔بی بی سی کے مطابق کشمیریوں نے بتایا کہ مقبوضہ وادی کے محصور شہریوں نے یہ بھی بتایا کہ آرٹیکل 370 ختم کرنے کے متنازع فیصلے کے چند گھنٹوں بعد ہی فوج گھر گھر گئی، بھارتی فوج نے راتوں میں چھاپے مار کر گھروں سے لوگوں کو اٹھایا اور سب کو ایک جگہ پر جمع کیا۔شہریوں نے بتایا کہ بھارتی فوج نے ہمیں مارا پیٹا، ہم پوچھتے رہے ہم نے کیا کیا ہے لیکن وہ کچھ بھی سننا نہیں چاہتے تھے، انہوں نے کچھ بھی نہیں کہا اور بس ہمیں مارتے رہے۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق شہریوں نے بتایا کہ بھارتی فوج نے ہمیں لاتیں ماریں، ڈنڈوں سے مارا، بجلی کے جھٹکے دیئے، تاروں سے پیٹا، جب بیہوش ہو گئے تو انہوں نے ہمیں ہوش میں لانے کے لیے بجلی کے جھٹکے دیئے، بھارتی فورسز نے ہمیں ڈنڈوں سے مارا اور ہم چیخے تو انہوں نے ہمارے منہ مٹی سے بھر دیئے۔ایک کشمیری شہری نے بی بی سی کے رپورٹر کو بتایا کہ میں خدا سے موت کی دعا کر رہا تھا کیونکہ یہ تشدد ناقابلِ برداشت تھا، بھارتی فورسز سے کہا کہ ہم پر تشدد نہ کریں، بس گولی مار دیں۔رپورٹ کے مطابق شہری نے بتایا کہ سیکیورٹی اہلکار پوچھتے رہے کہ پتھرا کرنے والوں کے نام بتا اور وارننگ دی کہ کوئی بھی بھارت مخالف مظاہروں میں شرکت نہ کرے۔بی بی سی کے مطابق کشمری شہریوں نے کہا کہ مظالم جاری رہے تو گھر چھوڑ دینے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہے گا، وہ ہمیں ایسے مارتے ہیں جیسے جانوروں کو مارا جاتا ہے، بھارتی فوجی ہمیں انسان ہی نہیں سمجھتے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے باوجود مقبوضہ وادی کے ڈاکٹرز صحافیوں سے کسی بھی مریض کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتے۔خیال رہے کہ بھارتی فورسز نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 ختم کر کے وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈان کر رکھا ہے جس کے باعث عوام کی زندگیاں اجیرن ہو چکی ہیں۔

بھارت،ہم کشمیریوں کیساتھ کھڑے ہیں، چھتیس گڑھ کے علیحدگی پسندوں کا اعلان

 آرٹیکل 370 بی جے پی اور انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس نے مل کر ختم کیا،بھارتی ظالمانہ اقدامات کی مذمت 

نئی دہلی(ایچ ایم نیوز)بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے نکسل علیحدگی پسندوں نے کشمیریوں کی حمایت کا اعلان کر دیا۔بھارت کی ہندو انتہا پسند حکمران جماعت نے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت سے متعلق آئین کا آرٹیکل 370 راجیہ سبھا میں پیش کرنے سے قبل ہی صدارتی حکم نامے کے ذریعے ختم کر دیا تھا۔مودی سرکار نے آرٹیکل 370 کو ختم کر کے مقبوضہ جموں و کشمیر اور لداخ کو دو حصوں میں تقسیم کر کے بھارتی یونین میں شامل کر لیا تھا جس کی بھارتی بعدازاں لوک سبھا نے بھی منظوری دیدی تھی۔بی جے پی نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق اپنے اقدام کے ردعمل کے خوف سے مقبوضہ وادی میں غیر معینہ مدت کے لیے کرفیو نافذ کر دیا تھا۔مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 26 روز سے لاک ڈان کے باعث عوام گھروں میں محصور اور حریت قیادت قید ہے، جگہ جگہ بھارتی فورسز کے ناکوں کے باعث مریضوں کو ادویات اور اسپتال جانے کی بھی اجازت نہیں ہے۔ اس کے علاوہ بھارتی فورسز اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے والے نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گنوں اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال بھی کر رہی ہیں۔پاکستان، چین اور ترکی سمیت دنیا کے کئی ممالک نے بھارتی اقدامات کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔پاکستان کے مطالبے پر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی پر 16 اگست کو سلامتی کونسل کا اجلاس بھی منعقد ہوا جب کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل اور او آئی سی سمیت انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیموں نے بھی بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیریوں کو ان کے حقوق فراہم کیے جائیں۔غیر ملکی میڈیا نے بھی مقبوضہ کشمیر میں مودی سرکار کی جانب سے سب اچھا ہے کا راگ الاپنے کا بھانڈا پھوڑتے ہوئے نہتے کشمیریوں پر بھارتی فورسز کے مظالم کی ویڈیوز شیئر کیں۔مودی سرکار کے فیصلے کو ناصرف دنیا بھر میں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے بلکہ خود بھارت کے اندر سے بھی آرٹیکل 370 ختم کرنے کے فیصلے کو غیرآئینی قرار دیا جا رہا ہے۔کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ سری نگر ائیر پورٹ پہنچے تاہم انہیں ائیرپورٹ سے باہر جانے ہی اجازت نہیں دی گئی اور واپس نئی دہلی روانہ کر دیا گیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اب بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے نکسل علیحدگی پسندوں نے بھی آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کے بھارتی حکومت کے اقدام کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔کے ایم ایس کے مطابق نکسل علیحدگی پسندوں نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کی تحریک آزادی کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرٹیکل 370 بی جے پی اور انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس نے مل کر ختم کیا۔

پاکستانی پالیسیز،فوجی تھنک ٹینک کا اثرو رسوخ نمایاں،امریکی رپورٹ

آرمی چیف غیر سیاسی و پروفیشنل ضرور لیکن کشمیر پر پاکستانی ردِ عمل میں فوج فیصلہ کن کردار ادا کرے گی ، حکومت کے فوج کیساتھ مراسم اچھے لیکن خارجہ پالیسز پرفوجی اسٹیبلشمنٹ غالب ہے، کانگریشنل ریسرچ سروس

واشنگٹن(ایچ ایم نیوز) امریکی کانگریس کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں خارجہ اور سیکیورٹی پالیسی پر فوج کا اثر و رسوخ نمایاں ہے تاہم اس میں یہ بھی کہا گیا کہ ملک کے آرمی چیف غیر سیاسی اور پروفیشنل ہیں۔امریکی قانون سازوں کے لیے کانگریشنل ریسرچ سروس (سی آر ایس)کی تیار کردہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی کہ جب واشنگٹن میں کشمیر کے تنازع سے متعلق خدشات زور پکڑ رہے ہیں۔قبل ازیں گزشتہ ہفتے ہی امریکی تھنک ٹینک نے خبردار کیا تھا کہ اگر کشمیر تنازع پر نظر نہ رکھی گئی تو یہ بحران دونوں ممالک کے درمیان ایک اور جنگ کی وجہ بن سکتا ہے اور چونکہ دونوں ممالک کے پاس جوہری ہتھیار ہیں لہذا اس کے اثرات سب کے لیے سنگین ہوسکتے ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن میں موجود پالیسی میکرز کا ماننا ہے کہ کشمیر پر پاکستان کس طرح ردِ عمل ظاہر کرے گا اس کا تعین کرنے میں فوج فیصلہ کن کردار ادا کرے گی اور بظاہر اسی وجہ سے سی آر ایس نے فیصلہ کرنے کے عمل میں فوج کے کردار پر امریکی قانون سازوں کے لیے بریفنگ تیار کی۔رپورٹ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو 3 سال کی توسیع ملنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ انہیں واضح طور پر پروفیشنل اور غیر سیاسی مانا جاتا ہے۔رپورٹ کے مطابق حالانکہ فوج نے 72 سالوں میں 3 سویلین حکومتوں کو ختم کیا تاہم انہوں نے یہ واضح یا ضمنی صدارتی احکامات پر کیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان نے کرپشن کے خاتمے اور ایسی فلاحی ریاست جو میعاری تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کرے گی کا نعرہ بلند کر کے بہت سے نوجوان، شہری اور مڈل کلاس ووٹرز کو متحرک کیا۔تاہم ان کوششوں کا آغاز ملک کے شدید مالی بحران، حکومتی سادگی اور غیر ملکی قرضے لینے کی ضرورت سے ہوا۔سی آر ایس کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کے فوج کے ساتھ اچھے مراسم ہیں اور زیادہ تر تجزیہ کار کی نظر میں پاکستان کی فوجی اسٹیبلشمنٹ کا سیکیورٹی اور خارجہ پالیسز پر غالب اثر رسوخ برقرار ہے۔

کوٹلی مےں مقبوضہ کشمیرکی عوام سے اظہاریکجہتی اوربھارتی مظام کے خلاف ریلی

کوٹلی(ایچ ایم نیوز)آزاد کشمےر بھر کی طر ح ضلع کوٹلی مےں بھی مقبوضہ کشمیرکی عوام سے اظہاریکجہتی اوربھارتی مظام کے خلاف ریلی نکالی گئی۔ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم نے کی۔ریلی میںسرکاری آفیسران،ملازمین،وکلائ،تاجر،،سول سوسائٹی،پرائیویٹ سکولزوکالجز کے طلبائ،میڈیانمائندگان کی بھرپورشرکت۔مقبوضہ کشمیرکی عوام سے اظہاریکجہتی ریلی کے موقع پراہلیان کوٹلی نے سڑکوںپرنکل کربھارت کے خلاف شدیدنعرے بازی کی ۔شرکاءریلی نے ہاتھوں میںپلے کارڈزاٹھارکھے تھے جس پربھارت مردہ باد،ہم نہیںمانتے ظلم کے ضابطے،ہم چھین کرلیںگے آزادی،ہے حق ہماراآزادی،بھارتی بربریت مردہ باد،کشمیربنے گاپاکستان کے نعرے درج تھے۔ریلی مختلف راستوں،بازاروںسے ہوتی ہوئی آبشارچوک میںجلسہ کی شکل اختیارکرگئی۔ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیںمظالم اورکشمیریوںکی آوازکودنیاتک پہنچنے سے روکنے کے لےے میڈیا،ٹیلی فون لائنز،کیبل،انٹرنیٹ سمیت تمام ذرائع پرپابندی عائدکرکے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے کرفیواورلاک ڈاؤن کی وجہ سے کشمیری گھروںمیںقیدہے نظام زندگی مفلوج ہوکررہ گیاہے سکول،کالجز،کاروباری مراکزاورٹرانسپورٹ بند ہے ڈپٹی کمشنرڈاکٹرعمراعظم نے کہاکہ کشمیری عوام کوخوراک وادویات کی قلت کاسامناہے ہزاروںنوجوان کشمیریوںکوگرفتارکیاگیاہے انہوںنے کہاکہ پاکستان اور کشمیریوںکارشتہ کمزورنہیںکیاجاسکتااقوام متحدہ اورعالمی قوتوںکومسئلہ کشمیرکے حل کے لےے اپناکرداراداکرناہوگا مقبوضہ کشمیرمیںمودی سرکار کشمیری مسلمانوںکی نسل کشی کے لےے جوسفاکانہ کاروائیاںکررہی ہے وہ بھارت کے سیکولرہونے کے جھوٹے دعوے کامنہ بولتاثبوت ہے انہوںنے کہاکہ پاکستان کے عوام نے ہمیشہ کشمیریوںکی اخلاقی،سیاسی وسفارتی حمائت جاری رکھ کہ کشمیربنے گاپاکستان کے نعرہ کوعملی جامہ پہنایاہے انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ،امریکہ اوردیگرممالک آگے بڑھیںاورجارح بھارت کے جنونی ہاتھ روکیںاورانسانی بقاکویقینی بنائیں۔انہوںنے کہاکہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیںخون خرابہ کرنے سے بازرہے عالمی برادری بھارتی حکومت کے غیرآئینی اقدامات کورکوانے کے لےے اپناکرداراداکرے انہوںنے کہاکہ بھارتی حکومت کے غیرآئینی اقدامات کے بعدتحریک آزادی میںمزیدتیزی آئی ہے پاکستان اورکشمیریوںکادل ایک ساتھ دھڑکتاہے بھارت ظلم کایہ سلسلہ بندکرے ۔یکجہتی ریلی کے اختتام پرپاکستان کے استحکام،ترقی وخوشحالی،امن،اداروںکی مضبوطی،تحریک آزادی کشمیرکی کامیابی،مقبوضہ کشمیرکی آزادی،تحریک آزادی کی راہ میںقربانیاںدینے والے شہداءاورپاک فوج کے جوانوں اوراتفاق واتحادکے لےے خصوصی دعاکی گئی۔

ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کا آغاز،جامعہ کشمیر میں تربیتی ورکشاپ

ورکشاپ کا مقصد کالجز میںبی اے ، بی ایس سی کی جگہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز متعارف کروانا تھا

