My Blogger consists of a general news in which I upload articles from all types of news including science, technology, education, crime, how-to, business, health, lifestyle and fashion.

New User Gifts

پاکستان اسٹاک:100انڈیکس میں230.84پوائنٹس کی کمی

 مارکیٹ کے سرمائے میں 26ارب20کروڑ12لاکھ روپے کاا ضافہ

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ایک روزہ مندی کے بعد منگل کو ریکوری آئی جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس230.84پوائنٹس کی کمی سے39863.36پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ55.96فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کے سرمائے میں 26ارب20کروڑ12لاکھ روپے کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا اہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم پیر کی نسبت 10.61فیصد کم رہا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ رو ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے منافع بخش کمپنیوں کے حصص کی نچلی سطح پر آئی قیمتوں کو دیکھتے ہوئے بھرپور خریداری شروع کی گئی جس کے باعث تیزی دیکھنے میںا ٓئی اور دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 40ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرنے میں کامیاب ہوگیا تاہم بعد ازاں منافع کے حصول کی عرض سے مذکورہ حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہااورکاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس230.84پوائنٹس کے اضافے سے39863.36پوائنٹس پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس58.20پوائنٹس کے اضافے سے16751.65پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 126.83پوائنٹس کے اضافے سے28058.88پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز مجموعی طور پر377کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 211کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،137میں کمی اور 29کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔تیزی کے باعث سرمائے کا مجموعی حجم 73کھرب 18ارب 15کروڑ66لاکھ روپے سے بڑھ کر73کھرب44ارب35کروڑ78لاکھ روپے ہوگیا ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے مری پٹرولیم ،سن ریز ٹیکسٹائیل ،نیسلے اور رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے جس میںمری پٹرولیم کے حصص 28.81روپے کے اضافے سے1306.14روپے او ر سن ریز25.98روپے کے اضافے سے376.99روپے ہوگئی جب کہ نیسلے پاکستان 50روپے کی کمی سے6500روپے اور رفحان میظ50روپے کی کمی سے8400روپے ہوگئی۔


تیسری سہ ماہی میں صارفین کے اعتماد میں بہتری آئی ،رپورٹ

لاک ڈائون کے خاتمے ، تجارتی سرگرمیوں کی بحالی اور مستقبل میں بہتری کی توقعات ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈن اینڈ بریڈاسٹریٹ پاکستان اور گیلپ پاکستان نے مشترکہ طومالی سال 2020کی تیسری سہ ماہی  پر ـپاکستان کے صارفین کے اعتمادکے اعشاریوں پر مبنی( کنزیومرکانفیڈینس انڈیکسCCI) اپنی تیسری رپورٹ جاری کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق تیسری سہ ماہی میں سی سی آئی دوسرے سہ ماہی کے 79.1پوائنٹس کے مقابلے میں 88.7پوائنٹس رہا جو سہ ماہی در سہ ماہی بارہ فیصد اضافہ کو ظاہر کرتا ہے۔لیکن مالی سال 2020کی تینوں سہ ماہیوں میں مجموعی طور پر صارفین کا اعتماد مایوسی کا شکا ررہا۔ تاہم تیسری سہ ماہی میں صارفین کے اعتماد میں بہتری دیکھنے میں آئی  جس میںلاک ڈائون کے خاتمے ، تجارتی سرگرمیوں کی بحالی اور مستقبل میں بہتری کی امید کی وجہ سے صارفین کے اعتماد میں سہ ماہی در سہ ماہی15.3فیصد اضافہ ہوا۔ ڈن اینڈ بریڈ اسٹریٹ کے کنڑی منیجر نعمان لاکھانی نے کہا کہ پاکستان کنزیومرکانفیڈنس رپورٹ کے تیسرے شمارے میں صارفین کے اعتماد میں تبدیلیوں کا مقابلہ 2020کی پہلی سہ ماہی(کورونا سے پہلے)دوسرے سہ ماہی(لاک ڈائون کے دوران) اور تیسری سہ ماہی (لاک ڈائون کے مکمل خاتمے)سے کیا گیا ہے۔گذشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں موجودہ سہ ماہی میں صارفین کے اعتماد میں 7فیصد اضافہ خوش آئند ہے جس سے ملک میں معاشی سرگرمیوںکی بحالی کا اشارہ ملتا ہے۔ میں اس انڈیکس کو آنے والے سالوں میں معاشی بہبود کا بیرو میٹر تصور کرتا ہوں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ رپورٹ پاکستان میں پالیسی سازوں، ترقیاتی مالیاتی اداروں، چھوٹے اور درمیانی درجے کے کاروباری اداروں، نجی شعبے سے تعلق رکھنے والی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ ریگولیٹرزاور تعلیمی و تحقیقی اداروں کے لیے معلوماتی اور کارآمدہونے کے علاوہ  یہ رپورٹ خاص طورمختلف صنعتوںکو صارفین کی ذہنیت اور مارکیٹ کی نبض کو سمجھنے میں مددگارثابت ہوگی۔گیلپ پاکستان کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر بلال اعجاز گیلانی نے سروے رپورٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عام طور پر پاکستانی لوگ پر امید ہیں اور تیسری سہ ماہی میں  اعتماد کے اعشاریوں کا اوپر جانا بھی اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ معیشت اور صارفین پر Covid-10کے اثرات آہستہ اہستہ ختم ہورہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ گیلپ پاکستان کے خیال میں مہنگای اور بے روزگاری آگے بڑھنے کے اس رجحان کیلئے اہم خطرات ہیں۔اگر ان دونوں خطرات کا موئثر طریقے سے مقابلہ نہیں کیا گیا تو حالیہ ساری کامیابیاں ضائع ہوسکتی ہیں۔


تاجر کبھی بھی منشیات لے جانے میں شامل نہیں ہوتے ،محمدایوب

 نشہ آور اشیا پاکستان کے راستے گزرتی ہیں،انچارج اینٹی نارکوٹکس فورس

 کرا چی (اسٹاف رپورٹر)پورٹ کنٹرول یونٹ اینٹی نارکوٹکس فورس کے انچارج محمد ایوب نے کہاہے کہ نشہ آور اشیا اور قدرتی منشیات کی بڑی مقدار پاکستان کے راستے گزرتی ہے، ہمارے پاس جیویانی سے کراچی تک ایک ہزار کلو میٹر لمبا ساحل ہے،ہوائی اڈے ، بندرگاہ اور اور رابطہ سڑکیں بھی ہیں، ہم اتنے وسیع علاقے میں منشیات کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم اپنے مینڈیٹ کے مطابق خدمات انجام دیتے ہیں اور منشیات ، نشہ آور اشیا ، اور پری کرسر کیمیکلز سے متعلق تمام جرائم کی تفتیش  اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جاتی ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روزفیڈریشن ہائوس میں فیڈریشن ممبران سے گفتگو میں کیا۔اس موقع پر نائب صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری خرم اعجاز ، کنوینر ایف پی سی سی آئی کی قائمہ کمیٹی برائے کسٹمز شبیر حسن منشا  اوردیگر نے بھی خطاب کیا۔محمد ایوب نے کہاہے کہ ہم جانتے ہیں کہ تاجر کبھی بھی منشیات لے جانے میں شامل نہیں ہوتے ہیں لیکن جب وہ دوسروں کو بغیر کسی احتیاط کے کیریئر کی سہولیات کی پیش کش کرتے ہیں تو ان کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ہم تاجروں کو مشورہ دیتے ہیں کہ وہ صرف قابل اعتماد لوگوں کے ساتھ کام کریں، ہم صرف 1 سے 5 فیصد مشکوک کنٹینروں کی فزیکل جانچ کرتے ہیں اور ہم نے ہولڈنگ کی مدت کو کم سے کم کردیا ہے کوئی بھی اصل کی طرح دوبارہ پیکنگ نہیں کرسکتا، لیکن ہم تاجروں کو اجازت دیتے ہیں کہ وہ اپنی ٹیم لاکر سامان دوبار پیک کرلیں۔سنگل ونڈو کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں محمد ایوب نے کہا کہ منشیات ایک بین الاقوامی جرم ہے ، ایف بی آر، کسٹم، کوسٹ گارڈز ، اے این ایف اور دیگر محکمے اپنے اختیارات کے تحت کام کر رہے ہیں ، ہمارے پاس صرف 4 ٹرمینلز پر کنٹینر روکنے اور چھوڑنے کی محدود رسائی ہے۔ ہمیں بی ایل، انوائس، یا دیگر دستاویزات موصول نہیں ہوتی ہیں۔ اور کسٹم ہمیں وی بوک سسٹم تک رسائی کی اجازت دینے سے انکار کرتا ہے۔ خرم اعجاز نے کہا کہ کرونا لاک ڈاؤن کے دوران عالمی معیشت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہورہی تھی اور یہاں پاکستان میں ایف پی سی سی آئی تجارت اور صنعت کا ایک اعلی ادارہ ہونے باعث ہے صنعت اور تجارت کے فروغ کے لیے اپنی جدو جہد جاری رکھے ہوئے تھا،ہم لاک ڈاؤن کی سنگین صورتحال کے دوران معیشت کے فروغ کے لیے  خدمات انجام دینے پر اے این ایف کے کردار کی بھی تعریف کرتے ہیں،منشیات کی غیر قانونی برآمد کو روکنے جو کہ عالمی منڈی میں برآمد کے لیے ایک شرط ہے اور پاکستان کی ساکھ کی حفاظت کے لیے خدمات انجام دینے پر اے این ایف کو قابل ستائش سمجھتے ہیں۔ انہوں نے بندرگاہوں پر کنٹینر کارگو کی جانچ کے دوران سامان کے نقصانات سے متعلق برآمد کنندگان کی شکایات پر شدید تشویش کا اظہار کیا جو نقصانات خاص طور پر سامان کو دوبار صحیح طرح پیک نہ کرنے کی وجہ سے ہوتے ہیں۔ شبیر حسن منشا نے کہا کہ کنٹرول شدہ کیمیکلز کا اندراج آئی فارم اور ای فارم میں ہونا چاہیے اور تاجر کو اس کا  پہلے سے سرٹیفکیٹ حاصل کرنا چاہئے اس طرح کنٹرول شدہ کیمیکلز کی غیر قانونی درآمد / برآمد کو روکا جا سکتا ہے۔

بجلی اور گیس کی قیمتوں کو فوری کم کیا جائے عمیر احمد آرائیں

حکومت مہنگائی کم کر ے چین کی بانسری بجا  نے سے حالات ٹھیک نہیں ہوں گے 

کراچی( اسٹاف رپورٹر)بجلی اور گیس کی قیمتوں کو فوری کم کیا جائے یہ بات گورنر ورلڈ پیس مشن اقوام عالم عمیر احمد آرائیں نے بجلی اور گیس کی قیمتوں کے بڑھنے اور ان کی عدم دستیابی پر صنعتکاروں کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اس موقع پرمحمد ارسلان خان، عمران احمد ،ڈاکٹر سلمان فاروق،محمد کامران ،ابرار احمد علوی،محمد عمران اور دیگر بھی موجود تھے عمیر احمد آرائیں نے کہاکہ حکومت مہنگائی کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کرے عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اور حکومت چین کی بانسری بجا رہی ہے انہوںنے کہاکہ بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھنے سے اشیاء ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں جبکہ ظلم یہ ہے کہ یہ دونوں چیزیں مہنگی ہونے کے باوجود عوام کو بلا تعطل دستیاب بھی نہیں ہیں عمیر احمد آرائیںنے کہاکہ ایک جانب کورونا وائرس کی تباہ کاریاں ہیں تو دوسری طرف سبزی سے لے کر گوشت ،دودھ،آٹا ،چینی ،گھی ،ادویات اور غرض کہ ہر چیز کی قیمتوں میں آگ لگی ہوئی ہے اور غریب کی پہنچ سے دور ہوگئی ہیں انہوںنے کہاکہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنرسمیت تمام سرکاری اداروں کے دعوے صرف بیانات تک ہی محدود رہتے ہیںجبکہ ذخیرہ اندوز اشیاء کی مصنوعی قلت پیدا کر کے اشیاء خورو نوش کی قیمتیں بڑھائے جا رہے ہیں اور مہنگائی کو کوئی روکنے والا نہیں عمیر احمد آرائیںنے کہاکہ صنعتی علاقوں میںبجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے اکثر صنعتیں بند ہو گئی ہیں جس سے بے روزگاری بڑھ رہی ہے کیونکہ سندھ سے نکلے والی گیس کا پریشر جان بوجھ کر کم کردینے کی وجہ سے نہ صرف صنعتوں کا پہیہ روک گیا ہے بلکہ سی این جی اسٹیشن اور عام گھروں کے چولہے بھی بجھ گئے ہیں جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے انہوںنے کہاکہ جب صنعتوں کو بجلی اور گیس نہیں ملے گی اور ان کی قیمتیں بھی کم نہیں ہوںگی تو انڈسٹری کا پہیہ کہاںسے چلے گا اور صنعتی ترقی کیسے ہوگی عمیر احمد آرائیںنے کہاکہ اکثر صنعتی یونٹ بند ہونے سے ایکسپورٹ پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے جبکہ ایکسپورٹ معیشت میں ریڑ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے مگر حکومت نہ تو معیشت کی بحالی کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے اور نہ ہی ایکسپورٹ بڑھانے کے لئے صنعتوں کو ریلیف دیا جا رہا ہے انہوںنے کہاکہ دو سال میں معیشت تباہ ہو کر رہ گئی ہے جس کی وجہ سے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کا عمل بھی رک گیا ہے بلکہ اکثر صنعتکار بنگلہ دیش اور دیگر ممالک میں صنعتوں کو منتقل کرنے کا سوچ رہے ہیں کیونکہ نہ ملک میںسیاسی استحکام ہے اور نہ ہی معیشت کے لئے ماحول ساز گا رہے عمیر احمد آرائیںنے کہاکہ ان حالات میں ڈالرز اور سونے کے ریٹ کہاں پہنچ گئے ہیںجبکہ عوام کوچینی ،آٹا ،گھی اور دیگر اشیاء ضروریہ بھی سستے داموں دستیاب نہیںہیں جس کی وجہ سے غریب آدمی دو وقت کو روٹی کر ترس رہا ہے انہوںنے کہاکہ غیر ملکی قرضوں میں بے پناہ اضافہ ہو گیا ہے اور عوام مہنگائی کی وجہ سے بل بلا اٹھے ہیں جس سے انکی چیخیں نکل رہی ہیںجبکہ ادویات کی قیمتوں میں بھی تین سو فیصد تک اضافہ کردیا گیا ہے اور چینی مافیا سو ارب روپے سے زائد کما کر لندن فرار ہو گیاہے عمیر احمد آرائیں نے کہاکہ ملک میں کرپشن ، ذخیرہ اندوزی اور لا قانونیت عام ہوگئی ہے جس کی وجہ سے ملک میں عدم استحکام پیدا ہو تا جا رہا ہے

