قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنے دفاع کے لیے گولی چلائی،پولیس اہلکار کا موقف
ہانگ کانگ سٹی(ایچ ایم نیوز)ہانگ کانگ میں پولیس کی گولی لگنے سے ایک طالب علم کے زخمی ہونے کے بعد حکومت مخالف مظاہروں میں مزید شدت آ گئی ہے۔ چار ماہ سے جاری ان پرتشدد مظاہروں کے دوران پہلی مرتبہ پولیس کی فائرنگ سے کوئی شخص زخمی ہوا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک اٹھارہ سالہ نوجوان طالب علم کو سینے میں گولی لگی اور اس کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔ اس واقعے کے بعد سے زخمی طالب علم کے ساتھی دھرنا دیے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب ہانگ کانگ کی پولیس کا موقف ہے کہ ایک پولیس اہلکار نے قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنے دفاع کے لیے گولی چلائی ۔
0 comments:
Post a Comment