فیسٹیول تین دن جاری رہے گا، مقصد کم آمدنی والے علاقوں کو فائدہ پہنچانا ہے
بیجنگ(ایچ ایم نیوز) چین میں 20واں فوڈ فیسٹیول مشرقی چینی صوبے کے دارالحکومت نان چینگ میں یکم نومبر سے شروع ہوگا جو تین دن تک جاری رہے گا ،فوڈ فیسٹیول کا مقصد کم آمدنی والے علاقوں کو فائدہ پہنچانا ہے،میلے کے قیام سے خام مال اور دیگر اشیاء کی طلب میں اضافہ ہوگا جبکہ کیٹرنگ اور زرعی پیداوار میں بھی اضافہ ہو گاجس سے ان علاقوں کے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہو جائے گا،نمائش کے دوران کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی جس کا مقصد کم آمدنی والے علاقوں کے لوگوں کو سہولت فراہم کرنا ہے ،اس موقع پر کئی سمینار بھی منعقد ہونگے جن میں خوراک سے متعلق اشیاء میں اضافے کیلئے تبادلہ خیال کیا جائے گا تاکہ ان علاقے کے لوگوں کو فائدہ پہنچ سکے۔
0 comments:
Post a Comment