گزشتہ7 ماہ کے دوران ریونیومیں 2.15 فیصد کا اضافہ، کل حجم896.2 ارب یو آن رہا
بیجنگ(ایچ ایم نیوز) چینی گارمنٹس انڈسٹری کے ریونیو میں اضافہ اور منافع میں کمی ہوئی ہے ،گزشتہ7 ماہ کے دوران 2.8 ملین امریکی ڈالر سالانہ ریونیو کے ساتھ کام کرنے والے بڑے گارمنٹ سرمایہ کاروں کے ریونیو میں 2.15 فیصد کا اضافہ ہوا اس طرح ریونیوکاکل حجم 896.2 ارب یو آن رہا ،وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی(ایم آئی آئی ٹی) کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں بعض سرمایہ کاروں کے منافع میں 3.48 فیصد کی کمی ہوئی،اسی عرصے کے دوران آن لائن تھوک فروخت گزشتہ سال کے مقابلے میں 20.4فیصد زیادہ رہی جبکہ کپڑے کی برآمد 3.67 فیصد کے حساب سے کم ہو کر 83.5 ارب امریکی ڈالر رہی ۔
0 comments:
Post a Comment