مظفرآباد (ایچ ایم نیوز)آزاد جموں و کشمیریونیورسٹی نے آزاد کشمیر بھر کے کالجز میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کو شروع کرنے کے حوالہ سے کالجز کے پرنسپل ،اساتذہ کرام کوایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کے کے بارے میں معلومات کی فراہمی اور رہنمائی کیلئے ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ جامعہ کشمیر کے شعبہ کوالٹی انہانسمنٹ سیل (QEC) کے زیر اہتمام منعقدہ ورکشاپ کا مقصد آزاد کشمیر بھر کے کالجز میں آئندہ بی اے ، بی ایس سی کی جگہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز کو متعارف کروانا تھا۔وائس چانسلر جامعہ کشمیر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی کے علاوہ ورکشاپ میں ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے کنسلٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سید ذوالفقار گیلانی،ڈائر یکٹر کوالٹی ایشورنس ایچ ای سے ناصر حسین شاہ کو بطور خاص مدعو کیا گیا تھا۔ تربیتی ورکشاپ سے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے کہا کہ کہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کے آغاز کامقصد جہاں معیاری تعلیم کا فروغ ہے وہاں طلبہ کو نئے دور کے تقاضوں کے مطابق رہنمائی کرنا ہے۔ وائس چانسلر نے شرکاءکو یقین دلایا کہ جامعہ کشمیر کالجز کے ساتھ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز کو چلانے میں بھرپور تعاون کرےگی ، وائس چانسلر نے مزید کہا کہ جامعات اور کالجز کسی بھی سٹیٹ کے لاز م و ملزوم ارکان ہیں، دونوں کی ترقی اصل میں کوالٹی آف ایجوکیشن کو بہتری کی طرف گامزن کرتی ہے۔ وائس چانسلر نے اس طرح کی تربیتی ورکشاپ کو اساتذہ واور انتظامی آفیسران کے لیے ضروری قرار دیا جن میں شرکاءکی چھپی ہوئی صلاحتیوں کو اجاگر کیا جاتا ہے۔ وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے کہاکہ اچھا استاد وہ ہے جو اچھے انداز میں طلبہ کو پرھائے اور انکی تحقیقی صلاحتوں کو سامنے لائے ،ان کے اندر خود اعتمادی پیدا کرے۔ انہوں نے بتایا کہ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کا بنیادی مقصد طلباءکی اس انداز سے نشو نما کرنا ہے کہ وہ مارکیٹ کی ضرورتوں کو پورا کریں اور اپنے آپ کو بہتر طور سے معاشرے اور مارکیٹ کے لیے ممد و معاون پائیں۔ رئیس جامعہ نے جملہ شرکاءپرنسپل کالجز ، اساتذہ کرام کا ورکشاپ میں شرکت اور مذکرہ پروگرام کو اپنے کالجوں میں چلانے کے حوالے سے مثبت رائے کو سراہا۔ مزید برآں ورکشاپ کے احسن انعقاد پر رئیس جامعہ نے پروفیسر ڈاکٹر محمد رفیق ، ڈائریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل اور انکی جملہ ٹیم کی کوششوں کو سراہا ۔اس موقع پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر سید ذوالفقار گیلانی نے تمام کالجز کے پرنسپلز اور اساتذہ کرام کو ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کے حوالہ سے مکمل رہنمائی فراہم کی ،انہوں نے ایسوی ایٹ ڈگری پروگرام کے حوالے سے اساتذہ کرام کے تحفظات کا تسلی بخش جواب دیا اور انہیں پروگرام کے حوالہ سے اعتماد میں لیا۔ اس موقع پر ڈاکٹرگیلانی نے شرکاءورکشاپ کو بتایا کہ مذکورہ پروگرام دنیا کے نظام تعلیم کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرے گا۔ ڈاکٹر گیلانی نے رئیس جامعہ کشمیر کی ان کاوشوں کو سراہا جن کی بدولت جامعہ نے ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کا مکمل مسودرہ مرتب کیا۔ ورکشاپ کے پہلے سیشن میں جامعہ کشمیر کے شعبہ کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے ڈائریکٹر پروفیسر خواجہ محمد رفیق نے تفصیلی پرزنٹیشن پیش کیا ۔ رائیس جامعہ کی ہدایات پر ڈائریکٹر QECنے یونیورسٹی آزاد جموں و کشمیر کے تیار کردہ ایسوسی ایٹ ڈگری کا مکمل مسودہ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ذمہ داران اور یونیورسٹی سے الحاق شدہ کالجز کے پرنسپل ،اساتذہ کے سامنے پیش کیا۔ شعبہ کوالٹی انہانسمنٹ سیل کی جانب سے مرتب کردہ مسودہ کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کے حکام نے بہت پزیرائی دی۔

حکومت پاکستان ہندوستان کے ساتھ دوطرفہ شملہ معاہدے سمیت تمام معاہدات ختم کرنے کا اعلان کرے

اقوام متحدہ کے چپٹر 7کے مطابق بھارت کے خلاف کارروائی کے لےے راہ ہموار کی جائے ، او آئی سی کا اسلام آباد میں سربراہی اجلاس بلایا جائے ،کشمیر کی آزادی کا واحد راستہ جہاد ہے حکومت اس کا اعلان کرے‘ عبدالرشید ترابی

کراچی(ایچ ایم نیوز) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان ہندوستان کے ساتھ دوطرفہ شملہ معاہدے سمیت تمام معاہدات ختم کرنے کا اعلان کرے ،اقوام متحدہ کے چپٹر 7کے مطابق بھارت کے خلاف کارروائی کے لےے راہ ہموار کرے ، حکومت پاکستان فوری طور پر او آئی سی کا اسلام آباد میں سربراہی اجلاس بلائے ،کشمیر کی آزادی کا واحد راستہ جہاد ہے حکومت اس کا اعلان کرے ،24اکتوبر1947ءبیس کیمپ کی انقلابی حکومت کا کردار بحال کرے تا کہ وہ عسکری اور سفارتی سطح پر اپنا کیس پیش کر سکے ،حکومت پاکستان مقبوضہ کشمیر پر حملے کو پاکستان پر حملہ تصور کرتے ہوئے بھارت کے خلاف اقدامات کرے اور اس کو پاکستان کی سلامتی پر برائے راست حملہ تصور کرتے ہوئے فیصلہ کرے پوری پاکستانی قوم اور اہل کراچی ساتھ ہوں گے ،اہل کراچی نے ہمیشہ کشمیریوں کی پشتیبانی کی ہے اہل کشمیر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں ،وزیر اعظم پاکستان ایک دن بھی ضائع کیے بغیر دنیا کے اہم دارلحکومتوں کا دورہ کر کے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلوا کر بھارت کے خلاف سخت کارروائی کروائی جائے ،مقبوضہ کشمیر کے اندر ایک کروڑ لوگ شدید مشکلات کا شکار ہیں مسلسل کرفیو کی وجہ سے انسانی المیہ رونماہونے کا خطرہ ہے ،ان خیالات کااظہار انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ نریندر مودی نے دفعہ 370اور 35Aختم کر کے در اصل مقبوضہ کشمیرمیں مسلم تشخص کو ختم کیا ہے نریندر مودی اور آر ایس ایس کا ایجنڈا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے اندرمسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلا جائے کشمیریوں کو بڑے پیمانے پر شہید کیا جائے یا ہجرت پر مجبور کیا جائے تا کہ وہ کشمیر سے نکل جائیں اور کشمیر میں انتہا پسند ہندؤوں کو آباد کیا جائے ،انہوں نے کہا کہ اس وقت ہندوستانی فوجی سیز فائر لائن پر فائرنگ کر کے سول آبادی اور ہسپتالوں کو نشانہ بنا رہے ہیں پاک فوج بھرپور جواب دے رہی ہے پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے نریندر مودی اور آر ایس ایس کے انتہا پسندانہ عزائم کشمیریوں نے ناکام بنائے ہیں مودی کے اقدامات اور نسل پرستی کی وجہ سے ہندوستان کے اندر تمام اقلیتیں غیر محفوظ ہو چکی ہیں ہندوستان مودی کے اقدامات کے باعث ٹوٹ جائے گا انہوں نے کہاکہ اس وقت مقبوضہ کشمیر کی تمام مساجد بند ہیں کشمیریوں کو عید کی نماز بھی ادا نہیں کرنے دی گئی قائدین حریت پابند سلاسل ہیں قابض بھارتی فوج ہزاروں لوگوں کو گرفتار کر کے لاپتہ کر چکی ہے اور ظلم وستم کا یہ سلسلہ جاری ہے مقبوضہ کشمیر کے عوام اللہ کے بعد پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں پوری قوم حکومت پر دباؤ بڑھائے تا کہ حکومت کشمیریوں کی خواہش کے مطابق اقدامات کرے اور مسئلہ کرے ۔

مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے قائمقام چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی قیادت میں سپریم کورٹ سے چھتر چوک تک احتجاجی ریلی

 عدالت العالیہ کے ججز ،صدر بار ، سپریم کورٹ و ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران ، سینئر وکلائ‘ ملازمین اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد میں شرکت

مظفرآباد(ایچ ایم نیوز)وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان عمران خان کی کال پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے قائمقام چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی قیادت میں آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ سے چھتر چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ ریلی میں آزاد جموں وکشمیر عدالت العالیہ کے ججز جسٹس صداقت حسین راجہ ، جسٹس رضا علی خان ، جسٹس چوہدری منیر احمد ،صدر بار راجہ آفتاب خان ، آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ و ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران ،آزاد کشمیر کے سینئر وکلاء، خواتین وکلاء، آزاد جموں وکشمیر سپریم کورٹ اور آزاد جموںوکشمیر ہائی کورٹ کے ملازمین اور سول سوسائٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ ریلی میں مودی حکومت کے 05اگست کے یکطرفہ اقدامات کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور وکلاءنے کتبہ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر یوں سے اظہار یکجہتی اور آزادی کے نعرے درج تھے ۔ ریلی چھتر چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ۔ ریلی کے اختتام پر پاکستان اور آزاد جموں وکشمیر کے قومی ترانے بجائے گئے ۔

عالمی برادری مقبوضہ جموں وکشمیر میں امن فوج کی تعیناتی کا راستہ ہموار کرے

شہری علاقوں سے ہندوستانی فوج کو پیچھے ہٹا یا جائے‘ انسانی المیے سے بچاؤ کیلئے پاکستان کے عوام اور سماجی ادارے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ریلیف پہنچائیں
 مسلم کانفرنس کے قائد اور سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کا سیمینار سے خطاب

لاہور(ایچ ایم نیوز)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد اور سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ جموں وکشمیر میں امن فوج کی تعیناتی کا راستہ ہموار کرے تاکہ شہری علاقوں سے ہندوستانی فوج کو پیچھے ہٹا کر حفاظتی انتظام سنبھالا جائے ، وہ گزشتہ روز یہاں انجمن ترقی پسندمصنفین کے زیر اہتمام کشمیریوں کا حق خود ارادیت ، علاقائی امن کی ضمانت کے موضوع سیمینار سے مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کررہے تھے جبکہ سیمینار کی صدارت پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماءبیرسٹر اعتراز احسن نے کی ، سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ اس وقت پاکستان کے عوام اور سماجی ادارے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ریلیف پہنچانا چاہیے تاکہ وہاں محاصرے کے اندر کوئی انسانی المیہ رونماءنہ ہو، یونیسف ، یونیسکو اور انٹر کمیٹی آف ریڈ کراس سمیت کسی بھی عالمی ادارے کے زیر اہتمام محصور علاقے میں ریلیف پہنچایا جانا ضروری ہے ، انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے مرحلہ وار کشمیر پر قبضہ کرنے کی حکمت عملی اختیار کی ، حالیہ قدم اس جانب سب سے اہم اور فیصلہ کن پیش رفت ہے ، انہوں نے کہا کہ دنیا نے ہندوستان کا یہ موقف مسترد کر دیا ہے کہ کشمیر اس کا اندرونی مسئلہ ہے ، سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر زیر بحث آنا اس بات کا ثبوت ہے کہ کشمیر ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے اور کشمیر ی عوام کو حق خود ارادیت دینا لازمی ہے ، انہوں نے کہا کہ ہندوستان اس وقت شدید دباؤ میں ہے اور اس دباؤ کو بڑھانا چاہیے ہمیں مسئلہ کشمیر کو داخلی سیاست کی نذر کرنے سے ہرممکن حد تک گریز کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پوری بہادری کے ساتھ بھارت کا مقابلہ کررہے ہیں آزاد کشمیر اور پاکستان کے عوام کو ان کی بھرپور مدد کرنا چاہیے ۔سیمینار میں آئی اے رحمان ، ڈاکٹر مبارک علی ، ڈاکٹر نسیم کاشمیری ، امتیاز عالم ، اسلم گورداسپوری ، ڈاکٹر سعادت سعید ، پروفیسر اسلم طارق ، ڈاکٹر عالم خان ، شعراءکرام اعجاز نقوی ، فرحت عباس شاہ ، جاوید قاسم ، افضل ساحر، مقصود خالق ، ڈاکٹر طاہر شبیر ، سرفراز انور صفی ، محترمہ طاہرہ سرا، زین عباس، مسلم کانفرنس کے رہنماءوحید الحق ہاشمی و دیگر نے شرکت کی ۔ 

