چین نے1.4 ارب شہریوں کے روٹی اور کپڑے کے مسائل حل کر دیئے ہیں جو تاریخی کامیابی ہے
عوام پر امن ، آزاد اور خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں ، وزارت خارجہ کی خصوصی نمائندہ کا خطاب
جنیوا(ایچ ایم نیوز) چین نے گزشتہ 70 برسوں کے دوران چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت میں انسانی حقوق کے شعبے میں شاندار ترقی کی ہے ،ان خیالات کا اظہار چینی وزارت خارجہ کی خصوصی نمائندہ برائے انسانی حقوق لیوہوانے یہاں اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے42 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،بعد ازاں شنہوا سے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ چین70 کی مسلسل جدو جہد کے بعد دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت بن چکا ہے ،گزشتہ سال اس کی کل قومی پیدا وار12.7 ٹریلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی جس کا عالمی اقتصادی ترقی میں 30 فیصد کردارہے ،انہوں نے کہا کہ چین نے1.4 ارب شہریوں کے روٹی اور کپڑے کے مسائل حل کر دیئے ہیں اور 850 ملین لوگوں کو غربت سے نجات دلائی ہے ، انہوں نے اقوام متحدہ کی چین کے بارے میں رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس میں اور عالمی بینک کی رپورٹ میں چین کے ان اقدامات کو سراہا گیاہے جو انسانی تاریخ کی سب سے بڑی کامیابی ہے انہوں نے کہا کہ چینی عوام کے شہری اور سیاسی حقوق میں زبردست بہتری آئی ہے، اس کی بڑی مثال یہ ہے کہ چین نے انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے جامع قانونی ضمانتی نظام قائم کر دیاہے،چین کے 1.4 ارب عوام پر امن ، آزاد اور خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں ۔
0 comments:
Post a Comment