صنعتکاروں نے 7 فیصدپالیسی ریٹ ناکافی قرار دے دیا

 پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی انتہائی ضروری ہے،صدر سائٹ ایسوسی ایشن

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر عبدالہادی نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پالیسی ریٹ 7 فیصد پر برقرار رکھنے کو ناکافی قرار یتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پالیسی ریٹ 4 فیصد تک لایا جائے کیونکہ کورونا کی جان لیوا وبا کی موجودگی اور ملک میں جاری سنگین معاشی بحران کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی انتہائی ضروری ہے لہٰذا پالیسی ریٹ کم ازکم 4 سے 4.5 فیصد کیا جائے تاکہ کاروباری اور صنعتی سرگرمیوں کو بلارکاوٹ جاری رکھنے میں مدد مل سکے۔عبدالہادی نے ایک بیان میںکہا کہ خطے کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں پالیسی ریٹ بہت زیادہ ہے۔ بنگلا دیش میں پالیسی ریٹ 4 فیصد اور بھارت میں 4.50 فیصد ہے جبکہ پاکستان میں یہ شرح 7 فیصد ہے جو کہ بہت زیادہ ہے۔برآ مدکنندگان کو مسابقت کے قابل بنا نے کے لیے پالیسی ریٹ  میں کمی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بھی خطے کے دیگر ممالک کی طرح پالیسی ریٹ 2.50 فیصد کم کرکے 4 سے 4.50 فیصد تک لایا جائے جس سے پاکستانی برآمدکنندگان کو عالمی منڈیوں میں قیمتوں کی دوڑ کا باآسانی مقابلہ کر سکیں گے کیونکہ پالیسی ریٹ جتنا کم ہو گا اتنا ہی زیادہ صنعتوں کو فروغ ملے گا اور روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے، تجارتی خسارہ کم ہو گا نیز زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں گے۔ صدر سائٹ ایسوسی ایشن نے صنعتوں کی پیداواری لاگت کم کرنے کے لیے بجلی اور گیس کے نرخوں میں بھی کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی برآمدکنندگان کو خطے کے دیگر ممالک کے برآمدکنندگان کے برابر کاروباری مواقع فرہم کیے جائیں۔ ملکی برآمدات اگلے 2 سالوں میں 40 ارب ڈالر تک لے جانا مشکل کام نہیں۔ کورونا کی تباہ کاریوں کے بعد پاکستان کو چین، بنگلا دیش، بھارت کے منسوخ شدہ برآمدی آرڈرز ملنا شروع ہوگئے ہیں جس کا ہمیں  بھرپورفائدہ اٹھانا چاہیے۔


پاکستانی معیشت مزید لاک ڈائون کی متحمل نہیں ہو سکتی، شیخ امتیاز حسین

 حکومت تاجر برادری کو پریشان نہ کرے، صدرامریکا پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم 

 کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستانی معیشت اور کاروبار مزید لاک ڈائون کے متحمل نہیں ہو سکتے یہ بات امریکا پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم کے پریذیڈینٹ شیخ امتیاز حسین نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اس موقع پرچیئرمین ذیشان الطاف لوہیا،سیکرٹری جنرل سید ناصر وجاہت،جنید الرحمان ، ڈاکٹر زاہد انصاری، امان پیراوردیگر بھی موجود تھے شیخ امتیاز حسین نے کہاکہ پہلے بھی لاک ڈائون کاروبار کے لیے تباہ کن ثابت ہوئے ہیںاس لیے صرف ایس او پیز پر عمل درآمدکو یقینی بنایا جائے حکومت کاروبار پر پابندیاں لگا کر تاجر برادری کو پریشان نہ کرے انہوںنے کہاکہ ہزاروں کاروباری ادارے بند ہو نے سے لاکھوں ملازمین بے روز گار ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے ملازمت پیشہ افراد کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے انہوںنے کہاکہ پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے معیشت زبوں حالی کا شکار ہے موجودہ حالت میں بجلی اور گیس بھی مہنگی ہو گئی ہے جس کی وجہ سے صنعتکار پریشان ہیں چونکہ نہ تو گیس کا پریشر ہے اور نہ ہی وہ مکمل طور پر دستیاب ہے شیخ امتیاز حسین نے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹس میں بھی سخت مقابلے کا رجحان ہے معیار کے اعتبار سے بھی اور قیمت کے اعتبار سے بھی چونکہ عالمی تجارتی منڈی میں چین سب سے زیادہ چھایا ہوا ہے تجارتی اعتبار سے چین جیسی سپر پاور سے تجارت میں مقابلہ کرنا نہ صرف پاکستان بلکہ امریکا کے لیے بھی مشکل ہے انہوںنے کہاکہ ہمارے ملک کے سیاسی حالات غیر یقینی کی صورتحال کا شکار ہیں جس کی وجہ سے ملکی معیشت کسی طور سنبھلنے کا نام نہیں لے رہی ہے چونکہ غیر مستحکم حکومت کی وجہ سے بھی معیشت پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں شیخ امتیاز حسین نے کہا کہ ملک پر غیر ملکی قرضوں کا بوجھ بڑھتا ہی جا رہا ہے آئی ایم ایف ہمارے ملک کا بجٹ بنا تا ہے جس کی پالیسیوں کو رائج کرنے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان برپا ہوچکا ہے ڈا لر کی پرواز انتہائی بلند ہو رہی ہے اور وپے کی قد ر میں کمی ہوتی جارہی ہے انہوںنے کہاکہ ملک میں نئی صنعتیں نہ لگنے اور غیر ملکی سرمایہ کاری نہ ہونے کی وجہ سے بھی معاشی ترقی رک گئی ہے کیونکہ جب تک تاجروں اور صنعتکاروں کو مراعات نہیں دی جائیںگی اور انہیں صنعتوں کو چلانے کے لیے بجلی، گیس اور پانی ان کی ضروریات کے مطابق فراہم نہیں کیا جائے گا تب تک ملکی معیشت نہ تو ترقی کر سکتی ہے اور نہ ہی مہنگائی کا خاتمہ ہوسکتا ہے شیخ امتیاز حسین نے کہا کہ ملک میں عام مصنوعات اور اجناس کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ذخیرہ اندوز وں نے نا جائز طور پرآٹا،چینی،گھی ،تیل اور دیگر کھانے پینے کی اشیاء کا ناجائزطور پر ذخیرہ کرکے ان کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے جس کی وجہ سے مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے انہوںنے کہاکہ حالیہ کورونا وائرس کی دوسری لہر سے مارکیٹیںاور شاپنگ سینٹر ز شام6تک بند ہونے سے کاروبار پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے 


ملک سے پیا زکی بر آمد بحال کرنے کا فیصلہ

پی ایف وی اے نے پیا زکی بر آمد کے فیصلے سے پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کو مطلع کردیا ،وحید احمد

 پیاز کی بر آمد پر از خود پابندی کے فیصلے سے ملک میں پیاز کی قیمت مستحکم بنانے میں نمایاں مدد ملی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملک میں پیاز کی قیمت آسمان پر پہنچنے کے بعدغریب اور متوسط طبقے کی پہنچ سے دور ہوچکی ہے لیکن ملکی ایکسپورٹرز نے پیاز کی نئی فصل آتے ہی اس کا فائدہ قوم کو پہنچانے کے بجائے پیاز ایکسپورٹ کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت ملک بھرمیں پیاز کی قیمت 80روپے سے100روپے فی کلو تک پہنچنے کے بعد حکومت نے پیاز کی طلب کو پورا کرنے کے لیے پیاز کی ایکسپورٹ کو بند کرکے بیرون ممالک سے درآمد کرنے کی اجازت دی تھی لیکن اب جبکہ سندھ سمیت ملک میں پیاز کی نئی فصل تیار ہوکرمارکیٹ میں آنے لگی ہے اور اس کی قیمت مقامی مارکیٹ میں کم ہوکر 60روپے فی کلو پر آگئی ہے لیکن ملکی برآمد کنندگان نے پیاز کی ایکسپورٹ کرنے کی تیاریاں دوبارہ شروع کردی ہیں۔بر آمد کنندگان نے پیاز کی بر آمد بحال کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایران سے آلو اور پیاز کی در آمد پر پابندی عائدکرنے کا بھی مطالبہ کردیاہے ۔اس حوالے سے پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پی ایف وی اے)کے سرپرست اعلیٰ وحید احمد نے کہا کہ پیاز کی بر آمد بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور  27نومبر سے پیاز کی بر آمد شروع کردی جائے گی،پی ایف وی اے نے پیا زکی بر آمد کے فیصلے سے پلانٹ پروٹیکشن ڈپارٹمنٹ کو مطلع کردیا ہے ۔وحید احمد کا کہنا تھا کہ پیاز کی بر آمد پر از خود پابندی کے فیصلے سے ملک میں پیاز کی قیمت مستحکم بنانے میں نمایاں مدد ملی ،پیاز کی قیمت بر آمد معطل ہونے سے قبل 2800 روپے فی من تھی،سندھ میں پیاز کی بھرپور فصل آنے اور سپلائی مستحکم ہونے سے قیمت 1300 روپے فی من پر آگئی ہے،کاشتکاروں کو پیاز کی بہتر قیمت کی فراہمی کے لیے بر آمد بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا،اس وقت سندھ کی پیاز بھرپور ہے اور بر آمد کنندگان کے ساتھ کسانوں کو بھی فائدہ ہوگا،پی ایف وی اے کے سرپرست اعلیٰ نے حکومت سے ایران سے آلو اور پیاز کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کا بھی مطالبہ کیا تا کہ پیاز کی بر آمد کے ذریعے ملک کے لیے قیمتی زرمبادلہ کے حصول کو ممکن بنایا جاسکے۔

تھر میں بے دخل لوگوں کو بحال کیا جائے، محمد علی شاہ

 کوئلے کے نام پر تھر کی ترقی روکی ، لوگوں کو جبری بے دخلیوں، ذرائع معاش کے خاتمے کے علاوہ کچْھ نہیں دیا گیا

 تھر منصوْبوں کے لیے حصوْلِ اراضی میں ہونے والی نا انصافیوں نے ترقی و خوْشحالی کا خاتمہ کر دیا، جان محمد ھالیپوٹو

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سول سوسائٹی کے نمْائندوں نے تھر میں بغیر کسی پالیسی جاری حصول اراضی اور بے خانما لوگوں کی بحالی و آباد کاری میں بڑھتی ہوئی بے ضابطگیوں اور انسانی حقوْق کی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اْنہوں نے حکوْمت سے مْطالبہ کیا ہے کہ تھر میں کوئلہ کی کان کنی اور بجلی گھروں کے قیام کے لیے حصوْل اراضی اور بے خانما لوگوں کی بحالی و آبادکاری سے مْتعلق عوام دوست پالیسی کا اجرا کیا جائے۔ مجوزہ پالیسی تھر کے مقامی لوگوں کی مشاورت اور شراکت سے تشکیل دی جائے اور اس پالیسی میں مقامی لوگوں کے منفرد حالات زندگی اور اور اْن کے منفرد حقوْقِ اراضی کو مدِنظر رکھا جائے۔ اْنہوں نے اِن خیالات کا  اظہار الائنس فار کلائمیٹ جسٹس اینڈ کلین انرجی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی ایک آن لائن پریس کانفرنس میں کیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوْئے پاکستان فشر فوک فورم کے چیئر مین محمد علی شاہ نے کہا کہ حکوْمت نے تھر کے لوگوں سے وعدہ کیا تھا کہ وہ کوئلے کے منصوْبوں کے ذریعے مقامی لوگوں کی زندگیوں میں ترقی اور خوْشحالی لائے گی۔ تاہم  عملی طور پر کوئلہ کے اِن منصوْبوں کے لیے حصوْلِ اراضی میں ہونے والی بے ضابطگیوں اور نا انصافیوں نے ترقی و خوْشحالی کے اْس حسین خواب کو ایک ڈراؤنے خوب میں بدل دیا ہے۔ کوئلہ کے نام پر تھر میں ہونے والی نام نہاد ترقی نے تھر کے مقامی لوگوں کو جبری بے دخلیوں، ذرائع معاش کے خاتمہ، بے بسی، غربت اور احساسِ محروْمی کے علاوہ کچْھ نہیں دیا۔ اْنہوں نے کہا کہ تھر میں کوئلہ کے منصوبوں کے لیے حصوْل اراضی اور بے خانما لوگوں کی بحالی و آبادکاری سے متعلق فیصلہ سازی میں مرکزیت، افسر شاہی کے صوابدیدی اختیارات اور عدم شفافیت کی وجہ سے مقامی لوگوں کا جینا دو بھر ہو گیا ہے۔ معاوضوں کی ادائیگیوں میں ہونے والی غیر ضروْری تاخیر پر اظہارِ تشویش کرتے ہوْئے اْنہوں نے کہا کہ موجوْدہ ناگفتہ بہ حالات کا فائدہ صرف ان نجی کمپنیوں کو ہو رہا  ہے جو آئے روزہزاروں ایکڑ زمین ہتھیا رہی ہیں۔ اْنہوں نے مطالبہ کیا کہ مجوزہ پالیسی کے اجراء تک تھر میں کسی بھی نئی حصوْل اراضی کو فی الفور بند جائے۔