چین کا نیویارک لائبریری کیلئے سینکڑوں کتابوں کا عطیہ

نیویارک(ایچ ایم نیوز)چین نے نیویارک میں قائم لائبریری کو 300کتابوں کا عطیہ دے کر دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر زور دیا ہے،چینی خبررساں ادارے شِنہوا کے مطابق کتابیں خاص طور پر بچوں کیلئے لکھی گئی ہیں، جو کہ چینی اور انگریزی زبان میں دستیاب ہیں ان کتابوں چین کی تاریخ فنون اور ثقافت کے بارے میں بتایاگیا ہے ،کتابوں کو نیویارک لائبریری میں ایک پروکار تقریب میں عطیہ کیا گیا ہے،اس موقع پر موجود شخصیات کا کہناتھا کہ اس عمل سے دونوں ممالک کے درمیان ثقافت کو سمجھنے میں آسانی ہوگی اور دونوں ممالک کے افراد ایک دوسرے کو اچھے طریقے سے سمجھ سکیں گے۔

جاپان میں دھماکہ 6افراد زخمی

ٹوکیو(ایچ ایم نیوز)حکام کے مطابق جاپان میں ایک فیکٹری میں دھماکے سے چھ افراد زخمی ہوئے ہیں چینی خبررساں ادارے شِنہوا کے مطابق یہ دھماکہ جاپان کے شہر ناگویا میں ہوا ۔مقامی وقت کے مطابق یہ دھماکہ2بج کر 10منٹ پر ہوا،جس کے بعد آگ لگ گئی امدادی ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے اور انہوں نے تفتیش کیلئے کاروائی کا آغاز کردیا ہے،امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا ہے۔تاہم دھماکے میں 6افرادکی زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔
بیجنگ(ایچ ایم نیوز)چین کی کنسٹرکشن بینک نے رواں سال میں 154.19بلین یوآن کا منافع کمایا ہے۔جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں4.87فیصد زیادہ ہے چینی خبررساں ادارے شِنہوا کے مطابق بینک کے رواں سال میں اثاثہ جات 24.38ٹریلین یوآن تک پہنچ گئے ہیں۔ جو کہ سال 2018کے مقابلے میں5فیصد زیادہ ہیں،بینک کی پیداوار 4.57فیصد گزشتہ سال کے مقابلے میں بڑا ہے۔

ہانگ کانگ ،پولیس نے آزادی کیلئے مہم چلانے والے تین رہنمائوں کو گرفتار کر لیا

ہانگ کانگ (ایچ ایم نیوز)ہانگ کانگ پولیس کے مطابق ان تین رہنمائوں کو حراست میں لیا گیا ہے،جو ہانگ کانگ کی آزادی کے حوالے سے مہم چلا رہے ہیں،چینی خبررساں ادارے شِنہوا کے مطابق ان رہنمائوں میں یوش وانگ چی پنگ یگنیس شائو ٹنگ،اینڈی چن ہوٹو شامل ہیں ،پولیس کے مطابق وانگ کو ایم ٹی آڑ سٹیشن سے گرفتار کرکے پولیس ہیڈ کوارٹر منتقل کیا گیا، جبکہ یگنیس شائو ٹنگ کو گھر پے گرفتار کیا گیا ہے،چن ہوٹو کو ہانگ کانگ ائیرپورٹس سے حراست میں لیا گیا جب وہ باہر جانے کی کوشش کررہا تھا چانگ ہانگ کانگ نیشل پارٹی کے سربراہ ہیں،جو کہ ہانگ کانگ میں غیر قانونی قرار دی گئی ہے۔ہانگ کانگ پولیس نے شِنہوا کو بتایا ہے کہ پولیس کی کرائم برانچ نے اپریشن کے دوران ان تینوں رہنمائوں کو گرفتار کیا۔اور پولیس کے مرکزی دفتر میں رکھا ہے۔

چین میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 854ملین تک پہنچ گئی ہے

847ملین صارفین موبائل فون سے نیٹ استعمال کرتے ہیں

بیجنگ(ایچ ایم نیوز)حکام کے مطابق چین میں انٹرنیٹ صارفین 854ملین تک پہنچ گئے ہیں۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق ملک میں 61.2فیصد لوگوں کو انٹرنیٹ دستیاب ہے۔ حکام کے مطابق 847ملین افراد موبائل فون کے ذریعے انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہیں ۔واضح رہے کہ رواں سال میں چین میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

افغانستان، صوبہ تخار پر طالبان کا مکمل کنٹرول حاصل،عینی شاہدین

کابل(ایچ ایم نیوز)افغان طالبان نے صوبہ تخار کے ضلع چاآب پر قبضہ کرلیا ہے،چینی خبررساں ادارے شِنہوا کے مطابق طالبان نے ضلع پر قبضہ کرنے کے بعد ضلعی ہیڈ کوارٹر کو آگ لگا دی ہے،علاقے میں عینی شاہدین نے نام نہ بتانے کی شرط پر شِنہوا کو بتایا ہے کہ طالبان نے ضلعے پر قبضہ کرلیا ہے،اور علاقے میں ضلعی ہیڈ کوارٹرز کو تباہ کیا ہے۔

بھارت کشمیریوں کو ان کے حق سے محروم نہیں کر سکے گا، نعیم خان

”کشمیر بنے گا پاکستان“ کا نعرہ بہت جلد حقیقت کا روپ دھار لے گا،نوجوان پروڈیوسرکی گفتگو

لاہور(ایچ ایم نیوز) پاکستان فلم انڈسٹری کے نوجوان پروڈیوسرنعیم خان نے کہا ہے کہ بھارت یکطرفہ طور پر کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرکے کشمیریوں کو ا ±ن کے حق سے محروم نہیں کر سکے گا،انہوں نے کہا کہ حکومت بھارت پر عالمی دباو بڑھانے اور مسئلہ کشمیر کو کشمیری مسلمانوں کی صوابدید کے تحت حل کرانے کیلئے اپنا کردارادا کرے،نعیم خان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کشمیر کی مقبوضہ وادی میں بے گناہ مسلمانوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم ناقابل برداشت ہیں۔ مودی سرکار اپنی جارحیت پسندی کے باوجود کشمیری مسلمانوں کے جذبہ حریت کو ختم کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔ وادی کشمیر میں گونجنے والا کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ بہت جلد حقیقت کا روپ دھار لے گا۔

اٹلی میں 76 ویں وینس فلم فیسٹیول کی رنگا رنگ تقریبات کا سلسلہ جاری

روم (ایچ ایم نیوز) اٹلی میں 76 ویں وینس فلم فیسٹیول کی رنگا رنگ تقریبات کا سلسلہ جاری جس میں دنیا بھر کے فلمی ستارے شریک ہیں۔ وینس میں ہونے والا فلمی میلہ نہ صرف دنیا کا قدیم ترین فلم فیسٹیول ہے بلکہ کانز اور برلن فیسٹیول کے بعد تیسرا بڑا فیسٹیول بھی مانا جاتا ہے۔ 7 ستمبر تک جاری رہنے والے 76 ویں وینس فلم فیسٹیول میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے فلمی ستارے، ہدایت کار، گلوکار، موسیقار، ڈانسرز، پروڈیوسرز، فوٹوگرافرز اور فلمی ناقدین اٹلی میں موجود ہیں۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی فیسٹیول میں 4 درجن سے زائد فلمیں دیکھی جائیں گی۔

خود سے جلنے والیوں کی کبھی پرواہ نہیں کی ‘ اداکارہ ماہ نور

لاہور (ایچ ایم نیوز) اداکارہ ماہ نور نے کہا ہے کہ خود سے جلنے والیوں کی کبھی پرواہ نہیں کی ہمیشہ اپنی پرفارمنس پر بھرپور توجہ دی ہے اور یہی میری کامیابی کا راز ہے۔ ایک انٹرویو میں ماہ نور نے کہا کہ شوبز میں کامیابیاں اور شہرت حاصل کرنا کوئی بڑی بات نہیں ہے بلکہ ان کو برقرار دکھنا مشکل ہوتا ہے‘ زندگی میں کبھی شہرت کے نشہ کو سر پر سوار نہیں ہونے دےا ۔ ماہ نور نے کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ میں نے کسی ساتھی اداکارہ سے حسد نہیں کی بلکہ اس کی کامیابی پر خوش ہوتی ہوں ‘ بعض اداکارائیں میری کامیابی سے جلتی ہیں مگر مجھے کبھی پرواہ نہیں ہوئی ۔

بغیر سنسر فلمیں دکھائے جانے پر سنیماؤں اور ڈسٹری بیوٹرز کو قانونی نوٹس جاری

کراچی (ایچ ایم نیوز) سندھ سنسر بورڈ نے بغیر سنسر فلمیں دکھائے جانے پر سنیماوں اور ڈسٹری بیوٹرز کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے قانونی نوٹس جاری کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق عید الاضحی کے موقع پر پر سندھ میں تین پشتو اور ایک پنجابی فلم بغیر سنسر کے سنیما گھروں میں دکھائی گئی جس پر سنسر بورڈ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سنیماؤں اور ڈسٹری بیوٹرز کو قانونی نوٹس جاری کردیئے۔ اس حوالے سے چیئرمین سندھ سنسر بورڈ خالد بن شاہین کا کہنا ہے کہ عید کے دوران مجھے بتایا گیا کہ چار فلمیں بغیر سنسر کے سنیماوں میں دکھائی جا رہی ہیں جب اس بارے میں مکمل حقائق ہمارے علم میں آئے تو ہم نے فوری طور پر ان سب کو قانونی نوٹس جاری کئے۔ چیئرمین سندھ سنسر بورڈ کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر سنیما مالکان کو سخت تنبیہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا کہ آئندہ مالکان اس قسم کی کارروائی کے مرتکب پا ئے گئے تو ان کے سینماں کو سربمہر اور ڈسٹری بیوٹرز کو بلیک لسٹ کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ادارہ قوائد و ضوابط کے تحت کام کر رہا ہے جس کا کام سنیما گھروں میں فلموں کو نمائش سے قبل مانیٹر کرنا ہے۔

بھارتی اداکارہ تریشا کرشنن نے بھی مودی سرکار کے مظالم کیخلاف آواز بلند کردی

 ممبئی (ایچ ایم نیوز) مودی سرکاری کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم وبربریت کیخلاف بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور انسانی حقوق کے لئے یونیسیف میں کام کرنے والی تریشا کرشنن نے آواز اٹھا دی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکارہ تریشا کرشنن نے قابض بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے ظلم و جبر پر خاموشی توڑتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں کشمیر میں بچوں کی حالت زار پرسخت تشویش ہے۔ اداکارہ نے مقبوضہ کشمیر کے لاک ڈان اور تعلیمی ادارے بند کرنے کے عمل کو بچوں کے خلاف تشدد کی ایک مثال قراردیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی بھی بچے کا حق سلب کیا جاتا ہے تو وہ اس بچے کے خلاف تشدد ہی سمجھا جائے گا، مجھے ایسا لگتا ہے کہ اگر آپ بچوں کو بہتر تعلیم دیں تو بہت سے مسائل حل ہو جائیں گے۔

اداکارہ زویہ چوہدری کی اپنے شوہر سے راہیں جدا

لاہور(ایچ ایم نیوز)معروف اداکارہ زویہ چوہدری کی اپنے شوہر سے راہیں جدا۔ تفصیلات کے مطابق سٹیج کی معروف اداکارہ زویہ چوہدری اپنے شوہر سے علیحدگی کیلئے خلع کی درخواست کورٹ میں دے دی ،اداکارہ نے 2013میں شوبز میں آنے سے پہلے شادی کی تھی اب انہوں نے کسی پرابلم کی وجہ سے اپنے شوہر سے علیحدگی اختیار کر لی ہے اور خلع کیلئے کورٹ میںد رخواست بھی دے دی ہے ، اس حوالے سے اداکارہ سے رابطہ کرنے پر اداکارہ نے اپنے شوہر سے علیحد کی تصدیق کر دی ہے مگر انہوں ابھی کوئی وجہ نہیں بتائی فیملی پرابلم ہے کسی کو بتانا نہیں چاہتی ۔

فلم پرے ہٹ لو کی ٹی شرٹس متعارف کروا دی گئیں

لاہور (ایچ ایم نیوز) سینما گھروں میں زیر نمائش فلم پرے ہٹ لو کی ٹی شرٹس متعارف کروادی گئیں۔ فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے شہریار منور نے انسٹاگرام پر پرے ہٹ لو کی ٹی شرٹس کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ٹی شرٹس پر ایک اداکار کے چار خاکے بنائے گئے ہیں، جن میں شہریار منور، مایا علی اور احمد علی بٹ شامل ہیں۔ شہریار منور نے بتایا کہ یہ شرٹس کپڑوں کی آن لائن ویب سائٹ ون پی کے پر دستیاب ہیں۔ واضح رہے کہ فلم کی کاسٹ میں مایا علی، زارا نور عباس، شہریار منور، فواد خان، میرا، حنا دلپذیر اور ندیم بیگ شامل ہیں۔

