چین نے 70 برسوں میں جو صنعتی ترقی حاصل کی ہے دیگر ممالک صدیوں میں وہاں پہنچے
چین امریکہ تعلقات پوری دنیا کیلئے بڑی اہمیت رکھتے ہیں،چینی قونصل جنرل کا ہوسٹن میں خطاب
ہوسٹن(ایچ ایم نیوز) چین نے 70برسوں کے دوران صنعتی ترقی مختصر وقت میں حاصل کر لی ہے جو حاصل کرنے کیلئے دیگر ممالک کو کئی صدیاں لگیں،چین اپنی ترقی کیلئے عالمی امن کا دفاع کرتے ہوئے ساز گار ماحول پیدا کر رہاہے اور چین عالمی امن کے تحفظ کیلئے اپنی کوشش جاری رکھے گا، ان خیالات کا اظہار ہوسٹن میں چین کے قونصل جنرل کائی ووئی نے یہاں جمہوریہ چین کی70ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ چین اس سال امریکہ کے ساتھ سفارتی تعلقات کی 40 ویں سالگرہ بھی منا رہا ہے ،چین امریکہ تعلقات نہ صرف دونوں ممالک کیلئے
بلکہ پوری دنیا کیلئے بڑی اہمیت رکھتے ہیں ،ان تعلقات میں حال ہی میں اتار چڑھائو آیا ہے لیکن مجھے یقین ہے کہ دونوں ممالک باہمی احترام اورمفادات کے اصولوں پر تعاون میں مزید اضافہ کریں گے ، تقریب میں مقامی حکام نے بھی شرکت کی ۔
0 comments:
Post a Comment