چینی مین لینڈ پر نوول کرونا وائرس کی مقامی منتقلی کے 7 نئے کیسز رپورٹ



بیجنگ(ایچ ایم نیوز)چینی مین لینڈ پر نوول کرونا وائرس کے جمعہ کو 16 نئے مصدقہ کیسز کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن میں سے 7 مقامی منتقلی کے اور 9 درآمدی کیسز ہیں۔چین کے قومی صحت کمیشن نے ہفتہ کے روز اپنی روزانہ کی رپورٹ میں کہا کہ مقامی طور پر منتقل ہونے والے کیسز میں سے 5 تیانجن اور 2 شنگھائی سے رپورٹ ہوئے ہیں۔کمیشن نے کہا کہ جمعہ کے روز بیماری سے متعلق کوئی نئی اموات یا مشتبہ کیسز رپورٹ نہیں ہوئے۔کمیشن نے کہا کہ تمام 9 نئے درآمدی کیسز شنگھائی میں رپورٹ ہوئے ہیں۔جمعہ کے آخر تک مین لینڈ میں مجموعی طور پر 3 ہزار 761 درآمدی کیسز کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ان میں سے 3ہزار 465 کو صحت یابی کے بعد ہسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے اور 296 بدستور ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ درآمدی کیسز میں سے کسی بھی موت کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔جمعہ کے روز چینی مین لینڈ میں صحت یابی کے بعد نوول کرونا وائرس کے 19 مریضوں کو ہسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے۔جمعہ تک مین لینڈ میں بدستور زیر علاج 308 مریضوں سمیت نوول کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی کل تعداد 86 ہزار 414 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 1 کی حالت تشویشناک ہے۔اب تک  مین لینڈ پر 81 ہزار 472 مریضوں کو صحت یابی کے بعد ہسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے اور اس بیماری کے باعث 4 ہزار 634 افراد کی موت ہوئی ہے۔کمیشن کے مطابق مین لینڈ پر نوول کرونا وائرس کے کوئی مشتبہ کیسز موجود نہیں ہیں جبکہ جمعہ کے روز 1 ہزار 6 افراد کو فارغ کیے جانے کے بعد 11 ہزار 892 افراد بدستور طبی نگرانی میں ہیں۔جمعہ کے روز ہی مین لینڈ پر باہر سے آنیوالے افراد میں سے 18 نئے بغیر علامات والے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور کسی بھی بغیر علامات والے کیس کی مصدقہ کیس کی حیثیت سے دوبارہ درجہ بندی نہیں کی گئی۔مین لینڈ پر باہر سے آنیوالے 374 کیسز سمیت مجموعی طور پر بغیر علامات والے 378 کیسز ابھی تک طبی نگرانی میں ہیں ۔جمعہ کے اختتام تک ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطہ(ایس اے آر)میں نوول کرونا وائرس کے باعث 108 اموات سمیت 5 ہزار 517 مصدقہ کیسز، مکا ایس اے آر میں 46 کیسز اور تائیوان میں 7 اموات سمیت 611 کیسز سامنے آنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ہانگ کانگ ایس اے آر میں مجموعی طور پر نوول کرونا وائرس کے 5 ہزار 239 مریضوں کو صحت یابی کے بعد ہسپتالوں سے فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ مکا ایس اے آر میں 46 اور تائیوان میں 546 مریضوں کو ہسپتالوں سے فارغ کیا گیا ہے۔


دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 5 کروڑ 75 لاکھ 17 ہزار 850 ہو گئی



بیجنگ(ایچ ایم نیوز)جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے مرکز برائے سسٹمز سائنس اینڈ انجینئرنگ کی جانب سے جاری کردہ شدید متاثرہ ممالک میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ عالمی کیسز کے تازہ ترین اعداد وشمار مندرجہ ذیل ہیں جو 21 نومبر کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے جاری کیے گئے ہیں۔دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 5 کروڑ 75 لاکھ 17 ہزار 850 ہو گئی ہے۔ امریکہ 1 کروڑ 19 لاکھ 10 ہزار 857 تصدیق شدہ کیسز کے ساتھ نوول کرونا وائرس سے متاثرہ ممالک میں سرفہرست ہے۔90 لاکھ 4 ہزار 365 تصدیق شدہ کیسز کے ساتھ بھارت دوسرے جبکہ 60 لاکھ 20 ہزار 164 تصدیق شدہ کیسز کے ساتھ برازیل تیسرے نمبر پر موجود ہے۔چوتھے نمبر پر موجود شدید متاثرہ ملک فرانس میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 21 لاکھ 60 ہزار 343 اور پانچویں نمبر پر موجود ملک روس میں تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 20 لاکھ 23 ہزار 25 ہو گئی ہے۔15 لاکھ 56 ہزار 730 تصدیق شدہ کیسز کے ساتھ سپین چھٹا اور 14 لاکھ 77 ہزار 214 تصدیق شدہ کیسز کے ساتھ برطانیہ ساتواں شدید متاثرہ ملک ہے۔13 لاکھ 59 ہزار 42 تصدیق شدہ کیسز کے ساتھ ارجنٹائن آٹھویں اور 13 لاکھ 45 ہزار 767 تصدیق شدہ کیسز کے ساتھ اٹلی نویں نمبر پر موجود ہے۔چین میں نوول کرونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 92 ہزار 588 ہے۔


چینی وزیر خارجہ کا انسانیت کے بہتر مستقبل کے لئے اتحاد اور تعاون پر زور

 چین دوسرے ممالک کے ساتھ وبا پر قابو پانے اور علاج بارے اپنے تجربات کا تبادلہ  جاری   رکھے گا، دنیا بھر کے ممالک کو  بات چیت  اور باہمی اعتماد  کے فروغ کے ذریعے اپنے خطوں میں امن اور ترقی کو تحفظ دینے کی ضرورت ہے، عالمی تھنک ٹینک اجلاس سے آن لائن خطاب




بیجنگ(ایچ ایم نیوز)چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے دنیا بھر کے ممالک سے کوویڈ19-کی وبا سے اتفاق رائے پیدا کرنے اور طاقت حاصل  کرنے پر زور دیتے ہوئے  انسانیت کے بہتر مستقبل کے لئے مل کر کام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وانگ نے ان خیالات کا اظہار ملائیشیا کی  خارجہ پالیسی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام عالمی تھنک ٹینک اجلاس سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے کیا۔کوویڈ19-کے خلاف جنگ  میں جلد از جلد کامیابی حاصل کرنے کے لئے دنیا بھر کے ممالک سے اتحاد اور تعاون کو فروغ دینے پر زور دیتے ہوئے  وانگ نے کہا کہ چین دوسرے ممالک کے ساتھ وبا پر قابو پانے اس کے علاج کے حوالے سے اپنے تجربات کا تبادلہ  جاری  اور ضرورت مند ممالک اور علاقوں کوحمایت اور مدد فراہم  کرتے ہوئے کوویڈ19-ویکسینز کو عالمی سطح پرعوامی چیز بنانے کے لئے اپنے وعدے کو پورا کریگا۔چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ دنیا بھر کے ممالک کو مستحکم کثیر الجہتی  تعاون کے ذریعے عالمی نظام حکمرانی کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ چین کثیرالجہتی کی حمایت اور اس پر عمل جاری رکھتے ہوئے  اقوام متحدہ کی مرکزیت  کے ساتھ بین الاقوامی نظام کو مضبوطی سے تھامے رکھے گا۔وانگ نے کہا کہ  اس کے  ساتھ  ساتھ وسیع مشاورت ، مشترکہ شراکت اور مشترکہ فوائد کے اصولوں کے تحت چین گورننس کے عالمی  نظام میں ضروری اصلاحات اور بہتری کو فروغ دینے کے لئے تمام ممالک کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا، تاکہ مساوات اور کارکردگی میں زیادہ مناسب طریقے سے توازن پیدا کرتے ہوئے عالمی چیلنجز کا جواب دیا جا سکے اور ابھرتی ہوئی منڈیوں اور ترقی پذیر ممالک کے جائز اور اصولی مطالبات کی  زیادہ تیزی اور موثر طریقے سے عکاسی کی جاسکے۔وانگ نے کہا کہ دنیا بھر کے ممالک کو زیادہ سے زیادہ کشادگی اور ہم آہنگی کے ذریعے عالمی معاشی بحالی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔وانگ نے کہا کہ جامع علاقائی اقتصادی شراکت (آر سیپ)  جس پر کچھ دن پہلے باضابطہ دستخط ہوئے  سے دنیا کے سب سے بڑے آزاد تجارتی علاقے کاقیام عمل میں آیا، انہوں نے مزید کہا کہ چین  لوگوں کی آمدورفت اور سامان کی نقل وحمل اور رسد کے عالمی سلسلوں کو مستحکم رکھنے  کے لئے تیزرفتار راستوں اور گرین لینز کو بہتر بنانے کے لئے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا۔وانگ نے کہا کہ چین  کھلے پن،اعلی معیار کے کھلے نئے معاشی نظام کے قیام،جدیداعلی معیاری بیلٹ اینڈ روڈ تعاون اور عالمی معیشت کی جلدازجلد بحالی میں شراکت کے لئے یکساں مفاد پر مبنی حکمت عملی پر عمل پیرا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے ممالک کو  بات چیت  اور باہمی اعتماد  کے فروغ کے ذریعے اپنے خطوں میں امن اور ترقی کو تحفظ دینے کی ضرورت ہے۔


ہانگ کانگ نے کوویڈ19-کیسز میں اضافے کے بعد سماجی دوری کے اقدامات سخت کردئے



ہانگ کانگ (ایچ ایم نیوز) ہانگ کانگ نے کوویڈ19-کے مصدقہ کیسز دوبارہ سامنے آنے کے بعد سماجی دوری کے اقدامات کو سخت کردیا ہے، ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے (ایچ کے ایس اے آر) کی  چیف ایگزیکٹو نے اس صورتحال کو کافی حد تک پریشان کن قرار دیاہے۔ایچ کے ایس اے آر حکومت نے ہفتے کی صبح ایک بیان میں کہا کہ بارز ، نائٹ کلبوں اور سماجی اجتماعات کے انعقاد کے لئے پارٹی رومز سمیت تقریبات کے احاطے میں براہ راست پرفارمنس اور ڈانس کو معطل کردیا جائے گا۔نئے اقدامات اتوار سے شروع ہوکر پانچ دن تک موثررہیں گے۔ہانگ کانگ میں جمعہ کے روز کوویڈ-19 کے 26 مزید نئے مصدقہ کیسز اور 40 سے زائد ابتدائی تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوئے  جن کے حوالے سے  خوراک اور صحت بیورو کے ترجمان نے کہا کہ یہ معاشرے میں خاموش منتقلی  کا اشارہ ہے۔ایچ کے ایس اے آر کی چیف ایگزیکٹو کیری لام نے بھی ہفتے کی صبح اپنی فیس بک پوسٹ میں اس پریشان کن صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جمعہ کی شام ہونے والے اجلاس میں  وضع کردہ مزید اقدامات کوبھی جلد جاری کیا جائے گا۔


ایپیک کے اقتصادی رہنمائوں کا وبا ء کے بعد بحالی کے لئے مشترکہ کوششوں کاعہد

 کوویڈ19-کے چیلنجز پر قابو پانے اور سب کے لئے خوشحالی کے نئے اور ابھرتے ہوئے مواقع کا ادراک کرنے کے لئے ہمارے مربوط عمل اور تعاون کی پہلے سے کہیں زیادہ اہمیت ہے،مشترکہ اعلامیہ 


کوالالمپور (ایچ ایم نیوز)ایشیا بحرالکاہل  اقتصادی تعاون(ایپیک) کے اقتصادی رہنمائوں نے کوویڈ19-وباء  کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی کوششوں کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے وبا کے بعد مربوط انداز میں معاشی بحالی پر زور دیا ہے۔اس بلاک نے علاقائی تعاون کے لئے ایک نیا طویل المیعاد بلیو پرنٹ بھی شروع کیا، جس میں کھلی ، متحرک ، لچکدار اور پر امن ایشیا  بحرالکاہل کمیونٹی کا تصور پیش کیاگیا ہے۔ورچوئل طور پر منعقدہ 27 ویں ایشیا بحرالکاہل  اقتصادی تعاون اقتصادی رہنماں کے اجلاس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے ملائیشیا کے وزیر اعظم محی الدین یاسین نے کہا کہ وبا کے بعد بحالی کے لئے ایشیا بحرالکاہل  اقتصادی تعاون  مرکزی کردار ادا کرے گی۔اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ میں ایشیا بحرالکاہل  اقتصادی تعاون کے اقتصادی رہنماوں نے صحت  اور معیشت کے حوالے سے انتہائی مشکل بحرانوں کے حامل   کوویڈ-19  اور اس کے معاشی اثرات سے  ایشیا بحرالکاہل خطے کی کامیاب بحالی کے لئے ایک ساتھ کھڑے رہنے کے لئے اپنے عزم کا اعلان کیا۔ایشیا بحرالکاہل  اقتصادی تعاون کے اجلاسوں کی رواں سال میزبانی کرنے والے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور  کے نام پر کوالالمپور اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ہم اپنی عوام کی زندگیوں  اور ان کی صحت کے تحفظ کے لئے پرعزم ہیں۔ ہم مضبوط ، متوازن ، جامع ، پائیدار ، جدید اور محفوظ معاشی نمو کے راستے پر خطے کی بحالی کا سفر شروع کرنے کا عزم کرتے ہیں۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کوویڈ-19کے چیلنجز پر قابو پانے اور سب کے لئے خوشحالی کے نئے اور ابھرتے ہوئے مواقع کا ادراک کرنے کے لئے ہمارے مربوط عمل اور تعاون کی پہلے سے کہیں زیادہ اہمیت ہے۔اقتصادی رہنماں کے اجلاس کی صدارت کے بعد  محی الدین نے پریس  کانفرنس  میں کہا کہ مجموعی طور پر وباکے اثرات پر قابو پانے کے لئے علاقائی تعاون بہت ضروری ہے۔ ایپیک  کے اقتصادی رہنما معلومات جمع کرنے اور ان کا تبادلہ کرنے، طبی اور کھانے پینے کی اشیا کے ترسیلی  سلسلے  کھولنے  اور پالیسی ردعمل کو مربوط کرنے کے لئے جمع ہوئے۔