سارے الزام جھوٹے ثابت ہوئے‘ سرخرو ہوگیا ہوں‘ محسن عباس حیدر

لاہور (ایچ ایم نیوز) اپنی اہلیہ پر تشدد کرنے کے الزام کے شکار اداکار و گلوکار محسن عباس حیدر نے کہا ہے کہ میں سرخرو ہوا ہوں سارے الزام جھوٹے ثابت ہوگئے ہیں۔ محسن عباس حیدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے وکیل کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ مجھ پر لگائے گئے سارے الزام بے بنیاد اور جھوٹے ہیں۔ محسن عباس حیدر کا کہنا ہے کہ میری اہلیہ کی جانب سے عدالت میں میرے خلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا، نہ کوئی گواہ پیش کیا گیا اور نہ ہی اسپتال کا ریکارڈ پیش کیا گیا۔ انہوں نے کہا ثابت ہوا کہ ہم سرخرو ہوئے اور سارے الزام جھوٹے تھے، لیکن ایک افسوس رہے گا کہ میرے ساتھیوں نے، میڈیا نے اور مداحوں نے خبر کی تصدیق کیے بغیر مجھے غلط سمجھا اور ایک روتی ہوئی عورت کو سچا سمجھا۔ انہو ں نے مزید کہا کہ ہر روتی ہوئی عورت سچی نہیں ہوتی، فیصلہ کرنے والی ذات اللہ کی ہے اور جیت ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے۔

گلوکارہ شبنم مجید کا مظلوم کشمیریوں کیلئے گیت

لاہور (ایچ ایم نیوز) معروف گلوکارہ شبنم مجید نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے گیت ریکارڈ کرادیا۔ تفصیلات کے مطابق شبنم مجید کے گیت ”کشمیر سے پیغام آیا ہے بھائیوں کو سلام آیا ہے“ کے متعلق بتایا کہ اس گیت کو بنانے کا مقصد کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنا ہے۔ شبنم مجید نے مزید کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کے خلاف ہر کسی کو آواز بلند کرنی چاہیے۔

خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق کا یوم شہادت (کل) عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا

شیخوپورہ (ایم ایم نیوز)خلیفہ دوم حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کا یوم شہادت (کل) یکم ستمبر محرم الحرام اتوار کہ دور بڑے عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا۔فاروق اعظم کا لقب پانے والے خلیفہ دوم کے اسلام قبول کرنے سے مسلمانوں کونئی قوت حاصل ہوئی خلیفہ دوم حضرت عمرفاروق رضی اللہ تعالی عنہ کو مراد رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ـ"میرے بعد اگر کوئی نبی ہوتا تو وہ حضرت عمرفاروق رضی اللہ تعالی عنہ ہوتے ان کی کئی آراء کو ایسی قبولیت حاصل ہوئی کہ ان کی تائید میں آیات قرانی کا نزول ہوا جن میں مسجد حرام میں مقام ابراہیم پر نماز پڑھنے،شراب کو حرام قرار دینے اور پردے کے حوالے سے آراء شامل ہیں نظام عذل ،زرعی و مالیاتی اصلاحات ،جیلوں، سرائوں اور آبیاشی کے نظام سمیت درجنوں شعبوں کی بنیاد اور ترقی کا سہرا فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کے سر ہے ان کے دور خلافت میں قانون کی حکمرانی اور عدل وانصاف کا یہ عالم تھا کہ دنیا میں ان کی پہچان حق وباطل میں فرق کرنے والے فاروق کے نام سے ہوئی۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ سجدے کی حالت میں تھے کہ حملہ آور نے خنجروں کے وار کرکے ان کو زخمی کیا اور یکم محرم الحرام کو فاروق اعظم اس دنیاسے رخصت ہوگئے انہیں آقائے دوجہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو میں ابدی نیند سونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

رحمان بابا ایکسپریس کو حادثہ، 4 بوگیاں پٹری سے اترگئیں، 10مسافر زخمی

ٹوبہ ٹیک سنگھ(ایم ایم نیوز ) پشاور سے کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹری سے اترگئیں جس کے نتیجے میں 10 مسافر زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پشاور سے کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کو ٹوبہ ٹیکس سنگھ ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 10 مسافر زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق رحمان بابا ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹری سے اترگئیں، حادثے کے باعث ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی۔حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے جبکہ ریلیف ٹرین اور انجن کو حادثے کی جگہ روانہ کردیا گیا۔ریلوے ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا کہ حادثہ ڈرائیورصغیرعباس کی نااہلی کے باعث پیش آیا، صغیرعباس مال گاڑی کا ڈرائیور تھا، مسافرٹرین چلانے لگا۔ترجمان ریلوے کے مطابق اے سی پارلر مسافروں کو ریلیف ٹرین سے روانہ کردیا گیا جبکہ اکانومی کلاس مسافروں کو متبادل ٹرین سے روانہ کیا جائے گا۔

مقبوضہ کشمیرکا مسئلہ پوری دنیا سے جڑا ہوا ہے، مشال ملک

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج کیا جا رہا ہے،
 یاسین ملک کومقبوضہ کشمیر میں ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے، حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک کی گفتگو 

اسلام آباد(ایم ایم نیوز ) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق کشمیری رہنما مشال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ظلم کئی دہائیوں سے جاری ہے، مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ پوری دنیا سے جڑا ہوا ہے۔مشال ملک نے کہا کہ کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کی دنیا میں مثال نہیں ملتی، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج کیا جا رہا ہے۔کشمیری رہنما مشال ملک نے کہا کہ یاسین ملک کومقبوضہ کشمیر میں ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے۔

بھارتی اقدامات سے کشمیر میں نہتے عوام کی جانوں کو شدید خطرہ ہے، ملیحہ لودھی

بھارت کے انسانیت سوز اقدامات صورت حال کومزید گھمبیرکر رہے ہیں،مقبوضہ کشمیرمیں پیلٹ گنز سے سینکڑوں بچے بینائی کھوچکے ہیں، اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کی سلامتی کونسل کی صدر جوانا وورنیکا، ہومینئٹیرین افیرز کے انڈر سیکرٹری جنرل اور یونیسیف کے ایکسیکٹو ڈائریکٹر سے ملاقاتوں میں گفتگو 

نیویارک(ایم ایم نیوز ) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ بھارت کے انسانیت سوز اقدامات صورت حال کومزید گھمبیرکر رہے ہیں،بھارتی اقدامات سے کشمیر میں نہتے عوام کی جانوں کو شدید خطرہ ہے،مقبوضہ کشمیرمیں پیلٹ گنز سے سینکڑوں بچے بینائی کھوچکے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل کی صدر جوانا وورنیکا، ہومینئٹیرین افیرز کے انڈر سیکرٹری جنرل اور یونیسیف کے ایکسیکٹو ڈائریکٹر سے ملاقاتیں کیں اور کشمیر میں بڑھتی بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا۔ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا کہ بھارت کے انسانیت سوز اقدامات صورت حال کومزید گھمبیرکر رہے ہیں، مقبوضہ کشمیرمیں پیلٹ گنز سے سینکڑوں بچے بینائی کھوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کرفیو سے کشمیر میں ہسپتالوں میں دوائیوں کا فقدان پیدا ہو گیا ہے، بھارتی اقدامات سے کشمیر میں نہتے عوام کی جانوں کو شدید خطرہ ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے یونیسیف حکام اورسفیروں سے بھی خصوصی ملاقاتیں کیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود کا مسئلہ کشمیر پر سعودی اور جنوبی کورین ہم منصبوں سے رابطہ

عادل الجبیر اور کانگ کیونگ وہا کا مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرتشویش کا اظہار
 مقبوضہ کشمیر کے لوگ 25 روز سے بد ترین کرفیو کا سامنا کر رہے ہیں، بھارتی فورسز رات کے وقت گھروں میں گھس کر نوجوانوں کو اغوا کر رہی ہے،مقبوضہ کشمیر میں ذرائع مواصلات پر مکمل پابندی عائد ہے، بھارتی حکومت حقائق کو دنیا کی نظر سے چھپانے کی کوشش کر رہی ہے
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی سعودی اور جنوبی کورین ہم منصبوں سے ٹیلی فونک گفتگو 

 اسلام آباد(ایم ایم نیوز ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگ 25 روز سے بد ترین کرفیو کا سامنا کر رہے ہیں، بھارتی فورسز رات کے وقت گھروں میں گھس کر نوجوانوں کو اغوا کر رہی ہے،مقبوضہ کشمیر میں ذرائع مواصلات پر مکمل پابندی عائد ہے، بھارتی حکومت حقائق کو دنیا کی نظر سے چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب عادل الجبیر اور جنوبی کوریا کی وزیر خارجہ کانگ کیونگ وہا کو فون کیا اور مسئلہ کشمیر پر گفتگو کی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے غیر قانونی یکطرفہ اقدامات سے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی اور جبرا مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔شاہ محمود نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں 25 روز سے مسلسل کرفیو نافذ ہے، خوراک و ادویات کی شدید قلت پیدا ہوچکی، ذرائع مواصلات پر مکمل پابندی عائد کردی گئی، جبکہ عید،نمازجمعہ کی ادائیگی تک نہیں کرنیدی گئی، انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں سنگین خلاف ورزیوں کی نشاندہی کررہی ہیں، بھارتی یکطرفہ اقدامات عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے منافی ہیں، بھارتی جارحیت روکنے کیلئے عالمی برادری موثر کردار ادا کرے۔سعودی وزیرخارجہ نے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے خطے میں قیام امن کیلئے روابط کاسلسلہ جاری رکھنے پراتفاق کیا۔جنوبی کوریا کی وزیر خارجہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بنیادی انسانی حقوق کی پامالی اہم مسئلہ ہے جس کا سدباب ہونا چاہیے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمیں کورین حکومت سے موثر کردار کی توقع ہے۔

کینسر اب نہیں رہے گا


کراچی جناح اسپتال میں درجنوں عمارتیں ہیں مختلف ڈپارٹمنٹس میں علاج کی سہولیات ہیں لیکن ایک بلڈنگ ایسی ہے جہاں ملنے والی علاج کی مفت سہولت دنیا بھر میں کہیں نہیں- یہ ایسا جادوئی علاج ہے جو صرف چند گھنٹے میں کیسنر سے مکمل نجات دلا دیتا ہے- سرجری ہوتی ہے نہ ہی کوئی تکلیف! خاص بات یہ ہے کہ پچاس لاکھ کی اس ٹریٹمنٹ پر مریض کا ایک پیسہ بھی خرچ نہیں ہوتا۔

یہاں ذکر ہورہا ہے، سائبر نائف کا۔۔ ایک ایسا روبوٹ جو ٹیومر کا جڑ سے خاتمہ کردیتا ہے- سائبر نائف سے بیک وقت بارہ سو اینگل سے شعاعیں نکلتیں ہیں- جس کے باعث ٹیومر کا شکار ، ریڈیو سرجری کی نسبت زیادہ آسان اور محفوظ ہوتا ہے- اور کامیابی کی شرح ننانوے فیصد تک ہے۔ یہاں علاج کے لئے کسی کی سفارش کی ضرورت ہے ، نہ ہی کوئی طویل انتظار کی جھنجھٹ-

ڈاکٹرز کے مطابق اسٹیج ون اور ٹو کے کینسر کے مریضوں کا علاج سائبر نائف سے ممکن ہے- مریض کی آنکھوں کے سامنے روبوٹ اپنا کام انجام دیتا ہے- اور چند ہی گھنٹوں میں مریض صحت یاب ہو کر اسپتال سے گھر روانہ ہوجاتا ہے- جادوئی چھری سے ہونے والا علاج تو حیران کن ہے ، ساتھ ہی اس ادارے کا قیام بھی کسی معجزے سے کم نہیں-

قریبا سات سال قبل، ایک پاکستانی کا امریکا میں سائبر نائف کے ذریعے کامیاب علاج ہوا- صحت یاب ہونے والے نوجوان نے چالیس کروڑ روپے سے زائد کے روبوٹ سائبر نائف کو پاکستان لانے کی خواہش کا اظہار اپنے ساتھیوں سے کیا- خواہش کو حقیقت کا روپ دینے کے لئے پاکستان ایڈ اینڈ فاؤنڈیشن میدان میں اتری، کارواں آگے بڑھتا گیا، قافلہ بنتا گیا، آخر میں جب سات آٹھ کروڑ کا خسارہ رہا تو، ایدھی صاحب نے صرف ایک سوال پر بھاری رقم عطیہ کردی، کہ کیا اس سے غریبوں کا مفت علاج ممکن ہوگا-

پانچ سال کے دوران اب تک پانچ ہزار افراد سائبر نائف سے مستفید ہوئے ہیں- جن میں بیرون ملک سے آنے والے مریض بھی شامل ہیں۔ سب سے خاص بات کے دنیا میں صرف ڈھائی سو سائبر نائف روبوٹس ہیں- اس میں سے صرف پاکستان وہ واحد ملک ہے جہاں پچاس لاکھ روپے کی سرجری بلکل مفت کی جاتی ہے- یہی نہیں اس ادارے میں روز بروز ٹکنالوجی میں اضافہ ہورہا ہے۔ حال ہی میں بیٹ اسکین مشین بھی نصب کردی گئی ہے۔

اللہ کے لئے اس معلومات کو آگے شئر کرتے جائیے کیا پتہ یہ آپ کے لئے صدقہ جاریہ ثابت ہو-

Cyber Knife JPMC
Karachi

Phone number
0213-5140111

پاکستان 12منٹ میں اسرائیل کو نشانہ بنا سکتا ہے‘


لیفٹیننٹ جنرل (ر) غلام مصطفٰی نے کہا ہے کہ پاکستان کا شاہین تھری 12منٹ سے بھی کم وقت میں اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) غلام مصطفٰی کا کہنا ہے کہ شاہین تھری آواز کی رفتار سے 18گنا تیز ہے 27 اور 28کی رات کو پاکستان نے تو بات ہی نہیں کی انڈین ٹی وی نے بات اٹھائی کہ پاکستان نے شاہین تھری میزائل موو کر دیئے تھے، جس کے بعد آپ دیکھیں 28کی صبح اچانک دنیا حرکت میں آگئی اور ایک چیز جو ہم نے نوٹس نہیں کی کہ اسی صبح امریکا سے اسرائیل کو ایئر تھری تھرڈ میزائل شفٹ ہوئے۔

ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو ان میزائلوں کی ضرورت کیوں پڑی اس لئے پڑی کہ یہ جو میزائل ہے پاکستان کا ایک طرف تل ابیب کو دوسری طرف آئرلینڈ کو سب کو ہٹ کر سکتا ہے اس لیول پر جب بات چیت ہوتی ہے تو دنیا یہ نہیں دیکھتی کہ انٹینشن کیا ہے کیونکہ انٹینشن سے تو کبھی بھی تبدیلی ہو سکتی ہے پاکستان کسی بھی وقت یہ فیصلہ کرسکتا ہے کہ اس نے کس کو ہٹ اور کس کو ہٹ نہیں کرنا ہے وہ تو رینج دیکھتے ہیں اور رینج اس کا پہنچتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ اسرائیل میں اس رات کو اور اس دن خوف و ہراس تھا او راس کا جو اسپانسر ہے امریکا اس کو بھی ڈر تھا کہ اگر پاکستان کو کوئی نقصان پہنچا تو پاکستان کہاں تک جا سکتا ہے اصل میں جو اسٹرٹیجک سوچ ہوتی ہے اس کے بہت سارے لیول ہیں مجھے نہیں پتہ کہ پاکستان کی منصوبہ بندی کیا ہے لیکن کیونکہ پاکستان کے پاس یہ دستیاب ہیں اور پاکستان کا جو بھی دشمن ہوگا جو بھی پاکستان کے مفاد کے خلاف کام کرے گا تو پاکستان کو پھر اختیار ہو گا کہ وہ دشمن کے خلاف کارروائی کرے اور اسرائیل کے بارے میں اگر یاد ہو جب یہ ہوا پلوامہ کے بعد کا مسئلہ تو ہمارے سرکاری ذرائع نے بڑے دنوں بعد یہ بات کی کہ یہ منصوبہ بنا تھا کابل میں جس میں ’’را‘‘ اور ’’اسرائیل ‘‘ شامل تھے اور ایک بڑی طاقت بھی شامل تھی۔

لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نے کہا کہ میں اس سے دو تین دن پہلے یہ بات کہہ چکا تھا کہ اس میں امریکا، اسرائیل اور بھارت شامل ہیں اس سے پہلے بھی یہ بات آن ریکارڈ ہے کہ بھارت کے اندر بھی اور کشمیر کی اندر بھی اسرائیلی آکر بیٹھے رہے ہیں تو کیا وہ یہاں پر جو ہمارے کشمیری مجاہدین ہیں ان کو ختم کرنے کے لئے آئے ہیں، میرا نہیں خیال یہ کہ پاکستان اور پاکستان کی جو لیڈر شپ ہے وہ احمقوں کی جنت میں رہتی ہے یا ان کو پتہ نہیں ہے کہ دنیا میں کون، کون پاکستان کا مخالف ہے، کس وجہ سے مخالف ہے اور کون ہے جو یہ راستے کی چٹان کو پاش، پاش کرنا چاہتا ہے اور کون ہے جس کو یہ پتہ ہے کہ اس چٹان کو پاش پاش کرنے سے پہلے ان کا اپنا وجود خطرے میں پڑ سکتا ہے۔

Iraqi bloc calls for US troop withdrawal after Israeli air raids


Parliament bloc representing Iran-backed paramilitary militias say Israeli aggression 'declaration of war' on Iraq.

A powerful bloc in Iraq's parliament has called for the withdrawal of US troops from the country, following a series of air raids targeting Iran-backed Shia militias in the country that have been blamed on Israel.
The Fatah Coalition said on Monday that it holds the United States fully responsible for the alleged Israeli aggression, "which we consider to be a declaration of war on Iraq and its people".
The coalition is a parliament bloc representing Iran-backed paramilitary militias known as the Popular Mobilization Forces.
The coalition's statement came a day after a drone attack in the western Iraqi town of Qaim killed a commander with the Forces - the latest in attacks apparently conducted by Israel against the Iranian-backed militias in Iraq. It added that US troops are no longer needed in Iraq.
Israeli also launched a similar attack against Iran-backed Hezbollah in Lebanon, which Beirut called a "declaration of war".
The Iran-backed movement said late on Monday that the drones were carrying explosives.
The Shia militia group, meanwhile, held a funeral procession in Baghdad for the commander killed on Sunday.
"There is no greater God but God!" the mourners shouted as they marched behind a banner with the words "Death to America" and "Death to Israel." Some trampled on an American flag as they marched.
The Pentagon issued a statement Monday denying responsibility for the recent attacks and promising to cooperate with Iraqi investigations.
"We support Iraqi sovereignty and have repeatedly spoken out against any potential actions by external actors inciting violence in Iraq, " Pentagon spokesman Jonathan R Hoffman said.
"The government of Iraq has the right to control their own internal security and protect their democracy."
Anger is mounting in Iraq following a spate of mysterious air raids that have targeted military bases and a weapons depot suspected of belonging to Iran-backed militias.
The drone attacks have not been claimed by any side but US officials have said Israel was behind at least one of the attacks.
The Shia militias have blamed the attacks on Israel but hold its ally the US ultimately responsible.

'Strikes won't break us'

The attacks are threatening to destabilize security in Iraq, which has struggled to remain neutral in the conflict between Washington and Tehran.
"These strikes won't break us, they'll make us stronger," the militias' Lieutenant General Hussein Abed Muttar told The Associated Press at the funeral.
Along with the commander, another member of the Shia militia was also killed in the drone attack on Sunday evening near the Qaim border crossing with Syria.
The attack targeted vehicles belonging to the Hezbollah Brigades faction, also known as Brigade 45, which operates under the umbrella of the state-sanctioned Shia militias.
US forces withdrew from Iraq in 2011, but returned in 2014 at the invitation of the government to help battle the Islamic State of Iraq and the Levant (ISIL, also known as ISIS) armed group after it seized vast areas in the north and west of the country, including Iraq's second-largest city, Mosul.
A US-led coalition provided crucial air support as Iraqi forces regrouped and, together with the PMF, drove ISIL out in a costly three-year campaign.
The US maintains about 5,000 troops in Iraq, and some groups say there's no longer a justification for them to be there now that ISIL has been defeated.
"While we reserve the right to respond to these Zionist attacks, we hold the international coalition, particularly the United States, fully responsible for this aggression which we consider a declaration of war on Iraq and its people," the statement by the Fatah Coalition said.
Iraqi President Barham Salih hosted a meeting on Monday that included the prime minister and parliament speaker as well as PMF militia leaders to discuss the recent attacks.
A statement issued after the meeting avoided blaming the drone attacks on any specific country but described it as a "blatant act of aggression" aimed at dragging the PMF away from its ongoing role of eradicating remnants of ISIL.
Absent from the meeting were the leaders of two of the most powerful factions strongly allied to Iran, Abu Mahdi al-Muhandis and Qais al-Khazali. An official who attended the meeting said they were in Iran.

SOURCE: AP NEWS AGENCY


Tropical Storm Bailu hits Taiwan with incredible amount of rain


Bailu is no longer a tropical storm but still has large rainfall potential for China.

The eye of Tropical Storm Bailu spent only three hours over Taiwan but the rain fell for more than 48 hours. There was some wind damage in the form of flattened young banana palms but the rain was always the major threat.

A 19-year-old motorist in Tainan died from injuries caused by fallen trees uprooted in strong winds late on Saturday, Taiwan News media outlet reported.

At least 30 planes failed to land in Taiwan on Saturday night due to gusts from the storm, diverting to Hong Kong or the Ryukyu Islands. An estimated 5,000 passengers were affected.

The worst-hit areas were the mountains in the southeast, in the counties of Taitung and Hualien. The heaviest reported rainfall was 757 millimetres in the mountain Township of Shingen, Taitung County.
Liushidan Mountain in Hualien County, a location usually drawing many sightseers for its orange daylily blossoms, caught 607mm - 14 people were stuck on the mountain for a while after the road down was made impassable by mudslides.

Bailu became a mass of thunderstorms bringing torrential rain to the Chinese mainland, mainly in Fujian and Guangdong although Hong Kong is on the edge of the flood risk area. Nevertheless, 150 to 300mm of rain seems likely to fall inland in Guangdong.


Israel attacks Palestinian base in Lebanon: Reports



Lebanon's state-run National News Agency says Israeli warplanes struck a PFLP-GC base in a village in the Bekaa Valley.


Israeli jets have attacked a Palestinian base in eastern Lebanon near the border with Syria, according to Lebanon's state-run National News Agency.
The report says there were three attacks early on Monday, minutes apart, that struck a base for a Syrian- backed group known as the Popular Front for the Liberation of Palestine - General Command (PFLP-GC), an ally of the Iranian-backed Hezbollah group.
There was no immediate comment from Israel on the strike, which the agency said hit near the Lebanese village of Qusaya in the eastern Bekaa Valley.
Air raids by Israel against Palestinian factions in Lebanon, such as this one, have been rare in the past years.
Al Jazeera's Zeina Khodr, reporting from Beirut, said the attack against the PFLP-GC base took place near the border with Syria, in very "rugged terrain".
"It's [the area] believed to be made up of tunnels, linking both countries together," Khodr said.
The attack comes amid heightened regional tensions and a day after alleged Israeli drones crashed in the southern suburb of Beirut, prompting a strong reaction from the leader of Hezbollah movement.
In a speech hours after one of the drones crashed in the Lebanese capital, Hassan Nasrallah said the Israeli drones were on a "suicide mission".
"Hezbollah will not allow such an aggression," he said in a televised address on Sunday. "The time when Israeli aircraft come and bombard parts of Lebanon is over."
Nasrallah also pledged to retaliate to an Israeli air attack inside Syria that took place late on Saturday, which he said killed two Hezbollah members.
Later on Sunday, Iraq's powerful Hashd al-Shaabi force, or Popular Mobilisation Forces(PMF), blamed Israel for carrying out a deadly drone attack close to the border with Syria. 
The PMF is mostly comprised of Shia Muslim fighters and has received Iranian training and advice, but operates officially under Iraq's armed forces and uses military unit names.
Israel has carried out hundreds of attacks against Iranian forces and their allies in neighbouring Syria since the beginning of the country's civil war in 2011, saying it won't tolerate a permanent Iranian presence there or the transfer of advanced weapons to theHezbollah movement.
Al Jazeera's Khodr said the latest attack is a message to Hezbollah more than the PFLP-GC command since it came "just hours" after Nasrallah pledged to down any Israeli drone that violates Lebanese airspace.
Hezbollah and Israel fought a month-long war in 2006. The volatile border between the two countries, which remain technically in a state of war, has been mostly calm since that conflict.


ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کی جانب سے پرتشدد واقعات کی مذمت

پرتشدد کارروائیاں ہانگ کانگ کو خطرے کی جانب دھکیل رہی ہیں، حکومت شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ تشدد کی حوصلہ شکنی کریں اور قانون کی حکمرانی کا تحفظ کریں، تر جمان ہا نگ کا نگ حکو مت 

ہا نگ کا نگ (ایچ ایم نیوز)ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کے ترجمان نے شہر میں ہونے والے مظاہروں کی شدید الفاظ میں مذمت کر دی، ہانگ کانگ کے کوا ئی چھینگ اور شوین وان سمیت دیگر اضلاع میں احتجاجی مظاہروں کے دوران ہونے والی غیر قانونی اور پرتشدد کارروائیاں ہانگ کانگ کو خطرے کی جانب دھکیل رہی ہیں۔ چا ئنہ ریڈ یو انٹر نیشنل کے مطا بق تر جمان نے کہا کہ ہانگ کانگ کی مقامی حکومت اس عمل کی سخت مذمت کرتی ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت شہریوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ تشدد کی حوصلہ شکنی کریں اور قانون کی حکمرانی کا تحفظ کریں تاکہ معاشرتی نظام کو جلد بحال کیا جاسکے ۔ترجمان نے مز ید کہا کہ ضلع کوا ئی چھینگ اور شوین وان میں ہونے والے مظاہروں کے دوران متعدد مظاہرین نے مقررہ راستے سے انحراف کرتے ہوئے سڑکوں کو بلاک کیا، پولیس پر حملے کئیاور سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا۔ مظاہرین نے پولیس اہلکاروں اور ان کی گاڑیوں پر پٹرول بم پھینکے، ان پرتشدد کارروائیوں سے جائے وقوعہ پر موجود پولیس افسران اور شہریوں کی سلامتی کو شدید خطرات سے دوچار کیا گیاہے۔ ان واقعات سے معاشرتی امن کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔اسی روزمظاہرین نے جلسہ گاہ کوائی چھینگ اسٹیڈیم میں قومی پرچم اتارا اور اس کی بے حرمتی کی۔ مظاہرین کی جانب سے قومی علامتوں اور نشانات کی بارہا بے حرمتی کے واقعات، قومی اقتدار اعلی کو چیلنج کرنے، ایک ملک دونظام کی آخری حدکو عبور کرنے اور حکومت صبر کا امتحان لینے کے مترادف ہیں۔ رات گئے ان پرتشدد واقعات کا سلسلہ شام شوئی پو اورچھیم شا چھوئی سمیت دیگر مقامات تک پھیل گیا تھا۔ 

