لاہور (ایچ ایم نیوز )اداکارہ صبا قمر ڈرامہ سیریل چیخ کے بعد فلم کملی کی شوٹنگ میں مصروف ہوگئی، فلم اگلے سال عید کے موقع پر ریلیز کی جائیگی۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ صبا قمر اس وقت ہدایتکار سرمد کھوسٹ کی ہدایات میں بننے والی فلم کملی کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کی ریلیز اگلے سال عید پر متوقع ہے۔ایک انٹرویو میں صبا قمر نے کہا کہ اس فلم میں میرا کردار ان تمام کرداروں سے بالکل مختلف ہے جو میں نے اب تک نبھائے، یہ کردار میرے دل سے بیحد قریب ہے لیکن اس کیلئے مجھے بیحد محنت کرنی پڑ رہی ہے، جسمانی طور پر فٹ ہونے کے ساتھ ساتھ مجھے فلم کیلئے ہر روز ورک شاپ بھی جانا پڑتا، میں نے ایسا کردار اپنے کیریئر میں اب تک نہیں کیا، کہانی کافی متاثر کن ہے اور اسے سنجیدہ رومانوی کہانی کہا جاسکتا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ میرے لیے کملی، ہندی میڈیم سے زیادہ بڑی فلم ہے۔
Home »
صبا قمر فلم کملی کی شوٹنگ میں مصروف
» صبا قمر فلم کملی کی شوٹنگ میں مصروف
0 comments:
Post a Comment