ٹرمپ کے بڑے بیٹے کا نوول کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا


واشنگٹن(ایچ ایم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر کے نوول کرونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آ گیا ہے۔مقامی میڈیا کے مطابق ٹرمپ جونیئر کے ایک ترجمان نے کہا کہ ہفتے کے شروع میں ڈون کے ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا ہے اور اس نتیجے کے بعد سے ہی وہ اپنے کیبن میں قرنطینہ کر رہے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ ان میں اب تک بیماری کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں اور وہ طبی طور پر تجویز کردہ نوول کرونا وائرس کے رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہیں۔اکتوبر کے اوائل میں 14 سالہ بیرن ٹرمپ میں بیماری کی تشخیص کے بعد صدر کے بچوں میں سے ٹرمپ جونیئر وائرس کا نشانہ بننے والے دوسرے فرد ہیں۔گزشتہ ماہ صدر اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ کے نوول کرونا وائرس ٹیسٹ کے نتائج بھی مثبت آئے تھے۔


ترک صدر اور سعودی شاہ کا فون پر دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

باہمی تعلقات کو بہتر بنانے اور مسائل کے حل کیلئے بات چیت کے چینلز کو کھلا رکھنے پر اتفاق


استنبول (ایچ ایم نیوز)ترکی کے صدر رجب طیب  اردوغان اور سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبد العزیز آل سعود نے فون پر گفتگو کے دوران دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ترکی کے صدارتی دفتر نے ہفتے کے روز  ایک تحریری بیان میں بتایا کہ صدر اردوغان اور شاہ سلمان نے باہمی تعلقات کو بہتر بنانے اور مسائل کے حل کے لئے بات چیت کے چینلز کو کھلا رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماں نے جی 20 رہنماوں کے سربراہی اجلاس پر بھی تبادلہ خیال کیا، جو رواں سال سعودی عرب کی زیر صدارت 21 اور 22 نومبر کو منعقد ہوگا۔


چین کے ہینان میں 5 جی کے 40 ہزار سے زائد بیس اسٹیشنز تعمیر


ژینگ ژو(ایچ ایم نیوز)چین کے وسطی صوبہ ہینان میں 15 نومبر تک 5 جی کے 40 ہزار 192 بیس اسٹیشنز تعمیر کیے گئے ہیں۔ہینان کی مواصلات انتظامیہ کے مطابق 5 جی کے بنیادی ڈھانچے اور سہولیات کی تعمیر اور ترقی کیلئے صوبے نے 10 ارب 14 کروڑ یوآن(تقریبا1 ارب 50  کروڑ امریکی ڈالر) سرمایہ کاری کی ہے۔انتظامیہ نے مزید کہا کہ رواں سال کے آغاز سے لیکر نومبر کے وسط تک اس نے 32 ہزار 121 ایسے اسٹیشنوں کی تعمیر شروع کی ہے اور 29ہزار 508 نئے اسٹیشن کھولے ہیں۔صحت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے صوبائی محکمے کے مطابق صوبے میں 5 جی کے بیس اسٹیشنوں نے کانٹی سطح سے اوپر کے تمام شہری علاقوں کا احاطہ کیا ہے۔ہینان نے صنعتی انٹرنیٹ ، صحت کی نگہداشت، نقل وحمل اور دیگر شعبوں میں 5 جی ٹیکنالوجی کے استعمال کو بڑھاوا دیا ہے۔مئی میں صوبائی حکومت کے جاری کردہ 3 سالہ منصوبے کے مطابق 2022 تک ہینان میں 5 جی بیس اسٹیشنوں کی تعداد 1 لاکھ 68 ہزار  تک پہنچ جائیگی۔


بیرونی عناصر اپنے ملکی ایجنڈے کیلئے افغانستان کو استعمال نہ کریں:چین

 عالمی برادری کو افغان عوام کی خواہش کا احترام  اور یہ یقینی بنانا چاہئے کہ امن عمل افغان زیرقیادت اور افغان ملکیت  میں ہو، افغان صورتحال کا خطے کے امن و استحکام پر براہ راست اثر  پڑتا ہے،اقوام متحدہ میں چینی نائب مستقل نمائندے کا اظہار خیال

اقوام متحدہ(ایچ ایم نیوز)چین کے ایک نمائندے نے  افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اعلی سطح غیر رسمی اجلاس میں کہا ہے کہ بیرونی عناصر اپنے ملکی ایجنڈے کی خاطر  افغانستان کے مسئلے کو استعمال نہ کریں۔اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے  گینگ شوانگ نے سلامتی کونسل کے ارکان ایسٹونیا،جرمنی اور انڈونیشیا کے مشترکہ زیر اہتمام اور افغانستان، فن لینڈ، ناروے اور قطرکے باہمی تعاون سے بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری کو افغان عوام کی خواہش کا احترام کرنا چاہئے اور یہ یقینی بنانا چاہئے کہ امن عمل افغان زیرقیادت اور افغان ملکیت  میں ہو۔ بیرونی عناصر کوئی حل مسلط نہ کریں اور اپنے داخلی ایجنڈے کو پورا کرنے کے لئے افغان مسئلہ کو استعمال نہ کریں۔افغانستان کو ایشیا کا دل قرار دیتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ افغان صورتحال کا خطے کے امن و استحکام پر براہ راست اثر  پڑتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ  چونکہ اب امن اور مفاہمت کا عمل ایک نازک مرحلے میں داخل ہوگیا ہے  لہذا افغانستان  کے مستقبل  کا فیصلہ  کرنے دیا جائے  ۔افغانستان کے حوالے سے چین کا موقف بیان کرتے ہوئے  گینگ نے کہا کہ چین 12 ستمبر کو دوحہ میں شروع ہونے والے  پہلے  بین الافغان مذاکرات  کا خیرمقدم کرتا ہے، جو  کئی  دہائیوں سے جاری اس تنازعہ کے خاتمے کا ایک موقع مہیا کرتا ہے۔چینی  سفیر نے کہا کہ افغانستان کے ایک قریبی پڑوسی کی حیثیت سے ، چین کو پوری امید ہے کہ اس میں شامل فریقین امن مذاکرات کے ذریعے اختلافات کو ختم  اور جنگ ختم کرتے ہوئے ایک ایسا موثر سیاسی حل تلاش کر سکتے ہیں جو  جلد ازجلد افغانستان میں امن ، استحکام اور ترقی لائے گا۔


چین کی مرکزی حکومت کی ہانگ کانگ کے امور میں غیر ملکی مداخلت کی مذمت

 چینی حکومت اپنی خودمختاری ، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا تحفظ  کرنے اور ہانگ کانگ کے معاملات میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کی مخالفت کرنے کے لئے پرعزم ہے،ترجمان 


بیجنگ (ایچ ایم نیوز)چین کی مرکزی حکومت کے  ایک ترجمان نے  نام نہاد "فائیو آئیز" انٹیلی جنس اتحاد کی جانب سے ہانگ کانگ خصوصی  انتظامی خطے (ایچ کے ایس اے آر)کی قانون ساز کونسل(لیگکو)کے نااہل قرار دئے گئے ارکان  کی بحالی کے غیر معقول مطالبے پر مبنی بیان کی شدید مذمت کی ہے۔ریاستی  کونسل کے ہانگ کانگ اور مکا ئوامور کے دفتر کے ترجمان نے کہا کہ  ایچ کے ایس اے آر حکومت کی جانب سے  نا اہل  قرار دئے گئے ہانگ کانگ کے چار  قانون ساز اراکین نے  بیرونی ممالک سے ہانگ کانگ پر پابندیاں عائد کرنے کی درخواست کی تھی۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ان کے اقدامات ان کے عہدوں کے لئے لازمی  متعلقہ قانونی تقاضوں اور شرائط کو پورا کرنے میں ناکام رہے۔ترجمان نے کہا کہ ایسے افراد کو نااہل قرار دینا ہانگ کانگ قانون ساز کونسل  کو دوبارہ  اس کے کام پر واپس لانے کے ساتھ ساتھ امور کی آسانی کے ساتھ انجام  دہی کے لئے موزوں ہے۔ترجمان نے زور دیا کہ یہ بیان حقائق  کے منافی ہے اور چینی حکومت اپنی خودمختاری ، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کا تحفظ  کرنے اور ہانگ کانگ کے معاملات میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کی مخالفت کرنے کے لئے پرعزم ہے۔


بادام کھانے کا بہترین طریقہ کونسا ہے؟

 


 اگر بے وقت بھوک لگے تو چپس یا بسکٹ کی بجائے مٹھی بھر بادام کھالیں، یہ وہ مثالی گری ہے جسے دن بھر کھایا جاسکتا ہے، جس سے نہ صرف جسمانی توانائی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ متعدد طبی مسائل کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق بادام متعدد اجزاءکے حصول کا قدرتی ذریعہ ہے جن میں پروٹین اور صحت بخش چربی قابل ذکر ہیں۔

بادام وٹامن ای، غذائی فائبر، میگنیشم، کاپر، زنک، آئرن، پوٹاشیم اور کیلشیئم سمیت 15 غذائی اجزاء جسم کو فراہم کرتے ہیں۔

مگر بادام کو کھانے کے طریقے کے حوالے کافی غلط فہمیاں بھی پائی جاتی ہیں، جن کے بارے میں ماہرین طب کی رائے درج ذیل ہے۔

کیا بادام روز کھانا نقصان دہ تو نہیں؟

بادام غذائی اجزا سے بھرپور میوہ ہے اور نظام صحت کے لیے متعدد طریقوں سے فائدہ مند ہے، یہ دل کے لیے تو بہت زیادہ فائدہ مند ہے جبکہ کولیسٹرول کی سطح کم کرتا ہے۔ اسی طرح یہ ہیموگلوبن A1C کی سطح میں کمی لاتا ہے جو کہ ذیابیطس کا خطرہ بڑھاتا ہے جبکہ بادام کھانے سے بلڈگلوکوز لیول کو ریگولیٹ کرنے میں بھی مدد ملتی ہے، تو ان کا روزانہ استعمال صحت مند طرز زندگی اور جسمانی وزن کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

کیا بادام چھلکے کے ساتھ کھانے چاہئے یا اتار کر؟

بادام پر موجود براﺅن چھلکا بھی متعدد فوائد کا حامل ہوتا ہے، اس میں پولی فینولز کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اور یہی اسے فائبر سے بھرپور میوہ بھی بناتا ہے۔

کیا فریج میں رکھنے سے باداموں کی غذائیت متاثر ہوتی ہے؟

فریج کسی بھی طرح باداموں کی غذائیت پر منفی اثرات مرتب نہیں کرتا، درحقیقت اس سے بادام کی زندگی بڑھانے میں مدد ملتی ہے۔

روسٹڈ بادام صحت بخش ہیں؟

اس حوالے سے کافی غلط فہمی پائی جاتی ہے مگر روسٹنگ سے باداموں پر کوئی منفی اثرات مرتب نہیں ہوتے، بس اس میں موجود پانی کی سطح ختم ہوجاتی ہے جس کے نتیجے میں دیگر ذائی اجزا کا اجتماع بڑھ جاتا ہے۔

بادام بھگو کر کھانا حافظے کے لیے فائدہ مند؟

حافظے کو تیز کرنے کے لیے بہت زیادہ بادام کھانے کی ضرورت نہیں، بس 8 سے 10 باداموں کو رات کو پانی میں بھگو کر صبح کھانا ہی موثر ثابت ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق پانی میں بھگو کر بادام کھانا غذائی اجزا کو جسم میں آسانی سے جذب ہونے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں موجود وٹامن بی سکس پروٹینز کے میٹابولزم میں مدد دیتا ہے، جس سے دماغی خلیات میں آنے والی خرابیوں کی مرمت میں مدد ملتی ہے۔

تو بادام کھانے کا بہترین طریقہ کونسا ہے؟

باداموں کے استعمال کا بہترین طریقہ بس وہی ہے جو آپ کو پسند ہو، بس بہت زیادہ کھانے سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ اعتدال ہی فائدہ پہنچاتا ہے، کسی بھی چیز کی زیادتی نقصان دہ ہوتی ہے۔


ایپل نے نیا آئی پیڈ ائیر اور آٹھویں نسل کا آئی پیڈ پیش کر دیا

  آج ایپل نے اپنے نئے ٹیبلٹس متعارف کرائے ہیں۔ آئی پیڈ ائیر(iPad Air)کو ایپل نے نئے ڈیزائن کے ساتھ پیش کیا ہے۔چھوٹی سکرین بیزل کے اس ٹیبلٹ میں ایپل نے لائنٹنگ کی بجائے یو ایس بی – سی پورٹ کو شامل کیا ہے۔اس ٹیبلٹ کا ڈسپلے 10.9 انچ لیکوئیڈ ریٹینا ہے، جس کی ریزولوشن 2360×1640 پکسل ہے۔