ہانگ کانگ کی معیشت کو تباہی سے بچانے کے لئے باہمی اتحاد کی ضرورت ہے،

مسلسل اندرونی تنازعات نے ہانگ کانگ کی معیشت کو شدید متاثر کیاہے،ہا نگ کا نگ کے حکومتی حلقو ں کا مئو قف

بیجنگ (ایچ ایم نیوز)ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے متعدد حکومتی اہلکاروں اور قانون ساز کونسل کے ارکان نے کہا ہے کہ مسلسل اندرونی تنازعات نے ہانگ کانگ کی معیشت کو شدید متاثر کیاہے،ان اکابرین کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ تنازعات کو جلد از جلد حل کیا جائے، پرتشدد واقعات کا خاتمہ کیا جائے اور مذاکرات کا راستہ اپنایا جائے،ہانگ کانگ کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے سب کو مل جل کر مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت کے فنانشل سکریٹری چھن ماو بو نے کہا کہ عالمی منڈی میں اقتصادی کساد بازاری اور ہانگ کانگ میں جاری حالیہ پرتشدد مظاہروں نے ہانگ کانگ کی معیشت کو شدید خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔ ماہ اگست کے اعداد وشمار کے مطابق ہانگ کانگ میں سیاحوں کی تعداد میں تقریبا پچاس فیصد کمی آئی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ معاشرہ جلد پہلے کی طرح پرسکون ہو جائے گا، تنازعات کی بجائے مذاکرات کا راستہ اختیار کیا جائے گا۔ ہانگ کانگ ہم سب کا مشترکہ گھر ہے۔ہم سب مل کر اس حفاظت کریں گے اور اس کے رہنے والوں کی زندگیوں کو مشکلات سے دوچار ہونے سے بچائیں گے۔

چائنا انٹرنیشنل انٹیلیجنٹ انڈسٹری ایکسپو کے انعقاد پر صدر شی جن پھنگ کی مبارک باد

 انٹرنیٹ ،بگ ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کی نمائندگی کرنے والی جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی دن بدن ترقی کر رہی ہے، چینی صدر 

بیجنگ (ایچ ایم نیوز)چائنا انٹرنیشنل انٹیلیجنٹ انڈسٹری ایکسپو کے انعقاد پر چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے مبارک باد کا پیغام بھیجتے ہو ئے کہا ہے کہ اس وقت انٹرنیٹ ،بگ ڈیٹا اور مصنوعی ذہانت کی نمائندگی کرنے والی جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی دن بدن ترقی کر رہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سائنسی اور تکنیکی انقلاب اور صنعتی تبدیلی کا ایک نیا دور تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے ، اور مصنوعی ذہانت کی صنعت تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ چا ئنہ ر یڈ یو انٹر نیشنل کے مطا بق اس کے معاشی و معاشرتی ترقی اور عالمی انتظام و انصرام پر گہرے اور دور رس اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین سمارٹ صنعتوں کی ترقی کو بڑی اہمیت دیتا ہے ، ڈیجیٹل صنعت کی ترقی کو تیز کررہا ہے ،زیادہ سے زیادہ صنعتوں کو ڈیجیٹلائز کررہا ہے اور ڈیجیٹل معیشت اور حقیقی معیشت کے انضمام کو فروغ دے رہا ہے۔ چین اس شعبے کی ترقی کے لیے عالمی برادری کے ساتھ تعاون کرنے کیلیے تیار ہے ۔

ہانگ کانگ چین کا اندرونی معاملہ ہے

 بیرونی طاقتیں معاملے میں دخل اندازی سے باز رہیں ،
ہانگ کانگ کے عوام ایک ملک دو نظام اصول کے تحت خوشحال ،بہتر زندگی گزار رہے ہیں ،بیرونی طاقتوں کی جانب سے ہانگ کانگ کے معاملا ت میں کردار قابل افسوس ہے ،چینی سفیر یائو جنگ

 اسلام آباد(ایچ ایم نیوز) پاکستان میںچین کے سفیر یائو جنگ نے کہا ہے کہ ہانگ کانگ میں تمام افراد آزادی اور جمہوری حقوق کے ساتھ ایک ملک دو نظام اصول کے تحت بہترین زندگی گزار رہے ہیں ،سفیر کے مطابق ہانگ کانگ میں حالیہ حادثات بیرونی مداخلت اور کچھ سازشی عناصر کے پروپیگنڈہ کی وجہ سے پیش آئیں ہیں ،انہوں نے کہا کہ گزشتہ22 سال میں ہانگ کانگ میں ایک ملک دو نظام اصولوں کے مطابق عوام خوشحال معاشی زندگی گزاررہے ہیں اور اس کو عالمی سطح پر کامیابی تسلیم کیا گیا ہے ،پاکستان میں چینی سفیرکے مطابق 2018 میں ہانگ کانگ کی معیشت کی جحم 360 بلین امریکی ڈالر تھا جو کہ سال1996 کے مقابلے میں دوگنا ہے ، سال 2018 میں ہانگ کانگ کو 25 ملین سے زیادہ لوگوںنے سفر کیا جو کہ سال1997 کے مقابلے میں 6 گنا زیادہ ہے اور اسی طرح بین الاقوامی قانونی ماحول کے رینکنگ میں ہانگ کانگ 2018میں 16 ویں نمبر پر تھا جبکہ 1996 میں ہانگ کانگ کا نمبر 60 واں تھا ،چین کی مرکزی جکومت ہانگ کانگ میں آئیںاور ہانگ کانگ کی بنیادی قانون کے مطابق حکومت داری کر رہا ہے اور ہانگ کانگ کو اعلیٰ سطح پر خود مختاری حاصل ہے ، چین کی مرکزی حکومت اقتدار اعلیٰ کی حفاظت کررہا ہے جبکہ ہانگ کانگ میںخوشحالی کیلئے کام کر رہا ہے اور مرکزی حکومت ہانگ کانگ کی انتظامیہ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے ،چینی سفیر نے ہانگ کانگ کے معاملا ت کو چین کی اندرونی معاملہ قرار دیا اور کہا کہ چین اس معاملے پر کسی بھی بیرونی مداخلت کو برداشت نہیں کرے گا ،چین کی مرکزی حکومت یہ مطالبہ کرتا ہے کہ بعض ممالک کوچاہئے کہ و ہ بنیادی بین الاقوامی قوانین اور دو طرفہ تعلقات پر عمل کریں اور ہانگ کانگ کے معاملات میں دخل اندازی سے گریز کرے اور علاقے میں تشدد کے حمایت سے باز رہے،انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہانگ کانگ کے محب وطن افراد کی بدولت علاقے میں جلد نارمل حالات واپس آ جائیں گے ، سفیر نے اس بات پر افسوس کااظہار کیا کہ ہانگ کانگ کے معاملے میں بیرونی قوتیں ایک منفی کردار ادا کر رہی ہے اور بعض مغربی سیاست دانوں نے غیر مناسب ،غیر ذمہ دارانہ الزامات لگائے ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے ہانگ کانگ کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کی۔

افغان خصوصی فورسز کا آپریشن،15 افراد کو طالبان کے قید سے بازیاب کرالیاگیا

 کابل (ایچ ایم نیوز) افغان حکام کے مطابق افغان سپیشل فورسز کے آپریشن میں طالبان کے قید سے 15 افراد بازیاب کرائے گئے ہیں ،چینی خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق خصوصی فورسز کا آپریشن شمالی صوبہ قندوز میںکیا گیاہے ، خصوصی فورسز کے کمانڈر نے شنہوا کو بتایا ہے کہ یہ آپریشن امام صاحب ضلع میں کیا گیاہے اور اس کے نتیجے میں 8سپاہی اور 7سویلین طالبان کے قید سے رہا کیا گیا ہے جبکہ کارروائی کے دوران طالبان کے اسحلہ کے ڈپو بھی تباہ کئے گئے ہیں ،رہائی جانے والے تمام افراد کو طبی معائنے کیلئے آرمی کیمپ میں منتقل کیاگیا ہے اور جلد ہی اپنے گھرانوں کے ساتھ ملاقات کریں گے ،واضح رہے کہ طالبان جنگجوئوں نے اس معاملے پر ابھی تک کوئی رد عمل نہیں دیا ہے ۔

افغانستان میں فضائی حملہ ،4 جنگجو ہلاک،ایک ریڈیو اسٹیشن تباہ

 غزنی(ایچ ایم نیوز) افغان حکام کا کہناہے کہ صوبہ غزنی میں ضلع خواجہ عمری میں ایک فضائی حملے میں 4طالبان جنگجو ہلاک جبکہ ایک ریڈیو اسٹیشن تباہ کر دیا گیا ہے ،چینی خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق حملے میں طالبان جنگجوئوں کے ٹھانے کو نشانہ بنایا گیاہے ،پولیس حکام کے مطابق یہ حملہ انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیادپر کیا گیا ہے ،جس میں ہلاکتوں کے ساتھ ساتھ ایک ریڈیو اسٹیشن بھی تباہ کر دیا گیا ہے ،حکام کے مطابق ریڈیو اسٹیشن کے ذریعے افغان حکومت اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف پروپیگنڈہ کے ذریعے عوام کو اشتعال دلایا جاتا تھا ، طالبان جنگوئوں کی جانب سے حکومتی دعوے کے حوالے سے ابھی تک کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ،واضح رہے کہ علاقے میں طالبان کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا ایک ماہ میں یہ دوسری بڑی کارروائی ہے ۔ 

راولپنڈی، اسلام آباد میں بارش جاری، نالہ لئی کی سطح 15 فٹ تک بلند، ایمرجنسی نافذ

اسلام آباد(ایچ ایم نیوز ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش کا سلسلہ جاری، کٹاریاں کے مقام پر نالہ لئی کی سطح ساڑھے 9 فٹ تک پہنچ گئی، گوالمنڈی پل پرنالہ لئی کی سطح 15 فٹ بلند ہونے پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے شہر کا موسم سہانا ہونے سے حبس کا زور ٹوٹ گیا تاہم راولپنڈی میں صورتحال پریشان کن ہو گئی۔ راولپنڈی کے قریب نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح ساڑھے 9 فٹ تک پہنچ گئی، گوالمنڈی کے مقام پر نالہ لئی کی سطح 5 فٹ تک بلند ہو گئی جو 15 فٹ تک پہنچنے کے سبب ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آج لاہور، فیصل آباد، سرگودھا، پشاور، بنوں، کوہاٹ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

کچرا اٹھانے اورمشینری کی ذمے داری میئراورضلعی انتظامیہ کی ہے، مصطفی کمال

 سندھ حکومت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو فوری ختم کر دے، بورڈ ختم کرنے سے میئرکے لیے کچرا نہ اٹھانے کی کوئی وجہ نہیں رہے گی، پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال   کی گفتگو 

کراچی(ایچ ایم نیوز ) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفی کمال  نے کہا  ہے کہ سندھ حکومت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو فوری ختم کر دے، بورڈ ختم کرنے سے میئرکے لیے کچرا نہ اٹھانے کی کوئی وجہ نہیں رہے گی۔تفصیلات کے مطابق پی ایس پی چیئرمین مصطفی کمال نے کہا کہ کچرا اٹھانے اور مشینری کی ذمے داری میئراورضلعی انتظامیہ کی ہے، چاروں ضلعوں میں صفائی کی ذمیداری انہوں نے لے رکھی ہے۔مصطفی کمال نے کہا کہ 8 ہزارسے زائد عملہ ہے جو نظرنہیں آتا، کروڑوں کی تنخواہیں جا رہی ہیں، میں نے 30 ہزار کروڑ خرچ کیے لیکن حرام نہیں کمایا۔چیئرمین پاک سرزمین پارٹی نے کہا کہ انہوں نے صرف نالوں کی صفائی اور آلائشیں اٹھانی ہیں، اگرسمت درست نہیں ہوگی توکسی کو بھی بلائیں شہرصاف نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میئرکو لندن کا اختیاردے دیں تو وہاں بھی کچریکے ڈھیرلگ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر5 گاربیج کلیکشن پوائنٹ بنا دیں تومسئلہ حل کرنے میں بہت مدد ملے گی، کلیکشن پوائنٹ بنانے سے کچرا ری سائیکل بھی ہوسکے گا۔مصطفی کمال نے کہا کہ سندھ حکومت سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو فوری ختم کر دے، بورڈ ختم کرنے سے میئرکے لیے کچرا نہ اٹھانے کی کوئی وجہ نہیں رہے گی۔

انسداد پولیو ویکسین موذی مرض سے بچا و کا واحد حل ہے، بابر بن عطا

 اپنے بچوں کو پولیو سے بچانا ہر شہری کی قومی ذمے داری ہے،ہر شہری انسداد پولیو مہم کی کامیابی میں کردارادا کرے، والدین بچوں کوپولیو سے بچا کے قطرے ضرور پلوائیں،)  وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو مہم بابر بن عطا

