میرپور (ایچ ایم نیوز)مسلم لیگ ن تحصیل سماہنی کے صدرحاجی راجہ منیراللہ خان نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں 40 دن سے جاری کرفیواور قتل وغارت کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور عالمی امن کے علمبرداروں سے فوری نوٹس لینے کامطالبہ کیا۔اب وقت آگیاہے کہ وہ اپنی خاموشی توڑیں اور جلد ہی کوئی حتمی لائحہ عمل اختیارکریں۔ان خیالات کا اظہارانھوں نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ حاجی راجہ منیراللہ خان نے کہاکہ مودی کے جارحانہ عزائم عالمی دنیا کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں ۔ اب مسئلہ کشمیر پر مزید تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قرار دادوں پر عمل درآمد کرواتے ہوئے کشمیریوں کو استصواب رائے کا حق دلائے۔ انہوں نے لائن آف کنٹرول پر بلاجواز بھارتی گولا باری اور کلسٹر بموں کے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری کی توجہ بھارتی جارحیت اور کشمیر کی تاریخی حیثیت کو ختم کرنے کی جانب دلاتے ہوئے اخلاقی وسفارتی مدد کی اپیل کی۔انھوں نے کہاکہ بھارت دہشت گرد ملک ہے جومقبوضہ کشمیرمیں مسلمانوں پرظلم کے پہاڑتوڑرہا ہے۔ مسلمانوں کی نسل کشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اگربھارت جارحیت سے باز نہ آیاتوجنوبی ایشیاکاامن خطرے میں پڑ سکتاہے۔
Home »
اقوام متحدہ اور عالمی امن کے علمبردار مقبوضہ کشمیر کے حالات پر نوٹس لیں‘ راجہ منیر
» اقوام متحدہ اور عالمی امن کے علمبردار مقبوضہ کشمیر کے حالات پر نوٹس لیں‘ راجہ منیر
0 comments:
Post a Comment