اس ٹیبلٹ میں ٹچ آئی ڈی کو ٹاپ پر لگے پاور بٹن میں مربوط کیا گیا ہے۔ایپل نے اس میں اپنا نیا اے 14 بائیونک(A14 Bionic) چپ سیٹ استعمال کیا ہے۔اس چپ سیٹ کو 5 این ایم پروسس پر بنایا گیا ہے۔5 این ایم پروسس پر بنا یہ انڈسٹری کا پہلا چپ سیٹ ہے۔اس چپ سیٹ میں 6 کور سی پی یو ہے جس میں دو ہائی پروفارمنس کورز اور چار ہائی ایفی شنسی کورز ہیں۔ پرفارمنس کے لحاظ سے یہ پچھلے آئی پیڈ ائیر سے 40 فیصد بہتر ہے۔اس کا جی پی یو 30 فیصد تیز رفتار ہے۔اس ٹیبلٹ کا رئیر کیمرہ f/1.8 اپرچر کے ساتھ 12 میگا پکسل کا ہے جو 60fps پر 4Kویڈیو ریکارڈنگ،240fps سلوموشن اور بہتر ویڈیو سٹیبلایشن کو سپورٹ کرتا ہے۔اس کا سیلفی کیمرہ f/2.0 اپرچر کے ساتھ 7 میگا پکسل کا ہے جو 60fps پر 1080p ویڈیو ریکارڈنگ کر سکتا ہے۔اس ٹیبلٹ میں وائی فائی 6، ڈوئل بورڈ سپیکر کے ساتھ ساتھ ایپل پنسل کی سپورٹ ہے۔نئے آئی پیڈ ائیر میں آئی پیڈ او ایس 14 انسٹال ہے۔ یہ اگلے ماہ سلور، سپیس گرے، روز گولڈ، گرین اور سکائی بلیو رنگوں میں دستیاب ہوگا۔ اس کے وائی فائی اونلی ماڈل کی قیمت 599 ڈالر سے شروع ہوگی جبکہ وائی فائی اور سیلولر ماڈل کی قیمت 729 ڈالر سے شروع ہو گی۔ اس کے 256 جی بی سٹوریج ماڈل کی قیمت 749 ڈالر اور 879 ڈالر بھی ہوگی۔




ایپل نے آٹھویں نسل کا آئی پیڈ(2020) بھی پیش کیا ہے۔ایپل نے اس میں اے 12 بائیونک چپ سیٹ استعمال کی ہے، جس میں 6 کور سی پی یو اور 4 کور جی پی یو ہے۔اس ٹیبلٹ کا ڈسپلے 10.2 انچ ۔ اس کے وائی فائی اونلی ماڈل کی قیمت 329 ڈالر اور وائی فائی پلس سیلولر ماڈل کی قیمت 459 ڈالر ہے۔یہ قیمت اس کے 32 جی بی بی ماڈل کی ہے۔ ایپل نے اسے 128 جی بی ماڈل میں بھی پیش کیا ہے، جس کی قیمت 429 ڈالر اور559 ڈالر ہے۔ اس کے پری آرڈر شروع ہو چکے ہیں جبکہ اس کی فراہمی کاآغاز جمعے سے ہوگا۔ اسے سلور، سپیس گرے اور گولڈ رنگوں میں پیش کیا گیا ہے۔

 

گلی سڑی سبزیوں سے یو وی روشنی جذب کرنے والا مٹیریئل تیار

سڑی گلی سبزیوں سے ایک ایک ٹھوس مٹیریئل تیار کیا گیا ہے جو سورج سے آنے والی دھوپ میں موجود بالائے بنفشی (الٹراوائلٹ) شعاعوں کو جذب کرکے انہیں متبادل توانائی کی صورت دے سکتا ہے۔ اس اختراع کو اس سال کا جیمز ڈائسن ایوارڈ دیا گیا ہے۔

فلپائن کے 27 سالہ انجینیئر کاروے مائگ نے اپنی ایجاد پر کئی برس صرف کئے ہیں اور اس کے بدولت انہیں 30 ہزار برطانوی پاؤنڈ کا کا جیمز ڈائسن انعام بھی دیا گیا ہے۔ اس مقابلے کے لیے دنیا بھر سے 1800 ماہرین نے اپنی نت نئی ایجادات پیش کی تھیں۔  کاروے نے اس ایجاد کو ’اوریئس‘ کا نام دیا گیا ہے جو قطبین پر رات کو پراسرار روشنی نظر آنے کے عین اصولوں پر کام کرتا ہے۔

فصلوں کے بچے کچھے اجزا اور ناقابل نوش پھلوں اور سبزیوں سے بناہوا اوریئس میٹریئل کسی بھی دیوار اور کھڑکی پر لگایا جاسکتا ہے۔ یہ زبردست مٹیریئل پہلے سورج سے بالائے بنشفی شعاعیں جذب کرتا ہے اور انہیں دوبارہ نظر آنے والی روشنی کی صورت میں خارج کرتا ہے۔ اسے ہر وقت سورج کے سامنے رکھنے کی ضرورت نہیں رہتی کیونکہ یہ بادلوں اور دیواروں اور فٹ پاتھ سے بھی خارج ہونے والی الٹراوائلٹ روشنی کو جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس سے قبل کاروے کا پہلا منصوبہ بہت مشکل اور مہنگا تھا ۔ اسی لیے وہ اس ایوارڈ کو اپنے پرانے سفر کا اختتام اور نئے سفر کاآغاز کہتے ہیں کیونکہ اب وہ اپنی ایجاد کو بہتر بناسکیں گے۔ اوریئس کی بدولت فطری انداز میں توانائی کا حصول ممکن ہے۔

یہ ایجاد کیسے کام کرتی ہے؟

اسے عام کھڑکی پر ایک پتلی شفاف تہہ کی طرح لگایا جاسکتا ہے۔ یہ دھوپ سے الٹراوئلٹ شعاع جذب کرتا ہے اور اس کی کچھ مقدار ماحول میں حرارت کی صورت میں لوٹادیتا ہے۔ کچھ الٹراوائلٹ روشنی چمکیلے مادے، یعنی فلوریسنٹ پالیمر پر پڑتی ہے جس سے روشنی خارج ہونے لگتی ہے۔ یہ روشنی فوٹووولٹائک عمل کے ذریعے بجلی بناتی ہے بالکل اسی طرح جیسےسلیکن کے شمسی پینل میں بنتی ہے۔ اب اس بجلی کو براہِ راست استعمال کیا جاسکتا ہے اور اسے بیٹری میں رکھا بھی جاسکتا ہے۔

 


عبداللہ شیشان کا عشق

یہ فرانسیسی نوجوان عبداللہ اے کی تصویر ہے جنہوں نے دو دن قبل گستاخ کارٹونسٹ معلم کا سر قلم کیا تھا۔ 2002 میں روس کے دارالحکومت ماسکو میں پیدا ہونے والا عبد اللہ عام نوجوانوں کو طرح دل میں کئی خواب سجائے زندگی کی منزلیں طے کر رہا تھا۔ خانہ جنگی اور بد امنی سے اسے نفرت تھی، کیونکہ اسی عفریت نے اس کے ماں باپ کو چیچنیا چھوڑنے پر مجبور کردیا تھا۔ حالات نے عبداللہ کے خاندان کو فرانس کی سرزمین پر پناہ گزین کی حیثیت سے جگہ دلوائی تو اس نے جی لگا کر پڑھنا شروع کردیا۔ وہ خود کو سنوار کر ایک خوشگوار زندگی گزارنا چاہتا تھا۔ پیرس کی گلیوں میں عبد اللہ کی زندگی اس وقت بے چینی کا شکار ہو گئی جب اس کے اسکول ٹیچر سیموئل نے آپ علیہ السلام کے گستاخانہ خاکے بنائے۔ کلاس کے مسلم بچوں نے اس بات کی شکایت کی جس پر والدین نے انتظامیہ کے پاس اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ عبد اللہ کو تب بہت مایوسی ہوئی جب یہ سلسلہ پھر سے شروع ہوگیا۔ عبد اللہ کا اضطراب بڑھتا جا رہا تھا۔

یہ 16 اکتوبر کی تاریخ اور جمعے کا دن تھا۔ کارٹونسٹ معلم نے پھر سے خاکے بنائے اور اس بار طلبہ کو بھی بنانے کا کہا۔ یہ دیکھ کر عبداللہ کے جذبات شدید مجروح ہوئے۔ وہ اندر ٹوٹ گیا۔ اسے اپنی زندگی بے کار لگنے لگی۔ فرانس کی چکاچوند ترقی اور اسبابِ عیش و عشرت میں اس کا دم گھٹنے لگا۔ وہ اپنے عشق کے ہاتھوں بے بس ہوچکا تھا۔ وہ عشق کے "عین" "شین" سے گزر کر "قاف" کو بھی عبور کرچکا تھا۔ عقل سے ماوراء عشق نے عبداللہ کو بے خود سا کردیا۔ اس نے خنجر اٹھا کر کارٹونسٹ کا تعاقب شروع کردیا۔ شام 5 بجے کے قریب موقع پا کر اس نے سیموئل کی گردن دبوچ لی اور آنا فانا اس کا سر قلم کر کے رکھ دیا۔ سیموئل کی گردن زمین پر پڑی تھی اور ادھر عبد اللہ کی روح کو سکون مل گیا تھا۔ وہ جس منزل کی تلاش میں سرگرداں تھا، وہ آخر اسے مل چکی تھی۔ اسی لمحے سائرن کی گونج میں پولیس کی گاڑیاں پہنچ گئیں۔ عبد اللہ مسکرا رہا تھا۔ اس نے ہاتھ میں خنجر اور ایک چھوٹی ہسٹل تھام رکھی تھی۔ 18 سالہ اس خوبرو جوان سے پولیس اس قدر خوفزدہ تھی کہ ایک قدم آگے نہیں بڑھ رہے تھے۔ پھر عشق کی آخری حد بھی پوری ہوگئی۔ عبد اللہ نعرۂ تکبیر بلند کر کے آگے بڑھا اور دوسری طرف سے پولیس مین کی پسٹل سے گولی نکل کر عبد اللہ کی طرف بڑھنا شروع ہوئی۔ پیرس کی سرزمین جہاں جانا کسی بھی انسان کا خواب ہوتا ہے، جہاں کی چمک دھمک دیکھنے والی آنکھوں کو خیرہ کردیتی ہے، جہاں کی سج دھج سے کوئی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہتا، اسی پیرس کی زمین میں آج عشق جھوم رہا تھا۔ عشقِ حقیقی نے اس شام دنیاوی لذتوں کو ٹھوکر مار دی۔ عبد اللہ کی تکبیر جوں ہی ختم ہوئی، گولی اس کے سر میں پیوست ہوگئی۔ شہید کی روح موت سے پہلے نکل جاتی ہے، عبداللہ کو موت کی سختی نہیں جھیلنی پڑی، عبداللہ کی روح "فزت و رب الکعبہ" (رب کعبہ کی قسم! میں کامیاب ہوگیا) کی صدا لگا کر جسم سے کوچ کر گئی۔ فرشتوں کی قطاروں میں عبداللہ مسکراتا ہوا جنت کی جانب چل پڑا جہاں سرکار دو جہاں، رحمت دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے عاشق کے استقبال کے لئے کھڑے تھے۔ عبداللہ کا پیغام دنیا کے نام تھا کہ جب تک آزادئ اظہار کے نام پر مسلمانوں کی عزیز ترین متاع پر ڈاکے ڈالے جائیں گے، تب تک ہزاروں خوبرو عبداللہ پیرس جرمنی، امریکا و یورپ کی سرزمینوں میں اپنی زندگیاں قربان کرتے رہیں گے۔ غازی علم الدین شہید سے لے کر عبداللہ تک کی تاریخ اس بات کی کھلی گواہی ہے!۔۔

چین کے عمومی طیاروں کی تعداد2ہزار913ہوگئی

بیجنگ(ایچ ایم نیوز)شہری ہوابازی حکام کے مطابق چین کی عمومی ہوابازی صنعت نے 13ویں5سالہ منصوبے(2016سے 2020)کے دوران کاروباری اداروں اور ہوائی جہازوں میں اضافہ کرتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔چین کی شہری ہوابازی انتظامیہ(سی اے اے سی)کے مطابق اب تک چین کے 509عمومی  ایوی ایشن ادارے اور2ہزار913عمومی ہوائی جہازہیں۔یہ تعداد12ویں5سالہ منصوبے(2011سے2015)کے  اختتام کی نسبت بالترتیب 81.1 فیصد اور30.3فیصداضافہ ظاہرکرتی ہے۔2019میں چین کے عمومی ہوائی جہاز10لاکھ60ہزارگھنٹے چلائے گئے جوکہ 2011سے2015کے عرصے کے آخرکی نسبت36.7فیصدزیادہ ہے۔چین نے عمومی ہوابازی صنعت کوابھرتی ہوئی اسٹریٹجک صنعتوں میں شامل کیااوراس کی ترقی کوفروغ دینے کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں۔2016سے 2020 کیعرصے کے دوران چین نے ایک ابھرتی ہوئی عمومی ہوابازی کی مارکیٹ دیکھی ہے جو بغیر پائلٹ ہوائی گاڑیوں(یو اے وی)کے ذریعہ انجام پائی تھی۔اس عرصے کے دوران ملک میں9ہزار700سے زیادہ کاروباری اداروں کااندراج ہواہے جن کی توجہ یبغیر پائلٹ ہوائی گاڑیوں کے ساتھ عام ہوابازی کے آپریشنز پرمرکوزہے۔ سی اے اے سی کے اعدادوشمارکے مطابق تجارتی سرگرمیوں کیلئے چین کے بغیر پائلٹ ہوائی گاڑیوں کی کل تعداد1 لاکھ20ہزارسے تجاوز کر گئی ہے۔


شان ڈونگ میں دلفریب نظاروں سے بھرپورشاہراہ فعال ہو گئی

جینان (ایچ ایم نیوز)مشرقی چین کے شان ڈونگ صوبہ میں جینان اور تائی آن کو ملانے والی ایکسپریس وے منگل کے روزفعال کر دی گئی ہے ۔ جنوبی جینان کے پہاڑی علاقوں میں پھیلی ہوئی  تائی آن جانے والی  یہ شاہراہ راستے کے دونوں  اطراف کے دلفریب نظاروں سے بھرپور ہے۔یہ ا یکسپریس وے 55.9 کلومیٹر طویل ہے اورڈیزائن  کے مطابق اس پر رفتار 120 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔ایکسپریس وے کے فعال ہونے کے بعد دونوں مقامات کے درمیان سفر کادورانیہ  آدھا گھنٹہ کم ہوجائیگا ، جبکہ اس سے  ٹریفک کے دبا میں موثر طور پر  کمی ہوسکتی  ہے اور ایکسپریس وے پر واقع علاقوں کی معاشی ترقی کی رفتار  کو آگے بڑھا یا جاسکتاہے۔


