لاہور (ایچ ایم نیوز )کرائم ڈرامہ فلم لال کبوتر کو پاکستان کی جانب سے آسکر ایوارڈ کیلئے بھیجنے کا باضابطہ فیصلہ کرلیا گیا۔کرائم ڈرامہ فلم لال کبوتر 22 مارچ 2019 کو سنیما گھروں کی زینت بنی تھی جس نے شائقین کی خوب داد وصول کی تھی ۔فلم میں اداکار احمد علی اکبر اور اداکارہ منشا پاشا نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں، فلم کی اداکارہ منشا پاشا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے مداحوں کو یہ خوشخبردی سناتے ہوئے کہا ہے کہ لال کبوتر کو پاکستان کی جانب سے آسکر ایوارڈز کیلئے بھیجا جارہا ہے، لال کبوتر میرے 6 سالہ کیریئر کا سب سے بہترین پروجیکٹ تھا۔لال کبوتر کی ٹیم نے ٹوئٹر پر لکھاکہ لال کبوتر کو پاکستان کی جانب سے آسکر کیلئے بھیجے جانے کا باضابطہ فیصلہ کرلیا گیا ہے اور یہ ہمارے اور ہماری ٹیم کیلئے باعث فخر ہے۔
Home »
فلم لال کبوتر کو آسکر ایوارڈ کیلئے بھیجنے کا فیصلہ
» فلم لال کبوتر کو آسکر ایوارڈ کیلئے بھیجنے کا فیصلہ
0 comments:
Post a Comment