اسلام آباد(ایچ ایم نیوز )  وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو مہم بابر بن عطا  نے کہا  ہے کہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچانا ہر شہری کی قومی ذمے داری ہے،انسداد پولیو ویکسین موذی مرض سے بچا و کا واحد حل ہے، ہر شہری انسداد پولیو مہم کی کامیابی میں کردارادا کرے، والدین بچوں کوپولیو سے بچا کے قطرے ضرور پلوائیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو مہم بابر بن عطا نے کہا کہ قومی ذیلی انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے، انسداد پولیو مہم ملک کے 46 مخصوص اضلاع کے لیے ہے۔انہوں نے کہا کہ مہم میں 85 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسی نیشن کا ہدف مقرر کیا ہے، کے پی کے 29 اضلاع میں 46 لاکھ بچوں کی پولیو ویکسی نیشن کی جائے گی۔بابربن عطا کے مطابق پنجاب کے 4، سندھ کے 6 اضلاع میں انسداد پولیو مہم شروع کی گئی ہے جبکہ بلوچستان میں 9 لاکھ سے زائد بچوں کی پولیو ویکسی نیشن کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو ویکسین موذی مرض سے بچا کا واحد حل ہے، اپنے بچوں کوپولیو سے بچانا ہر شہری کی قومی ذمے داری ہے۔وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے انسداد پولیو مہم بابر بن عطا نے کہا کہ ہر شہری انسداد پولیو مہم کی کامیابی میں کردارادا کرے، والدین بچوں کوپولیو سے بچا کے قطرے ضرور پلوائیں۔

بلاول ہم پر انگلی اٹھانے کی بجائے اپنی جانب اٹھنے والی 4 انگلیوں کو دیکھیں، محمود خان

بلاول بھٹو  تھر اور سندھ کے دیگر علاقوں میں  اپنی حکومت کی گڈ گورننس  نظر آجائے گی،کراچی کو دیکھ لیں بارش کا ایک قطرہ گرتا ہے تو ہفتوں پانی کھڑا رہتا ہے،پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے کے ساتھ جڑا ہواہے
وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کی پشاور میں میڈیا سے گفتگو

پشاور(ایچ ایم نیوز ) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری ہم پر انگلی اٹھانے کی بجائے اپنی جانب اٹھنے والی 4 انگلیوں کو دیکھیں، بلاول بھٹو  تھر اور سندھ کے دیگر علاقوں میں  اپنی حکومت کی گڈ گورننس  نظر آجائے گی،کراچی کو دیکھ لیں بارش کا ایک قطرہ گرتا ہے تو ہفتوں پانی کھڑا رہتا ہے،پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے کے ساتھ جڑا ہواہے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے محمود خان نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ہم پر انگلی اٹھانے کی بجائے اپنی جانب اٹھنے والی چار انگلیوں کو دیکھیں ،وہ سندھ پر توجہ دیں اور وہاں پر گڈ گورننس لائیں جس کے بعد وہ ہم پر تنقید کریں۔ بلاول بھٹو زرداری ہم پر تنقید کرنے کی بجائے تھر اور سندھ کے دیگر علاقوں میں چلے جائیں انھیں اپنی حکومت کی گڈ گورننس  نظر آجائے گی،کراچی کو دیکھ لیں بارش کا ایک قطرہ گرتا ہے تو ہفتوں پانی کھڑا رہتا ہے،شہر میں گندگی ،بدبواور کچرا ہے جسے اٹھانے والا کوئی نہیں، یہ سب خود کچرا بنے ہوئے ہیں۔وزیراعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے کے ساتھ جڑا ہواہے ،اگر پاکستان میں امن ہوگا تو افغانستان میں بھی امن ہوگا اور افغانستان میں امن ہوگا تو پاکستان میں بھی امن ہوگا۔ خیبرپختونخوا ،طورخم بارڈر کے ذریعے افغانستان سے جڑا ہوا ہے اور ہم نے اسی تناظر میں اسے بلاتعطل کھولا ہے کیونکہ یہ افغانستان کے ساتھ وسطی ایشیااور دنیا کے لیے ایک آسان ترین روٹ ہے اور یہاں سے تجارت ہونے کی وجہ سے پشاور تجارتی مرکز بنے گا،ہمارا اس سلسلے میں پورا فوکس ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ افغانستان میں جلد امن آجائے گا۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے تین روزہ انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

 محمود خان نے صوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی کی صاحبزادی کو پولیو کے قطرے پلائے

پشاور(ایچ ایم نیوز ) خیبر پختونخوا میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا، وزیراعلی محمود خان اور وزیراعظم کے معاون خصوصی بابر بن عطا نے انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا۔خیبر پختونخوا کے وزیراعلی محمود خان اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے انسداد پولیو بابر بن عطا نے پولیس سروسز ہسپتال میں انسداد پولیو مہم کا افتتاح کیا، وزیراعلی نے صوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی کی صاحبزادی کو پولیو کے قطرے پلائے۔وزیراعلی کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم صوبہ کے 29 اضلاع میں چلائی جائے۔ معاشرے کے تمام افراد پولیو مہم میں ساتھ دیں، پولیو ویکسین ہر لحاظ سے محفوظ ہے۔ والدین پولیو ویکسینیشن کے خلاف جھوٹے پراپیگنڈے اور افواہوں پر کان نہ دھریں۔ خیبرپختونخوا کو پولیو فری بنانے کا عزم کر رکھا ہے۔وزیراعلی کا کہنا تھا کہ عوام سرکاری محکموں سے شکایات پر پولیو ویکسینشن کا بائیکاٹ نہ کریں۔ افغانستان میں امن ہوگا تو پاکستان میں بھی امن ہو گا، پاکستان کا امن افغانستان کے ساتھ جڑا ہے۔

سیلابی ریلے سے متاثرہ علاقوں کا خود جائزہ لیاہے،متاثرہ لوگوں کی تکلیف میری اپنی تکلیف ہے، عثمان بزدار

 اس مشکل گھڑی میں پنجاب حکومت متاثرہ دیہات کے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے، وقت گھر یا دفتر بیٹھنے کا نہیں بلکہ متاثرہ دیہات میں بہن بھائیوں کی مدد کا ہے،وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار  کا بیان 

لاہور(ایچ ایم نیوز )وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سیلابی ریلے سے متاثرہ علاقوں کا خود جائزہ لیا ہے، متاثرہ لوگوں کی تکلیف میری اپنی تکلیف ہے، اس مشکل گھڑی میں پنجاب حکومت متاثرہ دیہات کے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے، وقت گھر یا دفتر بیٹھنے کا نہیں بلکہ متاثرہ دیہات میں بہن بھائیوں کی مدد کا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدارنے کہا ہے کہ قصور، اوکاڑہ ، بہاولنگر اور پاکپتن کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں-سردار عثمان بزدار نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر کھانے پینے کی اشیا اور ادویات کا انتظام کیاگیا ہے اور متاثرہ لوگوں کے لیے امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے انتظامی افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اور امدادی کام ہمہ وقت جاری وساری ہے-وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ انتظامی افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ میڈیکل کیمپس میں ادویات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ مویشیوں کے لیے چارے اور ونڈے کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے-انہوں نے کہا کہ متاثرہ لوگوں کو کسی قسم کی پریشانی یا تکلیف کا سامنا نہیں ہونا چاہیئے، متاثرہ لوگوں کی تکلیف میری اپنی تکلیف ہے اور اس مشکل گھڑی میں پنجاب حکومت متاثرہ دیہات کے لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے-وزیراعلی پنجاب نے متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ اور امدادی ادارے بڑھ چڑھ کر متاثرہ افراد کی بھرپور مدد کریں۔ وزیراعلی نے کہا کہ وقت گھر یا دفتر بیٹھنے کا نہیں بلکہ متاثرہ دیہات میں بہن بھائیوں کی مدد کا ہے۔

چیف جسٹس عدالت العالیہ نے متعدد ججز کے تبادلے کردیئے

مظفرآباد(ایچ ایم نیوز)چیف جسٹس عدالت العالیہ آزاد جموں وکشمیر نے بمفادعدلیہ عمران وزیر سول جج کورٹ نمبر IIIمظفرآباد کو تبدیل کر کے سول جج برنالہ ، جواد عباسی سول جج تراڑ کھل کو تبدیل کر کے سول جج کورٹ نمبر IIمظفرآباد،ظہور الہیٰ سول جج برنالہ کو تبدیل کر کے سول جج تراڑ کھل اور محمد شہزاد خان سول جج سدھنوتی کو تبدیل کر کے سول جج بلوچ (نو قائم شدہ عدالت ) تعینات کیا جانے کی منظوری دی ہے جس کا رجسٹرار عدالت العالیہ آزاد جموںوکشمیر سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔ چیف جسٹس عدالت العالیہ آزاد جموں وکشمیر نے بمفاد عدلیہ تبادلہ جات کی منظوری دی ہے ، رجسٹرار عدالت العالیہ سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق نگہت سلطانہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن پٹہکہ ( نصیر آباد) کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن جج ؍فیملی جج ضلع مظفرآباد اور نبیلہ نذیر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن جج ؍فیملی جج ضلع مظفرآباد کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ و سیشن جج پٹہکہ ( نصیر آباد) تعینات کیے جانے کی منظوری دی ہے ۔ 

بھارتی حکمران کشمیر ی قوم کو غلام نہیں بنا سکتے‘ پوری قوم دشمن کو جواب دینے کو تیار ہے‘ میمونہ بخاری

میرپور(ایچ ایم نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ سٹی میرپور کی جنرل سیکرٹری محترمہ میمونہ بخاری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا حل ضروری، دو ہفتوں سے زائدروز کرفیو نافذ کر کے جیل کی شکل دینا انسانیت کے خلاف ہے بھارتی حماقت کرنے سے قبل اپنی قوم سے پوچھ لے ورنہ نسلیں بھگتیں گئیں بھارتی حکمران کشمیر ی قوم کو غلام نہیں بنا سکتے پوری قوم دشمن کو جواب دینے کو تیار ہے کشمیریوں کی جاری تحریک آزادی کشمیر کامیاب ہو گی کشمیر بنے گا پاکستان کی تکمیل کیلئے کشمیری قوم سبز ہلالی پرچم میں دفن ہو رہے ہیں سلامتی کونسل کی جانب سے نوٹس ضروری تھا مسئلہ کشمیر میں یک طریفہ کاروائیاں قابل افسوس ہیں کھانے پینے سے روک کر دہشت گردی کی جا رہی ہے ہندوستان آبادی کی حیثیت کو خراب کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے پاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ سٹی میرپور کی جنرل سیکرٹری محترمہ میمونہ بخاری نے کہا کہ 370آرٹیکل کا خاتمہ جعل سازی ہے ریاست جموں کشمیر کے تشخص پر ڈاکہ مارنے والے کفر عالم کے پیروکاروں کا یوم حساب قر یب آن پہنچا بھارتی حکمران جان لیں امت مسلمہ یکجان ہے اوآئی سی اجلاس میں مسلم ممالک کی جانب سے دو ٹوک موقف اس بات کی دلیل ہے کہ بھارتی عزائم کسی بھی صورت مکمل نہیں ہو ں گے کشمیری قوم کشمیر بنے گا پاکستان کی تکمیل کیلئے جان کی بازی لگا رہے ہیںپاکستان مسلم لیگ ن خواتین ونگ سٹی میرپور کی جنرل سیکرٹری محترمہ میمونہ بخاری نے کہا کہ حریت رہنمائوں کو نظر بند کر کے آرٹیکل میں تبدیلی کا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے اقوام عالم مسئلہ کشمیر پر پیش رفت کرئے حیثیت تبدیل کرنے کیلئے سارا کھیل کھیلا جا رہا ہے مودی اور اس کے حواری جان لیں کشمیری قوم کشمیر بنے گا پاکستان کی تکمیل کیلئے جدو جہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔

بھارت 8لاکھ فوج اور بدترین مظالم کے باوجودکشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام ہو چکا ہے‘ چوہدری معروف

ناٹنگھم(ایچ ایم نیوز)مسلم لیگ ن ناٹنگھم کے سینئر رہنما چوہدری معروف حسین نے کہا کہ بھارت 8لاکھ فوج اور بدترین مظالم کے باوجودکشمیری عوام کے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام ہو چکا ہے۔ 19روز سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگا کر کشمیری عوام کو گھروں میں محصور کر رکھا ہے۔ 6ہزار کشمیریوں کو گرفتار کر کے ان پر ظلم وستم کی انتہا کر جارہی ہے۔ کشمیری عوام آزادی کے سوا کوئی حل قبول نہیں کریں گے۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کا فوری نوٹس لیں اور عالمی میڈیا کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دی جائے تاکہ کشمیریوں پر ہونے والے مظالم خود دیکھ سکیں۔ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل بنادیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں اپنے بیان میں کیا۔انہوںنے کہا ہے کہ انڈیا سیز فائر لائن کی خلاف ورزی بند کرے اور جموں وکشمیر میں19 دن سے لگے ہوئے کرفیو ہٹائے اور کشمیریوں پر ظلم بند کرے ورنہ سیز فائر لائن توڑ کر مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کی مدد کے لئے پہنچیں گے۔مشکل کی اس گھڑی میں کشمیریوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔مودی کے مظالم جمہوریت پر بدنما داغ ہیں۔انہوںنے کہا کہ اوورسیز کشمیری تحریک آزادی کشمیر کے روح رواں ہیں اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک اوورسیز کشمیری اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

کشمیری عرب امارات کی طرف سے مودی کو ملک کا سب سے بڑا ایوارڈ دینے کیخلاف احتجاج کریں‘ طاہر فاروق رائیسانی