چین،قومی کھیلوں کے8مقامات مکمل،78عمارتوں پر چھت ڈال دی گئی

شی آن(ایچ ایم نیوز)14ویں قومی کھیلوں کیلئے مقامات کی تعمیرکاکام موثرطریقے سے ہوگیا ہے جن میں سے اب تک شیڈول سے قبل8منصوبے مکمل ہوچکے ہیں۔ستمبر2021میں شروع ہونے والی کھیلوں کی شی آن ایگزیکٹوکمیٹی کے مطابق کھیلوں کے گاں میں تمام 78 بلندوبالا عمارتوں کی چھت ڈال دی گئی ہے اور یہ سال کے آخرتک مکمل ہوجائیں گی۔اب تک شیڈول سے قبل شی آن اولمپک کھیلوں کے مرکز ،تیراکی وغوطہ لگانے والے جمنازیمز اور6دیگرمقامات مکمل ہوچکے ہیں۔میراتھن کے راستے کا تعین کرلیا گیا ہے اورسرکاری طریقہ کار کے تحت جائزہ کیلئے جمع کروادیا گیا ہے،راستے کے ساتھ ماحولیاتی بہتری کاکام بھی جاری ہے۔شی آن ایگزیکٹوکمیٹی کے شہری تعمیراتی گروپ کے نائب سربراہ وانگ شوئے  چا نے کہاہے کہ رواں سال کے شروع میں وبا کے اثرات کے باعث واپس آنے والے اپنا کام بروقت دوبارہ شروع نہیں کرسکے اورتعمیراتی سامان کا ترسیلی سلسلہ ٹوٹ گیاجس کے باعث کھیلوں کے مقامات کی تعمیرمیں پیش رفت متاثر ہوئی۔وبا کے اثرات پرقابوپانے کیلئے شی آن میونسپل حکومت نے مقامات کے تعمیراتی یونٹس کوخدمات فراہم کرنے اوروبا کی روک تھام اور قابو پانے کے اقدامات کرتے ہوئے ترتیب کے ساتھ کام کی بحالی کیلئے متعلقہ شعبوں کے ساتھ متحرک اندازمیں تعاون کیاہے۔


یورپ دورے کے بعداعلی امریکی عہدیدارکانوول کروناوائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیا،میڈیا

واشنگٹن(ایچ ایم نیوز)امریکی میڈیا نے رپورٹ کیاہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینئرعہدیدار کا یورپ کے دورے کے بعد نوول کروناوائرس کا ٹیسٹ مثبت آگیاہے۔واشنگٹن پوسٹ نے متعدد امریکی اورغیرملکی عہدیداروں کا حوالہ دیتے ہو ئے کہاہے کہ محکمہ خا رجہ میں پالیسی منصوبہ بندی کے ڈائریکٹر پیٹربیرکووِٹز کا رواں ماہ کے شروع میں برطانیہ، ہنگری اور فرانس کا دورہ کرنے کے بعد ٹیسٹ مثبت آگیاہے۔رپورٹ کے مطابق ایک عہدیدارنے کہاکہ بیرکووِٹزکے دورے کے دوران ماسک پہننے اورسماجی دوری اختیار کرنے میں لاپرواہی برتی گئی لیکن محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیرکووِٹز کے ماسک استعمال کرنے میں لاپرواہی کی تردیدکی اور کہاکہ احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی تھیں۔رپورٹ میں مزید کہاگیاہے کہ بیرکووِٹزکے دورہ لندن کے بعد برطانوی عہدیدار امریکی وفودکے دوروں کی منظوری دینے میں مزید محتاط ہوگئے ہیں، عہدیداروں نے کہاہے کہ برطانیہ نے امریکہ کے ایران اور وینزویلا کیلئے خصوصی نمائندہ ایلیٹ ابرامزکا آئندہ دورہ ملتوی کردیا ہے۔


دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 4کروڑ39لاکھ 7ہزار193ہوگئی

بیجنگ(ایچ ایم نیوز)جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے دنیا بھر میں نوول کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں  میں مصدقہ کیسز کے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں، یہ 28اکتوبر کوپاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک ہیں ۔پوری دنیا میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد  4کروڑ39لاکھ 7ہزار193تک پہنچ گئی ہے، امریکہ87لاکھ77ہزار432مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہیجبکہ بھارت 79لاکھ 46ہزار429 مصدقہ کیسز کے ساتھ  دوسرے اوربرازیل 54لاکھ39ہزار641مصدقہ کیسز کیساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔روس میں مصدقہ کیسز کی تعداد15 لاکھ 37 ہزار142اورفرانس میں 12لاکھ 44ہزار242جبکہ سپین میں مصدقہ کیسز کی تعداد 11لاکھ 16ہزار738 تک پہنچ گئی ہے ۔ارجنٹائن میں مصدقہ کیسز کی تعداد 11لاکھ 16 ہزار609اورکولمبیا میں مصدقہ کیسز کی تعداد 10لاکھ 33ہزار218 جبکہ برطانیہ میں مصدقہ کیسز کی تعداد9لاکھ20ہزار664تک پہنچ گئی ہے ۔چین میں مصدقہ کیسز کی تعداد91ہزار772ہوگئی ہے۔

میتھیو ویلشرپی ٹی سی ایل کے سی ای او مقرر صارفین میں گزشتہ 6 ماہ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ٹی سی ایل بورڈ آف ڈائریکٹرز نے میتھیو ویلشر، جو اس وقت اتصالات افغانستان کے سی ای او کے طور پر خدمات سر انجام دے رہیں، کوپی ٹی سی ایل گروپ(پی ٹی سی ایل اینڈ یوفون) کا سی ای او مقرر کردیا ہے جو یکم دسمبر 2020 سے نافذ العمل ہوگا۔ انہیں راشد خان کی جگہ تعینات کیا گیا جو مارچ 2019 سے پی ٹی سی ایل گروپ کے صدر اور سی ای او تھے، راشد خان نے ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کیا۔میتھیو 25 سال سے ٹیلی کام انڈسٹری سے وابستہ ہیں۔ اس سے قبل وہ افغانستان اور نائجیریا میں اتصالات کے سی ای او رہ چکے ہیں، اس کے علاوہ انہوں نے یواے ای میں اتصالات کیلئے سی ایکس اورولز، ملائشیا میں میکسز اور ہانک گانگ میں سی ایس ایل کے طور پر خدمات سر انجام دی ہیں۔ انہوں نے آسٹریلیا، جنوبی کوریا، ہالینڈ اور برطانیہ میں مختلف کاروباری حلقوں میں انتظامی اور پیشہ وارانہ ذمہ داریاں سرانجام دی ہیں۔ میتھیو نے اپنے کیئریر کا آغاز پرایکٹر اینڈ گیمبل سے کیا۔وہ برطانیہ میں آکسفورڈ یونیورسٹی سے طبیعات میں سند یافتہ ہیں۔ انہوں نے کینیڈا کی میک گل یونیورسٹی سے مینجمنٹ میں ماسٹرز کی ڈگری جبکہ فرانس میں INSEAD سے انٹرنیشنل پرایکٹسنگ مینجمنٹ میں ڈپلومہ حاصل کر رکھا ہے۔راشد خان کی قیادت کے دوران پی ٹی سی ای ایل میں نیٹ ورک کی دستیابی،بلا تعطل فراہمی اور صارفین کیلئے سروسز کی سطح میں بہتری کیلئے متعدد اقدامات اٹھائے گئے ہیں جن سے صارف کے تجربے کو بہتر بنانے میں مدد ملی جس کے باعث پی ٹی سی ایل کے صارفین میں گزشتہ 6 ماہ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ان تمام مثبت اشاروں نے پی ٹی سی ایل کے ریٹیل بزنس کو مالی سال 2020 کے تیسری سہ ماہی میں واپس نمو کی طرف لانے میں مدد دی۔ راشد خان کی قیادت میں یوفون میں خاطر خواہ نمو دیکھنے کو ملی اور صارفین کی تعداد میں 22 فیصد جبکہ ڈیٹا صارفین میں 86 فیصد اضافہ ہوا۔ کئی پابندیوں کے باوجود یوفون پچھلے دو سال میں توقعات پر پورا اترنے میں کامیاب رہا۔بورڈ نے راشد خان کی قیادت اور عزم پر شکریہ جبکہ میتھیو کو پی ٹی سی ایل گروپ میں خوش آمدید کیا۔

پبلک پرائیویٹ پا رٹنر شپ غربت کے خا تمے کے لیے ایک مو ثر اقدام ہے ۔ نائب صدر ایف پی سی سی آئی شیخ سلطا ن رحمان

کراچی ( 19 اکتو بر 2020)  ایف پی سی سی آئی کے زیر اہتمام ''چیلنجز اینڈ وے فارورڈ''کے عنوان سے پاکستان میں غر بت کے خا تمے کے لیے ایک انٹر ایکٹو  ویبنا ر کے دوران ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر شیخ سلطا ن رحمان نے فوری ضرورت کے پیش نظر پاکستان میں غر بت کے خا تمے کو سیا سی تر جیح کی سطح حاصل نہیں   ہو ئی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ غر بت کا خا تمہ کو ئی آپشن نہیں ہے اور معا شرے کے تمام طبقا ت کو ملک سے غر بت کے خا تمے کے لیے اپنی اپنی ذمہ داری کا احسا س کرنا  ہو گا ۔ اس میٹنگ میں تر قیا تی اہداف (SDG) سپورٹ یونٹ GoPاقتصادی پا لیسی کے مشیر ڈاکٹر ایم علی کمل ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سنیئر اکا نو مسٹ ڈاکٹر شاہد حسن ، نیشنل رورل سپورٹ پروگرام کے جواد رحمانی ، سمال میڈیم انٹر پرائز ز ڈویلپمنٹ اتھا رٹی کی مریم انس گا نا ئی ، پاکستان غر بت خاتمہ فنڈ سے عا ئشہ سلمیٰ اور شہر یا ر شا ہد ، فو کل پر سن بینظیر انکم سپورٹ پرگرام سے مدیحہ حسن، انجینئر ایم اے جبار ، پروفیسر ڈاکٹر عبدالجبار ما ہر معاشیا ت ، نا زلی عابد نثار، کمو ڈور(ر) Sadeedاے ملک کا شیر ، Dy، ایف پی سی سی آئی کی اسٹینڈ نگ کمیٹی برا ئے ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ایجو کیشن اینڈ ٹر یننگ اور یقو ب چشتی نے شر کت کی۔ ایم علی کمال نے کہاکہ پاکستان میں غر بت کے ڈیٹا اکٹھا کرنے کی مختلف تکنیکو ں پر روشنی ڈالی اس وقت ہما ری آبا دی کا تقریباًaround  24فیصد غر بت سے زند گی گزار رہا ہے جبکہ 19فیصد کمز ور ہیں ۔ انہو ں نے ملک میں معا شی تر قی اور غر بت کے خا تمے کے لیے سر کا ری اور نجی شعبے کے ما بین مضبو ط ہم آہنگی کی حوصلہ افزا ئی کی ۔ ڈاکٹر شا ہد حسن جا وید نے اسٹیٹ بینک کے اقدامات کے با رے میں تفصیلات کا تبا دلہ کر تے ہو ئے کہاکہ اسٹیٹ بینک کی تمام فنا نسنگ اسکیمو ںکا مقصد معا شی سر گر میاں پیدا کرنا ہے جو غر یبو ں کو آمدنی کے مواقع فراہم کرنے کے لیے ضروری ہیں ۔ عا ئشہ سلمیٰ نے کہاکہ معا شی تر قی اور معا شی تعلیم میں خوا تین کی شمولیت ، معا شی تر قی کے ذریعہ غر بت کی شر ح کو  24 فیصد سے کم کرنے کے لیے حکومت کا ہد ف حاصل کیا جا سکتا ہے ۔ ایف پی سی سی آئی کی تعر یف کر تے ہو ئے محتر مہ سلمیٰ نے مزید کہاکہ نجی شعبے کو اپنی معا شر تی ذمہ داری کو زیا دہ سے زیا دہ ادا کر نا چا ہیے ۔ مدیحہ حسن نے کہاکہ BISPنے لا ک ڈائون کے دوران PKR160ملین کے قر یب فنڈز فراہم کیے ۔ انہو ں نے یہ بھی کہاکہ نقد امداد کی فراہمی کے علاوہ وزارت احسا س اور دور دراز علاقوں میں تعلیم ، آباد ی پر قا بو پا ے کے با رے میں آگا ہی پر بھی کام کر رہی ہے ۔ مریم انس نے SMEsکی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہاکہ ملک کے غریب اور غیر ہنر مند /کم تعلیم یا فتہ طبقے کے لیے روزگار پیدا کرنے کے لیے ما ئیکر و ، چھوٹے اور در میانے در جے کے کا روباری اداروں کا فروغ ایک اہم ذریعہ ہے ۔ جواد رحمانی نے کہاکہ NRSPدیہی علاقو ں میں معا شر تی تر قی، تعلیم ، صحت اور غر بت کے بڑھتے ہو ئے بنیا دی اور ثا نو ی پہلو ئو ں کے لیے نچلی سطح پر کام کر رہاہے ۔ انجینئر ایم اے جبارنے کہاکہ ملک میںغر بت کی پیما ئش سے متعلق دستیا ب اعداد وشمار درست نہیں اور انہو ں نے ملک میں کمزور افراد کی بڑھتی ہو ئی شر ح پر تشو یش کا اظہار کیا۔ انہو ں نے کہاکہ حکومت مثبت نتا ئج حاصل کرنے کے لیے و سائل کو کم سے کم تک درست استعمال اور متحرک کرنے کی ضرورت کی تجو یز پیش کی ۔ پروفیسر ڈاکٹر جبا ر نے ملک میں غر بت کے خا تمے کے لیے کام کرنے والے سر کاری شعبے کی تنظیمو ں اور وزارتو ں کی کارکر دگی پر تنقید کی اور غر یب طبقے کی بہتر ی کے لیے غر بت مضبو ط عوامی نجی شراکت داری اور سیا سی وابستگی کی پیما ئش کر تے ہو ئے خریداری کی طا قت کی برابری (PPP) لینے کی ضرورت پر زور دیا ۔ Sadeedانور کا شیر نے غر بت کے خا تمے کے لیے مو ثر پالیسیو ں کی ضرورت پر خاص طور پر زراعت آمدنی کے ذرائع پر منحصر لوگو ں پر زور دیا ۔ پیر یقو ب نے ملک میں غر بت کے خا تمے کے عمل میں آبا دی پر قابو پا نے کی اہمیت کی نشا ندہی کی ۔ نازلی عابد نثار نے ما ئیکرو لیول کو مالی مدد کی تجو یز پیش کی جس کے بغیر پاکستان میں غر بت کو کم کرناہو گا ۔ ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر شیخ سلطا ن رحمان نے کہاکہ حکومت اکیلے ہما رے ملک میں غر بت کو کم نہیں کر سکتی ہے لہذا یہ نجی شعبے ، تا جر برادری اور سول سو سا ئٹی کی سما جی اور مذہبی ذمہ داری ہے اور انہیں غر بت کے خا تمے کے لیے مل کر کام کرنا چا ہیے ۔

