My Blogger consists of a general news in which I upload articles from all types of news including science, technology, education, crime, how-to, business, health, lifestyle and fashion.

New User Gifts

آزاد کشمیر ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا ا اجلاس‘ 2ارب 17کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 13منصوبہ جات زیر غور لائے گئے

مظفرآباد (ایچ ایم نیوز)آزاد کشمیر ترقیاتی ورکنگ پارٹی کا مالی سال 2019-20کا تیسرا اجلاس ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات کی سربراہی میں جمعہ کے روز منعقد ہوا۔ جس میں حکومت پاکستان کے معزز نمائندگان کے علاوہ متعلقہ محکمہ جات کے سیکرٹری صاحبان اور محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے آفیسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں 2ارب 17کروڑ روپے سے زائد مالیت کے 13منصوبہ جات زیر غور لائے گئے ۔ اجلاس زیر بحث میں اہم منصوبہ جات ضلع جہلم ویلی چکار سدھن گلی روڈ کی بہتری و بحالی ، چار دفاعی سڑکات کی تعمیر ، آزاد کشمیر کے شہری علاقہ جات میں پانی کی فراہمی کے لیے فزیبلٹی سٹڈی کی سکیم ، ضلع مظفرآباد میں Humanitarian Respons Facitilyکے لیے تعمیر دفاتر ، چار دیواری ودیگر ملحقہ سہولیات ، آزاد کشمیر کے بڑے ہسپتالوں میں صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی ، آزاد کشمیر میں دو ٹیلی ہیلتھ سینٹرز کا قیام ، آزاد کشمیر میں لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن اور آن لائن ایف آئی آر کا اندراج کے منصوبہ جات زیر غور لائے گئے ۔ اس کے علاوہ کہوٹہ شہر میں پانی کی سہولیات کی فراہمی کے نظر ثانی منصوبہ کی منظور ی دی گئی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ترقیات) ڈاکٹر سید آصف حسین نے ترقیاتی محکموں کے سر براہوں پر زور دیا کہ وہ نئے منصوبوں کی پلاننگ کرتے ہوئے متعلقہ فورم سے منظوری لیں اور منصوبوں کی معیاری اور بروقت تکمیل کو مقررہ مدت کے اندر یقینی بناتے رہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت وافر مقدار میں ترقیاتی فنڈز فراہم کر رہی ہے اور ان فنڈز کی متعلقہ محکموں کو ریلیز بھی بروقت ہورہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے لئے سہولیات کی بروقت فراہمی یقینی بنانا محکموں کی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کی ہدایت پر آزادکشمیر بھر میں ترقیاتی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے یقینا عوام کے لئے سفری ، صحت اور تعلیم کو سہولیات میں اضافہ ہوگا۔ 

submit to reddit

0 comments:

Post a Comment

alibaba

as

ad

web

amazon

Followers

Website Search

Tweet Corornavirus

Please Subscribe My Chennal

Sub Ki News

 
‎Sub Ki News سب کی نیوز‎
Public group · 1 member
Join Group
 
Nasrullah Nasir . Powered by Blogger.

live track

Popular Posts

Total Pageviews

Blog Archive

Chapter 8. ILLUSTRATOR Shape Builder & Pathfinder-1

Chapter 10. Illustrator Drawing & Refining Paths-1

Labels

Blog Archive