ہٹیاں بالا(ایچ ایم نیوز ) کوآڈنیٹر ٹووزیراعظم صدرمسلم لیگ(ن)یوتھ ونگ ضلع جہلم ویلی طاہر فاروق رائیسانی نے اپنے ایک بیان میں کہا دنیا بھر میں پھیلے ہوئے کشمیری عرب امارات کی طرف سے مودی کو ملک کا سب سے بڑا ایوارڈ دینے کے خلاف احتجاج کریں۔ عرب امارات کے سفارت خانے کے ذریعے عرب امارت کے حکمران کے نام ایک احتجاجی مراسلہ ارسال کیا جس میں درندہ صفت بھارتی وزیر اعظم مودی کو ملک کا سب سے بڑا ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیاصرف اسلامی دنیا ہی نہیں بلکہ ہر مہذب ملک کو مودی جیسے انسان کش فرد کو اپنے اپنے ملک میں داخلہ پر پابندی لگانی چاہیے تھی لیکن یہ انتہائی دکھ کی بات ہے کہ ایک اسلامی ملک نے اس وقت کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے بجائے ان کے ہزاروں بچوں کے قاتل کو ملک کا سب سے بڑا ایوارڈ دینے کا اعلان کیا طاہر فاروق نے دنیا بھر میں پھیلے دنیا بھر میں پھیلے ہوئے کشمیری ریاست جموں کشمیر کے باشندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عرب امارات کے سفارتخانوں کے ذریعے اپنا احتجاج ریکارد کروائیں پوری اپیل کی گئی کہ وہ عرب امارات کے حاکم کو مودی کو یہ ایوارڈ دینے سے روکیں۔

پاکستانیت پر مبنی سوچ کی آبیاری ہی وطن عزیز کی ترقی،

خوشحالی اور مضبوطی کی بنیاد اور مودی کی آئینی دہشتگردی کا منہ توڑ جواب ہے‘ پیر علی رضا بخاری

اسلام آباد(ایچ ایم نیوز) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن سجادہ نشین درگاہ بساہاں شریف پیر علی رضا بخاری نے کہا ہے کہ پاکستانیت پر مبنی سوچ کی آبیاری ہی وطن عزیز کی ترقی ،خوشحالی اور مضبوطی کی بنیاد اور مودی کی آئینی دہشتگردی کا منہ توڑ جواب ہے۔ پاکستان کو جن داخلی اور خارجی چیلنجز کا سامنا ہے ان سے نمٹنے کے لئے قوم کا اپنے تمام تر اختلافات بھلا کر ایک صفحہ پر ہونا ضروری ہے۔ ایک مضبوط اور توانا پاکستان ہی کشمیر کو ہندوستان سے آزاد کرا سکتا ہے۔ وہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ‘‘ہم پاکستانی ‘‘ بیانیہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔پیر علی رضا بخاری نے کہا کہ ’’ہم پاکستانی ‘‘بیانیہ کا عام ہونا اور لوگوں کوآج کے دور کی سوچ کا قائل کرنا بہت ضروری ہے۔ آج کے دور میں جب بدلتی ہوئی رتوں میں سیاستدانوں کے ’’بیانیوں‘‘ کو میڈیا میں زیادہ جگہ مل رہی ہے، کچھ جگہ اس’’ہم پاکستانی’’ بیانیہ کو بھی ملنی چاہیے جو آج کی سیاست ،ملی یکجہتی اور قومی سالمیت کی بھی ضرورت ہے۔ یہ ،اہل کشمیر خود پاکستان اور اہل پاکستان کی بھی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ قومی بیانیہ ’’ہم پاکستانی‘‘انتہا پسندی اور دہشت گردی کیخلاف موثر انداز میں کام کر ے گا ہمارے ملک میں وسائل اور صلاحیتوں کی کمی نہیں صرف انہیں درست استعمال میں لانا ہے، وہ دن دور نہیں جب پاکستان دنیا میں ایک ترقی یافتہ اور مستحکم ملک کے طور پر ابھر کر سامنے آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیاں اس پیغام کو پھیلانے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں وہ اس کیلئے مبارکباد کی مستحق ہیں، اس کے بعد پاکستان کو کوئی کامیابی سے نہیں روک سکتا، ہم اتنے خوش قسمت ہیں کہ ہمیں آزاد پاکستان ملا۔انہوں نے کہا کہ مدارس کو قومی دھارے میں لایاگیا ہے، مدارس کے طلباء کو بھی آگے بڑھنے کے بھرپور مواقع فراہم ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل مدارس کے طلباء کیلئے آگے بڑھنے کے مواقع نہیں تھے اور انہیں صرف دینی تعلیم ہی دی جاتی تھی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور ملک و قوم کے دفاع اور ترقی میں تمام سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب پاکستانی ہیں اور ہماری سوچ بھی ایک ہونی چاہئے۔ پیر علی رضا نے کہا کہ کشمیر میں جو قتل عام ہندوستانی فوج کر رہی ہے اس کا ہندوستان کو اٹھانا پڑے گا۔شکست ہندوستان کا مقدر بنے گی۔

یوم نیلہ بٹ کے موقع پر کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کیلئے منعقد ہونے والے یکجہتی کشمیر کنونشن کی تیاریاں مکمل

مظفرآباد/غازی آباد(ایچ ایم نیوز)یوم نیلہ بٹ کے موقع پر کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کیلئے منعقد ہونے والے یکجہتی کشمیر کنونشن کی تیاریاں مکمل،دور دراز علاقوں سے قافلوں کی آمد شروع،نیلہ بٹ کی بارہ دری اور نیلہ بٹ کو جانے والے تمام راستے خیر مقدم بنینروں،پینافلیکس ،آزاد کشمیر اور پاکستان کے جھنڈوں اور پوسٹروں سے سج گئے۔پہلی رات کو بارہ دری کے مقام پر محفل سماع کا انعقاد ہوا جس میں آزاد کشمیر و پاکستان بھر سے آنے والے نعت خواں اور قوالوں نے شرکت کی۔رات کو ختم قرآن پاک کے بعد لنگر تقسیم کیا گیا۔اس موقع پر قائدمسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان،صدر مسلم کانفرنس مرزا محمد شفیق جرال ایڈووکیٹ،یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان علی خان،چیئرمین استقبالیہ کمیٹی عبدالرشید چغتائی ،میجر (ر) نصراللہ خان،مرکزی ڈپٹی چیف آرگنائزر سردار افتخار رشید سمیت سینکڑوں کی تعداد میں جماعتی عہدیداروں،کارکنوں اور مقامی عمائدین علاقہ نے شرکت کی۔آج ہونے والی یکجہتی کشمیر کانفرنس میںپاکستان اور آزاد کشمیر کی تمام سیاسی،سماجی،مذہبی اور علمی جماعتوں ،تنظیموں سے وابستہ رہنماء خطاب کریں گے۔تحریک آزادی کشمیر کے تناظر میں اس کانفرنس کوسیاسی حلقوں میں بہت اہمیت دی جا رہی ہے،مسلم کانفرنس نے جمعہ کے احترام میں اس کانفرنس کو آج کے دن کیلئے مئوخر کر دیا تھا۔مقبوضہ کشمیر اس وقت تاریخ انسانیت کے بدترین بحران سے گزر رہا ہے،انٹر نیٹ،مواصلات،ٹیلی فون ،رابطے مقدوش ہو چکے ہیں،بیرونی دنیا،مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام پر ہونے والے مظالم سے بے خبر ہے،کھانے پینی کی اشیاء،پھل فروٹ اور ادویات کی بندش سے مقبوضہ کشمیر کی عوام کو انسانی المیے اور بحران کا سامنا ہے۔وزیراعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے اقوام متحدہ کی امن فوج کا مطالبہ اور ہندوستان سے مذاکرات خارج از امکان قرار دینے کے بعد نیلہ بٹ کے مقام پر منعقد ہونے والا یہ کنونشن تحریک آزادی کشمیر کیلئے ایک سنگ میل ثابت ہو گا،لگتا ہے کہ آج کے روز نیلہ بٹ سے اٹھنے والی آواز 23 اگست 1947 کی یاد دوہرا سکتی ہے۔دریں اثناء یوم نیلہ بٹ کے سلسلہ میں مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے زیر اہتمام غازی آباد سے مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کے مزار سے ایک عظیم الشان کشمیر بنے گا ریلی نکالی گئی،ریلی کی قیادت یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان علی خان نے کی،یہ ریلی غازی آباد سے دھیرکوٹ اور وہاں سے نیلہ بٹ جا کر ختم ہوئی۔

نریندر مودی کے اقدامات نے جنوبی ایشیاء کو ایٹمی جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کر دیا ،

عالمی برادری ایک کروڑ انسانوں کی زندگیوں کو بچانے کے لے بیانات سے آگے بڑھ کرعملی اقدامات کرے ،جینوسائیڈ واچ گروپ سمیت دیگر عالمی ادارے مقبوضہ کشمیر کی سنگین ترین صور ت حال پر چیخ رہے ہیں ،نریندر مودی بھارتی افواج اور آر ایس ایس کے غنڈے ملی بھگت سے دنیا کا سب سے بڑا انسانی المیہ رونماکرنا چاہتے ہیں ‘ عبدالرشید ترابی

اسلام آباد(ایچ ایم نیوز) کنونیئر کل جماعتی کشمیر رابطہ کونسل و چیئرمین پبلک اکائونٹس کمیٹی عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ نریندر مودی کے اقدامات نے جنوبی ایشیاء کو ایٹمی جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کر دیا ،عالمی برادری ایک کروڑ انسانوں کی زندگیوں کو بچانے کے لے بیانات سے آگے بڑھ کرعملی اقدامات کرے ،جینوسائیڈ واچ گروپ سمیت دیگر عالمی ادارے مقبوضہ کشمیر کی سنگین ترین صور ت حال پر چیخ رہے ہیں ،نریندر مودی بھارتی افواج اور آر ایس ایس کے غنڈے ملی بھگت سے دنیا کا سب سے بڑا انسانی المیہ رونماکرنا چاہتے ہیں ،ایمنسٹی انٹرنیشنل سمیت دیگر ادارے اس طرح کی تشویش کااظہار کر چکے ہیں ،او آئی سی بیانات سے آگے بڑھے اور عملی اقدامات کرے ،خلیجی ممالک بھارت کا سیاسی اور معاشی بائیکاٹ کرنے کے بجائے مسلمانوں کے قاتل نریندر مودی کو ایورڈ دے کر کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کررہے ہیں ،مسلم ممالک کے حکمران اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں ،ان خیالات کااظہار انہوں نے قومی اور بین الاقوامی نشریاتی اداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہاکہ کشمیریوں نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ لاکھوں کی تعداد میں نکلیں گے منحوس سیز فائر لائن پائوں تلے روند کر اپنے بھائیوں کی مدد کریں گے ،آزادکشمیر کی قیادت سب سے آگے ہو گی پہلی گولی قیادت اپنے سینے پر کھائے گی اور اس کے بعد عوام اپنے سینوں پر گولیاں کھا کر اپنے بھائیوں کی مدد کریں گے ،کشمیری شہادتیں پیش کر کے آزادی کی منزل حاصل کریں گے یہ ہمارے لیے گھاٹے کا سود ا نہیں ہے ،کشمیری مسئلے کا پرامن حل چاہتے تھے لیکن نریندر مودی نے جنگ مسلط کر دی ہے کشمیری اس جنگ کے چیلنج کو قبول کرتے ہیں برطانیہ اور یورپ میں تارکین وطن بھرپور کاوشیں سفارتی محاذ پر کررہے ہیں ہم ان کی کاوشوں کی تحسین کرتے ہیں ،ایک سوال کے جواب میں عبدالرشید ترابی نے کہاکہ نریندر مودی کے فرنس کے دورے کے دوران کشمیری اس کا پیچھا کریں گے ،مودی دنیا کے جس کونے میں بھی جائے گا کشمیری اس کا پیچھا کریں گے ،انہوں نے کہا کہ کشمیر ہو یا فلسطین لوگ جانوں کے نذرانے پیش کررہے ہیں ان کے خون سے غداری کرنے والے نشان عبرت بنیں گے انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے آزادی کے لیے ہر دورازے پر دستک دی ہے اب ہمارے پاس واحد راستہ یہی ہے کہ ہم لاکھوںکی تعداد میں نکلیں اور اپنے بھائیوں کی مدد کریں ،صحافیوں کے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان سفارتی محاذ پر اپنی کوششوں اورکاوشوں کومزید تیز کرے ،مقبوضہ کشمیر کے عوام پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں نظریاتی فضا بنانے کی ضرورت ہے مزاحمت اور جہاد کے کلچر کو عام کرنے کی ضرورت ہے چونکہ ہندوستان نے پرامن ذرائع مسدود کر دئیے ہیں مودی نے جنگ مسلط کر دی ہے ہمارے پاس جہاد کے سوا کوئی راستہ نہیں ۔

alibaba

as

ad

web

amazon

Followers

Website Search

Tweet Corornavirus

Please Subscribe My Chennal

Sub Ki News

 
‎Sub Ki News سب کی نیوز‎
Public group · 1 member
Join Group
 
Nasrullah Nasir . Powered by Blogger.

live track

Popular Posts

Total Pageviews

Blog Archive

Chapter 8. ILLUSTRATOR Shape Builder & Pathfinder-1

Chapter 10. Illustrator Drawing & Refining Paths-1

Labels

Blog Archive