نعمان اعجاز نے انسٹاگرا م پر نیا اکاونٹ بنالیا


لاہور (ایچ ایم نیوز)  سینئر اداکار نعمان اعجاز نے انسٹاگرا م پر نیا اکاونٹ بنالیا ہے۔نعمان اعجاز نے  اپنے  مداحوں کو اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے  اس خبر کی اطلاع دی۔اداکار نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ بھر پور انداز میں اپنی خوشی کا اظہار کر رہے ہیں جبکہ ان کی تصویر بے رنگ یعنی بلیک اینڈ وائٹ ہے۔نعمان اعجاز نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کو ایک شاعرانہ طرز کا کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ چلو ایک بار پھر سے شروع کرتے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ غلطیوں کو بھول کر سبق یاد کرتے ہیں کیونکہ یہی زندگی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز  اداکار نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مداحوں کو یہ اطلاع دی تھی کہ ان کا انسٹاگرام اکاونٹ ہیک ہوگیا ہے تاہم نعمان اعجاز  نے کچھ گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر اپنا نیا اکاونٹ بنالیا ہے۔


نماز کی ادائیگی کا درست تریقہ



 

کراچی،ہجرت کالونی کی عمارت میں آتشزدگی،4 افراد جاں بحق،6 زخمی

 کراچی(ایچ ایم نیوز ) شہر قائد کے علاقے ہجرت کالونی میں عمارت میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی ہجرت کالونی میں 3 منزلہ عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، آتشزدگی سے 2 خواتین اور بچی سمیت 4 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔جاں بحق خاندان عمارت کی پہلی منزل پر رہائش پذیر تھا۔ فائر بریگیڈ کے مطابق اب بھی کئی لوگوں کے عمارت میں موجود ہونے کا خدشہ ہے، تنگ گلیوں اور رش کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔


گجرپورہ میں بچوں کے سامنے ماں سے اجتماعی زیادتی کا مرکزی ملزم گرفتار

دوسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے  کرول گاوں میں وسیع پیمانے سرچ آپریشن ، پولیس لائنز سے بھی بھاری نفری طلب

 لاہور(ایچ ایم نیوز ) پنجاب پولیس نے گجرپورہ اجتماعی زیادتی کیس کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے کا دعوی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس حکام نے گجرپورہ لنک روڈ پر بچوں کے سامنے ماں سے اجتماعی زیادتی کرنے والے مرکزی ملزم گرفتار کرلیا ہے جبکہ دوسرے ملزم کی گرفتاری کیلیے اب کرول گاوں میں وسیع پیمانے سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس حکام نے سرچ آپریشن کیلئے پولیس لائنز سے بھی بھاری نفری طلب کرلی ہے، پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی نے علاقے میں واقع اسٹیڈیم میں کیمپ لگالیا اور اب تک 45 افراد کے ڈی این اے سیمپل لیے جاچکے ہیں، پولیس سیمپلز کی رپورٹ کی منتظر ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے پولیس ٹیموں نے گاڑی پر لگے فنگر پرنٹس کا ڈیٹا بھی نادرا کو بھجوا دیا۔


کراچی، گیارہ سالہ بچے سے دکاندار کی بدفعلی، زیادتی کی تصدیق

 کراچی(ایچ ایم نیوز ) شہر قائد میں گیارہ سالہ بچے کو دوکاندار نے اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع گزری میں موبائل شاپ پر کام کرنے والے گیارہ سالہ بچے کو دکاندار نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ بچے کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر نے میڈیکل کیا تو رپورٹ میں زیادتی ثابت ہوگئی۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے مفرور ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔ اہل خانہ نے بتایا کہ متاثرہ بچہ موبائل کی دوکان پر کام کرتا تھا جہاں اسے دوکاندار نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔


خواتین اور لڑکیوں کو بااختیار بنانے کیلئے وومن سینٹرک ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپ کا انعقاد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سے ایک انقلابی ٹیک اسٹارٹ اپ "سرکل" عالمی طور پر تسلیم شدہ وومن سینٹرک ٹیکنالوجی اسٹارٹ اپ مقابلہ ’’She Loves Tech 2020‘‘ منعقد کر رہا ہے جو دنیا میں سب سے بڑا مقابلہ ہے اور ایک مرتبہ پھر پاکستان میں منعقد ہو رہا ہے۔ اس مرحلہ میں سرکل پاکستان بھر سے مختلف غیر سرکاری تنظیموں، تعلیمی اداروں، انکوبیٹرز اور ایکو سسٹم پارٹنرز کے ساتھ مل کر آزاد جموں کشمیر کے علاوہ پاکستان کے 10 شہروں   میں "شی لوز ٹیک پاکستان"  کی میزبانی کرے گا۔  سرکل کے بانی صدافے عابد نے کہا کہ ہم "شی لوز ٹیک پاکستان"  کے ساتھ خواتین کی زیر قیادت چلنے والے کاروباروں کی مدد کے لئے ایک پلیٹ فارم تشکیل دینا چاہتے ہیں۔ اس سال ہمارا ہدف پچز، ڈیجیٹل بوٹ کیمپس، ورکشاپ اور دیگر ذرائع سے 10 ہزار خواتین اور لڑکیوں تک پہنچنا ہے۔ مجھے پختہ یقین ہے کہ پاکستان خواتین کی حوصلہ افزائی اور مدد کے لئے پالیسیاں اور نظام ضرور تشکیل دے گا۔ واضح رہے کہ اس سال سرکل 10 ورچوئل مقامی رائونڈز کی میزبانی کر رہا ہے جس میں خواتین کیلئے اپنے متعلقہ شہروں کی بجائے اپنے گھر سے آسانی کے ساتھ اس میں شامل ہونا ممکن ہوگا۔ مزید برآں اس مقابلہ کا ہدف نہ صرف اسٹارٹ اپ مقابلے بلکہ خواتین کے لئے خاص طور پر تیار کردہ پچز، پینلز، متاثر کن گفتگو، ڈیجیٹل بوٹ کیمپس اور ورکشاپ کے ذریعے 10 ہزار نوجوان خواتین اور لڑکیوں تک رسائی حاصل کرنا ہے۔


بیرون ممالک پاکستانیز کا ملکی معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار ہے،ایس ایم منیر

حکومت بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے ان کارناموں پر اعزازت سے نوازے ،سرپرست اعلیٰ یو بی جی

اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں گفتگو ،نوید بخاری،سمیرمیرڈوسل،عامرشمسی اور دیگر بزنس مین موجود تھے 

کراچی(اسٹاف رپورٹر)یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ اور سابق صدر ایف پی سی سی آئی ایس ایم منیر نے کہا ہے کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانیز اپنے کاروبار اورملازمتوںکے ذریعہ نہ صرف پاکستان میں قیمتی زرمبادلہ بھیج رہے ہیں بلکہ دوسرے ممالک کی معیشت کی مضبوطی میں بھی انکا اہم کردار ہے،کینیڈا میں پاکستانی نژاد بزنس مین پاکستان اور کینیڈا کے درمیان تجارتی تعلقات بڑھانے کی جو کوششیں کررہے ہیں وہ قابل تعریف ہیں،حکومت پاکستان بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کے ان کارناموں پر اعزازت سے نوازے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ میں گفتگو کے دوران کیا۔اس موقع پر چیئرمین یو بی جی برائے کینیڈا نوید بخاری،سمیرمیرڈوسل،عامرشمسی،محبوب،محمودقاسم اور جاوید اختر بھی موجود تھے۔ایس ایم منیر نے کہا کہ پاکستان پرامن ملک ہے جس کا ثبوت پاکستان میں ہونے والے کرکٹ ٹورنامنٹ پاکستان سپرلیگ میں غیرملکی کھلاڑیوں کی کامیاب شرکت تھی جبکہ پاکستان میں وزیراعظم پاکستان عمران خان کی کوششوں کی بدولت کرونا وائرس کی وباء پر بھی کامیابی سے قابو پایس جارہا ہے،موجودہ حکومت ملکی معاشی استحکام اورپاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری لانے سمیت دیگر اہم اقدامات کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام دوست ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات قائم ہیں اور کینیڈااورپاکستان کے درمیان باہمی تجارت کا فروغ جاری ہے، پاکستان اور کینیڈا کے مابین تجارتی تعلقات میں مزیدوسعت لانا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ کینیڈا ضرورت کے مطابق اشیاء پاکستان سے درآمد کرے جبکہ کینیڈا میں مقیم پاکستانی تاجر بھی ملکی مصنوعات کو فروغ دیں تاکہ دوطرفہ تجارت بڑھ سکے۔


عالمی کمپنی اوریکل کے مالی نتائج کا اعلان

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اوریکل کارپوریشن نے مالی سال کی پہلی سہ ماہی 2021  کے نتائج کا اعلان کردیا جس میں کلاؤڈ ایپلی کیشنز بزنس کی آمدنی اندازے سے زائد رہی۔ اس پہلے کواٹر  میں مجموعی آمدنی امریکی ڈالر میں سال بہ سال 2 فیصد اضافہ ہوا اور مستقل کرنسی میں گذشتہ سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 9.4 ارب ڈالر رہی۔ کلاؤڈ سروسز اور لائسنس سپورٹ کی آمدنی میں 2 فیصد امریکی ڈالر اضافہ ہوا اور مستقل کرنسی میں اضافہ 6.9 ارب ڈالر تک رہا۔ کلاؤڈ لائسنس اور آن پریمسز لائسنس محصولات امریکی ڈالر میں 9 فیصد اضافہ ہوا اور مستقل کرنسی میں 8 فیصد اضافے سے آمدنی 886 ملین ڈالر رہی۔


کرچی کے تاجروں کا لاہور موٹروے واقعہ پر افسوس،سی سی پی اولاہور کی برطرفی کا مطالبہ

سی سی پی او کا بیان خاتون بچوں کے ساتھ رات 12بجے گھر سے کیوں نکلی ؟

 وزیراعظم،وزیراعلیٰ پنجاب نوٹس لیں، حفیظ عزیز 

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی سی آئی ) کی لاء اینڈ آرڈر سب کمیٹی کے چیئرمین اور معروف تاجر حفیظ عزیزنے لاہورموٹروے پر خاتون کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ پر انتہائی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سی سی پی او کے غیر ذمہ دارانہ بیان اور اس قسم کے واقعات پر قابو نہ پانے پر وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے فوری طور پر سی سی پی او کو معطل کرنے اور کہیں اور پوسٹنگ نہ دینے کا مطالبہ ہے ۔حفیظ عزیز نے ایک بیان میں کہاکہ لاہور موٹروے پر جو واقعہ پیش آیا وہ انتہائی شرمناک ہے جبکہ اس سے بھی زیادہ افسوس سی سی پی او کے بیان پر ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ خاتون بچوں کے ساتھ رات 12بجے گھر سے کیوں نکلی ؟ اس کا مطلب یہ ہے کہ کوئی بھی رات کو گھروں سے نکلے چاہیے وہ زندگی اور موت کی کشمکش میں ہی کیوں نہ ہو ۔یہ ایک بہت ہی دل دکھا دینے والا بیان ہے۔ حفیظ عزیز نے سی سی پی او کی قابلیت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ کہ بیان ایک اتنی بڑی ذمہ داری والی پوسٹ پر فائز پولیس افسر کا کیسے ہوسکتا ہے ؟ انہوں نے کہاکہ جس افسر کو بات کرنے کی تمیز نہ ہو ایسے شخص کو لاہور پولیس کا سربراہ کیوں کر بنایا گیا ؟ حفیظ عزیز نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر سی سی پی او کو ان کے عہدے سے ہٹایا جائے اور ا ن کے بیان غیر ذمہ دارانہ بیان پر سرزنش کی جائے نیز اس واقعہ کے ذمہ دار تمام ملزموں کو 24گھنٹوں میں گرفتار کر کے عبرتناک سزا دی جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی شرمناک حرکت نہ کرے۔


پیگاسس ایئرلائنز کا کراچی پاکستان کے لیے فلائٹس کا آغاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ترکی کی ڈیجیٹل ایئرلائن پیگاسس نے اپنے بین الاقوامی نیٹ میں توسیع کرتے ہوئے پاکستان اور ترکی کے درمیان نئے روٹس متعارف کراتے ہوئے کراچی سے استنبول براستہ سیبیہ گوکسین کنیکٹنگ فلائٹ آپریشن کا اعلان کردیا، پاکستان اور ترکی کے درمیان پیگاسس کا یہ فلائٹ آپریشن 25ستمبر 2020سے شروع ہوگا جس میں استنبول کے سبیہہ گوکسین ایئرپورٹ سے  قائد اعظم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے پروازیں ہر پیر، بدھ ، جمعہ اور اتوار کو بین الاقوامی وقت کے مطابق 20:35پر روانہ ہوں گی جبکہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پروازیں ہر پیر، منگل ، جمعرات اور ہفتہ کو مقامی وقت کے مطابق 04:55پر روانہ ہونگی۔ پیگاسس ایئرلائن کراچی سے مسافروںکو مانچسٹر، لندن، زیورخ، پیرس، ایمسٹرڈیم، کوپن ہیگن، ڈسلڈروف، ہیمبرگ، اسٹاک ہوم فرینکفرٹ، برلن، ویانا، روم، کولون، برسلز، کیوف، بخارسٹ، خرکیو، ماسکو، اسٹٹگارٹ، جنیوا، بارسلونا، مارسیلی، زیپوریزیہ، اور پراگ براستہ استنبول سبیہہ گوکسین ایئرپورٹ پہنچے گی، جس کا کرایہ $309.99ہوگا۔پیگاسس ایئرلائنز کی بنیاد 1990میں اس مشن کے ساتھ رکھی گئی تھی (کہ ہرایک کو اڑنے /یا ہوائی سفر کرنے کا حق ہے) سال 2005میں اپنی طے شدہ خدمات کے آغاز سے ہی پیگاسس ایئرلائن ترکی کی سب سے کم لاگت اور معروف ایئرلائن شمار کی جانے لگی، جبکہ خطے میں سب سے زیادہ تیزی سے بڑھتے ہوئے نیٹ ورک کے ساتھ پیگاسس ایئرلائنز یورپ، رشیا، مشرق وسطیٰ، شمالی افریقہ اور ایشیا  میں اپنی خدمات فراہم کرنے والی سب سے نمایاں ایئرلائن بن کر سامنے آئی،پیگاسس ایئرلائنز نے اپنی سب سے پہلی چارٹر پروازیں 1990میں شروع کیں اور 2005میں ESASہولڈنگ حاصل کیا، تب سے لیکر آج تک یہ شیڈول پروازیں جاری رکھے ہوئے ہے، اور اپنے مسافروں کو نئے طیاروں کے ساتھ مسابقتی کرایہ اور آرام دہ سفر وقت کی پابندی ساتھ کررہی ہے۔ 

Into the Wild with Bear Grylls preview: Akshay Kumar ziplines over river with crocodiles

 

 Akshay Kumar will soon be seen in a special episode of Into the Wild with Bear Grylls. In a preview shared by the actor, we see him and Bear Grylls having an adventure in the jungle. Sharing a warm camaraderie with Grylls, Kumar also talks about his childhood, and how his father has been the biggest influence in his life.

Sharing the video on Instagram, Khiladi Kumar wrote, “When a Western adrenaline Adventurer meets an Eastern action junkie, don’t expect fireworks because brotherhood is what we found. Two fitness enthusiasts enjoying a stroll through dangerous territory is what I call the perfect walk in the park. @beargrylls is and always will be the ‘Man of the Wild’, I’m over the moon to have been chosen to do what I wish I could do with my kids every day, and that’s explore our beautiful lands! But for now, it’s just Bear and me doing what we do Best.”

The video starts with Bear Grylls introducing himself and sharing that after having adventures across the world over the years, he is in India. Grylls then shares that he will be joined in this adventure by Akshay Kumar. Making an entry like a true hero, Kumar joins him only to be informed by Grylls that they are in a jungle which is dominated by tigers, jackals and elephants.

After some action-packed moments, the two bond over a cup of elephant poop tea. Kumar, in a heartwarming moment, also talks about his role model – his father. The actor shares that while growing up, his dad was his only influence. He adds that he has followed everything his father taught him. As Grylls quizzes him about his support to veterans’ charities, Kumar reveals that given his father was in the Army, he has a soft spot for armymen. He loves everyone in uniform, and that made him start Bharat Ke Veer, a fund-raising initiative by the Ministry of Home Affairs, Government of India on behalf of members of the Indian paramilitary forces.

Towards the end, in a heart-in-the-mouth moment, we also see Akshay Kumar ziplining over a river with crocodiles. Bear Grylls lauds the actor’s efforts and calls him a remarkable man, who has fought his way to the top of Bollywood with determination and discipline. He adds that Akshay is a legend and it was his privilege to meet him.

This special episode was shot in January in Bandipur National Park and Tiger Reserve. Before Akshay Kumar, superstar Rajini kanth and Prime Minister Narendra Modi have featured in Into the Wild with Bear Grylls.

The Into the Wild with Bear Grylls episode featuring Akshay Kumar will air on September 11 at 8 pm on the Discovery+ app, and on Discovery channel on September 14 at 8 pm. It will be available in Hindi, Tamil, Malayalam, Kannada, Telugu, Bengali and English.

 


بارہ مولہ میں سرچ آپریشن

سرینگر(ایچ ایم نیوز)مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولہ کے  علاقے میں پٹن کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی کارروائی جاری ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے پر فورسز نے علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی مہم شروع کی۔ذرائع کے مطابق علاقے میں تمام داخلی اور خارجی راستوں پر فورسز کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

مقبوضہ جموں و کشمیر کے بارہمولہ علاقے میں حریت پسندوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والا ایک اور فوجی جوان منگل کے روز دم توڑ گیا ۔پیر کے روز ضلع بارہمولہ کے کریری علاقے میں مشترکہ پارٹی پر حملے میں سی آر پی ایف کے دو جوان اور ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ مقابلے کے دوران فوج کے دو اہلکار فائرنگ سے زخمی ہوگئے تھے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق فورسز نے لشکر طیبہ کے کمانڈر سجاد عرف حیدر سمیت 3 حریت پسندوں کو شہید کر دیا تھا۔

فورسز کے لئے بارہمولہ ایک مشکل آپریشن رہا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دل باغ سنگھ کے مطابق سجاد حیدر مرکزی علاقوں میں سرفہرست دس حریت پسندوں میں شامل تھے۔ ڈی جی پی نے بتایا کہ وہ 2016 میں تنظیم میں شامل ہوئے  اورحزب المجاہدین کے سابق کمانڈربرہان وانی کی طرح سرگرم تھے ۔
پیر کے روز جموں و کشمیر پولیس کے خصوصی پولیس افسر (ایس پی او)، ڈسٹرکٹ پولیس بارہمولہ کے مظفر علی ، کانسٹیبل لوکیش شرما اور 119 بٹالین سی آر پی ایف کے کانسٹیبل خورشید خان ہلاک ہوگئے۔

انتخابات کے سلسلے میں اپنے انتخاب کے دفاع کے لیے ریاست اوہائیوو میں29 ستمبر کو بحث کے لیے آمنے سامنے ہوں گے۔ ذرائع

واشنگٹن ۔ 14 اگست (ایچ ایم نیوز)  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے ڈیموکریٹ حریف امیدوار جوبائیڈن کے درمیان 3 نومبر کو ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں اپنے انتخاب کے دفاع کے لیے ریاست اوہائیوو میں29 ستمبر کو بحث کے لیے آمنے سامنے ہوں گے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق 3 نومبر کو ہونے والے انتخابات سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے ڈیموکریٹ حریف امیدوار جوبائیڈن کے درمیان 3 ڈیبیٹس ہوں گی، پہلی بحث 29 ستمبر کو ریاست اوہائیوو کے شہر کلیولینڈ، دوسری بحث 15اکتوبر کو ریاست فلوریڈا کے شہر میامی  اور تیسری بحث 22  اکتوبر کو ریاست  ٹینیسی کے دارالحکومت نیشویلی میں ہو گی۔


حکومت کورونا وائرس کو جیتنے نہیں دے گی، فجی وزیراعظم

سووا۔  14 اگست (ایچ ایم نیوز)بحرالکاہل میں واقع ملک فجی کے وزیراعظم ووریک بینیماراما نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ان کی حکومت کورونا وائرس کو جیتنے نہیں دے گی اور ملک کی معاشی بحالی کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لائے گی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق فجی کے وزیراعظم نے جمعہ کو اپنے بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کے باعث ملک کی معیشت سست روی کا شکار اور صحت کے نظام پر دبائو بڑھ گیا ہے اور یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کو معمول پر لانے کے لیے اقدامات کرے یہی وجہ ہے کہ حکومت نے مالی سال 21۔2020  کے بجٹ میں شہریوں کے لیے ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے پر خصوصی توجہ مرکوز کی جبکہ لاکھوں ڈالرز کے زریعے ملکی معیشت کو بحال کیا جاسکتا ہے اور یہ صرف کورونا وائرس کو شکست دے کر ہی ممکن ہو گا اور مشکل حالات پر مضبوطی سے قابو پا کر ہی ملک آگے بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا اوائرس کے باعث حکومت نے 30 مارچ سے ملک بھر میں کرفیو اور سرحدیں بند کرنے کا فیصلہ کیا جو انتہائی مشکل فیصلہ تھا۔ فجی کی وزارت خارجی امور نے کہا کہ وہ اپنے سفارتی شراکت داروں کے ساتھ فجی شہریوں کو بیرون ممالک سے واپس لانے میں تعاون کے لیے پراوزیں شروع کرنے سے متعلق کام کر رہی ہے۔  


ٹڈی دل



دنیا دیکھتی رہ گئی،پاکستان نے ٹڈی دل کو مرغیوں کی خوراک بنا دیا،اوکاڑہ میں ٹڈی دل پکڑ کر بیچنے کا کاروبار شروع ہو ہوگیا ہے۔

ٹڈیوں کے حملوں میں اضافے کے بعد پاکستان کے ضلع اوکاڑہ میں ایک جدید پائلٹ پروجیکٹ نے ایک بہترین حل پیش کیا ہے جس میں کاشتکار ٹڈیوں کو چکیوں کے ذریعے اعلیٰ پروٹین چکن فیڈ میں بدل کر پیسہ کماتے ہیں۔

یہ وزارت قومی فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ میں سول ملازم،محمد خورشید اور پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے ایک بائیوٹکنالوجسٹ جوہر علی کا مشورہ تھا جس پر کام کیا گیا،علی کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے پر ہمارا مذاق اڑایا گیا تھا ، کسی نے نہیں سوچا تھا کہ لوگ واقعی ٹڈیوں کو پکڑ کر بیچ سکتے ہیں۔

خورشید کا کہنا ہے کہ وہ مئی 2019 میں یمن میں ایک مثال سے متاثر ہوئے تھے۔اس جنگ سے متاثرہ ملک میں قحط کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور بہتر یہی ہے کہ ٹڈیوں کو فصل کھانے سے پہلے ہی کھا لو۔

ٹڈی دل کو پکڑنے اور بیچنے کے لئے انہوں نے ضلع اوکاڑہ کا انتخاب کیا، کیونکہ یہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کا ایک بہت زیادہ آبادی والا دیہی علاقہ ہے۔

انہوں نے دیپالپور کے پہاڑ جنگل میں تین روزہ آزمائشی پروجیکٹ قائم کیا،جہاں فروری 2020 کے وسط میں ٹڈیوں کے ایک جم غفیر کی اطلاع ملی تھی۔جنگل کے علاقے کو اس لئے منتخب کیا گیا تھا کیونکہ اس میں کیڑے مار دوا سے آلودہ ہونے کا امکان کم تھا۔

ٹڈیوں کو پکڑو اور پیسہ کماؤ کا نعرہ لگاتے ہوئے کسانوں کو ایک کلو ٹڈی پر 20 روپے دینے کی پیشکش کی گئی،کسانوں نے ٹڈیوں‌ کو پکڑنا شروع کر دیا،اور تقریبا 20 ہزار پاکستانی روپوں کی ٹڈیاں پروجیکٹ کو فروخت کی گئیں، بعد میں ان کی چکن فیڈ بنائی گئی۔

ہائی ٹیچ فیڈ کے جنرل منیجر جو پاکستان میں سب سے بڑے مرغی اور جانوروں کی خوراک بنانے والا ادارہ ہے کی رفم نے پانچ ہفتوں کی تحقیق کے بعد مرغیوں کی ٹڈیوں سے بنی فیڈ کھلائی جس کے نتائج مثبت نکلے اور مرغیوں‌کو کوئی مسئلہ نہیں ہوا ہے۔

ادارے کا کہنا تھا کہ اگر ہم ان ٹڈیوں کو بغیرا سپرے کے پکڑ لیں تو ان کی حیاتیاتی قیمت زیادہ ہے اور ان میں مچھلی ، پولٹری اور یہاں تک کہ دودھ کے کھانے میں بھی استعمال کرنے کی اچھی صلاحیت موجود ہے۔

پاکستان میں ایک اندازے کے مطابق 1.5 بلین مرغیوں کے علاوہ مچھلی کے متعدد فارموں کی پرورش کی جا رہی ہے – یہ سب ممکنہ طور پر اعلی پروٹین ٹڈی کھانا خرید سکتے ہیں۔

ٹڈیوں کو خشک کرنے اور پروسیسنگ لاگت 30 روپے فی کلو ہے۔چونکہ پاکستان سویا بینوں کی درآمد کرتا ہے،اسے غیر ملکی زرمبادلہ کے اخراجات میں بھی خاطر خواہ بچت نظر آتی ہے۔

 ٹڈی دل پکڑکر بیچنے والے شہری کا کہنا ہے اس ایک رات میں بیس ہزار روپے کمائے ہیں, ٹڈی دل مرغیوں کی خوراک تیار کرنے والی فیکٹریاں خریدرہی ہیں۔

بے روزگار شہریوں کو چاہیے کہ وہ اس کام میں لگ جائیں ان کا روزگار کا مسائل بھی حل ہوجائیگا اور فصلوں کو بھی کسی حد تک نقصان سے بچایا جاسکتا ہے۔

اوکاڑہ کے شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ ٹڈی دل کا اس بار پاکستانیوں سے واسطہ پڑا ہے لوگوں نے ٹڈی دل پکڑ کر بورے بھر لیے اوربڑی تعداد میں ٹڈی دل کو شہری فروخت کررہے ہیں شاید یہی ٹڈی دل کے خاتمہ کا بہترین حل ہے۔

alibaba

as

ad

web

amazon

Followers

Website Search

Tweet Corornavirus

Please Subscribe My Chennal

Sub Ki News

 
‎Sub Ki News سب کی نیوز‎
Public group · 1 member
Join Group
 
Nasrullah Nasir . Powered by Blogger.

live track

Popular Posts

Total Pageviews

Blog Archive

Chapter 8. ILLUSTRATOR Shape Builder & Pathfinder-1

Chapter 10. Illustrator Drawing & Refining Paths-1

Labels

Blog Archive